واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ایک ماڈرن مسلمان کا سوال!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-04-11, 06:40 PM   #1
ایک ماڈرن مسلمان کا سوال!
معظم معظم آف لائن ہے 07-04-11, 06:40 PM

السلام علیکم!

میں آپ احباب ساتھ کچھ شئیر کرنا چاہتا ہوں‌بلکہ راہنمائی چاہتا ہوں‌کہ کیسے اس طرح کے سوالات کا جواب دیا جائے تا کہ دین کی صحیح صورت اجاگر کی جا سکے۔

یہاں ایک دکان ہے جو کہ ایک سائپرس سے آئے ہوئے شخص کی ہے۔ اور اس کے بقول اس کا مذہب جدید اسلام ہے۔ بات شروع ہوئی حلال حرام سے ، جس میں اس کا موقف تھا کہ مرغی چونکہ حلال ہے لہذا کسی بھی جگہ سے خریدی گئی ہو کھانے میں مضائقہ نہیں ۔
اور اسلام میں جو طریقہ ذبیح‌بتایا گیا ہے اس کا مقصد یہی ہے کہ ذبح کیے گئے جانور میں کوئی جراثیم نا باقی بچیں جو صحت کو نقصان پہنچائیں۔ اور آج کل کے جدید دور میں جہاں‌صحت سے متعلقہ سخت قوانین موجود ہیں ایسا ممکن نہیں کہ کوئی برٹش ادارہ جو گوشت فراہم کرتا ہے وہ حفظان صحت کے اصولوں پر پورا نا اترتا ہو ۔ برعکس اس کے آپ ان دکانوں پر چلے جائیں جہاں‌حلال کی تختی آویزاں ہے وہاں گوشت کو زمین پر ، شیلف پر پھینکا ہوتا ہے جہاں‌صفائی کا ناقص انتظام ہوتا ہے۔
تو کیونکر وہ گوشت جو کہ مرغی ہی ہے میرے لیے حرام ہے کیونکہ ایک عیسائی نے یا مشین کے ذریعے ذبح کی گئی اور وہ گوشت جس سے میرے لیے بیمار ہونے کے مواقع زیادہ ہیں حلال ہے اسلیے کہ وہ ایک مسلمان نے ذبح کی ؟ اسلام انسان کا بھلا چاہتا ہے ناکہ نقصان۔

میں اپنے ناقص علم سے کوئی ٹھوس جواب نہیں دے سکا۔ اور مجھے خود بھی واضح نہیں کہ مرغی کے حلال یا حرام ہونے میں کیا شرائط لاگو ہیں۔ اس حوالے سے راہنمائی درکار ہے۔

اور اس نے مجھے بتایا کہ ایک شخص میرے پاس آیا اور سلام کیا میں نے وعلیکم السلام جواب دیا۔
وہ بولا آپ مسلمان ہیں ؟ میں نے جی ہاں۔ تو اس شخص نے کہا کہ آپ مسلمان کیسے ہو سکتے ہیں
آپ کے بازو پر تو ڈیزائین Tatto بنا ہوا ہے ۔ میں نے اس کی بات کو برداشت کرتے ہوئے کام کے بارے میں پوچھا۔ اس کا کام نپٹا دیا۔ کچھ دن بعد وہ شخص پھر آیا۔ اور مجھے کہنے لگا کے آپ کو کبھی نماز پر نہیں دیکھا آپ کیسے مسلمان ہیں ۔ میں نے اس کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کام کر کے دیا۔

اس دکان والے کے پاس چیک کیش کرنے کی سہولت ہے اور جن لوگوں کے پاس چیک کسی اور نام کے ہوتے ہیں وہ بنک جانے کی بجائے اسطرح کی جگہ سے کیش کرواتے ہیں۔

دکان والے نے کاغذ نکال کر میرے سامنے رکھے اور کہا کے یہ دیکھو یہ شخص دو مختلف دنوں میں مختلف شناختی کاغذ لے کر آیا ہے ۔ نام تک مختلف ہیں اور ایکسڈنٹ کلیم تھے۔ اسطرح کے غلط کام کرنے کیا اسلام میں جائز ہیں ؟ میں‌کسی کو دھوکا نہیں دیتا، جھوٹ نہیں بولتا، صلہ رحمی کرتا ہوں، اور یہ شخص مجھے کہتا ہے کہ تم مسلمان نہیں‌کیونکہ تمہارے بازو پر ڈئزائن کنندہ ہے اور تم نماز میں نظر نہیں آتے۔

اگر ان کا اسلام یہ ہے کہ پانچ وقت نماز پڑھو اور پھر لوگوں‌کو دھوکا دو اور غلط طریقے سے پیسے کماؤ تو میرا اسلام میرے نزدیک بہتر ہے کہ میرا اندر صاف ہے کہ میں‌نے کسی کو دھوکا نہیں‌دیا۔ غلط طریقے سے پیسہ نہیں‌کمایا۔
میں نے ناقص انداز میں اسے یہ تو سمجھا دیا کے فرائض کی ادائیگی ہم پر فرض‌ہے اور اس کا لوگوں کے اعمال سے کوئی تعلق نہیں ۔

لیکن ایک سوال یہی ہے کہ اتنا شدید رویہ "یعنی کہ دینا کے تم مسلمان نہیں" رکھ کر کیا ہم لوگوں‌کو اسلام کے قریب کر رہے ہیں یا دور ؟
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc

 
معظم's Avatar
معظم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 679
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
abdulrehman303 (10-04-11), mama_shalla (08-04-11), shafirajput (09-04-11), shafresha (07-04-11), فیصل ناصر (08-04-11), نورالدین (08-04-11), موجو (08-04-11), منتظمین (07-04-11), محمد عاصم (09-04-11), محمدخلیل (07-04-11), مرزا عامر (08-04-11), طارق راحیل (07-04-11), عبدالقدوس (08-04-11), عروج (08-04-11)
پرانا 07-04-11, 07:19 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وعلیکم السلام

مرغی کے گوشت کے بارے میں شک دُور کرنے کیلئے یہ اوریہ لنک ملاحظہ کیجئے۔

ماڈرن ہونے کا مطلب دین سے دُوری ہرگز نہیں ہے۔ مغربی اور مسلم معاشروں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں اور اندھے خوف کا مقابلہ ان افراد کی کہانیاں سنا کر کیا جانا چاہیئے جوایک دوسرے کے بارے میں پھیلائی گئی سنی سنائی باتوں اور ان پر لگائے گئے لیبل کے باوجود باہم ہم آہنگی کے ساتھ ایک دوسرےکے شانہ بشانہ رہ رہے ہیں۔ لیکن ہم انسان اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور ہے۔
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-04-11), معظم (08-04-11), طارق راحیل (07-04-11)
پرانا 07-04-11, 07:33 PM   #3
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہاں دونوں کا طریقہ کار غلط ہے
جو مسلمان دوسرے مسلمان کو یوں کہتا ہے کہ تم کیسے مسلمان ہو وہ بھی غلط ہے
اور جو بغیر نماز پڑھے اور دین کی بنیادوں کے خلاف جاکر اپنے آپ کو بہت اچھا مسلمان سمجھ رہا ہے وہ بھی غلط ہے
اور ایک مسلمان کا نماز پڑھتے ہوئے دھوکہ دہی کرنے سے یہ کہاں ثابت ہوتا ہے کہ آپ نماز چھوڑ سکتے ہیں ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
asakpke (09-04-11), mama_shalla (08-04-11), sahj (09-04-11), shafresha (07-04-11), محمد عاصم (09-04-11), مرزا عامر (08-04-11), معظم (08-04-11), آبی ٹوکول (07-04-11), عبداللہ حیدر (07-04-11), عروج (08-04-11)
پرانا 07-04-11, 07:52 PM   #4
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اصل مسئلہ ہی یہ ہے کہ ہم اسکو سمجھتے نہین بلکہ اپنے ناقص علم سے دوسروں کو قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسلام کو سمجھ کر سیکھیں تو پتا چلے گا کہ اس میں کتنی وسعت ہے. یہ تنگ نظری اور تنگ دلی کا دین نہیں ہے نہ ہی ان دونوں چیزوں کی اس میں گنجائش ہے. یہ "میں" سے شروع ہو کر "ہم" پر جاتا ہے.اسلام آپ سے یہ نہیں کہتا کہ آپ چوبیس گھنٹے سر پر ٹوپی ہاتھ میں تسبیح پکڑے ہر جگہ مصلٰے بچھائے بیٹھے رہیں۔ ہر بات میں اس کے حوالے دیتے رہیں بلکہ نہیں یہ تو آپ کی زندگی سے آپ کی "اپنی زندگی " کا حوالہ چاہتا ہے۔ اورجسکو حوالہ ہی معلوم نہ ہووہ آئے بائیں شائیں ہی کرے گا۔ یہ تو آپ سے راست بازی اور پارسائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ دیانت داری اور لگن چاہتا ہے. اخلاص اور استقامت مانگتا ہے۔ ایک بات غورطلب ہے کہ ایک اچھا مسلمان اپنی باتوں سے نہیں اپنے "کردار" سے دوسروں کو متاثر کرتا ہے۔ کوئی یہ نہیں دیکھے گا کہ آپ کتنی بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں بلکہ عملی طورپرآپکے کام کودیکھ کر رائے قائم کی جاتی ہے۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-04-11), معظم (08-04-11), آبی ٹوکول (07-04-11)
پرانا 07-04-11, 09:04 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں زارا سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں ایک دفعہ ہمارے ایک بہت اچھے عالم ہیں بلکہ یہاں تو سبہی اپنے آپ کو عالم کہتے ہیں وہ اللہ والے ہیں ان سے کسی نے ڈاڑھی کے معلق سوال کیا آپ ان کے جواب کو اسی سوال پر قیاس کرلیں ایک شخص نے سوال کیا کہ اس شخص کی تو ڈاڑھی ہی نہیں ہے یہ کیسا مسلمان ہے انہوں نے فرمایا کہ بھائی اسلام میں ڈاڑھی ہے ڈاڑھی میں اسلام نہیں ہے تم ڈاڑھی میں اسلام تلاش کرتے پھر رہے ہو تو بھائی انسان خطا کا پتلا ہے انسان لازمی خطا کرتا ہے انسان ہے تو گناہ کرے گا وہ جو صاحب اسلام پر تنقید کر رہے ہیں کہ میں لوگوں کو دھوکہ نہیں دیتا جھوٹ نہیں بولتا اس لئے میں اس سے اچھا ہوں بھائی وہ تو صرف لوگوں کو دھوکا دے رہا ہے تم اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہے کہ میں اس سے اچھا ہوں تم اپنے رب سے جھوٹ بول رہے ہو کہ تم مسلمان ہو میں پوچھتا ہوں اگر وہ نماز پڑھ رہا ہے اور جھوٹ بول رہا ہے تو وہ بھی خدا کی نا فرمانی کر رہا ہے اور آپ نماز نہیں پڑھ کی بھی خدا کی نا فرمانی کر رہے ہو تو دونوں ایک ہی مقام پر کھڑے ہیں ایک بات اللہ کی اس نے نہیں مانی ایک آپ نے نہیں‌ مانی مزا تو تب تھا کہ آپ سارے احکامات پر عمل کرتے پھر کہتے کہ میں یہ سب کر رہا ہوں وہ نہیں کر رہا ابھی تو دونوں برابر ہیں بھائ اتنی جلدی نہیں کہتے ہیں قرآن کے حاضر النفع ہونے میں شک نہیں لیکن نفع کی طلب اور وہ بھی ابھی سے ابھی تو تم قرآن کو دھرا رہےہو بات جب بنے گی جب قرآن تمہیں دھرائے گا غور کرنا زرہ
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے M A Ansari کا شکریہ ادا کیا
sahj (09-04-11), shafresha (08-04-11), نورالدین (08-04-11), معظم (08-04-11), حیدر (08-04-11), طارق راحیل (07-04-11), عروج (08-04-11)
پرانا 08-04-11, 12:49 AM   #6
Senior Member
 
mama_shalla's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: pakistan
عمر: 38
مراسلات: 558
کمائي: 8,099
شکریہ: 1,347
372 مراسلہ میں 942 بارشکریہ ادا کیا گیا
mama_shalla کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Cool

Buht achi baat ho rhi hy....
Pehli baat to ye tey hy k dunia kitni bhi modern ho jaey ...islam aisa mazhab hy....jo utara hi is liye gya k rehti dunia tak k insaanon ki renumaa'I krta rhy....jis ka matlab hy...k jo jaisy bta diya gya gya final or hatmi hy....us mein khud sy tojeehat dene or dalail bayaan krny ki zarurat ya gunjaish nahi hy....no need ....
Mazhab or deen zahir or batin dono ka muamla hy.....jb dil ki dunia badalti hy....zahir pe asraat nazer aany lgty hein....to jaisy jaisy dil mein Khaliq ki muhabbat brhti hy...insaan us ki rza k khilaaf kuch kr hi nahi skta....
Quran ka kehna hy k....islaam mein poory k poory daakhil ho jao....to murghi k zibah ka jo treeqa bta dia gya....wohi hatmi hy....we are not meant to discuss over what for it is told so n what else can be done....
Jb deen ki takmeel kr di gai to ab us pe amal hi krna hy....us mein ammendmebt nai krni....
mama_shalla آف لائن ہے   Reply With Quote
mama_shalla کا شکریہ ادا کیا گیا
معظم (08-04-11)
پرانا 08-04-11, 01:11 AM   #7
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

برٹن کی سب بڑی سپر مارکیٹوں (Sainsbury's, Tesco, Waitrose, and M&S )میں اب lamb اور چکن کا حلال گوشت دستیاب ہے۔ اسکے علاوہ فاسٹ فوڈ چینز (Domino’s Pizza, Pizza Hut, KFC, ­Nando’s and Subway) اپنے کھانوں میں حلال گوشت استعمال کررہے ہیں۔

نوٹ:-
سپر مارکیٹ میں گوشت کی شاپنگ یا کسی فاسٹ فوڈ چین سے کھانا کھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے نیچے لنک میں دیے گے اخبار کے آرٹیکل کو مکمل طور پر پڑھیں۔

Name:  halal.jpg
Views: 95
Size:  86.9 KB

Top supermarkets secretly sell halal: Sainsbury's, Tesco, Waitrose, and M&S don't tell us meat is ritually slaughtered | Mail Online
__________________

Last edited by ناصحی; 08-04-11 at 02:01 AM.
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-04-11), فیصل ناصر (08-04-11), کنعان (08-04-11), نورالدین (08-04-11), مرزا عامر (08-04-11), معظم (08-04-11), حیدر (08-04-11)
پرانا 08-04-11, 05:04 AM   #8
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Nasiwise مراسلہ دیکھیں
برٹن کی سب بڑی سپر مارکیٹوں (Sainsbury's, Tesco, Waitrose, and M&S )میں اب lamb اور چکن کا حلال گوشت دستیاب ہے۔ اسکے علاوہ فاسٹ فوڈ چینز (Domino’s Pizza, Pizza Hut, KFC, ­Nando’s and Subway) اپنے کھانوں میں حلال گوشت استعمال کررہے ہیں۔

نوٹ:-
سپر مارکیٹ میں گوشت کی شاپنگ یا کسی فاسٹ فوڈ چین سے کھانا کھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے نیچے لنک میں دیے گے اخبار کے آرٹیکل کو مکمل طور پر پڑھیں۔


Top supermarkets secretly sell halal: Sainsbury's, Tesco, Waitrose, and M&S don't tell us meat is ritually slaughtered | Mail Online
السلام علیکم!

آپ نے درست فرمایا یہ حلال گوشت ان مارکیٹوں میں پچھلے رمضان کو رکھا گیا تھا۔ اور ایک خبر میں نے لگائی تھی جس میں بریطانیہ اس کام کے لئے پاکستان سے شائد 5 ہزار کے قریب قصاب لے کر آئے تھے۔ اور مزید کی بھی ضرورت تھی۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
asakpke (09-04-11), shafresha (08-04-11), نورالدین (08-04-11), مرزا عامر (08-04-11), معظم (08-04-11), حیدر (08-04-11), عبدالقدوس (08-04-11)
پرانا 08-04-11, 05:16 AM   #9
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زارا مراسلہ دیکھیں
وعلیکم السلام

مرغی کے گوشت کے بارے میں شک دُور کرنے کیلئے یہ اوریہ لنک ملاحظہ کیجئے۔

ماڈرن ہونے کا مطلب دین سے دُوری ہرگز نہیں ہے۔ مغربی اور مسلم معاشروں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں اور اندھے خوف کا مقابلہ ان افراد کی کہانیاں سنا کر کیا جانا چاہیئے جوایک دوسرے کے بارے میں پھیلائی گئی سنی سنائی باتوں اور ان پر لگائے گئے لیبل کے باوجود باہم ہم آہنگی کے ساتھ ایک دوسرےکے شانہ بشانہ رہ رہے ہیں۔ لیکن ہم انسان اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور ہے۔
اس جواب سے اسے تو میں مطمئن نہیں‌کر سکتا۔ بہرکیف اپنے تئیں کوشش کروں‌گا کہ اسے ترغیب دے سکوں۔
معظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-04-11), کنعان (08-04-11), حیدر (08-04-11)
پرانا 08-04-11, 05:23 AM   #10
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
یہاں دونوں کا طریقہ کار غلط ہے
جو مسلمان دوسرے مسلمان کو یوں کہتا ہے کہ تم کیسے مسلمان ہو وہ بھی غلط ہے
اور جو بغیر نماز پڑھے اور دین کی بنیادوں کے خلاف جاکر اپنے آپ کو بہت اچھا مسلمان سمجھ رہا ہے وہ بھی غلط ہے
اور ایک مسلمان کا نماز پڑھتے ہوئے دھوکہ دہی کرنے سے یہ کہاں ثابت ہوتا ہے کہ آپ نماز چھوڑ سکتے ہیں ۔
آپی میں بھی اسے درست نہیں کہہ رہا اس کے ذہن میں ایسا تاثر ہے کہ لوگ نماز اس لیے پڑھتے ہیں تاکہ جو گناہ کیے ہیں یا کر رہے ہیں وہ معاف کروا لیں۔ جس پر میں نے اسے یہی سمجھایا کے فرائض میں‌کوئی عذر قابل قبول نہیں‌اور کسی فرد واحد کے ایسے عمل سے نماز یا اسلام کے بارے ایسی بات کہنا غلط ہے۔
معظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-04-11), کنعان (08-04-11), حیدر (08-04-11)
پرانا 08-04-11, 06:06 AM   #11
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

معظم بھائی جیسا کہ آپ سائپرس نژاد برٹش مسلم کو قائل کرنے کی بات کر رہے ہیں تو ایسا ناممکن ھے۔ آپ اسے جہاں سے بھی قائل کرنے کی کوشش کریں گے وہ ایک نیا سوال کھڑا کر دے گا۔

ہمارا جو مسلم کلچر ھے جس میں ہم نے مذھب پر ہر بات پہلے اپنے والدین سے سیکھی ھے پھر اپنے اساتذہ سے تو ہمارا سوچنے کا معیار الگ ھے، اور جو غیر اسلامی ممالک میں مسلمز ہیں ان کا معیار الگ سا ھے، میرے ساتھ یہاں ایک رشین لڑکی پڑھتی تھی جو کہ مسلمان تھی جلباب لیتی تھی، مگر جب میں اسے کہتا تھا کہ نماز کیوں نہیں پڑھتی تو وہ کہتی تھی کہ آتی نہیں، پھر جب اسے کہتا تھا کہ سکھا دیتا ہوں تو وہ نماز سیکھنے پر نہیں آتی تھی۔ پھر جب مزید اسے ٹٹولتا تھا تو وہ کہتی تھی کہ میری ماں اور باپ دونوں مسلمز ہیں۔ اور بس میں مسلمان ہوں، اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ وہ حلال ہی کھاتی تھی زیادہ لڑکوں سے بات کرنے میں ایوائیڈ کرتی تھی میرے ساتھ ہی بات کرتی تھی صرف اس لئے کہ مسلمز ہونے کی وجہ سے لیکن قائل ہونے والے معاملہ سے پرہیز کرتی تھی۔

اسی طرح ایک اور فیملی ہمارے قریبی ھے بندہ پاکستانی ھے اور اس کی بیوی انگلش مگر اس انگلش کی اگر خوبی بیان کروں تو شائد کوئی یقین نہ کرے۔ سب بچوں کی قرآن مجید اور نماز آدمی نے سکھایا ہوا ھے۔ بچے کہیں بھی ہوں نماز کا وقت ہو تو فون کر کے کہتی ھے کہ نماز پڑھ لو۔ پردہ کا یہ عالم ھے کہ اس کے گھر میں رشتہ دار کے لڑکوں کو بھی اجازت نہیں ھے جانے کی کیونکہ اس کی اپنی 3 بیٹیاں بڑی ہیں۔ اور اس بات پر میری فیملی کو بھی ان کے گھر جانے کی اجازت ھے اس کے علاوہ کہیں نہیں۔

اب اس کی بچیوں نے اپنے والد سے سب کچھ سیکھا ہوا ھے اس لئے قائل ہی ہیں ہر بات کا علم ھے، ماں بھلے کچھ نہیں کرتی لیکن مسلمان ھے اور اپنے بچوں کی اچھی پرورش کی ہوئی ھے اور نماز ، روزہ کے معاملے میں بہت سخت ھے۔ رشین لڑکی بھی مسلمان ھے مگر اسے وراثت میں یہ چیزیں نہیں ملیں اس لئے وہ بھی کہتی تھی میرا دل مسلمان ھے بس میں مسلمان ہوں۔ لیکن فورس نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہاں پر اگر کوئی آپ کی بات نہیں سننا چاہتا تو آپ اسے زبردستی اپنی بات نہیں سنا سکتے۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
sahj (09-04-11), shafresha (08-04-11), نورالدین (08-04-11), منتظمین (08-04-11), مرزا عامر (08-04-11), معظم (09-04-11), حیدر (08-04-11), عبداللہ آدم (09-04-11)
پرانا 08-04-11, 09:13 AM   #12
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
تم مسلمان نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان میں یہ پچھلے کئی دہائیوں سے کام جاری ہے میرے لئے یہ زیادہ حیران کُن بات نہیں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
sahj (09-04-11), shafresha (08-04-11), کنعان (08-04-11), منتظمین (08-04-11), مرزا عامر (08-04-11), معظم (09-04-11), احمد نذیر (08-04-11), حیدر (08-04-11), عبداللہ آدم (09-04-11)
پرانا 08-04-11, 11:57 AM   #13
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : معظم مراسلہ دیکھیں
اس جواب سے اسے تو میں مطمئن نہیں‌کر سکتا۔ بہرکیف اپنے تئیں کوشش کروں‌گا کہ اسے ترغیب دے سکوں۔
بھائی آپکولگتا ہے کہ آپ دلائل دے کرکسی کو مطمئن کرسکتے ہیں؟ مطمئن وہ ہوتا ہے جو کسی چیز کے بارے میں نہ جانتا ہواورجان کر مطمئن ہو جائے لیکن جسکوسب معلوم ہو وہ آپکے جواب میں 10 جواب پیش کرے گاکیونکہ یہان آپ ایک مسلمان نہیں بلکہ ایک سائپرس نژاد برٹش مسلم کو قائل کرنے جا رہے ہیں اورآپکے جواب میں وہ 10 دلائل دے کرآپکوخاموش کرے گا۔ یہاں بات آتی ہے خود اعتمادی کی۔ آپ نے اُسکوخود اعتمادی سے سمجھانا ہے کیونکہ ذرا سا اعتماد ڈگمگایاآپ ہارجاتے ہیں۔ کیونکہ آپ اپنی بات کو کسی تک پہنچا سکتے ہیں لیکن وہ مان جائے یا قائل ہو جائے اس بات کی گارنٹی نہیں۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-04-11), مرزا عامر (08-04-11), معظم (09-04-11), حیدر (08-04-11)
پرانا 08-04-11, 12:56 PM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہیں بہر حآل دلیل دے دینی چاہیے اگر کوئی غلط کام کر رہا ہے یا اُس سے ہو رہا ہے تو۔ اور ہر ممکن اچھے طریقے سے اس تک حق پہنچا دینا چاہیے۔ اُص کے بعد اگر وہ نہیں مانتا تو یہ اُسکا اور اسکے رب کا معاملہ ہے۔ ہمارے اوپر صرف پہنچا دینا ہے ۔

اُمید ہے اہل علم اس معاملے میں اپنی رائے پیش کر دیں گے۔ ورنہ پھر مجھے ہی ریسرچ کر کے ٹائپ کرنا پڑے گا۔ کیونکہ انٹرنیٹ ویب سائٹس پر موجود مواد پر مجھے اتنا اعتبار نہیں ہوتا۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (09-04-11), کنعان (08-04-11), معظم (09-04-11)
پرانا 08-04-11, 12:56 PM   #15
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی اگر اسلامی طریقہ سے ذبیحہ کیا ہوا نہیں ملے گا تو موت نہیں آجائے گی ۔ یہاں کئی کئی مہینے ہو جاتے ہیں گوشت کھائے ۔ صرف سبزی دال پر گزارا ہوتا ہے ۔ اور الحمد للہ زندہ ہیں ۔
ویسے اس بات کی بھی کوئی خاص گارنٹی نہیں ہوتی کہ جو شخص حلال گوشت کر کے بیچ رہا ہے وہ واقعی حلال ہے۔
اور پاکستان میں تو مرے ہوئے جانور کو ذبح کر کے کھلا دیا جاتا ہے ۔ حلال کہ کر ۔
جب بھی آپ مرغی خریدیں تو احتیاط کے طور پر قصاب سے کہ دیں کہ تکبیر با آواز بلند پڑھ لے ۔
گائے یا بکرے کے معاملے میں تو ایسا ہو نہیں سکتا ۔ اگر مرا ہوا بھی کاٹ دیا ہے تو بھائی کھانا ہو گا ۔ حلال سمجھ کر۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
sahj (09-04-11), کنعان (08-04-11), معظم (09-04-11), حیدر (08-04-11), سحر (08-04-11)
جواب

Tags
ہے۔, کلیم, گئی, وقت, نماز, نظر, مقصد, ممکن, مسلمان, آج, انداز, انسان, اسلام, جھوٹ, جواب, دیکھو, دیکھا, شخص, شروع, عیسائی, علم, غلط, صاف, صحیح, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:22 AM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 13-08-09 11:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger