| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 281
|
||||
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,277
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
خلیل جبران کہتے ہیں کہ ’’جب محبت تمہیں اشارہ کرے اس کے پیچھے جاؤ“ ‘ باوجود اس کے کہ اس کے راستے مشکل اور دشوارگزار ہیں“ ‘اور جب وہ تمہیں اپنے پروں میں لپیٹ لے تو برضا لپٹ جاؤ“ “ اور جب وہ تم سے بات کرے تو اس کا یقین کرو“ “خواہ اس کی آواز تمہارے تمام مرغوب خوابوں کو منتشر کردے ۔ ۔ ۔ جس طرح نسیم شمالی باغیچہ کو ویران کر ڈالتی ہے“ یاد رکھو کہ محبت تمہارے سر پر تاج رکھتی ہےتو ساتھ ہی تمہیں سولی پر بھی چڑھا دیتی ہے- جس طرح وہ تمہاری روح کے سبزہ زار کو شاداب رکھتی ہے اس طرح وقتا ً فوقتا ً اس سبزہ زار کی بہت سی بے کار اور خودرو گھاسکو تراشتی اور چھانٹتی بھی رہتی ہے- “ محبت تم کو کچھ نہیں دیتی سوائے اپنے !“ “ اور محبت تم سے کچھ نہیں لیتی سوائے اپنے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سوائے اس جوہر لطیف کے جو اسی کا ہے“ “ محبت قبضہ نہیں کرتی ، نہ اس پر قبضہ کیا جا سکتا ہے“ اورجب تم محبت کرو تو اس سے یہ نہ کہنا کہ “وہ میرے دل میں ہے“ بلکہ کہو تو یہ کہ کہ “میں اس کے دل میں ہوں“ “اور کبھی یہ نہ سمجھو کہ تم محبت کو راستہ بتا سکتے ہو“ وہ تم کو راستہ بتاتی ہے، بشرطیکہ تم کو اس قابل پائے“ پھر اگر تم محبت کرو، اور خوائشیں اور تمنائیں بھی رکھو تو گھل کر پانی ہوجاؤ۔ ۔ ۔ ۔ بہتے چشمے کی طرح “جو شب کی ظلمت کو اپنا نغمہ سنا تا ہے“ پھر اس درد کو پہچانو جو اس چشمے کے اندر سے ذوق پیدا کرتا ہے“ “اور محبت کے متعلق جو کچھ علم تم کو حاصل ہوجائے اسی سے مجروح ہوجاؤ“ طلوع آفتاب کے وقت اس طرح بیدار ہوجاؤ کہ گویا “دل ایک پرند ہے “ “جو اپنے پر کھولے ہوئے آمادہ پرواز ہے“ اورشکر کرو کہ محبت کرنے کا ایک اور دن نصیب ہوا ہے“ دوپیر کو جب تم آرام کرو تو اس آسائش کی ساعت میں بھی محبت کے کیف بے نہایت سے لطف اندوز ہو“ دن بھر کی محبت کی بعد شام کو گھر آؤ ۔ ۔ ۔ محبت کے احسان مند اور شکر گزار ہوکر-“ “پھر شب کو اس طرح اپنی آنکھیں بند کرو کہ دل محبوب کے لئے دعاؤں سے معمور ہو“ اور تہارے لبوں پر مدح توصیف کی ایک راگنی رقص کر رہی ہو“
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء * رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,277
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
محبت کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جذبہ ہے یا جذبے سے یہ کوئی ماورا شے ہے خدا جس نے اسے پیدا کیا ھے جانتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ کوئی الجھی کہانی ہے کہ جس کی ابتدا انجام کے منظر سے ہوتی ہے اک ایسا راز۔۔۔۔ جس کی کھوج میں جو بھی گیا یے لوٹ کر آیا نہیں ہے بہت سے کوزہ گرمٹی کی ڈھیری سے اسی اک لفظ کی تجسیم کرتے ہیں بہت سے ہاتھ ہوں جو بس اسی اک لفظ کی خاطر روایت کو نبھا کر پتھروں سے دیوتا تخلیق کرتے ہیں بہت سی انگلیاں سازوں کے پردوں سے اسی اک لفظ کی دھن کو بجاتی ہیں بہت سی روح کی گہرائیوں سے پیدا ہونے والی آوازیں اسی اک لفظ کو موجِ ہوا میں گنگناتی ہیں مگر پھر بھی محبت اک معمّہ ہے پہیلی ہے فسانہ ہے خدا جس نے اسے پیدا کیا ہے جانتا ہے محبت کے اسی اک لفظ کی تبلیغ کی خاطر بہت سی برگذیدہ ہستیاں دھرتی پہ اتری ہین بہت سے لوگ لکھتے آ رہے ہیں کتنی صدیوں سے اسی اک لفظ کی تفسیر میں کتنے مصّوراپنے رنگوں کو زباں دینے کو کوکشاں ہیں مگر پھر بھی محبت اک معمّہ ہے پہیلی ہے فسانہ ہے خدا جس نے اسے پیدا کیا ہے جانتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,277
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
محبت کیا ہے
"جو کچھ بھی ہے محبت کاپھیلاؤ ہے " محبت کیا ہے؟ تم کو کیا بتائیں تمہیں کہہ دو محبت کیا نہیں ہے؟ اگر خوشنما رنگ اب بھی آپ کو بھاتے ہوں،، خوشبویں راستہ روکتی ہوں ۔۔ جذبے اسیر کرتے ہوں- آتے جاتے موسم گہرا اثر ڈالتے ہوں ۔۔۔ خوابوں سے بہت گہرا رشتہ ہو ۔۔۔ تتلیوں کی رعنائیاں محسوس ہوتی ہوں شاعری کی صورت میں جڑے لفظ ٹھہرجانے پر مجبور کرتے ہوں کسی دکھ کسی المیہ پر کرب آپ کے اندر بھی اترتا ہو یا سنگدلی ۔۔محرومی بے چین کردیتی ہو اور ایسے میں کسی معصوم بچے کی شرارت بے ساختہ آپ کے ہونٹوں پر مسکراہٹ لے آتی ہو تو ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ محبت اب بھی ہمارے اندر بستی ہے اور محبت کی تجدید کے لئے کسی یوم کی ضرورت نہیں بلکہ ان جذبوں کی ڈور تھامنے کی ضرورت ہے- صرف اور صرف ان کی موجودگی کا یقین کرنے کی ضرورت ہے - بقول خلیل جبران " محبت جب آسمانوں سے ہمارے دل پر اترتی ہے تو پھر سب کچھ بدل دیتی ہے- ہر منظر ،ہر کیفیت تبدیل ہو جاتی ہے" امجد اسلام امجد نے کہا ہے کہ "محبت ایسا دریا ہے کہ بارش روٹھ بھی جائے تو پانی کم نہیں ہوتا " محبت ایک ایسا آفاقی جذبہ ہے جو صبر سکھاتا ہے ۔ ضبط کا قرینہ عطا کرتا ہے محبت کی پہلی اور آخری ترجیح وفا ہے ۔۔۔ جو اگر زندگی میں میسر ہو تو انسان کو دنیاکہ ہر ستم بھلا دیتی ہے دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد اب کچھ بھی نہیں مجھے محبت کے سوا یاد محبت کیا ہے ؟ بقول سرور یہ دیکھئے کہ اِس میں ہے گم ایک کائنات کیا چیز ہے یہ حرفِ محبت نہ پوچھئے یا شیفتہ نے کہا تھا کہ شاید اسی ک انام محبت ہے شیفتہ اک آگ سی سینے کے اندر لگی ہوئی محبت کیا ہے ؟خواب ہے ۔۔سراب ۔۔ملن ہے جدائی ہے ۔۔بے اختیاری ،۔۔ ضبط ہے یقین ہے خوائش ہے جذبہ ہے عمل ہے امتحان ہے امید ہے نوید ہے ہجر ہے یا وصال ہے – کہیں یہ محبت فیض احمد فیض کے نزدیک لوگوں کے لئے خوش قسمتی ہے "وہ لو گ بہت خوش قسمت تھے جو عشق کق کام سمجھتے تھے " یا کہیں حکیم ناصر کے لئے اس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہوگی نام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے تو کہیں قتیل شفائی کو یہ کہنے پر مجبور اگر وفا پر بھروسہ نہ رہے تو دنیا کو کوئی شخص محبت کاحوصلہ نہ کرے محبت ایک ایسا آفاقی جذبہ ہے جس کا رنگ ہر رشتے میں نمایاں ہے جو رشتوں کو توڑنا نہیں جوڑنا سکھاتا ہے ۔۔۔ انھیں غلط سے صحیح سمت کی طرف گامزن کرتا ہے -اضطراب سے سکون کی راہ میں لے آتا ہے -اور انسان کو روح کی لافانی حدود میں داخل کردیتا ہے جو اسے عشق مجازی سے عشق حقیقی کی معراج پر لے آتا ہے – جبھی تو وارث شاہ یہ کہہ گئے ہیں کہ وارث شاہ حقیقت دی لیں لزت ہلے چکھ کے لون مجازیاں دے زندگی اس سفر میں لوگ فنا ہوجاتے ہیں لیکن جذبے اپنی جگہ مسلم حقیقت کے روپ میں موجود رہتے ہیں-یہ زندگی کا استعارہ ہیں- اسی لئے محبتوں کے اس سفر کو جاری رہنا چاہیے - کیونکہ "جو کچھ بھی ہے محبت کاپھیلاؤ ہے |
|
|
|
|
|
#6 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم!
ماں کی اولاد سے محبت اگر اپنی پرورش یاد ہو تو اسی سے محبت کو سمجھا جا سکتا ھے یہی خالص محبت ھے۔ والسلام
__________________
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا |
| کمائي نے کنعان کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 07-02-11 | سیپ | maa.......... | 5 |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
محبت بندگی ہے اس میں تن کا قرب مت مانگو
کہ جنہیں چھو لیا جائے انہیں پوجا نہیں جاتا |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,277
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و بر کاتہ
شاید وہ میرے عشق کی اک انتہا ہی تھی کہ تیرے ہم سفر سے رقابت نہ تھی مجھے |
|
|
|
| سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا | اسد لطیف (08-02-11) |
![]() |
| Tags |
| color, size, ہے،, کار, کرے, گھر, ورحمتہ, لوگ, ماورا, محبت, اللہ, السلام, بے, تاج, جواب, خلیل, خلل, دل, دماغ, روح, رقص, راستہ, سوال, شام, علم |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا | عروج | شاعر مشرق علامہ اقبال | 9 | 15-05-11 01:07 PM |
| سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے | گلاب خان | خبریں | 0 | 09-12-10 05:22 AM |
| بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ | حیدر | خبریں | 6 | 13-08-09 11:01 PM |