واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


اپنے پاکستان چلیں(سعدیہ صاحبہ کےلئے)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-11-09, 09:46 AM   #1
اپنے پاکستان چلیں(سعدیہ صاحبہ کےلئے)
ایس اے نقوی ایس اے نقوی آف لائن ہے 02-11-09, 09:46 AM

حیدر بیٹا جدلی سے تیار ہو جائے ابو انتظار کر رہے ہیں مسز رضوان کی آواز پر حیدر جی امی کہتا ہوا کمرے سے باہر آیا اور کہنے لگا امی واش بیسن میں پانی نہین آ رہا میں وضو کیسے کروں'
مسز رضوان نے جلدی سے فریج سے پانی نکال کر اسے وضو کروایا اور دونوں باپ بیٹا نماز کی ادائیگی کےلئے مسجد چلے گئے
مسز رضوان کا یہ چھوٹا سا کنبہ کینیڈا میں تھا رضوان نے وہیں تعلیم حاصل کی اور وہیں پر کاروبار کر لیا ماں باپ کے اصرار پر ایک دفعہ پاکستان گیا اور شادی کےبندھن میں بند کر بیگم کو بھی کینیڈا لے آیا بیٹا حیدر ہوا تو دونوں نے عہد کیا کہ اپنے بیٹے کو وہ یہاں کی تہزیب اور معاشرت کا سایہ بھی پڑنے دیں گے اور اسے صیح معنوں میں اسلام پسند پاکستانی بنائی‌گے دونوں نے حیدر کی بہترین پرورش کی نماز قرآن دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ سب سی زیادہ پاکستان کے متعلق تعلیم دی کہ پاکستان اتنا خوبصورے ہے کہ سیف الملوک جھیل کے سامنے دنیا کا حسن کم پڑ جاتا ہے وہاں ہر گلی میں مسجد ہے اور اذانوں کی آواز سے ہر وقت دل مسحور رہتا ہے پاکستان کے پھول خوبصورت ہے مسز رضوان نے معمول بنایا ہوا تھا کہ رات سونے سے پہلے بیٹے حیدر کو کہانی کی شکل میں اپنے دیس پاکستان کی کوئی نہ کوئی خوبی بتاتی کہ وہاں سارے مسلمان ہین سب میں اتنا پیار ہےمہمان نواز ہیں کسی کو کسی سے کوئی دشمنی نہیں وغیرہ وغیرہ
ان کہانیوں کو سن کر حیدر کے معصوم زہن میں پاکستان کا ایسا نقشہ بن چکا تھا جو خوابوں جیسا تھا 6 سال کی عمر میں حیدر نے پاکستان جانے کی‌ضد شروع کر دی دونوں میاں بیوی بھی پاکستان جانا چاہتے تھے انہی دنوں پاکستان میں دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات عام ہو چکے تھے وطن کی مٹی غالب آ چکی تھی الغرض دیار غیر کو چھوڑ کر دونوں میاں بیوی اپنے بیٹے حیدر کو لے کر پاکستان آگئے یہاں رضوان نے پھر سے اپنا کروبار شروع کیا
واپس آ کر کسی نے بھی یہاں کے چھوٹے چھوٹے مسائل ہر توجہ نہ دی گھر سے کچھ فاصلے پر مسجد تھی حیدر کو قریبی سکول میں داخل کروا دیا گیا
حیدر پہلے دن سکول سے واپس آیا تو اسکے چہرے پر ہزاروں سوال تھے ماں نے ہر ممکن طریقے سے اسکو سمجھانے کی کوشش کی اور گھنٹوں ہر مسلئے کی جھوٹی وجوہات بتاتی کہ بجلی بھارت چوری کر کے لیا گیا ہے گیس کا ڈھکم کھلا رہ گیا اسلئے نہیں آتی،نئے پائپ لگائے جا رہے ہیں پانی اس لئے نہین آ رہا ،مارکیٹ بند تھی اسلئے کھانے کی اشیاء نہ مل سکیں وغیرہ وغیرہ
لیکن ایک دن ھیدر نے سوال کیا امہ یہاں ہمیں اپنی الگ مسجد بھی بنانی پڑے گی
ماں اسکی معصومیت پر پہلے مسکرائی پھر پوچھا کیوں؟
تو حیدر نے جواب دیا میں نماز کےلئے جانے لگا تو اپنے دوست کو بلایا وہ کہتا ہے کہ تم اپنی مسجد جائو میں اپنی میں جائوں گا
اس نے کہا ہے کہ اگر ہم کسی دوسرے کی مسجد میں گئے تو وہ ہمیں مار ڈالیں گے
امی کیا ایسا ہوتا ہے مسلمان تو سب بھائی بھائی ہین نہ
اور ہم سب پاکستانی بھی تو ہیں
ہم ایک دوسرے کو تو نہیں مار سکتے
آج ماں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا
دوسری طرف شہر میں کسی مذہبی رہنما کے قتل کی وجہ سے ہنگامے ہو رہے تھے ہنگاموں کو گزرے آج تیسرا دن تھا اور رضوان بھی اپنی کاروباری میٹنگ کے لئے صبح جلدی چلا گیا
انہی ہنگاموں کی وجہ سے سکول بھی ابھی بند تھے
مسز رضوان نے آج اپنے شوہر کی من پسند ڈش بنانے کا ارادہ کای ارو ابھی کشن کی طرف جانے لگی تھیں کہ دروازے کی گھنٹی بجی
حیدر اس امید پر دوڑا کہ شاید ابو آگئے دروازہ کھولا تو ایمبولینس تھی اور چند آدمی ایک سٹریچر باہر لا رہے تھے جس پر لیٹے شخص نے سفید چادر اوڑھی تھی
وہ لاش کسی اور کی نہیں بلکہ حیدر کے ابو رضوان کی تھی
آج پھر شہر مین ایک خود کش حملہ ہوا تھا اور 50 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں کینیڈا سے لوٹنے وطن کی محبت میں لوٹنے والے رضوان احمد بھی شامل تھے







امی دھماکہ کیا ہوتا ہے آپ تو کہتی تھی کہ پاکستان اتنا اچھا ہے
اتنا پیارا ہے
سب دوست ہیں ایک دوسرے کے
امی کیا وہ پاکستان کہیں اور ہے
امی اسی پاکستان میں چلے نہ
جس کا آپ بتاتی تھیں
امی ابو کیوں نہیں بول رہے
امی آپ کیوں رو رہی ہین
امی ابو کو اٹھائیں نا
ہم یہاں نہیں رہیں گے ہم اپنے پاکستان چلیں گے
ابو کو بولیں نا اپنے پاکستان چلیں
مگر آج اسکی ماں چپ چاپ دور خلاء میں گھورتی ہوئی آنسو بہا رہی تھی
اور آج اسکے پاس حیدر کے کسی سوال کا جواب نہیں تھا..............!
.................................................. .................................................. .......................
اقتباس:
Haya 786 :
سلام سید انجم جی
پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان کے حالات کے بارے میں کافی مایوسی تھی - بچپن سے کچھ ایسی عادت ھے کوئ کہانی جس کا ھیپی اینڈ کا نہ توپڑھ کر سارا دن روتی رھتی ھوں
سعدیہ جی اس کہانی کے اینڈ‌پر آپ کیا کہتی ہے کیوں کا اس کا اینڈ‌بھی ہیپی نہیں ہے
اللہ ملک پاکستان کو اپنی حفاظت میں رکھے اور سماج دشمن عناصر کو غارت کرے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں دہشت گردانہ واراتوں میں معصوم جانوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں
آمین الہی آمین
دوستوں مذکورہ کہانی و تحریر کہیں پڑھی تھی جس کا ایک خاکہ سامیرے ذہن میں موجود تھا
طالب دعا
سید انجم شاہ

Last edited by ایس اے نقوی; 02-11-09 at 10:03 AM..

 
ایس اے نقوی's Avatar
ایس اے نقوی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 500
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (02-11-09), نیلم خان (10-11-09), منتظمین (02-11-09), حیدر (08-11-09), رانا امر (04-11-09), راجہ اکرام (02-11-09), رضی (03-11-09), سحر (02-11-09), عامرشہزاد (02-11-09)
پرانا 02-11-09, 10:15 AM   #2
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہم بھی پردیسی ہیں، ہم نے بھی اسلام آباد اترنا ہے کچھ دن بعد، پتا نہیں ہمارا کیا بنتا ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (02-11-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09), راجہ اکرام (02-11-09), عامرشہزاد (02-11-09)
پرانا 02-11-09, 10:19 AM   #3
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,019
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے اور صدقہ نبی اکرم ص اور‌صدقہ پنجتن پاک کا آپ پر آنے والی ہر مشکل کو دور فرمائے آمین الہی آمین
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (02-11-09), نیلم خان (10-11-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09), عامرشہزاد (02-11-09)
پرانا 02-11-09, 10:49 AM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انجم بھائی
وہ پاکستان واقعی کوئی اور تھا، لیکن اب پاکستان کی صورتحال عراق اور افغانستان سے بھی بدتر ہے
ہمیں مل کر کوشش کرنی چاہیے کہ پاکستان کو اک بار پھر ایسا بنا دیں کہ کوئی بچہ یہ نہ کہے
امی کیا وہ پاکستان کہیں اور ہے
امی اسی پاکستان میں چلے نہ
جس کا آپ بتاتی تھیں


بہت اچھی تحریر ہے، مبارکباد قبول کیجئے
اور قلمی میدان میں اسی طرح کی تحریروں کی ضرورت ہے تا کہ ہمارا شعور بیدار ہو،

اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (02-11-09), ایس اے نقوی (02-11-09), ام طلحہ (02-11-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09), عامرشہزاد (02-11-09)
پرانا 02-11-09, 10:58 AM   #5
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی اچھی تحریر ہے۔اللہ ہمارا وہ پاکستان ضرور لوٹائے گا۔ مایوسی کفر ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (02-11-09), نیلم خان (10-11-09), ایس اے نقوی (02-11-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09), راجہ اکرام (02-11-09), عامرشہزاد (02-11-09)
پرانا 02-11-09, 11:03 AM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی میری پیاری بہن
انشاء اللہ
وہ دن ضرور لوٹیں گے جب ہر طرف امن و چین ہوگا، کوئی دکھ اور کوئی غم نہ ہوگا
کسی کو دوسرے سے خوف نہ ہوگا۔ ضرور وہ دن لوٹیں گے انشاء اللہ
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (02-11-09), ایس اے نقوی (02-11-09), ام طلحہ (02-11-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09), عامرشہزاد (02-11-09)
پرانا 02-11-09, 12:27 PM   #7
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ براوقت دشمن کا نازل کردہ ہے۔ جو کچھ وہ مسلمانوں کے ساتھ کر رہے ہیں، انشاللہ ان پر عذاب کی امید ضرور رکھنی چاہئے۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (10-11-09), ایس اے نقوی (02-11-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09), راجہ اکرام (02-11-09), عامرشہزاد (02-11-09)
پرانا 02-11-09, 02:17 PM   #8
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,019
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

افسوس کہ ایک مدت سے اپنی تحریر سمیت کسی بھی تحریر پر منتظمین کا شکریہ نہیں دیکھا
منتظمین سے درخواست ہے کہ وہ اس طرف توجہ دیا کریں نہیں تو انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی (جھوٹ ماریا اے میں )
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (10-11-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09), راجہ اکرام (02-11-09), عامرشہزاد (02-11-09)
پرانا 02-11-09, 02:20 PM   #9
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہیں میرے خیال میں ایسا نہیں ہے۔
ویسے اچھی تحریر خود اپنا انعام ہوتی ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (10-11-09), ایس اے نقوی (02-11-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09), راجہ اکرام (02-11-09)
پرانا 02-11-09, 02:28 PM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی آپ کا گلا درست ہے
ایسا ہی ہے، لیکن میرے خیال میں اس کی وجہ ان کی وہ مصروفیت ہے جس کے باعث انہوں نے ذمہ داریاں دیگر ناظمین اعلی کے سپرد کی ہیں اور خود کسی اور کام میں مصروف ہو گئے ہیں۔
شکایت اپنی جگہ بجا لیکن جب تک وہ فارغ ہو جائیں تب تک میرے خیال میں ان کا انتظار کرتے ہیں

لیکن ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ شکریے ان کے ذمہ قرض ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔وصول تو ہر حال میں ہونے چاہییں
کی خیال ہے انجم بھائی
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (02-11-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09)
پرانا 02-11-09, 04:23 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,989
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام انجم جی

زندگی بہت تلخ ھے کچھ لوگ ھمیشہ حقیقت سے نظریں چراتے ھیں اس کہانی جیسے بہت سے واقعات ھو چکے ھیں
کہنے کو ایک کہانی ھے مگر جس پہ گزرتی ھے اس کے لیے ساری زندگی کا روگ ھے
ھمارے ایک جاننے والے اپنا سارا بزنس سمیٹ کر پاکستان گئے تین ماہ بعد ابھی ان کا گھر اور بزنس ابھی سیٹ بھی نہیں ھوا تھا اسکول سے آتے ھوئے ان کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ایک کروڑ مانگا پیسے دے کر بیٹا بڑی مشکل سے چار دن بعد گھر آیا وہ لوگ واپس یہاں آگئے - 13 سال کا لڑکا کیا ساری عمر اس واقعے کو بھول پائے گا کیا وہ پھر کبھی پاکستان جائے گا
ان واقعات سے بہت سے لوگ بد دل اور بہت سے مایوس ھو گئے ھیں
پاکستان جب بنا تو ایک منزل تھی اس کے لیے لوگوں نے قربانیان دیں -
میری مایوسی کی وجہ ھے کہ اب ھماری کوئ منزل نہیں ھمارا کوئ رہنما نہیں لوگ اپنی مرضی سے جانیں نہیں دے رھے بلکہ ان کو مارا جا رھا ھے لالچی قیادت کو ملکی مفاد کی پرواہ نہیں عوام کا کچھ نہیں سوچتے ھر واقعے کی مذمت کر کے سمجھتے ھیں فرض پورا ھو گیا - کیا ملکی خزانے کے اربوں روپے اس لیے ان پہ لٹائے جا رھے ھیں کہ وہ بھیک مانگیں اور اپنے محلوں میں بیٹھے بیان جاری کرتے رھیں
خیر شکریہ آپ کے خلوص کا
اب مین نے کچھ لکھا توغصے میں ھی لکھونگی ملکی حالات پہ --- پہلے ایک کالم لکھا تھا تو ایڈیٹر نے کہا تھا لکھنے کے لیے قلم استعمال کیا کریں تلوار نہیں
تلوار سے کسی کو قتل نہین کر سکتے قلم سے تو کر سکتے ھیں ؟؟؟
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (10-11-09), ایس اے نقوی (02-11-09), حیدر (08-11-09), رانا امر (04-11-09), عامرشہزاد (02-11-09)
پرانا 02-11-09, 07:09 PM   #12
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,019
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Haya 786 مراسلہ دیکھیں
میری مایوسی کی وجہ ھے کہ اب ھماری کوئ منزل نہیں ھمارا کوئ رہنما نہیں لوگ اپنی مرضی سے جانیں نہیں دے رھے بلکہ ان کو مارا جا رھا ھے لالچی قیادت کو ملکی مفاد کی پرواہ نہیں عوام کا کچھ نہیں سوچتے ھر واقعے کی مذمت کر کے سمجھتے ھیں فرض پورا ھو گیا - کیا ملکی خزانے کے اربوں روپے اس لیے ان پہ لٹائے جا رھے ھیں کہ وہ بھیک مانگیں اور اپنے محلوں میں بیٹھے بیان جاری کرتے رھیں
اب مین نے کچھ لکھا توغصے میں ھی لکھونگی ملکی حالات پہ --- پہلے ایک کالم لکھا تھا تو ایڈیٹر نے کہا تھا لکھنے کے لیے قلم استعمال کیا کریں تلوار نہیں
تلوار سے کسی کو قتل نہین کر سکتے قلم سے تو کر سکتے ھیں ؟؟؟
شکریہ سعدیہ جی
سعدیہ صاحبہ تحریر غصے سے نہیں تحمل سے لکھی جاتی ہے اور یہ آپ مجھ سے زیادہ جانتی ہیں
اور یہ کہ آپ کی مایوسی کی وجہ کہ منزل کوئی نہیں ہے
میں یہ کہتا ہوں کہ منزل تو ہمارے سامنے ہے مگر ہمارا ہاتھ پکڑ کر ہمیں منزل تک لے جانے والا کوئی نہیں اور رہی بات حکمرانوں کی تو وہ ایک مدت سے ہمارے ساتھ ایک سا سلوک ہوتا آیا ہے

ویسے تمام ممبران سے کہتا چلوں کہ جیسے پاک نیٹ پر شائع ہونے والی تحریروں پر پہلے تبصرہ دیکھنے کو ملتا تھا اور بھرپور بحث دیکھنے میں آتی تھی اور معذرت کے ساتھ خود کی بات نہیں کروں گا دیگر دوستوں کی
کہ اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو لکھنے والا جلدی ہمت چھوڑ جاتا ہے
اور میں ،میرا تو کام ہی لکھنا ہے کسی کو اثر ہو نہ ہو پر میرے اندر کا انجم شاہ مطمئن رہتا ہے کہ کچھ ہوا نہ ہوا لکھا تو ہے نہ
اسی طرح میں نے haya 786 کی ڈاکٹر نور اور بدر بھائی کی بھی تحریروں میں دیکھا ہے تبصرہ نام کا کوئی پرندہ نظر نہیں آیا مجھے
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (10-11-09), حیدر (08-11-09), رانا امر (04-11-09), عامرشہزاد (02-11-09)
پرانا 02-11-09, 11:44 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انشاءاللہ حالات بہتر ہو جائے گئے
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (03-11-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09)
پرانا 02-11-09, 11:50 PM   #14
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انجم شاہ اپ سرورق کے لیے تجویز والا کام اب شروع کردیں۔ جہاں تک تبصروں کا تعلق ہے اس کے بارے میں تو نہیں جانتا۔ لیکن اب اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاک۔نیٹ کا معیار بہت عمدہ ہو گیا ہے۔ اپ کا شکریہ والا میسج پڑھنے سے پہلے ہی شکریہ ادا کر چکا تھا۔ اچھی اور جاندار تحریر ہے۔
اپکا انٹریو والا وعدہ بھی وفا نہیں ہوا ہے

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (10-11-09), ایس اے نقوی (03-11-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09)
پرانا 03-11-09, 08:28 AM   #15
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,019
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
انجم شاہ اپ سرورق کے لیے تجویز والا کام اب شروع کردیں۔ جہاں تک تبصروں کا تعلق ہے اس کے بارے میں تو نہیں جانتا۔ لیکن اب اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاک۔نیٹ کا معیار بہت عمدہ ہو گیا ہے۔ اپ کا شکریہ والا میسج پڑھنے سے پہلے ہی شکریہ ادا کر چکا تھا۔ اچھی اور جاندار تحریر ہے۔
اپکا انٹریو والا وعدہ بھی وفا نہیں ہوا ہے

والسلام
صبح بخیر دوستوں
اسلام و علیکم!
منتظمین کیسے ہیں آپ
اور جی کوشش کروں گا کہ اس فرض کو نبھا سکوں ساری تحریریں تو میری نظر سے نہیں گزرتی تاہم جو بہتر ہو گی اسکی تجویز ضرور دیا کروں گا آپ کا شکریہ
اور انٹرویو والا کام اچھا کیا یاد کروا دیا بالکل بھول چکا تھا آج ہی تیاری کرتا ہوں اسکی
آپ کا ایک بار پھر شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (10-11-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09)
جواب

Tags
کوشش, پھول, پاکستان, پاکستانی, پسند, واقعات, قرآن, نماز, ممکن, ماں, مسائل, مسجد, اسلام, بہترین, بیوی, تعلیم, جواب, حسن, دیس, دوست, رات, سال, عہد, غالب, صاحبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہاشمی، سعد رفیق کا ووٹ سب نے محسوس کیا: قابل تحسین سیاستدان گلاب خان عمومی بحث 4 14-04-10 09:24 AM
ولادت باسعادت اور وصال پُر ملال کی تاریخیں sahj مذہبی مسائل اور ان کا حل 0 27-02-10 08:55 PM
بس گھڑی دو گھڑی کو ترا ساتھ ہو اس سے بڑھ کر سعادت نہیں چاہیے The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 11:11 AM
عنوان کتاب : گلستان سعدی خرم شہزاد خرم کتاب گھر 10 11-04-08 08:08 AM
::: فرانس میں مقیم 600 سے زائد مسلمان حج کی سعادت سے محروم ::: ابو کاشان خبریں 0 19-12-07 11:01 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger