واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


انجوائے کریں !

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-10, 06:55 PM   #1
انجوائے کریں !
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 05-12-10, 06:55 PM

کوئی وکی لیکس کے ہاتھوں امریکی حکومت کے ڈھائی لاکھ خفیہ دستاویزات کی اشاعت کو سفارتکاری کا نائن الیون قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دوغلے پن کا پردہ فاش سمجھ رہا ہے۔

کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ یہ مسلمان ممالک کو آپس میں لڑانے کی ایک اور سی آئی اے اور یہودیوں کی سازش ہے تو کوئی اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر یکسر مسترد کر رہا ہے۔

لیکن جو کچھ بھی وکی لیکس نے شائع کر کے ایک عارضی سنسنی پھیلائی ہے۔ اگر یہ سب ڈرامہ نہ بھی ہوتا تو کیا فرق پڑتا ؟

کیا دنیا کو پہلی بار یہ پتا چلا ہے کہ سفارتکاری مروجہ اخلاقیات پر نہیں بلکہ مفادات کی بنا پر استوار ہوتی ہے۔ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ جس طرح کارخانے کا سیٹھ مزدوروں کو منقسم رکھنے کے لیے پاکٹ یونین بنواتا ہے ۔اسی طرح بڑی طاقتیں حقیقی مخالفت کا راستہ روکنے کے لیے مختلف حکومتوں، اداروں، تنظیموں اور شخصیات کی شکل میں ایک جعلی اپوزیشن کھڑی کرتی ہیں، انہیں گالیاں دینے اور زہر اگلنے کے لیے مراعات و وسائل دیے جاتے ہیں۔ نورا کشتیاں منعقد کروائی جاتی ہیں۔ تاکہ لوگ اصل اور نقل کے چکر میں ہی پڑے رہیں اور آقاؤں کے سیاسی، سفارتی اور اقتصادی مفادات کی دکان گرم رہے۔

کیا یہ بات وکی لیکس سے پہلے سمجھ میں نہیں آ رہی تھی کہ عرب اور ایران کی دشمنی صدام اور خمینی کے دور کی نہیں ہے بلکہ اس کی جڑیں صدیوں تک پھیل ہوئی ہیں۔ کیا یہ بات وکی لیکس نے ہی سمجھائی ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب سمیت تیل سے مالامال برادر اسلامی ممالک کا رشتہ برابری کا نہیں بلکہ ایک امیر اور دور پار کے غریب رشتے دار کا بندھن ہے۔ ایسا غریب رشتے دار جو بخشیش پر دعائیں دیتا نہیں تھکتا اور استہزائیہ طعنوں کو پیشانی پے بل لائے بغیر سننے پر مجبور ہوتا ہے۔

کیا ایک عام پاکستانی یہ راز جاننے کے لیے وکی لیکس کا محتاج تھا کہ اس ملک میں طاقت کا سرچشمہ فوج ہے اور ’میوزیکل چئیر‘ کے دلدادہ جی ایچ کیو کے توسط سے اکثر سیاسی جماعتیں اور شخصیات امریکہ کے بچے جمورے ہیں۔

کیا یہ بات دو ہفتے پہلے ہی سمجھ میں آئی ہے کہ امریکہ دل ہی دل میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو کیا سمجھتا ہے ۔لیکن اسٹیبلشمنٹ مسکراتے امریکی عہدیداروں سے پیٹھ تھپتھپوانے کے بعد اس فورمین یا کمدار کی طرح کُپا ہو جاتی ہے جس کے منہ سے سوائے اس کے کوئی جملہ نہیں نکلتا کہ سر آپ بس حکم کریں باقی کام میرا ہے۔ سر بس ذرا سی پگھار اور بونس بڑھا دیں۔ سر مزدور بے چین ہو رہے ہیں اور اپنا گزارہ بھی ان دنوں مشکل سے ہو رہا ہے۔

جس طرح بولی وڈ اور لولی وڈ میں پچھلے ساٹھ برس سے ایک ہی کہانی نام اور کردار بدل بدل کر چمکانے کی ملی جلی کوشش ہو رہی ہے۔ اسی طرح وکی لیکس بھی بین الاقوامی مفادات کی گھٹیا سفاک کہانی کو نئے نام سے پیش کرنے کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ پہلے یہی کہانیاں واقعہ گزر جانے کے پچیس برس بعد افشا ہوتی تھیں۔ اب فلم ساز کو بھی تیز رفتار مارکیٹ کے ساتھ چلنا پڑ رہا ہے۔

وکی لیکس سے آپ بھلے لطف اندوز ہوتے رہیے۔ لیکن جون ایلیا کا یہ شعر بھی یاد رکھئے کہ

میں اپنے جرم کا اقرار کرکے
کچھ اور ہے جسے چھپا گیا ہوں

وسعت اللہ خان
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 288
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-12-10), ھارون اعظم (05-12-10), یاسر عمران مرزا (05-12-10), محمد عاصم (10-12-10), محمدخلیل (05-12-10), سحر (05-12-10), عبداللہ آدم (06-12-10)
پرانا 05-12-10, 07:07 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,108
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں اپنے جرم کا اقرار کرکے
کچھ اور ہے جسے چھپا گیا ہوں
کتنا گہرا شاعر تھا


واہ کیا بات ہے
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-12-10), فیصل ناصر (05-12-10), عبداللہ آدم (06-12-10)
پرانا 05-12-10, 07:44 PM   #3
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ جی واہ ، کیا زبردست لکھا ہے وسعت اللہ خان نے۔ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-12-10), فیصل ناصر (05-12-10)
پرانا 05-12-10, 07:52 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بالکل
لیکس نے جو کچھ بھی لیک کیا ہے وہ تو سب کو پہلے سے ہی پتہ ہے

اصل بات جون ایلیا کے شعر میں ہی مذکور ہے
میں اپنے جرم کا اقرار کرکے
کچھ اور ہے جسے چھپا گیا ہوں



بابا نکڑ والا وسعت اللہ خان کا کالم پڑھ کر
کالر کھڑے کئے گلی میں گھوم رہا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-12-10), عبداللہ آدم (06-12-10)
جواب

Tags
کوشش, پاکستان, پاکستانی, لوگ, چین, معلوم, ایران, اللہ, امیر, امریکہ, اسلامی, جھوٹ, جرم, حکم, دعائیں, ذرا, رفتار, راستہ, رشتے, شعر, عارضی, عرب, غریب, صدیوں, صدام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger