واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


اندھی نگری۔۔۔۔۔ کراچی!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-07-11, 01:34 AM   #1
اندھی نگری۔۔۔۔۔ کراچی!!!
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 23-07-11, 01:34 AM

اور آج کراچی پھر کرچی کرچی ہے۔۔۔۔۔۔22 جولائی کو دس بجے تک سکور 12 تک پہنچ چکا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کل23 جولائی کا دن کتنی اور کس کس کی جان لے گا ، شاید ہر کوئی اپنے گھر میں‌یہی سوچ رہا ہو گا!!!

آپ لوگ یقین کریں کہ میں کبھی کراچی نہیں گیا لیکن اس قبیل کی خبریں پڑھ پڑھ کے کہ::
"" حسن سکوائر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جواد احمد جان بحق ہو گیا، لاش کو عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا""
""گلشن اقبال کے علاقے میں محمد علی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہسپتال میں چل بسا""


یہ خبریں پڑھ پڑھ کر پچھلے تین سال میں کراچی کے کتنے ہی علاقوں کے نام یاد ہو چکے ہیں۔۔۔۔ قصبہ کالونی، کٹی پہاڑی، اورنگی ٹاون، لانڈھی وغیرہ وغیرہ۔

کون کر رہا ہے یہ سب؟؟ بلکہ کون کون کر رہا ہے اور کروا رہا ہے سب جانتے ہیں۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم ہو یا پیپلز پارٹی یا پھر ۔۔۔ اے این پی، اس گیم کے پیچھے "لیند مافیا" یا "ڈکیت گروپ" وغیرہ کی صورت میں یہی تنطیمیں ہیں جو ایک طرف تو دھشت گردی کے خلاف جنگ کا نعرہ الاپ الاپ کر پاکستان کو پتھر کے دور میں پہنچا چکی ہیں اور دوسری طرف مسلح ونگ بنا بنا کر ایک دوسرے کے کارکنان کے گلے پر تو چھری پھیر ہی رہی ہیں ساتھ میں اس سے زیادہ تعداد میں غریب عوام کو اس دنیائے فانی سے فنا کر ہی ہیں!!!

مان ہی لیا کہ ایم کیو ایم "لینڈ مافیا" کی صورت زمین ہر قبضے کر رہی ہے یا کرتی ہے لیکن کیا اس سے یہ لازم اجاتا ہے کہ سب اردو بولنے والے ایک ہی صف میں کھڑے کر دیے جائیں اور کوئی بھی دوسرا لسانی گروہ اپنے مقتولین کے بدلے میں گنتی پوری کرنے کے لیے جب تک اتنی ہی تعداد میں اردو بولنے والے زمین کی پشت سے اس کے پیٹ میں منتقل نہ کر دے ، "حساب" برابر نہیں ہوتا یا بالفاظ دیگر "ٹھنڈ نہیں پڑتی"۔۔۔۔!!!

یہ بھی تسلیم کہ اے این پی طالبان کی درپردہ حمایتی ہے اور اس میں داڑھیاں منڈوا کر سوات اور وزیرستان کے طالبان شامل ہو چکے ہیں جو کراچی میں "سیکولر" عناصر کو لڑا رہے ہیں ۔۔۔ لیکن کیا یہ قرین انصاف ہے کہ ہر پتھارے والا، رکشہ ڈرائیور، چوکیدار۔۔۔۔ اور تو اور مزدور انہی میں سے ہے اور "موت کا حقدار ہے"!!! بالخصوص تب جب "کشتوں کے پشتے" لگا دینے کا حکم ہو!!!

کوئی شک نہیں کہ پی پی پی لیاری گینگ وار میں پوری طرح رحمان ڈکیت اور دوسرے سماج دشمن عناصر کی پشت پناہ بنی ہوئی ہے لیکن ساری سندھی قوم ہی کیا عرصہ حیات تنگ کر دیے جانے کے قابل ہے؟؟؟

ناقابل یقین ہے یہ بات کہ طالبان کی اس بنیاد پر مذمت کرنے والے کہ وہ معصوم عوام کا قتل عام کرتے ہیں۔۔۔۔ خود جب انسانیت کی دہلیز کو عبور کرنے نکلتے تھے تو وحشت و درندگی کا رقص کبھی بوری بند لاشوں کی صورت میں سامنے آتا تھا تو کبھی ڈرل زدہ جانداروں کی دریافت ہوا کرتی تھی۔۔۔۔ لیکن اب 21ویں صدی میں یہ کشٹ کون بھوگتا پھرے ۔۔۔۔ ایک ٹی ٹی یا زیادہ سے زیادہ کلاشنکوف ، جی ہاں "اسرائیل" سے "درآمد شدہ"۔۔۔۔۔۔ اور دیکھو بھلا ہم کل کیسے آج مرنے والوں کا بدلہ گنتی پوری کر کے لیتے ہیں۔۔۔۔۔

اب تک کتنے ہی ناموں پر سرخ نشان لگ چکا ہو گا۔۔۔۔ کتنے ہی گھروں کے گرد دائرے کھینچ دیے گئے ہوں گے اور۔۔۔۔ کتنے ہی بچے کل کا سورج اپنے باپ پر طلوع ہوتے تو دیکھ پائیں گے لیکن غروب آفتاب ان کی آرزوؤں اور امنگوں کا مدفن بھی بن جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی نہیں جانتا ، کچھ نہیں جانتا۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ یہ ایک اندھی نگری ہے!!!
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"

Last edited by عبداللہ آدم; 23-07-11 at 02:01 AM..

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 538
Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (23-07-11), shafresha (23-07-11), کنعان (23-07-11), پاکستانی (23-07-11), ھارون اعظم (23-07-11), ننھا بچہ (23-07-11), محمدعدنان (24-07-11), مرزا عامر (23-07-11), احمد نذیر (24-07-11), احمد بلال (23-07-11), حیدر (23-07-11), حیدر Rehan (23-07-11), راجہ اکرام (28-07-11), رضی (25-07-11), سیفی خان (23-07-11), سحر (25-07-11), عبدالقدوس (23-07-11)
پرانا 23-07-11, 02:55 AM   #2
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

بہت اچھی حقیقی معلومات پیش کی ھے آپ نے، سرروق کے لئے تجویز کرتا ہوں۔
اور ہو سکے تو میگزین میں بھی اسے ہونا چاہئے۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-07-11), ھارون اعظم (24-07-11), ننھا بچہ (23-07-11), منتظمین (23-07-11), احمد نذیر (24-07-11), حیدر (23-07-11), حیدر Rehan (23-07-11), سیفی خان (23-07-11), عبداللہ آدم (23-07-11)
پرانا 23-07-11, 09:20 AM   #3
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک دل دہلا دینے والی تحریر
ہم بالکل اب پاکستانی نہیں رہے سندھی ہندی بلوچی پنجابی بن گئے ہیں۔
نفرت کے اگ سب کو لے ڈوبے گی۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
کنعان (23-07-11), محمدعدنان (24-07-11), مرزا عامر (23-07-11), احمد نذیر (24-07-11), حیدر (23-07-11), حیدر Rehan (23-07-11), عبداللہ آدم (23-07-11)
پرانا 23-07-11, 03:01 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق پر شائع کر دی گئی ہے ۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (24-07-11), عبداللہ آدم (23-07-11)
پرانا 23-07-11, 04:48 PM   #5
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ننھا بچہ مراسلہ دیکھیں
ایک دل دہلا دینے والی تحریر
ہم بالکل اب پاکستانی نہیں رہے سندھی ہندی بلوچی پنجابی بن گئے ہیں۔
نفرت کے اگ سب کو لے ڈوبے گی۔۔۔
تقسیم ہند کے وقت مسلمانوں کی قوت میں کمی ۔ تقسیم پاکستان ( 1970) میں مسلمانوں کی قوت میں کنی ۔ مستقبل قریب میں ۔۔۔۔۔۔ اللہ نہ کرے کہ ایسا کچھ ہو ۔۔۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (23-07-11), احمد نذیر (24-07-11), حیدر (23-07-11), عبداللہ آدم (23-07-11)
پرانا 23-07-11, 11:20 PM   #6
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تقسیم ہند کو غلط کہہ کر شاید ہم نادانستگی میں ان 6 لاکھ قربانیوں کو غلط تو نہیں کہہ رہے ہوتے جو اس تھیسس پر پیش کی گئیں؟؟

باقی کراچی میں اس سب کے ساتھ ساتھ منافقت کے بھی انٹرنیشنل ریکارڈ قائم کیے جاتے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ مثلا شو آف پاور فرام رینجرز اور اس کے باوجود مسلسل خون کی ہولہ کھیلے جانے پر بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا۔۔۔ کراچی میں رینجرز کی اب کوئی وقعت نہیں رہپی ہے جب سے انہوں نے پولیس کی طرح کا جانبدارانہ کردار ادا کرنا شروع کیا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔

اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی پیتھ میں چھرا گھونپتے ہوئے بھی مشترکہ طور پر متاثرہ علاقوں کا "امن مارچ" کرنا نہیں بھولیں!!!

ناطقہ سربگریباں ہے اسے کیا کہیے
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
کنعان (23-07-11), مرزا عامر (24-07-11), احمد نذیر (24-07-11), حیدر (24-07-11), سام (28-07-11)
پرانا 24-07-11, 12:19 AM   #7
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بزرگوں کی قربانیاں جائز مقصد کے لیئے تھیں لیکن مجھے اکیلے کو نہیں پوری قوم کو اس بات کا احساس ہے کہ ان کی قربانیاں ہم نے کہیں تو مذہبی منافرت میں اور کہیں لسانیت میں فراموش کردیں ۔
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیئے ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (24-07-11), حیدر (24-07-11), عبداللہ آدم (24-07-11)
پرانا 24-07-11, 01:47 AM   #8
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,192
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عبداللہ بھائی میرے لب خاموش ہیں،
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (24-07-11), حیدر (24-07-11), عبداللہ آدم (24-07-11)
پرانا 24-07-11, 01:58 AM   #9
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اور میری تو آنکھوں نے بھی نم ہونا بہت کم کر دیا ہے۔۔۔۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (24-07-11), حیدر (24-07-11)
پرانا 25-07-11, 12:01 AM   #10
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

23 جولائی کو سکور 9 رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-07-11, 02:21 AM   #11
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

24 جولائی کا اسکور 21 ہے
کراچی کا دکھ کراچی والا خوب جانتا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (25-07-11), احمد بلال (25-07-11), حیدر (25-07-11), عبداللہ آدم (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 12:00 PM   #12
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ ملیر عمار یاسر، جعفر طیار وغیرہ کس کے علاقے سمجھے جاتے ہیں عمومی طورپرِِ؟؟

آج کل ادھر شامت زیادہ آئی ہوئی ہے لوگوں کی
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 12:50 PM   #13
Senior Member
مقبول
 
ام احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 195
کمائي: 3,205
شکریہ: 479
160 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ھمارے ملک کو امن کا گہوارہ بناے آمین
ام احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام احمد کا شکریہ ادا کیا
حیدر (25-07-11), حیدر Rehan (25-07-11), عبداللہ آدم (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 02:12 PM   #14
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگرچہ یہاں کے حالات بہت خراب ہیں مگر ان برے حالات میں بھی لوگوں کو مجبورا جو گھر سے روزگار کے لیے نکلنا ہوتا ہے وہ روز ہی نکلتے ہیں مختلف خوف اور اندیشے لیے ادھر سے اودھر ۔ ۔ ۔ ۔
اسی طرح مجھے بھی روزانہ کم از کم 70 کلومیڑ کا سفر کرنا لازم ہے۔ کیونکہ میرا آفس بہت دور ہے۔ اور یہاں 70 منٹ میں حالات بدل جاتے ہیں۔۔

اس کے علاوہ سڑکوں پر ہر طرف دوڑتی ہوئی ایمبولینسز ، آتی جاتی پولیس موبائلز، گھبرائے ہوئے لوگ زیادہ تر بدترین حالات میں بھی گھر سے باہر نکلنا مجبوری بن جاتا ہے کہ کہ مرنے والے کے لواحقین یا تو ہوسپٹل جارہے ہوتے ہیں یا واپس آرہے ہوتے ہیں پیچھے پیچھے ایمبولینس میں کسی عزیز کی لاش یا زخمی بدن بے ہوش پڑا ہوتا ہے۔
کچھ گاڑیاں ڈاکٹرز کی اور ہوسپٹل میں کام کرنے والے انتہائی ضروری افراد اور میڈیکل اسٹور سے تعلق رکھنے والے کسی بھی طور پر رک نہی سکتے ۔ ۔ ۔کسی کی زندگی بچانے کے لیے اپنی زندگی کو داو پر لگانا ہی پڑتا ہے یعنی ایسا نہی ہوتا کہ صرف پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے ہی آگ میں کودتے ہیں مگر بہت سے ایسی زمہ داریاں ہیں جن کو ادا کرنے سے ہاتھ نہی ہٹایا جاسکتا ۔ ۔ ۔ ۔

کیا کہیں کہ
ناامید ہونا کسی بھی حال میں جائز نہی ہے ۔ ۔

مومن کی نشانی یہ ہے کہ وہ ہر حال میں اپنے اللہ سے راضی رہے۔۔۔۔
کیونکہ اللہ نے وعدہ لیا ہے کہ خوف بھوک اور جال و مال سے امتحان لیا جائے گا ۔ ۔ ۔

اتنا ضرور کہونگا کہ
جان لینے کا اختیار صرف اور صرف اللہ کے پاس ہے اور جو لوگ اللہ کے اختیار میں دخل اندازی کر رہے ہیں وہ سخت عذاب کو خود ہی اپنی طرف دعوت دے رہے ہیں۔
__________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
کنعان (25-07-11), حیدر (25-07-11), عبداللہ آدم (25-07-11)
پرانا 28-07-11, 02:28 PM   #15
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہم بھی ایک آدھ تحریر میں ابال نکال لیتے ہیں اور بس................

کل کا سکور آج اخبار میں پڑھا.................11
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (28-07-11), حیدر Rehan (28-07-11)
جواب

Tags
color, کلاشنکوف, کراچی, پاکستان, لوگ, موت, منتقل, آج, ایم کیو ایم, اردو, حکم, حسن, خلاف, دیکھو, دریافت, سال, طالبان, علی, عناصر, عباسی, عرصہ, غریب, غروب, صف, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 7 25-07-11 01:26 PM
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 08:35 AM
جعلی ڈگری ریس میں ن لیگ اول۔ پی پی پی دوسرے۔ق لیگ تیسرے نمبر پر جاویداسد خبریں 1 18-07-10 04:59 PM
جیکب آباد : پی ایس 15 سے پی پی پی کے میر حسن کھوسہ کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger