واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ایک بیوہ کا پیغام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-09-11, 02:02 AM   #1
ایک بیوہ کا پیغام
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 19-09-11, 02:02 AM

علی سلمان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور

صحافتی زندگی میں ایسی متعدد خبریں کی یا یا پڑھی ہوں گی جن میں کسی عام شہری کے قتل کے ایک دو روز کے بعد اس کے گھر کےحالات بیان کیے ہوں لیکن نائن الیون کی دسویں برسی نے ایک ایسے مقتول کے گھر پہنچا دیا جو ساڑھے تین برس پہلے اس دنیا کو چھوڑ گیا تھا۔

یہ گھر ہے پولیس کے سب سے چھوٹے رینک یعنی کانسٹیبل کے عہدے پر فائز محمد یعقوب کا،جو لاہور میں وکلاء تحریک کےدوران حفاظتی ڈیوٹی دیتے ہوئے ایک خود کش حملے میں مارے گئے۔

Name:  110911135401_shahida_parveen_226.jpg
Views: 59
Size:  8.9 KB
ان کی بیوہ نے کہا کہ ‘جو بچے یتیم ہوجاتے ہیں ان کی زندگی بہت بری ہوجاتی ہے’۔ سوال پوچھا گیا کہ اور بیوہ کی زندگی؟

تو جواب ملا کہ ‘اس کی کیا زندگی ہے؟ وہ تو ہرروز مرتی اور جیتی ہے،اس کا حال تو سب سے برا ہے’۔


ایک پولیس اہلکار

تو جواب ملا کہ’ اس کی کیا زندگی ہے ؟وہ تو ہرروز مرتی اور جیتی ہے،اس کا حال تو سب سے برا ہے۔‘

پاکستان میں شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پانچ ہزار سیکیورٹی فورسز کے اہلکارہلاک ہوئے ہیں۔ان میں ڈیڑھ ہزار کے قریب وہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو شہریوں کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی دیتے ہوئے بم دھماکوں اور دیگر حملوں میں ہلاک ہوئے۔

پاکستان کے محکمہ پولیس میں ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہونے والوں کو محکمے میں شہید کہا جاتا ہے اور پنجاب پولیس کے ترجمان اسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس سرمد سعیدنے کہاکہ’ مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق شہید زندہ ہوتا ہے اس لیے ہر پر تشدد واقعہ میں ہلاک ہونے والے ہراہلکار کے اہلخِانہ کو اس وقت تک تنخواہ اور مراعات فراہم کی جاتی ہیں جب تک اس کی عمر کاغذوں میں ساٹھ برس نہیں ہوجاتی۔‘

چند برس پہلے تک معاوضہ تین چار لاکھ روپے تھا لیکن اب یہ معاوضہ بڑھا کر تیس لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے اے آئی جی سرمد سعید کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران ہلا ک ہونے والوں کو معاوضے کی ادائیگی میں پولیس کے محکمہ خزانہ پر کوئی خاص بوجھ نہیں پڑتا کیونکہ بیس لاکھ روپے حکومت فراہم کرتی ہے اور باقی اس ویلفیئر فنڈ سے اداکیے جاتے ہیں جس کے لیے ہر ماہ ہراہلکار کی تنخواہ سے کٹوتی ہوتی ہے۔

پنجاب میں تو شدت پسندی کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے لیکر اب تک صرف ایک سو اڑتیس پولیس اہلکار ہلاک ہوئے لیکن صوبے پختونخواہ میں یہ تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔پشاور سے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی نے بتایا کہ سات سو بانوے پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں شدت سوات آپریشن شروع ہونے سے کچھ پہلے ہی آگئی تھی۔

میرا پیغام تمام پاکستانیوں کو دیدو کہ وہ ایک دوسرے کو نہ ماریں کیونکہ جانے والا تو چلا جاتا ہے لیکن پیچھے رہ جانے والے (پسماندگان) کی زندگیاں تباہ ہوجاتی ہیں۔

شاہدہ پروین

دوسرے نمبر پرسندھ ہے جہاں صرف کراچی میں چھ سو چوالیس پولیس اہلکاروں کو قتل کیا گیا۔نامہ نگار ریاض سہیل کا کہنا ہے کہ تقریبا یہ تمام قتل ان پرتشدد واقعات سے جوڑے جاسکتے ہیں جن کی جڑ میں نائن الیون یا شدت پسندی کے خلاف نام نہاد جنگ ہے۔

ان دونوں صوبوں میں پنجاب کی طرح ہلاک ہونے والوں کے ورثا کو تیس لاکھ روپے اور ماہوار تنخواہ سمیت دیگر مراعات دی جارہی ہیں لیکن سب سے برا حال وفاقی دارالحکومت کے ہلاک پولیس اہلکاروں کے ورثا کا ہے۔نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد تو چوبیس ہے لیکن ان کے ورثا کو صرف پانچ لاکھ روپے تک فی کس معاوضہ ملا۔

شہزاد ملک کو اسلام آبادپولیس کے سربراہ بنیامین رضوی نے بار بار اصرار کے باوجود ملاقات کا وقت نہیں دیا اور جب انہوں نے اپنے طور پر معلومات حاصل کیں تو علم ہوا کہ اسلام آباد کے تمام رولز پنجاب پولیس والے ہیں لیکن امداد کا معاملہ الگ ہے اور وزیر اعظم کے اس اعلان کے باوجود کہ ان کی مراعات بھی پنجاب پولیس کے برابر ہوں گی اسلام آباد پولیس کے ہلاک شدگان کو صرف پانچ لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔

’شہزاد ملک کو ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ ’اسلام آباد اور پنجاب کے پولیس اہلکاروں کے خون کی قیمت الگ الگ ہے۔‘

پنجاب پولیس اب تک ہلاک شدگان میں ساٹھ کروڑ روپے تقسیم کرچکی ہے لیکن بہت سے اہلکار ایسے بھی ہیں جن کے ورثاکو وعدہ کیا گیا معاوضہ پورا ادا نہیں کیا گیا۔

ان ہی میں سے ایک کانسٹیبل محمد یعقوب ہیں جن کے ورثا کو تیس لاکھ میں سے صرف بارہ لاکھ روپے ہی ادا کیے جاسکے اور وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے پلاٹ دیئے جانے کا وعدہ بھی وفا نہ ہوسکا۔

لاہور کے کانسٹیبل محمد یعقوب کی ہلاکت کے ساڑھے تین برس بعد ان کی بیوہ کہتی ہیں کہ یہ معاوضہ ان کے شوہر کا رتی برابر بھی متبادل نہیں ہو سکتا۔

شاہدہ پروین نے کہا کہ میرا پیغام تمام پاکستانیوں کو دیدو کہ وہ ایک دوسرے کو نہ ماریں کیونکہ جانے والا تو چلا جاتا ہے لیکن پیچھے رہ جانے والے (پسماندگان) کی زندگیاں تباہ ہوجاتی ہیں۔

‘‘میرے لیے تو یہ دنیا ہی نرگ(دوزخ) بن گئی ہے’’۔


ایک بیوہ کا پیغام

__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,986 مراسلہ میں 8,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 244
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
sonojesus (19-09-11), نیلم خان (19-09-11), ننھا بچہ (19-09-11), محمدعدنان (19-09-11), رضی (19-09-11), عبدالقدوس (19-09-11)
پرانا 19-09-11, 02:33 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ پاک ہم سب پر رحم فرمائے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (19-09-11), رضی (19-09-11)
پرانا 19-09-11, 02:52 AM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اللہ پاک ہم سب پر رحم فرمائے
آمین ثم آمین ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
خالد حسین (10-02-12)
پرانا 19-09-11, 08:49 AM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حیران کُن بات یہ ہے کہ تین برس میں 12 لاکھ روپے اس خاتون نے اس بے دردی سے خرچ کیا کہ اب حالات ناگزیر ہیں
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-09-11, 10:03 AM   #5
Member
اجنبی
 
sonojesus's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مقام: faisalabad pakistan
عمر: 25
مراسلات: 69
کمائي: 1,103
شکریہ: 36
52 مراسلہ میں 105 بارشکریہ ادا کیا گیا
sonojesus کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حیران کُن بات یہ ہے کہ تین برس میں 12 لاکھ روپے اس خاتون نے اس بے دردی سے خرچ کیا کہ اب حالات ناگزیر ہیں :]
ذرا میرا بھائی وضاحت کرے گا کہ حیرانی والی کیا بات ہے اس میں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
sonojesus آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-09-11, 10:05 AM   #6
Member
اجنبی
 
sonojesus's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مقام: faisalabad pakistan
عمر: 25
مراسلات: 69
کمائي: 1,103
شکریہ: 36
52 مراسلہ میں 105 بارشکریہ ادا کیا گیا
sonojesus کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ ہم سب پر اپنا بہت فضل کرے اور ہمیں‌ان عذابوں‌سے نجات سے جو کئی طرح سے ہم پر وارد ہو رہے ہیں
آمین
sonojesus آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-09-11, 11:26 PM   #7
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sonojesus مراسلہ دیکھیں
حیران کُن بات یہ ہے کہ تین برس میں 12 لاکھ روپے اس خاتون نے اس بے دردی سے خرچ کیا کہ اب حالات ناگزیر ہیں :]
ذرا میرا بھائی وضاحت کرے گا کہ حیرانی والی کیا بات ہے اس میں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ایسی ویسی حیرانی
میرے بھائی اگر روزانہ 1 ہزار روپیہ خرچ ہو تب بھی 3 برسوں میں 10 لاکھ 90 ہزار روپے خرچ بنتا ہے اسکے علاوہ یہ کہ انکو پینشن وغیرہ بھی ملتی ہے
یہ حیرانی ہی نہیں بلکہ اُس سے بھی بڑھ کر ہے
کم از کم میرے لئے تو ہے
12 لاکھ روپیہ ایک بڑی رقم ہوتی ہے بھائی یہ الگ بات ہے کہ اب دیت اور قصاص کا 1 کروڑ 30 لاکھ ہرکوئی لینے کی فکر میں ہو
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
9/11, pakistan, کراچی, پولیس, یا, ڈاٹ, واقعات, وزیر, آپریشن, اللہ, اردو, اسلام, جواب, خون, خلاف, دنیا, زندگی, شہزاد, شوہر, عقیدے, علی, علم, صوبوں, صوبے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یوم اقبال کے موقع پر تمام علماء کے لیے پیغام رضی شاعر مشرق علامہ اقبال 2 09-11-11 12:23 PM
آج آپکو کتنےذاتی پیغامات یا پروفائل پیغامات آئیں ہیں۔ champion_pakistani گپ شپ 105 21-05-11 04:18 PM
اعلان مقابلہ برائے پیغام بسلسلہ ::: یوم پاکستان :::: راجہ اکرام خاص آفرز اور اعلانات 5 23-03-10 09:57 PM
یومِ آزادی پر پیغام فیصل ناصر 14اگست 15 14-08-09 11:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger