واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-06-07, 11:26 PM   #1
اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 26-06-07, 11:26 PM

محترم قارئین السلام علیکم،
جب سے میں نے اس فورم میں شمولیت اختیار کی ہے اس وقت سے اب تک میں نے کئی موضوعات پڑھے ہیں، لیکن معذرت چاہتا ہوں، پر ایک بھی موضوع دلچسپ نہیں۔ عوامی بحث، کاپی پیسٹ کئے ہوئے آرٹیکلز و شاعری وغیرہ وغیرہ۔

کچھ نئے کی اس ہی کوشش میں‌، میں ایک نیا موضوع چھیڑنے جا رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گا، اس دلچسپ موضوع کا نام ہے

اگر آپ کو پاکستان کا مکمل کنٹرول دے دیا جائے تو کیا کرینگے

اپنا جواب تفصیل سے لکھیئے گا اور جواب کو جسٹیفائی کرنا مت بھولیئے گا کیونکہ کئی لوگ ہینکی پینکی اڑا دیتے ہیں یہ کرلینگے وہ کرلینگے لیکن حقیقت میں اس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

تو پھر دیر کس بات کی ہے، جلدی جلدی شروع ہوجائیے اور دیجیئے اپنی رائے۔


آپ کے قابل احترام جواب کا منتظر
جوزف بروسٹر

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1619
Reply With Quote
پرانا 27-06-07, 12:20 AM   #2
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

اسلام عیلکم !
سب سے پہلے تو میں آپ سے معذرت خواہ ہوں کہ آپکو ہمارا کوئی مراسلہ اچھا نہیں‌لگا۔ دراصل ہم ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہیں جس کی وجہ سے آپ کو شائد دلچسپی نہیں لگی ۔ اور دوسرا بڑا مسلہ یہ ہے کہ زیادہ تر صارفیں کے پیپرز وغیرہ ہو رہے ہیں‌جس کی وجہ سے وہ فورمز کو وقت نہیں دے پا رہے ۔ میں خودبھی پچھلے کچھ دنوں سے بہت کم وقت دے پا رہا ہوں‌جس کی وجہ میرے پاس کمپیوٹر کا نا ہونا ہے ۔انشاءاللہ یہ مسلہ کل تک حل ہو جائے گا اور ہم کوشیش کریے گے کہ ہم کوئی دلچسپ موضوع شروع کر سکے


چلے اب آتے ہیں‌آ پ کے سوال کی طرف اگر مجھے پاکستان کا کنٹرول مل جائے تو میں کیا کروں گا ۔ ۔۔۔۔
کا فی مشکل سوال ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر میں ایک عام سیاست دان ہوتا تو میرے لیے یہ سوال کچھ مشکل نا ہوتا اور میرا جواب یہی ہوتا “کرنا کیا ہے وہی جو سب سیاست دان کرتے ہیں ملک کو کھائے گے اور غریب کو مزید غریب تر بنا ئے گے ۔اور خود امیر سے امیر تر بن جائے گے“

لیکن مسلہ یہ ہے کہ میں عا م سیاست دان تو نہیں اس لیے مجھے کچھ اورکرنا چاہیے ۔شائد آپ کو ہر سیا ست دان کی طرح میر ے داعوے بھی ایک خوشگوار خواب ہی محسوس ہوں ویل کوئی مسلہ نہیں ۔ بات ابھی بھی وہی ہے کہ آخر میں‌کروں گا تو کیا؟
چلیں اس کا میں‌جواب دے ہی دیتا ہوں۔
1۔میرا سب سے پہلا کام اسلامی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنا ہوگا۔ میں ایک ایسی مسلم ریاست کا خواہشمند ہوں جس میں تمام مسلمان ممالک ایک جیسے ہوں اُن میں ایک ہی کرنسی چلے اور ایک ہی خلیفہ ہو۔ آپ ہی سمجھ لیں کہ میں‌یورپین یونین کی طرح کی چیز بنانا چاہوں گا
2۔ملک کا سب سے بڑا مسلہ میرے نزدیک کرپشن ہے میں‌چاہوں‌گا کہ ملک سے کرپشن ختم کی جائے اس کے لیے ایک الگ سے سیل بنائے جائے گا جس میں‌صرف انہی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا جو انتہائی ایماندار ہوں کوشیش یہ ہو گی کہ اس کا سارا بیک گراونڈ دکھا جائے۔میں سمجھتا ہوں اگر ملک سے کرپشن ختم ہو جائے تو ہمارا ملک ٹھیک ہو جائے۔۔
3-ایک اہم مسلہ جس سے ہماری فوج تب سے کھا رہی ہے جب سے پاکستان بنا ہے اور وہ مسلہ کشمیر ہے میں چاہوں گا کہ اس کا کوئی حل ہو جائے چاہے اس میں‌ آدھا حصہ پاکستان کو مل جائے اور آدھا انڈیا کو یا کہ سارا ہی انڈیا کو مل جائے۔ سارا انڈیا کو دینے کی بات میں نے اس لیے کہی ہے کیونکہ اس سے ہمارے ڈیفنس کا مسلہ تو ٹھیک ہو جائے گا اور کشمیری بھی سکون کا سانس لے سکیں‌گے ۔ اور سب سے زیادہ اہم پاکستان کو اپنی فوج پر اتنا روپیا پیسا نہیں لگانا پڑے گا ۔یہی پیسا اگر ملک کی بھلائی پر لگایا جائے تو ملک 10000٪ بہتر ہو جائے
4-پاکستان سے نوسربازی کو ختم کروں گا۔آپ کسی سے پوچھ لیں دنیا کا سب سے زیادہ 2 نمبر بند ہ کہاں ملے گا تو آپکو جواب پاکستان ہی ملے گا۔ پاکستانی( زیادہ تر میں‌سب کی بات نہیں کر رہا) 2نمبری میں ماہر ہو گا۔
5-ملک میں نوکری کے خصول کے لیے کچھ کروں گا۔ میں ایک ایسا نظام نہں بنانا چاہوں گا جس میں بے روزگار کو وظیفہ ٹائپ کچھ ملے کیونکہ اگرا س طرح کا کچھ ہو گیا تو ساری عوام گھر ہی بیٹھ جائے گی۔اور سب کا زور بچوں کی طرف ہی ہو گا

میں لکھنا تو اور بھی بہت کچھ چاہتا ہوں لکین میرے پاس ابھی وقت کم ہے میں‌انشاء اللہ اس پر بعدمین مزید لکھوں گا



کوئی کم بیشی ہوئی ہو تو معاف کرئیے گا


آپکا مخلص
زبیر
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC]
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-06-07, 02:05 AM   #3
Senior Member
 
شیخ ہمدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
کمائي: 8,368
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیخ ہمدان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

ارے یہ کیا!! میں اپنی رائے دینا تو بھول ہی گیا!!!

ٕٔٔآج ایک خبر پڑھی جس میں بیرسٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ فوج، عدلیہ، مذہبی و سیاسی جماعتیں ملک کو درپیش مسائل کی ذمہ دار ہیں۔‌‌‌‌‌‌

میں ان کی بات سے 100 فیصد اتفاق کرتا ہوں۔ فوج نے 1947 سے ہی ملک کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے، رہی سہی کسر عدلیہ نے فوجی افسران کی غلط حمایت نے نکال دی ہے۔ رہا سوال مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا تو مذہبی جماعتوں کو قرآن کریم کی غلط تشریح اور سیاسی جماعتوں کو جھوٹے وعدوں کے دائرے سے باہر نکلنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔ تو آخر ایسی صورتحال میں اگر میں ملک کا کلی مالک ہوتا تو کیا کرتا۔ میرے ایک بھائی نے یہاں فورم میں خلافِ توقع جواب نہیں دیا، ان کے مطابق “میں بھی وہی کرتا جو دوسرے سیاست دان کر رہے ہیں یعنی لوٹ کھسوٹ“

تو جناب اگر میں مالک ہوتا تو میرے ترجیحی اقدامات کی فہرست کچھ یوں ہوتی:
1۔ ملک میں ہنگامی صورتحال نافذ کرکے آرمی ایکٹ میں تبدیلی تاکہ آئندہ کوئی بھی فوجی ملک کا اقتدار نہ سنبھال سکے، یہی وہ غلطی تھی جس کے باعث نواز شریف کو جلا وطن ہونا پڑا
2۔ کشمیر سے دستبردار ہونا اور کشمیری بھائیوں سے معذرت کرنا کہ بھائیو بہت کرلی آپ کی حمایت اب مزید ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ کیونکہ یہی وہ ایشو ہے جس پر امریکا ہمارے ساتھ کھیل رہا ہے۔ امریکا ایک طرف بھارت دوسری طرف ہمارے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھا رہا ہے تاکہ اس کی اسلحہ مارکیٹ سے دونوں ملک ایک دوسرے کی موت کا سامان خریدتے رہیں۔ اس اقدام سے ہمارے بھارت سے تعلقات مزید بہتر ہوجائیں گے جس کے نتیجے میں سیاچن سرکریک کا مسئلہ باآسانی حل ہوجائےگا۔
3۔ فوجی بجٹ میں انتہائی حد تک کمی، کیونکہ جب کسی سے دشمنی ہی نہیں رہے گی تو فوجیوں کا پیٹ بھرنے کا فائدہ
4۔ بندر بانٹ کے اصول کے تحت فوجیوں کو دی گئی زمینیں واپس لینا
5۔ عدالتوں کو آزاد کرنا اور تعلیمی بجٹ میں اضافہ
6۔ تعلیم عام کرنے کی پالیسی شروع کرنا۔ اگر والدین بچے کو پڑھنے نہ دیں تو والدین کو اور اگر بچہ خود نہ پڑھنا چاہے تو اسے بھی 6 ماہ سے ایک سال تک نظربند کرنا
7۔ کرپٹ افسران کا سر عام احتساب (خمینی اسٹائل)
8۔‌ ‌‌‌پیٹرول پر اضافی ٹیکس ختم کرنا
9۔عوامی شکایتی مرکز کا قیام جس کی مانیٹرنگ میں خود کروں گا
10۔ ٹیکسوں کی وصولی چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا سب نادہندگان کو جال میں پھنسنا ہوگا۔

دوسری جنگ عظیم میں جرمنی نے برطانیہ کا بینڈ بجا دیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ برطانیہ ان علاقوں کا کنٹرول چھوڑنے پر تیار ہوگیا جو اس کی کالونیز بن چکی تھیں۔ 1947ء کے بعد امریکا سپر پاور بنا تو اس نے صوبہ سرحد میں متعین برطانوی نمائندے اولف کیرو کی خدمات برطانیہ سے حاصل کرلیں اور انہیں یہ ٹاسک دیا کہ نئے جنم لینے والے ملک پاکستان کا معاشرہ کیسے تباہ کیا جائے۔ تو اس سلسلے میں اولف کیرو صاحب نے تجویز کیا کہ پاکستان میں جذباتی اور ایسے غصیلے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو ایک تو ان پڑھ ہیں اور دوسرے اگر ان کے درمیان مذہب اور ذات پات کی چنگاری پھینک دی جائے تو وہ بہت زبردست اثر دکھائے گی اس لئے اگر پاکستانی معاشرے کو تباہ اور خستہ حال رکھنا مقصود ہے تو ایک، بڑے بڑے شہروں کا کنٹرول ایسے دہشتگردوں کے حوالے کردیا جائے تو اسلحہ کے زور پر بھتہ وصول کرتے ہوں اور اس کام کے لئے ایک باقاعدہ منظم تنظیم قائم کی جائے۔ دوسرے، دیہی علاقے، جہاں تعلیم نام کی کوئی چیز نہیں، وہاں ایک شخص کو زمینیں دے کر جاگیردار بنا دیا جائے اور اسی گائوں میں ایک ایسے مولوی کو مقرر کیا جائے تو ایک تو قرآن کی غلط تشریح کرے اور انتشار پھیلائے۔ آج ملک کو بنے 60 سال ہوچکے ہیں لیکن عوام اب تک بے ہوش ہیں اور اولف کیرو کی تھیوری کا آلہء کار بنے ہوئے ہیں۔

فیصلہ آپ نے ہی کرنا ہے۔


جوزف بروسٹر


اگر میری کوئی تجویز بری لگی ہو یا اس میں کوئی کمی ہو تو پلیز مینشن دیم۔

تھینکس پیل
جوزف بروسٹر
شیخ ہمدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-06-07, 05:58 AM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

ویسے تو یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے کیوں‌کہ اگر میرے دور حکومت میں‌کوئی کتا بھی بھوک سے مرتا ہے تو اس کا سوال بھی بروز قیامت اللہ کی عدالت میں‌مجھ سے ہی کیا جائے گا، اس لیے میری توبہ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-06-07, 04:47 PM   #5
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,192
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

نہیں بھائی یہ بہت بڑی اور اہم ذمہ داری ہے میں اس سے باز آیا
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-06-07, 04:59 PM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

سلام!
میں نے یہ مراسلہ پڑھا ہے۔ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب دینا مشکل تو نہیں لیکن کافی احتیاط کا طالب ہے۔ جیسا کہ ہمارے بھائی نے کہا کہ اگر کوئی ایک کتا بھی کہیں بھوکا مر جائے تو آخرت کو اس کا حساب دینا ہو گا-اگرکچھ حضرات کہیں گے کہ اس سوال کے جواب میں ‌آخرت کا تصور کہاں سے آ گیا تو ان کے لیے میں وضاحت کروں گا کہ بغیر جزا اور سزا کے تصور کے بغیر کوئی بھی معاشرہ، ایک فلاحی معاشرہ نہیں بن سکتا ہے۔

اب ہم آتے ہیں بنیادی سوال کے طرف کے اگر مجھے پاکستان کا کلی احتیار ملے جائے تو میں کیا کروں گا۔ جیسا کہ ہمارے عبدالقدوس بھائی نے کہ کے یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ لیکن اس ذمہ داری کو کون اٹھائے گا۔ کیا کوئی باہر سے آئے گا۔۔ ہم لوگ کیوں ایک ہیرو کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔۔ ایک رہنما، ایک لیڈر جو ہر ہر برائی کو ایک ہی رات میں بدل دے گا۔۔ ہمیں ایک رہنما چاہیے۔۔ لیکن سوال یہ ہے کہ رہنما کہاں‌سے آئے گا۔۔ کیا امریکی معاشرے سے یا پھر یورپی یونین سے ہم درآمد کریں گے۔۔رہنما ہمیں اپنے معاشرے میں بنانے ہوں گے اور یہ اسی وقت ہوگا جب ہم میں ذمہ داری لینے اور پھر اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھانے کا حوصلہ ہو گا۔ اللہ تعالی قران میں ذکر کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی شخص پر اسکی ہمت سے زیادہ وزن نہیں ڈالتے (مفہوم ہے۔ ترجمہ نہیں)۔ اسلام میں عمال کا دارومدار نیت پر ہے۔ اگر نیت صح ہو گی تو پھر اگر کام میں کوئی خرابی بھی ہو گی امید کی جاتی ہے کہ اللہ تعالی معاف فرمائیں گے۔ تو دوستوں یہ ہم ہیں جن کو اس بوجھ کو کبھی نہ کبھی اٹھانا ہے، آج نہیں کل۔ تو پھر اچھے کام میں دیر کیوں۔ قطرہ قطرہ باہم دریا بنتا ہے۔

اگر مجھے پاکستان کو سنوارنے اور اسکو ترقی دینے کا موقع ملے تو میں حسب ذیل کام کروں گا۔

1 - سب سے پہلے تعلیم۔
میں سارے جی ڈی پی کا 20-25 فیصد تعلیم پر خرچ کروں گا۔ دنیا کے تمام ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کسی بھی ملک کی ترقی براہ راست اس ملک کی تعلیم پر خرچ کی جانے والے رقم کا تناسب ہوتا ہے۔ اس کے بعد میری پہلی کوشش ہو گی کہ تعلیمی نظام کو دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق کیا جا سکے نہ کے کلرکوں کی موج ظفر پیدا کی جائے۔ جو تعلیم کو مکمل کر لیں ان کے لیے اچھی نوکریاں یا پھر سیلف فنانس کے تحت کوئی اچھا کام کرنے کی سہولت مہیا کی جا سکے۔

2 - امن و امان
کسی بھی معاشرے کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ اس معاشرے میں امن و امان ہو اور ملک میں انصاف فوری، سستا اور سب کو ملتا ہے۔ پولیس کے نظام کو مکمل طور پر بدل دیا جائے گا۔ تمام کے تمام نے آفیسر بھرتی کیے جائیں گے، جس کے لیے تجرباتی طور پر کچھ علاقے منتحب کیے جائیں گے جہاں پر صرف اور صرف نے جوان اور آفیسر ہوں ان کو مکمل طور پر پرانی فورس سے جدا رکھا جائے تاکہ ان میں بھی برائی کے جراثیم نہ پھیل سکیں۔ تمام ڈی-آئی-جی حضرات کو مکمل طور پر خود مختار اور سیاسی عمل سے الگ تھلگ کر دیا جائے گا۔
چیک اینڈ بیلنس کے لیے محکموں کو زیادہ سخت اور مثالی سزائیں دی جائیں۔ عدلیہ کو مکلمل طور پر آزاد اور خود مختار کر دیا جائے۔

3- جمہوری روایات کا فروغ
ملک میں جمہوری روایات کو فروغ دیا جائے اور تمام اداروں کے محور متعین کر دیے جائیں۔ فوج پاکستان کا ایک معزز ادارہ اور مقدس پیشہ ہے ۔ فوج کو آئین کے متعین کردہ معاملات تک محدود کر دیا جائے تاکہ جمہوری عمل‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌ اپنےارتقائی مراحل میں سے آسانی اور آزادی کے ساتھ گزر سکے۔ ہمارا معاشرہ فرشتوں سے نہی بنا اور نہ ہی ہم فرشتے ہیں۔ جو برائیاں ہم میں شخصی طور پر ہیں وہی برائیاں سیاستدانوںاور جماعتوں میں اجتماعی طور پر ہیں۔ صرف اور صرف سیاسی ارتقائی عمل ہی اس کی صفائی کا ذمہ دار اور کارگر طریقہ ہائے کار ہے۔

4 - معاشرے میں روا داری اور برداشت کامادہ پیدا کرنا۔
میری اولین ترجیحات میں سے ایک معاشرے میں سے عدم رواداری و عدم برداشت کا رجحان ختم کرنا ہو گا۔ یہ وہ زہر ہے جو کہ ہمارے معاشرے کو اندر ہی اندر سے کھا رہا ہے۔ یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ ہم کسی کو بھی کافر قرار دینے میں ایک منٹ کی دیر نہیں لگاتے اور فورا واجب القتل قرار دے دیتے ہیں۔ یہی روایت معاشرے میں اس طرح رواج پا گئی ہے کہ لوگ ایک دوسروں کو معمولی باتوں پر قتل کر رہے ہیں۔

5- ملک کو خود مختار بنانے کے لیے سیلف فنانس کے تحت چھوٹے بزنس کو شروع کیا جاے گا۔ اور ملک میں کارپوریٹ کلچر کو فروغ دیا جائے گا۔ جو ممالک دوسرے کی محتاج ہیں ان کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی ان کی کوئی اہمیت و کردار ہے۔

6 - تمام ممالک سے اچھے تعلقات اور غیر ضروری قسم کے معاملات میں دخل اندازی سے کلی طور پر پرہیز۔

دوستوں باتیں اور منصوبے تو بہت سارے ہیں لیکن اگر میں یہ بھی کر سکوں تو ملک کہاںسے کہاں پہنچ سکتا ہے۔۔

__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-07, 01:25 AM   #7
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

بات تو جوزف بھائی اور منتظمین دونوں کی ٹھیک ہے لکین منتظمین آپ جی ڈی پی کا 25% تعلم کے لیے منظور تو کروا دیے گے لیکن کیا آپ سمجھتے ہیں کہ وہ 25 % پورے کا پورا عوام تک پہنچے گا؟
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-07-07, 05:35 PM   #8
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,192
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-07-07, 06:18 PM   #9
Junior Member
اجنبی
 
لگڑبگڑ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مراسلات: 25
کمائي: 212
شکریہ: 0
ایک مراسلہ میں 2 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

پاکستان کے تمام مسائل کی وجہ میں صرف ایک چیز کو مانتا ہوں ۔ وہ ہے تعلیم کی کمی اور صرف تعلیم کی کمی۔

اگر ہمارے ملک کا کائی بھی سربراہ اس چیز پر زور دے تو تب ھی جا کر ہم کہیں کھڑے ہو سکتے ہیں۔

کتنے لوگ میرے سے اتفاق کرتے ہیں؟
لگڑبگڑ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-07-07, 06:29 PM   #10
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,192
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : لگڑبگڑ
پاکستان کے تمام مسائل کی وجہ میں صرف ایک چیز کو مانتا ہوں ۔ وہ ہے تعلیم کی کمی اور صرف تعلیم کی کمی۔

اگر ہمارے ملک کا کائی بھی سربراہ اس چیز پر زور دے تو تب ھی جا کر ہم کہیں کھڑے ہو سکتے ہیں۔

کتنے لوگ میرے سے اتفاق کرتے ہیں؟
یہ بات بھی ٹھیک ہے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-07-07, 09:20 PM   #11
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-07-07, 11:49 PM   #12
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

میں آپ سے متفق ہوں‌لگڑ بگڑ جی لیکن جب تک کرپشن ختم نہیں‌ہو گی کچھ بھی ٹھیک نہیں‌ہو گا آ پ چاہے جو دل کرے کر لیں
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-07-07, 01:52 AM   #13
Junior Member
اجنبی
 
لگڑبگڑ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مراسلات: 25
کمائي: 212
شکریہ: 0
ایک مراسلہ میں 2 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

زبیر، میں مانتا ہوں کہ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی کچھ بھی صحیح نہیں ہو سکتا۔ لیکن کرپشن کو کیسے ختم کیا جائے؟

تعلیم کے زریعے۔ جب تک لوگوں کو شعور نہیں ہوگا کہ ہمارا ملک کس طرح خراب ہو رہا ہے وہ ایسے غلط کام کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔ یہ شعور دلاتی ہے تعلیم۔

آپ پاکستان کے مسئلوں کی کوئی بھی جڑ نکال کر لے آؤ، آخر میں بات آئے گی تو تعلیم کی کمی پر۔ گورا آج آگے کیوں ہے؟

تعلیم، صرف تعلیم۔
لگڑبگڑ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-07-07, 11:32 PM   #14
Senior Member
 
شیخ ہمدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
کمائي: 8,368
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیخ ہمدان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

ڈیئر لگڑ بگڑ بھائی،
کرپشن کو ختم کرنے کا طریقہ سمپل اور سیدھا سا ہے۔ جیسے جیو ٹی وی کا پروگرام عالم آن لائن بروقت سوالات کا جواب دیتا ہے ویسے پنشمنٹ آن لائن کا نظام شروع کیا جائے۔ جس کے خلاف بھی کوئی شکایت ہو اس کی سر عام شنوائی ہو اور خمینی اسٹائل اختیار کرتے ہوئے اس کرپٹ شخص کو بیچ چوک پر سب کے سامنے سزا دی جائے۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ اگر اس طرح کی بیس یا پچیس سزائیں دے دی گئیں تو پھر لوگ کرپشن کرتے ہوئے وہی خوف محسوس کریں گے جو وہ سعودی عرب یا کویت جیسے ملکوں‌ میں محسوس کرتے ہیں۔
شیخ ہمدان آف لائن ہے   Reply With Quote
شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (23-12-10)
پرانا 04-07-07, 03:13 AM   #15
Junior Member
اجنبی
 
لگڑبگڑ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مراسلات: 25
کمائي: 212
شکریہ: 0
ایک مراسلہ میں 2 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اگر آپ پاکستان کے کلی مالک ہوتے!!!!

یار جوزف، سعودی عرب یا کویت میں حکومت کی عوام کو جواب دہی کی تو بات ہیں نہیں کرنی چاہئے۔ ساری حکومت اور دفاع دونوں ملکو ں کا امریکیوں کے ہاتھ میں ہے اور عوام کے ہاتھ ہاتھ پہ دھرے ہیں۔
لگڑبگڑ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پاکستانی, وزیر, قران, لوگ, مکمل, موقع, مسائل, آج, اللہ, اچھا کام, اسلام, بھائی, بے نظیر, بچوں, تعلیم, جواب, حضرات, سیاست, شخص, عبدالقدوس, عدالت, صاحبہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میلہ لگیا روے قبرستان اوتے سیپ پنجابی چوپال 7 15-07-11 09:24 PM
کرپشن سکینڈل نہ ہوتے تو آج حکومت کیساتھ ہوتے ، نواز شریف جاویداسد خبریں 2 11-09-10 12:36 PM
پاکستان میں لوگ دریاؤں کے کنارے آباد نہ ہوتے تو تباہی کم ہوتی‘اقوام متحدہ گلاب خان خبریں 0 21-08-10 03:36 AM
سورج طلوع ہوتے وقت اور غروب ہوتے وقت نماز پڑھنا منع ہے۔ میاں شاہد صحیح المسلم 0 14-08-10 11:07 PM
بش کو جوتے مارتا اگر پاکستانی صحافی تو کیا ھوتا؟ جیدی گپ شپ 14 17-12-08 12:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger