| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات |
درجہ بندی:
|
ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
مناظر: 4440
|
|
| 25 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | ALI-OAD (11-03-11), J.S (03-01-10), M A Ansari (25-03-11), saimali (01-03-11), sana goher (24-02-11), گوہر (02-12-09), نیلم خان (16-01-10), نورالدین (02-09-10), محمدمبشرعلی (02-09-10), محمدعدنان (01-12-09), مرزا عامر (01-09-10), اویسی (04-05-10), ام حازم (12-03-11), ابوسعد (24-02-11), احمد نذیر (27-01-12), احمد بلال (01-09-10), اخترحسین (01-12-09), حیدر (01-03-11), حیدر Rehan (01-12-09), رانا امر (01-12-09), رضی (12-02-10), شاہ جی 90 (29-11-09), عامرشہزاد (29-11-09), عدنان دانی (06-12-09), عروج (23-02-11) |
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
2000 نیو سینچری کے آغاز سے پہلے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 31 دسمبر 1999 کو 23:45 پر سب لوگ اپنے گھروں میں رہیں کوئی ٹرین سروس، کار ہر قسم کی ٹرانسپورٹ روک لیں، کمپیوٹر سیٹلائٹ ہر چیز بند کر دی جائے گی کیونکہ 23:59 سے 00:01 پر کچھ بھی ہو سکتا ھے کیونکہ سنچری بدلنے والی ہے۔ پوری دنیا میں خاص کر ٹرین سروس بند کر دی گئی تھی اور ٹرانسپورٹ روک دی گئی تھی۔ مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تھا بس یہ خبر آئی تھی کہ کچھ کمپیوٹر خراب ہوئے ہیں۔ پہلے بھی ایک فلم بنائی گئی تھی نام ابھی یاد نہیں آ رہا، جس میں بنانے والے یہ کہا گیا تھا کہ کچھ سالوں میں ایسا ہو گا۔ پھر اچانک سونامی کا واقعہ ظہور ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے تو کہا تھا کہ بہت سالوں بعد ایسا ہو گا مگر جلدی ری ایکشن ہو گیا یہ سونامی اسی فلم کی ایک کڑی ھے۔ اب اس کے بعد یہ دوسری فلم ھے جس میں بھی اسی طرح کا کچھ دکھایا گیا ھے مگر اس کے ساتھ یہ کہا جا رہا ھے کہ 2012 میں ایسا کچھ ہو گا۔ میری اوپینین کے مطابق یہ اس لئے کہا جا رہا ھے کہ فلم بزنس زیادہ کرے اور کچھ نہیں ھے۔ يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ رَبِّي لاَ يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلاَّ هُوَ ثَقُلَتْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لاَ تَأْتِيكُمْ إِلاَّ بَغْتَةً يَسْأَلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ اللّهِ وَلَـكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ یہ (کفار) آپ سے قیامت کی نسبت دریافت کرتے ہیں کہ اس کے قائم ہونے کا وقت کب ہے؟ فرما دیں کہ اس کا علم تو صرف میرے رب کے پاس ہے، اسے اپنے (مقررہ) وقت پر اس (اللہ) کے سوا کوئی ظاہر نہیں کرے گا۔ وہ آسمانوں اور زمین (کے رہنے والوں) پر (شدائد و مصائب کے خوف کے باعث) بوجھل (لگ رہی) ہے۔ وہ تم پر اچانک (حادثاتی طور پر) آجائے گی، یہ لوگ آپ سے (اس طرح) سوال کرتے ہیں گویا آپ اس کی کھوج میں لگے ہوئے ہیں، فرما دیں کہ اس کا علم تو محض اللہ کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے 7:187 يَسْأَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ اللَّهِ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا لوگ آپ سے قیامت کے (وقت کے) بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ فرما دیجئے: اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے، اور آپ کو کس نے آگاہ کیا شاید قیامت قریب ہی آچکی ہو 33:63 يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ اے لوگو! اپنے رب سے ڈرتے رہو۔ بیشک قیامت کا زلزلہ بڑی سخت چیز ہے 22:1 ثَانِيَ عِطْفِهِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ لَهُ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَنُذِيقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَذَابَ الْحَرِيقِ اپنی گردن کو (تکبّر سے) مروڑے ہوئے تاکہ (دوسروں کو بھی) ﷲ کی راہ سے بہکا دے، اس کے لئے دنیا میں (بھی) رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اسے جلا دینے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے 22:9 لا تقوم الساعة على احد يقول الله الله http://hadith.al-islam.com/Display/D...Doc=2&ID=41754 عن أنس بن مالك رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال ( لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ اللَّهُ اللَّهُ ) رواه مسلم ( 148 ) قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ زمین میں اللہ اللہ کہنے والا کوئی نہ ہو گا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ زمین پر کوئی اللہ کا نام لینے والا باقی نہ رہے گا۔ یہ ان کی ریسرچ ھے جو یہ اپنی کتابوں سے بتا رہے ہیں۔ Is 2012 the End ? Seven Reasons The World Will End In 2012
__________________
|
|
|
|
| 27 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا | ALI-OAD (11-03-11), dxbgraphics (11-09-10), saimali (01-03-11), sana goher (24-02-11), فاروق سرورخان (29-11-09), ھارون اعظم (29-11-09), مون لائیٹ آفریدی (13-03-10), محمدعدنان (01-12-09), مرزا عامر (01-09-10), مسٹر رائٹ (30-01-10), wajee (29-11-09), yousafdummar (14-03-11), ایکسٹو (24-02-11), ایس اے نقوی (01-12-09), اویسی (04-05-10), ام حازم (12-03-11), اخترحسین (01-12-09), رضی (12-02-10), سحر (29-11-09), شمشاد احمد (12-09-10), شاہ جی 90 (29-11-09), طاھر (29-11-09), طارق راحیل (06-12-09), عامرشہزاد (29-11-09), عادل سہیل (04-12-09), عروج (20-10-10) |
| کمائي نے کنعان کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 01-12-09 | ایس اے نقوی | دستیاب نہیں | 50 |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کنعان بھائی کا کہنا درست ہے کہ آخرت کب قائم ہوگی اس کے بارے میں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور یہ کہ اس سے متعلق اکثر قیاس آرائیاں عموما کوئی نہ کوئی مقصد حاصل کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔خواہ وہ مقصد فلم کا بزنس بڑھانا ہو یا پھر عوام میں بے چینی پیدا کر کے اپنا کوئی معاشی یا سیاسی فائدہ حاصل کرنا۔
تاہم اس کے ساتھ ساتھ ایسا بھی نہیں ہے کہ وقت قیامت کے بارے میں اندازے بھی نہ لگائے جا سکیں۔ اس سلسلے میں نہ صرف دیگر الہامی مذاہب بلکہ اسلام میں بھی پیشن گوئیاں موجود ہیں ۔ اور پیش گوئیوں میں ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ آغاز سے لے کر آہستہ آہستہ انجام کی طرف بڑھتی ہیں۔ یعنی ان پیش گائیوں میں آیک خاص ترتیب پائی جاتی ہے۔ چناچہ اس خآص ترتیب کی بنیاد پر کوئی ایک محتاط ندازہ ضرور قائم کر سکتا ہے کہ قیامت کے ظہور میں اندازَ کتنا وقت باقی ہو سکتا ہے۔ جیسے اگر ہم نبئی پاک (صلی اللہ علیہ وسلم) کی بیان کردہ پیش گوئیوں کو مد نظر رکھیں تو نہایت آرام سے 2012 سے متعلق پیش گوئی کا انکار کر سکتے ہیں کیونکہ احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نہ صرف امام مہدی نے آنا ہے بلکہ حضرت عیسی کا دوبارہ نزول بھی ہونا ہے۔جن جنگوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے وہ ابھی کافی ہونی باقی ہیں۔لشکرؤں کے دھنس جانے، زمین سے آگ کے نکلنے، عجیب الخلقت جانور وغیرہ کی نشانیاں ابھی کافی باقی ہیں ۔ چناچہ ہم اگر قرآن اور حدیث میں موجود پیش گائیوں کا سائینسی مطالعہ کریں تو شاید کسی محتاط اندازے تک پہنچ پائیں۔ اس سلسلے میں میری اپنی ایک رائے ہے (جس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں)وہ یہ کہ قیامت کا دن ہم لوگ چاہیں تو ٹال سکتے ہیں یعنی اس میں تاخیر بھی کر سکتے ہیں۔ واللہ عالم |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
کنعان بھائی نے ایک بہت اچھی قرآنی آیت شئیر کی ہے کہ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ اے لوگو! اپنے رب سے ڈرتے رہو۔ بیشک قیامت کا زلزلہ بڑی سخت چیز ہے 22:1 والسلام طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے |
|
|
|
| 13 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (01-04-12), saimali (01-03-11), کنعان (29-11-09), ھارون اعظم (04-09-10), مرزا عامر (04-09-10), ایس اے نقوی (01-12-09), اویسی (04-05-10), ام حازم (12-03-11), اخترحسین (01-12-09), حیدر Rehan (01-12-09), شاہ جی 90 (29-11-09), عدنان دانی (06-12-09), عروج (20-10-10) |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
السلام علیکم دوستوں،
میرا خیال ہے کے اس تھریڈ میںدیئے گئے جوابات اس تھریڈ کے عنوان سے میل نہیں کھاتے! بدر بھائی اور کنعان بھائی قیامت (یوم الدین) کی بات کررہے ہیں اور میرا اشارہ "قیامت" سے قبل کے ایک شدید عذاب کی طرف تھا۔ کیا آپ لوگوں کو مذکورہ ڈاکومینڑی مثلا "2012 Where History Ends"، "Doomsday 2012 The End of Days"، "2012 Doomsday"، "2012 Science or Superstition"، "2012 Apocalypse"، "Nostradamus 2012"، اور "Nostradamus Effect" وغیرہ دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے؟ آثارِ قیامت سے متعلق احادیث و روایات تو خود ہمارے یہاںکئی طبقوں میںمتنازعہ فیہ ہیں۔ بہرحال آپ لوگوں کی رائے میرے لیئے قابل احترام ہیں اگر وقت نے اجازت دی تو اس موضوع پر اپنی رائے کا بھی اظہار کروں گا۔ دیگر ساتھیوں سے بھی گذارش ہے کے برائے کرم اپنی رائے سے مطلع کریں، شکریہ! والسلام علیکم! |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (01-04-12), مرزا عامر (03-09-10), اویسی (04-05-10), ام حازم (12-03-11), اخترحسین (01-12-09), حیدر Rehan (01-12-09), شاہ جی 90 (29-11-09), عروج (23-02-11) |
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فی الوقت تو لنک سست ہونے کی وجہ سے کوئی ویڈیو دیکھنا ممکن نہیں ہے۔ تاہم میں نے جو تبصرہ کیا ہے وہ ایسا اس لیے ہے کہ آپکی بیان کردہ ڈاکیومنٹری کے نام ہی ایسے ہیں مثال کے طور پر "جب تاریخ کا اختتام ہوگا" "دنوں کا اختتام" "فیصلہ کن دن" وغیرہ یہ سب روز قیامت کی طرف ہی اشارہ کر رہے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
#7 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اقتباس:
بدر بھائی آپ نے صحیح کہا، دراصل ان فلموںکے نام پڑھ کر ایسا ہی لگتا ہے۔ چلیئے اگر آپ یہ مووی دیکھ پائے تو ٹھیک ہے ورنہ میں کوشش کروں گا کے آپ سمیت اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے دیگر ساتھیوں کو ان ڈاکومینٹریز کی ڈی وی ڈی بنا کر بھیج دوں (فی الحال تو کمپیوٹر ہی نہیںہے )
|
|
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (01-04-12), مرزا عامر (01-09-10), اویسی (04-05-10), ام حازم (12-03-11), اخترحسین (01-12-09), حیدر (29-11-09), حیدر Rehan (01-12-09), شاہ جی 90 (29-11-09), عامرشہزاد (29-11-09), عروج (23-02-11) |
|
|
#8 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
2012ء میں قیامت؟ ایک ٹی وی چینل کی قیامت خیزی
سید علی: ہندوستان کا بعض ٹی وی چینل عوام میں اضطراب کی لہر دوڑانے اور دہشت پھیلانے نیز سنسنی خیزی کے لئے بڑا بدنام ہے۔ اس کو جنگ و جدال ، جھوٹے پروپیگنڈے اور ہیجان پھیلانے میں بڑی مہارت ہے۔ آئے دن کبھی وہ اپنے اسکرین پر پاکستان سے اور کبھی چین سے سے ہندوستان کو بھڑاتا رہتا ہے اور جنگی ماحول بنائے رکھتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی مقبولیت بڑھانے کے لئے ایسی خبریں گڑھتا رہتا ہے جس کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہوتی۔ اس کا تازہ انکشاف یہ ہے کہ قیامت 2012ء میں واقع ہونے والی ہے جس سے بعض لوگوں میں گھبراہٹ اور بے چینی پھیل گئی ہے۔ قیامت تو بعد میں آئے گی اس نے خبریں نشر کرکے پہلے ہی قیامت برپا کردی ہے۔ بعض لوگ تو گھبراہٹ میں موت سے پہلے ہی مرتے دکھائی دینے لگے ہیں، ان کا دل ڈوبنے لگا ہے ، کسی کام میں جی نہیں لگتا، ہر وقت ان کو موت کی آہٹ سنائی دیتی ہے۔ قیامت کا یہ تصور تو عام ہے کہ وہ آئے گی تو بڑی تباہی آئے گی۔ دنیا کا نظام اُلٹ پلٹ ہوجائے گا اور دنیا تباہ ہوجائے گی۔ چینل نے نجومیوں اور جھوٹے غےب دانوں کے حوالے سے انسانوں اور دنیا کی مہلت حیات 2012ء طے کردی ہے۔ یہ تصور تو صحیح ہے کہ قیامت آئے گی تو دنیا کا سارا نظام درہم برہم ہوجائے گا، کوئی نفس زندہ نہیں بچے گا لیکن اس کا تصور کم ہی لوگوں کو ہے کہ مرنے کے بعد اس کو زندہ اُٹھاےا جائے گا، اس کے اچھے اور برے اعمال کا حساب کتاب لیا جائے گا اور اس کے مطابق اسے جزا یا سزا ملے گی۔ البتہ جن لوگوں کو آخرت پر یقین ہے وہ مانتے ہیں کہ جس طرح موت اور قیامت برحق ہے اسی طرح تمام انسانوں کو دوبارہ زندہ کیا جانا اور اپنے عمل کے اعتبار سے جزا یا سزا پانا برحق ہے۔ آخرت کے اسی تصور سے عملی زندگی میں بڑا فرق واقع ہوجاتا ہے۔ ایک کے سامنے آخرت میں جوابدہی کا احساس ہوتا ہے اور وہ ذمہ دارانہ زندگی گزارنے کی کوشش کرتا ہے اور جس کی نگاہ میں اس زندگی کی حیثیت اسی دنیا تک محدود ہے مرنے کے بعد نہ کوئی زندہ کیا جائے گا نہ حساب کتاب ہوگا اس کی زندگی کی راہ عمل مختلف دنیادارانہ ہوتی ہے۔ قیامت کے تعلق سے اسلامی تصور یہ ہے کہ قیامت ضرور آئے گی اور اچانک آئے گی، اس وقت کا علم سوائے اللہ تعالیٰ کے کسی کو نہیں ہے۔ نہ کسی کاہن اور نجومی کو ، نہ میڈیا کو اور نہ ہی سائنسدانوں اور مذہبی پیشواؤں کو ۔ جو اس کے تعلق سے تاریخ متعین کررہے ہیں وہ جھوٹے ، مکار اور خداکے باغی ہیں۔ قیامت کا دن بڑا ہولناک ہوگا۔ اس دن لوگوں کے دیدے پتھرا جائیں گے، چاند اور سورج بے نور ہوجائے گا اور وہ دونوں ملا کر ایک کردیئے جائیں گے، ستارے ماند پڑجائیں گے، آسمان پھاڑ دیا جائے گا، پہاڑ دھنک دیئے جائیں گے، زمین یکبارگی ہلاڈالی جائے گی، سمندر پھٹ جائیں گے ۔ غرضیکہ دنیا کا موجودہ نظام تلپٹ ہو جائے گا کسی کو کسی چیز کا ہوش نہیں رہے گا کوئی کسی کی مدد نہیں کرسکے گا۔ نفسا نفسی کا عالم ہوگا۔ اس دن دولت، طاقت، حکومت اور سرداری کچھ کام نہیں آئے گی۔ اس کے ساتھ اسلامی تصور یہ بھی ہے کہ جب حشر برپا ہوگا تو اگلے پچھلے سارے انسانوں کو زندہ کیا جائے گا۔ ان سے زندگی بھر کے اعمال کا حساب کتاب لیا جائے گا اور جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہو گی اس کو اس کا اجر ملے گا اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہوگی اس کو اس کی سزا ملے گی۔ گویا قیامت سے اس دنیاوی زندگی کا خاتمہ ضرور ہوجائے گا اور مہلت عمل ختم ہوجائے گی لیکن انسان یونہی چھوڑ نہیں دیا جائے گا بلکہ انصاف کیا جائے گا اور اس کو اپنے عمل کا پورا پورا صلہ ملے گا۔ اس دن کسی کی سفارش کام نہیں آئے گی ہر شخص اپنے عمل کا بدلہ پائے گا۔ آخرت کا یہی وہ تصور ہے جو مسلمان کو ایک ذمہ دار انسان بناتا ہے اور اس کا ہر قدم آخرت میں جواب دہی کے احساس کے ساتھ اُٹھتا ہے۔ اس کو یقین ہوتا ہے کہ دنیا کی زندگی تو ایک سفر ہے اصل منزل تو آخرت ہے اور یہ دنیا اسی آخرت کی گزرگاہ ہے۔ اس عقیدہ و یقین کے نتےجہ میں مسلمان موت سے گھبراتا نہیں بلکہ ذمہ دارانہ زندگی گزارنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ کام کرتا ہے جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہو۔ اس کو یقین کامل ہے کہ قیامت برپا ہوگی لیکن اس کا علم صرف اللہ تعالیٰ ہی کو ہے۔ یہی وہ عقیدہ ہے جو مسلمانوں کو یہاں مسافر کی طرح رہنے اور اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق زندگی گزارنے کا داعیہ پیدا کرتا ہے اور یہی وہ تصور ہے جس کے سبب مسلمان کسی کاہن، نجومی یا میڈیا کی گمراہ کن خبروں پر یقین نہیں کرتا۔ قیامت کب آئے گی اس کا علم کسی کو نہیں لیکن قرب قیامت کے سلسلے میں کچھ علامتیں ضرور بتا دی گئی ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ قیامت قریب آ چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جب دنیا میں خدا سے سرکشی اور بغاوت بڑھ جائے گی ، زناکاری عام ہوجائے گی ، لونڈیاں آقاؤں کو جنم دیں گی، بدکردار حاکم بن بٰٹھیں گے، عورتیں ایسا لباس پہننے لگیں گی جس سے جسم ننگا معلوم ہوگا، بے حیائی و فحاشی بڑھ جائے گی غرضیکہ آیات الٰہی کو جھٹلانے کے نتیجہ میں تمام اخلاقی بندھن ٹوٹنے لگیں گے تو یہ قرب قیامت کی علامت ہوگی۔ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جب زمین میں کوئی نیکی کا حکم دینے والا اور برائی سے روکنے والا باقی نہیں رہے گا اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرنا چھوڑ دیا جائے گا تو قیامت قائم ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ ایک جانور کے ذریعہ سے آخری حجت قائم کرے گا۔ وہ جانور کہے گا کہ لوگ اللہ تعالیٰ کی ان آیات پر یقین نہیں کرتے تھے جن میں قیامت کے آنے کا اور آخرت برپا ہونے کی خبر دی گئی تھےں تو اب اس کا وقت آن پہنچا ہے اور جان لو کہ اللہ کی آیات سچی تھیں۔ اس جانور کے نکلنے کا وقت کون سا ہوگا اس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”آفتاب مغرب سے طلوع ہوگا اور ایک روز دن دہاڑے یہ جانور نکل آئے گا (مسلم)“ ۔ دوسری روایات میں ہے جو مسلم، ابن ماجہ، ترمذی اور مسند احمد وغےرہ میں آئی ہیں اُن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے قریب زمانے میں دجّال کا خروج ، دابة الارض کا ظہور، دُخان (دھواں) اور آفتاب کا مغرب سے طلوع ہونا وہ نشانیاں ہیں جو یکے بعد دیگرے ظاہر ہوں گی۔ ایک اور روایت میں ہے جس کے راوی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں کہ قیامت قائم نہ ہوگی جب تک نازل نہ ہولیں عیسیٰ ابن مریم۔ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، ضرور اُتریں گے تمہارے درمیان ابن مریم حاکم عادل بن کر پھر وہ صلیب توڑ ڈالیں گے اور خنزیر کو ہلاک کردیں گے اور جنگ کا خاتمہ کردیں گے اور مال کی وہ کثرت ہوگی کہ اس کا قبول کرنے والا کوئی نہ رہے گا اور ایک سجدہ کرلینا دنیا و مافیہا سے بہتر ہوگا۔ دوسری حدیث میں ہے جو ابوہریرہ سے روایت ہے کہ دجال کے خروج کا ذکر کرنے کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عیسیٰ ابن مریم نازل ہوں گے پھر وہ خنزیر کو قتل کریں گے اور صلیب کو مٹا دیں گے اس اثناء میں مسلمان اس سے (دجال سے) لڑنے کی تیاری کررہے ہوں گے، صفیں باندھ رہے ہوں گے اور نماز کے لئے تکبیر اقامت کہی جا چکی ہوگی کہ عیسیٰ ابن مریم نازل ہو جائیں گے اور نماز میں مسلمانوں کی امامت کریں گے اور اللہ کا دشمن (دجال)ان کو دیکھتے ہی اس طرح گھلنے لگے گا جیسے پانی میں نمک گھلتا ہے اگر عیسیٰ اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیں گے تو وہ آپ ہی گھل کر مرجائے مگر اللہ اس کو ان کے ہاتھوں سے قتل کرائے گا اور وہ اپنے نیزے میں اس کا خون مسلمانوں کو دکھائیں گے۔ قرب قیامت کے تعلق سے بہت ساری حدیثیں ہیں۔ ایک حدیث میں ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس میں تشریف لائے اور لوگ آپس میں بات چیت کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا بات ہورہی ہے؟ لوگوں نے عرض کیا ہم قیامت کا ذکر کر رہے تھے۔ فرمایا وہ ہرگز قائم نہیں ہوگی جب تک اس سے پہلے دس نشانیاں ظاہر نہ ہوجائیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ نشانیاں بتائیں (۱)دھواں (۲)دجّال (۳)دابةالارض (۴)سورج کا مغرب سے طلوع (۵)عیسیٰ ابن مریم کا نزول (۶)یاجوج و ماجوج (۷)تین بڑے خسف زمین کا دھنس جانا ایک مشرق میں (۸)دوسرا مغرب میں (۹)تیسرا جزیرة العرب میں (۱۰) سب سے آخر میں ایک زبردست آگ جو یمن سے اُٹھے گی اور لوگوں کو ہانکتی ہوئی محشر کی طرف لے جائے گی۔ ایک دوسری حدیث میں مجمع بن جاریہ انصاری کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ ابن مریم دجال کو لد کے دروازے پر قتل کریں گے۔ ایک اور حدیث میں ہے سُمرہ بن جندب حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ”پھر صبح کے وقت مسلمانوں کے درمیان عیسیٰ ابن مریم آجائیں گے اور اللہ دجال اور اس کے لشکروں کو شکست دے گا یہاں تک کہ دیواریں اور درختوں کی جڑیں پکار اُٹھے گی کہ اے مومن ! یہ کافر میرے پیچھے چھپا ہوا ہے، آ اور اسے قتل کر۔ ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ دجال کو ہلاک کرنے کے بعد حضرت مسیح زمین میں چالیس سال ٹھہریں گے۔ قیامت سے پہلے ان واقعات کا پیش آنا یقینی ہے اور یہ گمراہ کن پروپیگنڈہ اور پیش گوئی کہ قیامت 2012ء میں ہونے والی ہے اسلامی عقیدہ کے خلاف ہے جس پر مسلمان ایک سیکنڈ کے لئے یقین نہیں کرسکتا ۔ بہت ممکن ہے کہ یہ ہوائی قرآن اور حدیث کی پیشن گوئی کو غلط ثابت کرنے اور اسلامی تصور کو مشکوک بنانے کے لئے صہیونی مکاروں نے اُڑائی ہو۔ یہ سمجھ لینا چاہئے کہ قیامت چاہے جب بھی آئے ہر شخص کی موت ہی اس کے لئے قیامت ہے۔ عقلمند آدمی وہ ہے جو مرنے سے پہلے مہلت زندگی کو غنیمت جانے اور نیک عمل کرتا رہے۔ Last edited by shafresha; 30-11-09 at 01:16 AM. وجہ: چند اعراب کی تصیح |
|
|
|
| 13 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (01-04-12), shafresha (30-11-09), مرزا عامر (01-09-10), ایس اے نقوی (01-12-09), اویسی (04-05-10), ام حازم (12-03-11), حیدر (29-11-09), شاہ جی 90 (29-11-09), طاھر (29-11-09), عامرشہزاد (29-11-09), عادل سہیل (04-12-09), عبداللہ حیدر (04-05-10), عروج (20-10-10) |
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
السلام علیکم دوستوں!
مندرجہ ذیل لنک سے کسی بھی "ڈاؤن لوڈ مینیجر" مثلاً فلیش گیٹ، اوربِٹ، گیِٹ رائٹ وغیرہ کی مدد سے ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ ![]() http://n35.stagevu.com/v/b47b26d4328...xkcecakswm.avi نوٹ: اس وڈیو کا رزلٹ بہت اچھا تو نہیں البتہ دیکھنے کے قابل ہے، بقول شاعر ع مُفت ہاتھ آیئے تو بُرا کیا ہے؟ |
|
|
|
|
|
#10 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں نے تو یہ فلم کل دیکھ لی ھے ، آپ کے پوسٹ کئے لنک میں ایرر آ رہا ھے۔
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں نے جو اس فلم میں سمجھا وہ یہ کہ لوگوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ چائینہ دنیا کی سپئر پاور ہے
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 398
کمائي: 9,506
شکریہ: 1,248
330 مراسلہ میں 1,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
قیامت کے متعلق تجھ سے پوچھتے ہیں کہ اس کی آمد کا کونسا وقت ہے کہہ دو اس کی خبر تو میرے رب ہی کے ہاں ہے وہی اس کے وقت پر ظاہر کر دکھائے گا وہ آسمانو ں اور زمین میں بھاری بات ہے وہ تم پر محض اچانک آجائے گی تجھ سے پوچھتے ہیں گویا کہ تو اس کی تلاش میں لگا ہوا ہے کہہ دو اس کی خبر خاص الله ہی کے ہاں ہے لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے
سورة الأعراف 187 اللہ عالم الغیب! |
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
کمائي: 16,103
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
واقعی قیامت کے دن کا اللہ کے علاوہ کسی کو علم نہیں ہے۔قرآن میں اللہ نے اس بات کو وضاحت سے بیان کردیا ہے: ’’یہ (کفار) آپ سے قیامت کی نسبت دریافت کرتے ہیں کہ اس کے قائم ہونے کا وقت کب ہے؟ فرما دیں کہ اس کا علم تو صرف میرے رب کے پاس ہے، اسے اپنے (مقررہ) وقت پر اس (اللہ) کے سوا کوئی ظاہر نہیں کرے گا۔‘‘اس بارے میں ہمارے ساتھیوں نے کافی تفصیل بیان کردی ہے۔ایک مشہور حدیث، جو ’’حدیث جبریل‘‘ کے نام سے موسوم ہے، میں حضرت جبریل علیہ السلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک مکالمہ بیان ہوا ہے۔ اس میں جبریل علیہ السلام نے آپ سے سوال کیا ہے: فاخبرنی عن الساعۃ(مجھے قیامت کے بارے میں بتائیے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ماالمسئول عنہ باعلم من السائل(جس سے پوچھا گیا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا) یعنی اس کا علم نہ تو کسی نبی کو ہے اور نہ کسی فرشتے کو۔ البتہ جو ساتھی اس موضوع میںدل چسپی رکھتے ہیںان کی معلومات کے لیے میں شیخ سفر الحوالی کی ایک کتاب تجویز کروں گا۔کتاب کا نام ہے ’’روز غضب‘‘ یہ اردو زبان میں ہے۔اور درج ذیل ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔اس کتاب میں اسلامی حوالوں سے 2012 کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ http :// www. eeqaz. com/ebooks
__________________
عابد |
|
|
|
|
|
#14 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا رَّابِيًا وَمِمَّا يُوقِدُونَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ ابْتِغَاءِ حِلْيَةٍ أَوْ مَتَاعٍ زَبَدٌ مِّثْلُهُ كَذَلِكَ يَضْرِبُ اللّهُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَ فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاءً وَأَمَّا مَا يَنفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ كَذَلِكَ يَضْرِبُ اللّهُ الْأَمْثَالَ
اس نے آسمان کی جانب سے پانی اتارا تو وادیاں اپنی (اپنی) گنجائش کے مطابق بہہ نکلیں، پھر سیلاب کی رَو نے ابھرا ہوا جھاگ اٹھا لیا، اور جن چیزوں کو آگ میں تپاتے ہیں، زیور یا دوسرا سامان بنانے کے لئے اس پر بھی ویسا ہی جھاگ اٹھتا ہے، اس طرح ﷲ حق اور باطل کی مثالیں بیان فرماتا ہے، سو جھاگ تو (پانی والا ہو یا آگ والا سب) بے کار ہو کر رہ جاتا ہے اور البتہ جو کچھ لوگوں کے لئے نفع بخش ہوتا ہے وہ زمین میں باقی رہتا ہے، ﷲ اس طرح مثالیں بیان فرماتا ہے 13:17 |
|
|
|
|
|
#15 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شافی بھائی آپ کی پیش کردہ ویڈیو کافی دیر کے بعد بھی ڈاؤن لوڈ ہونا شروع نہیں ہوئی۔سرور اپ ڈیٹ کے دوران کوئی تباہ کن واقعہ ہوا ان کے ساتھ (لگتا ہے انکا 2012 ابھی ہی ہو گیا اور اس فلم نے ان میں تباہی مچا دی) اور وہ اسکو اب ریسٹور کرنے کی کوشش میں ہیں۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| color, com, green, history, کنعان, کمپیوٹر, کتابوں, پاک, قرآن, قرآنی, لوگ, نظر, ممکن, اللہ, اسلام, بھائی, حدیث, خبر, دریافت, زلزلہ, عوامی, علم, علمی, عذاب, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا | جاویداسد | خبریں | 2 | 25-02-12 06:59 AM |
| ورڈ پریس تھیم کو اردو میں کیسے چینچ کر یں؟ | اکرم | اردو پریس (http://wordpress.pk) | 23 | 24-02-11 04:57 PM |
| کیا یہ شریف لوگ ہیں؟ پولیس کی پٹائ | naeemuddin | خبریں | 8 | 13-01-10 09:58 PM |
| ورڈپریس کی اردو پوشاکیں؟ | اکرم | اردو پریس (http://wordpress.pk) | 0 | 30-06-09 12:55 PM |
| حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ | فرحان دانش | موبائلز معلومات اور جائزہ | 0 | 23-06-09 10:19 AM |