|
اللہ کے ناموں کی بے ادبی یا بے حرمتی

12-01-11, 04:07 AM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
تمام محترم بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے۔
’’لطیف‘‘ اللہ تعالٰی کے ناموں میں سے ہے
عمومآ ہم لوگ ایک دوسرے کو چٹکلے سناتے ہیں اور اس کو ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں، میرے ذہہن میں یہ خیال آیا ہے کہ وہ لفظ جو میں ادا نہیں کرنا چاہتا اس خیال سے کہ اللہ پاک کے نام کی بے ادبی ہوگی۔ میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا کہ اللہ پاک جو ہمارا رب ہے اور مالک و خالق ہے اس کے نام کی بے حرمتی یا بے ادبی ہو۔
اس کے علاوہ ’’حلیم‘‘ اللہ تعالٰی کا نام ہے
اور’’دلیم‘‘ جو کھانے میں استعمال ہوتا ہے جس کے اجزا میں دالیں اور گوشت وغیرہ استعمال کیا جاتا ہے کا نام بھی ہم نے اللہ پاک کے نام پر رکھ لیا ہے اور بغیر سوچے سمجھے استعمال کرتے ہیں، اور میرے خیال میں بے ادبی کا ارتکاب کرتے ہیں۔
اگرچہ ہم دانستہ ایسا نہیں کرتے لیکن میرا سوال یہ ہے کہ ’’کیا اس سے اللہ پاک کے ناموں کی بے ادبی نہیں ہورہی‘‘؟؟؟
میں اس معاملہ میں رہنمائی کا طلب گار ہوں، امید ہے سب اس پر غور فرمائیں گے۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,986 مراسلہ میں 8,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|