واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ایک اکیلی جان اور سارا پاکستان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-07-11, 05:43 PM   #1
ایک اکیلی جان اور سارا پاکستان
عدنان دانی عدنان دانی آن لائن ہے 18-07-11, 05:43 PM

وسعت اللہ خان
پاکستان کو قدرت نے حالیہ برسوں میں جن جن نعمتوں سے نوازا ہے ان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک بھی شامل ہیں۔اٹھارہ کروڑ لوگوں پر مشتمل اس ملک کو امن و امان نگلنے والے جن اژدھوں نے گھیر رکھا ہے ان کا مقابلہ کرنے کے لئے رحمان ملک جیسا غیرمعمولی صلاحیتوں کا آدمی انتہائی موزوں ہے۔ اس نعمت پر مالک کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔اچھا وزیرِ داخلہ وہ ہوتا ہے جو ہمہ وقت مستعد ہو اور ملک صاحب کی آنکھیں تو ریڈار کی طرح مسلسل گھومتی رہتی ہیں۔ یوں وہ آگے پیچھے، دائیں بائیں، اوپر نیچے ہر طرح کے حالات پر مسلسل نگاہ رکھ سکتے ہیں۔دوم یہ کہ ان کی پھرتیاں، ایفی شنسیاں اور آنیاں جانیاں الہ دین کے جن سے بھی سوا ہیں۔ جہاں ضرورت نہ ہو وہاں چراغ رگڑے جانے سے پہلے پہنچتے ہیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں بھی بالاخر پہنچ ہی جاتے ہیں۔
غالب نے رحمان ملک کے لئے پونے دو سو برس پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ’میری رفتار سے بھاگے ہے بیاباں مجھ سے‘
رحمان ملک صاحب کی تیسری خوبی جو انہیں پاکستان کی چونسٹھ سالہ تاریخ میں آنے والے تمام وزراء داخلہ سے ممتاز و یکتا بناتی ہے یہ ہے کہ سابقین تو امن و امان کا علاج بذریعہ ڈنڈا کر کے بعد میں رپورٹ طلب کرتے تھے لیکن ملک صاحب ابتری کا علاج ہی بذریعہ رپورٹ کرتے ہیں۔ ہر واردات کی فوری رپورٹ۔ کئی مرتبہ تو لگتا ہے گویا واردات سے پہلے ہی رپورٹ مانگ بیٹھے ہیں۔
حاسدین کہتے ہیں کہ ملک صاحب اس کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ حاسدین کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ رحمان ملک سے زیادہ قصور وار حالات و واقعات ہیں جو اتنی تعداد میں اور اس قدر تیزی سے رونما ہو رہے ہوتے ہیں کہ ملک صاحب کا بیشتر وقت ان کی رپورٹیں طلب کرنے میں ہی گزر جاتا ہے۔ چہ جائیکہ ان رپورٹوں کو پڑھ کر ان پر ایکشن لیا جائے۔
اگر آپ کبھی ان کے دفتر جائیں تب آپ کو اندازہ ہوگا کہ وہاں ہر وقت کیسی رپورٹا رپورٹی مچی ہوتی ہے۔فوری رپورٹ طلب کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ اس کی بنیاد پر اگر کوئی ایکشن لے بھی لیا بھی جائے تو اس کی زد میں کوئی بے گناہ نہ آجائے۔ یہ دوسری بات کہ اس چکر میں گناہ گار اکثر رفوچکر ہو جاتے ہیں۔
ملک صاحب کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ قوم کا حوصلہ برقرار رکھنے کے لئے ہر واردات کا روشن پہلو بتانا کبھی نہیں بھولتے۔ مثلاً تین برس پہلے جب اسلام آباد کا میریٹ ہوٹل دھماکے سے نیم مردہ ہوگیا اور درجنوں ہلاک ہوئے تو یہ ملک صاحب ہی تھے جنہوں نے کہا کہ اصل میں تو خودکش ٹرک کا ہدف ایوانِ وزیرِ اعظم تھا۔ وہ تو شکر کریں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی سے گھبرا کر خودکش بمبار میریٹ میں گھس گیا۔
پشاور میں پچاس افراد کا ہلاک ہونا یقیناً قابلِ مذمت ہے لیکن اسی دن ہم نے وہاں دو اور خودکش بمبار پکڑ لیے ورنہ تو دو ڈھائی سو افراد مارے جانے تھے۔
کراچی میں ایک دن میں اکتالیس افراد کی ہلاکت گھناؤنا فعل ہے لیکن الحمدللہ ہم نے گیارہ ٹارگٹ کلرز پکڑ لئے ہیں ورنہ تو نہ جانے کراچی کا کیا حشر ہوتا۔
اس قدر مصروفیت اور فعالیت کے نتیجے میں آدمی کی یادداشت بھی اتھل پتھل ہو سکتی ہے۔ رحمان ملک بھلے سپرمین سہی لیکن ہیں تو انسان ہی نا۔ چنانچہ یہ بھی ہوتا ہے کہ رحمان ملک جب بھی کراچی آتے ہیں متحارب گروہوں اور تنظیموں کو الٹی میٹم ضرور دیتے ہیں کہ اگر اڑتالیس گھنٹے میں حالات ٹھیک نہ ہوئے تو شر پسندوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔اگر ٹارگٹ کلنگ چوبیس گھنٹے میں نہ رکی تو رینجرز کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے اختیارات دے دیے جائیں گے۔ کراچی کے حالات اگلے ایک ماہ میں بہتر ہوجائیں گے۔گزشتہ تین برس میں ملک صاحب اتنے الٹی میٹم اور ڈیڈ لائنز دے چکے ہیں کہ اب تو انہیں اپنے اسسٹنٹ سے پوچھنا پڑتا ہے کہ میں نے فلاں تاریخ کو کتنے دن یا گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا اور کس پارٹی کو دیا تھا بھلا ؟؟؟رحمان ملک دست شناسی میں بھی یدِ طولٰی رکھتے ہیں۔ امنِ عامہ کی ابتری میں ملک صاحب اندرونی ہاتھ سے بہت پہلے بیرونی ہاتھ دیکھ لیتے ہیں۔ سوات کے طالبان ہوں کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کی واردات کہ بلوچستان کی شورش۔ سب سے پہلے ان کے پیچھے بیرونی ہاتھ رحمان ملک صاحب نے ہی دیکھا۔ تازہ ترین کشف کراچی کے بارے میں ہوا ہے جہاں بقول ملک صاحب جدید اسرائیلی اسلحہ پکڑا گیا ہے جو شہر کے حالات کی ابتری میں بیرونی ہاتھ کی واضح نشاندہی ہے۔
اس مرتبہ بھی دہشتگرد ذہانت کے استعمال میں ملک صاحب سے پیچھے رہ گئے اور ہاتھ کے نشان چھوڑ گئے۔ کاش یہ دہشتگرد اسرائیلی اسلحہ استعمال کرنے کے بجائے واہ آرڈیننس فیکٹری کو ہی آرڈر بھجوا دیتے۔ کم از کم ملک کا پیسہ ایک یہودی ریاست کو تو نا جاتا۔تو کیا اب اسرائیل سے سرکاری سطح پر بذریعہ ترکی احتجاج کیا جائے گا یا نہیں ؟؟؟رحمان ملک نے دوسرے سانس میں یہ انکشاف بھی کیا کہ کراچی کے ٹارگٹ کلرز بھی بیرونِ ملک سے آتے ہیں۔ لیکن ملک صاحب نے اسلحے کے برعکس ٹارگٹ کلرز بھجوانے والے ملک یا ممالک کا نام لینے سے بوجوہ گریز کیا۔ مبادا ’جنوبی افریقہ‘ ناراض ہوجائے۔اس ملک میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ آدمی اگر باصلاحیت اور ذہین ہو تو اس کا بوجھ ہلکا کرنے کے بجائے اس پر اضافی کام لاد دیے جاتے ہیں۔ یہی ذیادتی رحمان ملک صاحب کے ساتھ بھی ہو رہی ہے۔ وزارتِ داخلہ کی ذمہ داریاں کیا کم ہیں کہ ان پر روٹھے ہوؤں کو منانے اور ثالثی کا بوجھ بھی لاد دیا گیا ہے۔زرداری گیلانی انتظامیہ کو کچھ تو خیال کرنا چاہیے کہ،ایک اکیلی جان، اس پہ سارا پاکستان ۔

ماخذ
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

Last edited by عدنان دانی; 18-07-11 at 05:48 PM..

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
Senior Member

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 194
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-07-11), ھارون اعظم (18-07-11), مرزا عامر (18-07-11), حیدر (19-07-11), سیفی خان (18-07-11), شمشاد احمد (19-07-11), طاھر (18-07-11), عروج (21-07-11)
پرانا 18-07-11, 09:01 PM   #2
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,513
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شیئرنگ کا شکریہ
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (19-07-11)
پرانا 19-07-11, 12:46 AM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,668
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واقعی اک رحمان ملک کیا کیا کریں کم بخت دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر انہیں سکھ کی کوئی سانس تو لینے نہیں دیتے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
حیدر (19-07-11), شمشاد احمد (19-07-11)
پرانا 19-07-11, 01:19 AM   #4
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ملک صاحب کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ قوم کا حوصلہ برقرار رکھنے کے لئے ہر واردات کا روشن پہلو بتانا کبھی نہیں بھولتے۔
مثلاً تین برس پہلے جب اسلام آباد کا میریٹ ہوٹل دھماکے سے نیم مردہ ہوگیا اور درجنوں ہلاک ہوئے تو یہ ملک صاحب ہی تھے جنہوں نے کہا کہ اصل میں تو خودکش ٹرک کا ہدف ایوانِ وزیرِ اعظم تھا۔ وہ تو شکر کریں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی سے گھبرا کر خودکش بمبار میریٹ میں گھس گیا۔

پشاور میں پچاس افراد کا ہلاک ہونا یقیناً قابلِ مذمت ہے لیکن اسی دن ہم نے وہاں دو اور خودکش بمبار پکڑ لیے ورنہ تو دو ڈھائی سو افراد مارے جانے تھے۔

کراچی میں ایک دن میں اکتالیس افراد کی ہلاکت گھناؤنا فعل ہے لیکن الحمدللہ ہم نے گیارہ ٹارگٹ کلرز پکڑ لئے ہیں ورنہ تو نہ جانے کراچی کا کیا حشر ہوتا۔

اس قدر مصروفیت اور فعالیت کے نتیجے میں آدمی کی یادداشت بھی اتھل پتھل ہو سکتی ہے۔ رحمان ملک بھلے سپرمین سہی لیکن ہیں تو انسان ہی نا۔ چنانچہ یہ بھی ہوتا ہے کہ رحمان ملک جب بھی کراچی آتے ہیں متحارب گروہوں اور تنظیموں کو الٹی میٹم ضرور دیتے ہی کہ

اگر اڑتالیس گھنٹے میں حالات ٹھیک نہ ہوئے تو شر پسندوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔اگر ٹارگٹ کلنگ چوبیس گھنٹے میں نہ رکی تو رینجرز کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے اختیارات دے دیے جائیں گے۔ کراچی کے حالات اگلے ایک ماہ میں بہتر ہوجائیں گے۔گزشتہ تین برس میں ملک صاحب اتنے الٹی میٹم اور ڈیڈ لائنز دے چکے ہیں کہ اب تو انہیں اپنے اسسٹنٹ سے پوچھنا پڑتا ہے کہ میں نے فلاں تاریخ کو کتنے دن یا گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا اور کس پارٹی کو دیا تھا

بھلا ؟؟؟رحمان ملک دست شناسی میں بھی یدِ طولٰی رکھتے ہیں۔ امنِ عامہ کی ابتری میں ملک صاحب اندرونی ہاتھ سے بہت پہلے بیرونی ہاتھ دیکھ لیتے ہیں۔ سوات کے طالبان ہوں کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کی واردات کہ بلوچستان کی شورش۔ سب سے پہلے ان کے پیچھے بیرونی ہاتھ رحمان ملک صاحب نے ہی دیکھا۔ تازہ ترین کشف کراچی کے بارے میں ہوا ہے جہاں بقول ملک صاحب جدید اسرائیلی اسلحہ پکڑا گیا ہے جو شہر کے حالات کی ابتری میں بیرونی ہاتھ کی واضح نشاندہی ہے۔

اس مرتبہ بھی دہشتگرد ذہانت کے استعمال میں ملک صاحب سے پیچھے رہ گئے اور ہاتھ کے نشان چھوڑ گئے۔ کاش یہ دہشتگرد اسرائیلی اسلحہ استعمال کرنے کے بجائے واہ آرڈیننس فیکٹری کو ہی آرڈر بھجوا دیتے۔ کم از کم ملک کا پیسہ ایک یہودی ریاست کو تو نا جاتا۔تو کیا اب اسرائیل سے سرکاری سطح پر بذریعہ ترکی احتجاج کیا جائے گا یا نہیں ؟؟؟

رحمان ملک نے دوسرے سانس میں یہ انکشاف بھی کیا کہ کراچی کے ٹارگٹ کلرز بھی بیرونِ ملک سے آتے ہیں۔ لیکن ملک صاحب نے اسلحے کے برعکس ٹارگٹ کلرز بھجوانے والے ملک یا ممالک کا نام لینے سے بوجوہ گریز کیا۔ مبادا ’جنوبی افریقہ‘ ناراض ہوجائے

ِِِِِِاب ظاہر ہے جب اتني ذمہ دارياں ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ تو گھبراہٹ ميں سورة اخلاص تك كي تلاوت اگر غلط ہو جائے تو قيامت تو نہيں آئے‌گي نا۔۔۔۔۔۔ شكر ہے ملك صاحب نے اس قاري كو طالبان كا ساتھي قرار نہيں دے ديا جس نے بچپن ميں ان كو يہ سورة ياد كروانے كي كوشش كي ہو گي۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
حیدر (19-07-11), عدنان دانی (19-07-11)
جواب

Tags
malik, pakistan, فوری, ہے۔, کلنگ, پاکستان, وقت, واہ, واقعات, مقابلہ, مقصد, آدمی, انتظامیہ, انسان, احتجاج, اسلام, بے, خودکش, رفتار, شہر, طلب, طالبان, علاج, غیرمعمولی, صلاحیتوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
پاکستان فرانس میں سیکورٹی،تجارت اوراقتصادی تعاون کے معاہدوں پر دستخط ذوالفقار علی خبریں 0 06-05-11 11:40 AM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger