واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


انڈیا:عالمی بینک سے قرض روپے میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-12-07, 08:25 PM   #1
انڈیا:عالمی بینک سے قرض روپے میں
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 07-12-07, 08:25 PM

انڈیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی بینک نے ریاست مہاراشٹر کے چند ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرض کی فراہمی کو ڈالر کے بجائے روپوں میں دینا منظور کر لیا۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے عالمی بازار میں مستقل طور پر ڈالر کی گرتی ہوئی ساکھ کو اس کی وجہ بتایا جا رہا ہے۔
انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے چیف سیکرٹری جانی جوزف اور خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے سکریٹری سنجے اُبالے کی عالمی بینک کی انڈیا کی سربراہ ایزابیل گیریرو کے ساتھ ممبئی میں ایک ملاقات ہوئی جس میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔گیریرو نے یہ قرض لندن انٹربینک آفرڈ ریٹ ( Libor ) کی شرح پر دیا ہے۔

گیریرو کا ماننا ہے کہ عالمی بینک نے یہ اقدام انڈیا جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے اٹھایا ہے جنہیں غیر ملکی زرمبادلہ ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

ابالے نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قرض کو روپے میں ادا کرنے کی انہوں نے پیشکش کی تھی اور انہیں اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب بینک نے اسے منظوری دے دی۔

ابالے کے مطابق اب تک ہمیں ڈالر کی شکل میں قرض ملتا تھا لیکن اب ہمیں روپیہ میں اسے ادا کرنا ہو گا اور چونکہ یہ قرض ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہے اس لیے اس کی شرح سود صفر اعشاریہ پچھتر ہو گی۔

ابالے کے مطابق 5.8 بلین ڈالر کے اس قرض کو پینتیس برسوں میں ادا کرنا ہو گا۔اس پروجیکٹ میں اضافی ٹرینوں کی خریداری، ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں ریلوے پٹریوں کا جال بچھانا، آبپاشی منصوبہ، دیہاتوں میں پانی کی فراہمی، ممبئی سے قلابہ تک میٹر ریلوے لائن اور کئی ہاؤسنگ پروجیکٹس شامل ہیں۔

عالمی بینک کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد ابھی مرکزی وزارت خزانہ سے اسے منظوری ملنا باقی ہے۔ عالمی بینک کا ہر پروجیکٹ مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد ہی عمل میں آتا ہے۔

عالمی سطح پر ڈالر کمزور ہو رہا ہے اور روپیہ اس کے مقابلے میں کافی حد تک مضبوط ہوا ہے۔ تجارتی تجزیہ نگار مانتے ہیں کہ چونکہ ڈالر کی پوزیشن مستحکم نہیں ہے اور وہ دن بدن گرتا جا رہا ہے اس لیے عالمی بینک نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے روپیہ میں قرض دینا منظور کیا۔

تجارتی تجزیہ نگار پیتامبر آہوجہ کہتے ہیں کہ اس وقت روپیہ کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 39.40 ہے یعنی اس کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ آہوجہ کا ماننا ہے کہ ابھی روپیہ اور مضبوط ہو گا۔پندرہ جنوری تک ڈالر اور کمزور ہو گا۔

آہوجہ کہتے ہیں کہ ڈالر کے کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کار بڑی تعداد میں اپنا سرمایہ لگا رہے ہیں۔ ’ویسے یہ ایک خوش آئند بات ہے اس سے ہماری اقتصادی حالت مزید بہتر ہو گی اور شرح نمو میں بھی اضافہ ہوگا۔‘

’عالمی بینک کے اس اقدام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ روپیہ مزید مضبوط ہو گا اسی لیے انہوں نے ڈالر کے بجائے روپے میں قرض دینا منظور کیا البتہ انہوں نے اس کی جو وجہ بتائی ہے وہ میری نظر میں صحیح نہیں ہے۔‘

بشکریہ بی بی سی

بھائی لوگوں پاکستان کے لیے کیا ایسے قرضے ہو سکتے ہیں جبکہ پاکستانی روپیہ اور ڈالر کے درمیان فرق 64 روپیہ کا ہے ؟

رائے کا انتظار رہے گا۔۔۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 319
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, لندن, نظر, خصوصی, صفر, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ویب ڈویلوپنگ(((( میں کہاں ہوں محمدخلیل ویب ڈیزائینگ 14 29-01-11 11:49 AM
انڈیا:عالمی بینک سے قرض روپے میں چاچا کمال عمومی بحث 3 17-11-10 07:23 PM
4 کروڑ 42 لاکھ روپے - جاوید چودھری ابو عمار اپکے کالم 1 12-07-09 02:55 AM
جج بحال ہونگے اور انہیں مقدمات ری اوپن کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،جاوید ہاشم عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 02:00 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger