واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-03-10, 05:01 PM   #1
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے
عارف اقبال عارف اقبال آف لائن ہے 26-03-10, 05:01 PM


میں ایک نیاسلسلہ شروع کرنا چاہتا ہوں جس میں تمام اراکین مل کر امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے اچھے اشعار ،اچھی باتیں بھیج دیں یا کم از کم خدا سے دعا کریں کہ مسلمانوں میں اتحاد پیدا کردے

يه ايك مسلمه حقيقت هے كه اتحاد و اتفاق باعث خير وبركت اور اجتماعي عروج و ارتقا كا موثر ترين ذريعه هے، جب كه افتراق و انتشار ، تباهي و بربادي ،غربت و افلاس كا باعث ہے

ہمارا اس فورم سے یہ نصب العین ہونا چاہئیے کے ہم کوشش کریں اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں نہ کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
"غلط فہمیاں"مسلمانوں کے اتحادمیں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
میں نے محسوس کیا ہے کہ ہم مسلمانوں میں اتحاد نام کی کوئی چیز نہیں رہی جس کی وجہ سے ہم پر ہر طرف سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں
آج اسلام مخالف قوتیں متحد ہو کے اسلام اور اسلام کے ماننے والوں‌کو کچل رہے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ مسلمانوں میں اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جو لوگ /دوست/بھائی / بہنیں اسلامی اتحاد کے حامی ہیں آج سے عہد کر لیں کہ آج کے بعد ہم سے اسلامی اتحاد بنانےکے لیئے جو بن پڑا کریں گئےجس جس کو اسلامی اتحاد نہ ہونے کا شکوہ ہے وہ آج سے یہ شکوہ کرنا چھوڑ دے اور عملی کام کریں
اتحاد کی کوشش کرنے والوں کے لۓ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے فقہی نظریات کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ہر فرقہ کی فقہ اس کے علماء کی صدیوں کی عرق ریزی اور محنت کا نتیجہ ہے لھذا ایک دوسرے کے عقائد اور دینی احکام کے سلسلے میں رواداری کا اظہار اور باہمی احترام نہ صرف اخوت اور ہم فکری کو بڑھاوا دیتا ہے بلکہ اس سے بے فائدہ بحث کا خطرہ بھی ٹل جاتا ہے جو اتحاد کی کوششوں کو ناکام بنا سکتا ہے
رواداری کے ساتھ ساتھ دشمنوں کی سازشوں سے بھی ہوشیار رہنا ضروری ہے کیونکہ دشمن امت کے مختلف گروہوں میں بدبینی اور سوءظن پیدا کرکے تفرقہ ڈالنے کے درپۓ رہتا ہے

بقول علامہ اقبال رحمۃ اللہ

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے
نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کاشغر
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

 
عارف اقبال's Avatar
عارف اقبال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 559
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (26-03-10), محمدخلیل (27-03-10), اویسی (28-05-10), عبداللہ آدم (29-03-10)
پرانا 26-03-10, 05:49 PM   #2
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default



حرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک




فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں



علامہ اقبال
رحمۃ اللہ ہمیں اتفاق و اتحاد اور اجتماعی وحدت پیدا کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-03-10), محمدخلیل (27-03-10), اویسی (28-05-10), رضی (28-03-10)
پرانا 27-03-10, 12:21 AM   #3
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللٰہ ہم سب کو آپس میں اتحاد و اتفاق سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (27-03-10), اویسی (28-05-10)
پرانا 28-03-10, 05:55 PM   #4
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے اللہ ہمیں اپنا اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا سچا عملی تابع فرمان بنا دے۔
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (28-05-10)
پرانا 28-03-10, 08:47 PM   #5
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہ افغانیم و نی ترک و تتاریم

چمن زادیم و از یک شاخساریم

تمیز رنگ و بو بر ما حرام است

کہ ما پروردہ یک نوبہاریم


علامہ اقبال
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
اویسی (28-05-10), عبداللہ آدم (29-03-10)
پرانا 31-03-10, 01:42 AM   #6
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آگیا عین لڑائی میں اگر وقتِ نماز
قبلہ رو ہوکے زمین بوس ہوئی قومِ حجاز

ایک ہی صف میں کھڑے ہوئے محمودوایاز
نہ بندہ رہا ، نہ کوئی بندہ نواز


علامہ اقبال
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (28-05-10)
پرانا 31-03-10, 05:38 AM   #7
Senior Member
 
Kamran_Tabasum's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: rawalpindi
مراسلات: 1,090
کمائي: 13,504
شکریہ: 12,553
976 مراسلہ میں 2,849 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب یونس بھائ جزاک اللہ
Kamran_Tabasum آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Kamran_Tabasum کا شکریہ ادا کیا
اویسی (28-05-10), عارف اقبال (31-03-10)
پرانا 10-04-10, 05:04 PM   #8
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بازو ترا توحید کی قوت سے قوی ہے
اسلام ترا دیس ہے ، تو مصطفوی ہے
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (28-05-10)
پرانا 16-04-10, 11:43 PM   #9
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلامی اتحاد و یکجہتی کا مفہوم

اتحاد کا معنی و مفہوم بہت آسان اور واضح ہے۔ اس سے مراد ہے مسلمان فرقوں کا باہمی تعاون اور آپس میں ٹکراؤ اور تنازعے سے گریز۔ اتحاد بین المسلمین سے مراد یہ ہے کہ ایک دوسرے کی نفی نہ کریں، ایک دوسرے کے خلاف دشمن کی مدد نہ کریں اور نہ آپس میں ایک دوسرے پر ظالمانہ انداز میں تسلط قائم کریں۔

مسلمان قوموں کے درمیان اتحاد کا مفہوم یہ ہے کہ عالم اسلام سے متعلق مسائل کے سلسلے میں ایک ساتھ حرکت کریں، ایک دوسرے کی مدد کریں اور ان قوموں کے درمیان پائے جانے والے ایک دوسرے کے سرمائے اور دولت کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

اتحاد بین المسلمین کا مطلب مختلف فرقوں کا اپنے مخصوص فقہی اور اعتقادی امور سے اعراض اور روگردانی نہیں ہے بلکہ اتحاد بین المسلمین کے دو مفہوم ہیں اور ان دونوں کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ پہلا مفہوم یہ کہ گوناگوں اسلامی مکاتب فکر، جن کے اندر بھی کئی ذیلی فقہی اور اعتقادی فرقے ہوتے ہیں، دشمنان اسلام کے مقابلے میں حقیقی معنی میں آپس میں تعاون اور ایک دوسرے کی اعانت کریں اور ہم خیالی اور ہمدلی برقرار کریں۔

دوسرے یہ کہ مسلمانوں کے مختلف فرقے خود کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کریں، ہم خیالی پیدا کریں، مختلف فقہی مکاتب کا جائزہ لیکر ان کے اشتراکات کی نشاندہی کریں۔ علما و فقہا کے بہت سے فتوے ایسے ہیں جو عالمانہ فقہی بحثوں کے ذریعے اور بہت معمولی سی تبدیلی کے ساتھ دو فرقوں کے ایسے فتوے میں تبدیل ہو سکتے ہیں جو ایک دوسرے کے بہت قریب ہوں۔
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (28-05-10)
پرانا 26-05-10, 09:59 PM   #10
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
عصر حاضر کی سب سے بڑی ضرورت ، امت مسلمہ کا اتحاد و یکجہتی ہے ، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے ؛ ہمیں اپنے دل و زبان میں ہم آہنگی پیدا کرنا چاہیے ؛ یہ ہراس شخص کا فریضہ ہے جو امت مسلمہ پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلامی حکومتوں ، روشن خیال افراد ، علمائے دین ، سیاسی و سماجی میدان میں فعّال و سرگرم افراد ، ان میں سے جو کوئی بھی جس کسی بھی اسلامی ملک میں ہے اس کا یہ فریضہ ہے کہ امت مسلمہ کو بیدار کرے اور انہیں ان حقائق سے روشناس کرائے ؛ اور ان کے سامنےاس تلخ حقیقت کو بیان کرے جو دشمنان اسلام نے پیدا کی ہے ؛ اور انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی کی دعوت دے ؛ یہ ہم سبھی کا فریضہ ہے ۔

میرے عزیز بھائیواور بہنو!آپ جہاں کہیں بھی ہیں اور جس بھی فرقے یا مذہب سے تعلّق رکھتے ہیں ، یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ عصر حاضر میں اسلام اور مسلم مخالف قوّتوں کی توجّہ کا مرکز امت مسلمہ میں " اختلاف اور تفرقہ ڈالنا " ہے ۔ وہ دلوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کی اجازت نہیں دیتے ؛ چونکہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ اگر امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی پیدا ہوگئی اور اس کے دل ایک دوسرے سے قریب ہوگئے تو امت مسلمہ اپنی بڑی بڑی مشکلات کے حل پر غور و فکر کرے گی ۔ امت مسلمہ کے بہت سے مسائل و مشکلات ( ان مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ ، مسئلہ فلسطین ہے ایک دوسری بڑی مشکل غاصب و جعلی صیہونی حکومت ہے ) کا سرچشمہ اور بنیادی عامل ، یہی عالمی طاقتیں ہیں ۔ دشمن کو بخوبی علم ہے کہ اتحاد کی صورت میں ہم متحد ہو کر اپنے پوری طاقت کو بروئے کار لائیں گے تاکہ اس واضح و آشکار ، تجاوز کا مقابلہ کر سکیں ؛ یہی وجہ ہے کہ ہمارا دشمن ، ہمارے اتحاد کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے اور ہمارے دلوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کی اجازت نہیں دیتا ۔

عصر حاضر میں تفرقہ اندازی کی فریاد ، دشمنان اسلام کے خیمے سے اٹھ رہی ہے ۔ آج کے دور میں شیعہ و سنّی کے مسئلے کو ، امریکہ اور برطانیہ ابھار رہے ہیں ؛ یہ ہمارے لئیے شرم کی بات ہے ۔ امریکہ ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کے تجزیہ کار جن مسائل پر بحث و گفتگواور مطالعہ کر رہے ہیں ان میں سے ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ " سنی اسلام " اور " شیعہ اسلام " کو ایک دوسرے سے جد ا کردیا جائے اور ان کے درمیان اختلاف ڈالا جائے ۔ دشمن اس منصوبے پر کام کر رہا ہے ؛ پوری تاریخ میں ہمیشہ سے ہی یہی صورت حال رہی ہے ۔ عالم اسلام کے دشمن ، ہمیشہ سے ہی اس بات کے لئے کوشاں رہے ہیں کہ وہ عالم اسلام کے مذہبی ، قومی ، جغرافیائی اور علاقائي اختلافات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں ۔ دور حاضر میں اس مقصد کے حصول کی خاطر ، موجودہ دور کے انتہائی ماڈرن اور پیچیدہ آلات کو استعمال کر رہے ہیں ؛ ہمیں ہوشیار و بیدار رہنا چاہیے ؛وہ اصلی نقطے سے ہماری توجّہ کو ہٹانے کے لئیے ہمیں آپس میں لڑانے کے درپے ہیں ۔ وہ مختلف مسلم قوموں اور مذاہب (شیعہ و سنی ) کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں تاکہ اسرائیل کا مسئلہ فراموشی کی نذر ہوجائے
رہبرایران کا خطاب ملک کے اعلیٰ حکام اور عوام کے مختلف طبقات سے
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (28-05-10)
جواب

Tags
color, فورم, کوشش, کوششوں, وقت, لوگ, مسلمانوں, اسلام, اسلامی, اشعار, بھائی, بے, خدا, دوست, دعا, شروع, عہد, عقائد, علماء, علامہ, عروج, عرق, غلط, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 11:05 AM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger