واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


بائیوگیس سے بجلی اورگھریلو گیس تیار کری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-10-11, 03:24 PM   #1
بائیوگیس سے بجلی اورگھریلو گیس تیار کری
راشد احمد راشد احمد آف لائن ہے 16-10-11, 03:24 PM

دنیا میںپائیدار اقتصادی ترقی اور انسانیت کی بقاءکے لیے ماحول کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔ پاکستان کو فضائی آلودگی، جنگلات کے کٹاﺅ ، صاف پانی کی قلت، موسم کی تبدیلی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان میں بجلی اور گیس کی کمی نے عوام کو بہت پریشان کیا ہے، گزشتہ چند سال سے بجلی اور گیس کی کمی کو برداشت کرنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ بجلی اور گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے خود عوام کو ہی انتظام کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں بعض لوگوں نے عارضی جنریٹرز لگا لئے ہیں اور بعض لوگ توانائی کے متبادل ذرائع مثلاً شمسی توانائی، پن چکی یا بائیوگیس استعمال کررہے ہیں۔
بائیو گیس پلانٹ جانوروں کے فضلے سے گیس کی شکل میں ماحول دوست ایندھن اور بہترین نامیاتی کھاد پیدا کرنے کا آسان ذریعہ ہے۔ بائیو گیس جانوروں کے فضلے سے گیس کی عدم تخمیر سے پیدا ہوتی ہے۔ ےہ میتھین کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن وغیرہ کا مرکب ہے۔ اس کا اہم جزو میتھین گیس ہے۔ یہ گیس بے بو ہے اور بغےر دھواں پیدا کیے جلتی ہے۔
بائیو گیس، نامیاتی مرکبات سے آکسیجن کی غیر موجودگی میں پیدا ہونے والی گیس ہے جو استعمال میں معدنی گیس کی خصوصیات رکھتی ہے۔ بائیو گیس پیدا ہونے کے بعد جو فضلہ بائیو گیس سے خارج ہوتا ہے اس میں نائیٹروجن کے علاوہ فاسفیٹ، پوٹاشیم اور دیگر اہم نامیاتی اجزاءہوتے ہیں، جو زمینوں کی دائمی طاقت، نرمی اور فصلوں کی صحت مند نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ نامیاتی کھاد کیمیاوی کھاد کا بہترین نعم البدل ہے اور اس کے مضر اثرات کو زائل کرنے کا موثر ترین ذریعہ ہے۔
بائیو گیس کھانے پکانے، روشنی حاصل کرنے، استری اور پنکھا چلانے کے کام آتی ہے اس کے علاوہ بائیو گیس سے جنریٹر بھی چلایا جاسکتا ہے جو بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ بائیو گیس کوئی نئی ایجاد نہیں ہے یہ کئی دہائیوں سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں زیر استعمال ہے۔ وقت کے ساتھ باقی دنیا میں بائیو گیس کی پیداوار کو فوقیت ملی ہے اور اس کے طریقوں میں بھی جدت آئی ہے لیکن پاکستان میں محض اس کے راویتی طریقہ پیداوار پر ہی توجہ دی گئی۔
پاکستان کونسل فار ری نیو ایبل انرجی ٹیکنولوجی نے متبادل ذرائع توانائی کے فروغ کے لیے ملک بھر میں تین ہزار سے زائد بائیو گیس کے روایتی پلانٹ تنصیب کیے ہیں جو گھریلو سطح پر گیس کی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔ لیکن اس سرکاری مہم میں گیس پیدا کرنے کے لیے گائے بھینسوں کا گوبر استعمال ہوتا ہے۔ سرکاری بائیو گیس پلانٹ کے حصول کے لیے صارف کے گھر میں چار یا پانچ بھینسوں کا ہونا ضروری ہے۔ چنانچہ یہ طریقہ دیہاتی علاقوں میں ہی قابلِ عمل ثابت ہوتا ہے۔
بائیو گیس پلانٹ توانائی حاصل کرنے کا جدید، دھوئیں سے پاک اور سستا ذریعہ ہے۔ اس پلانٹ کی وجہ سے اندرون خانہ ہوائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آتی ہے، پلانٹ کے استعمال سے قدرتی وسائل کا احسن طریقے سے استعمال بھی کیاجا سکتا ہے۔
بائیو گیس کے پلانٹ کے استعمال سے ماحول بھی صاف رہتا ہے نیز بچوں اور عورتوں میں سانس اور آنکھوں کی ہونے والی بیماریوں میں بھی نمایاں کمی آتی ہے۔ اس پلانٹ کی بدولت کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں بھی بہت حد تک کمی واقع ہوتی ہے۔ چونکہ بائیو گیس پلانٹ توانائی کا بہترین نعم البدل ہیں جس کے ذریعے روزمرہ کھانا پکانے جیسے کام بآسانی انجام دیئے جاسکتے ہیں اسلئے اس کے استعمال سے جنگلات بھی محفوظ رہتے ہیں۔
دیہی علاقوں میں توانائی کے حصول کا اہم اور بنیادی ذریعہ ’گوبر‘ ہے‘ جس میں ایک حصہ بھوسے کی آمیزش کر کے بنائے گئے تھالی نما گول ٹکڑوں کو دھوپ میں خشک کیا جاتا ہے۔ دیہی علاقوں میں گوبر کے یہ ٹکڑے دیواروں پر چسپاں دکھائی دیتے ہیں۔
صحت کے نکتہ نظر سے گوبر کے ان ٹکڑوں کی تیاری کے مراحل چونکہ ہاتھوں سے سرانجام دیئے جاتے ہیں اس لئے ان سے جڑے کئی مسائل بھی ہیں جیسا کہ سانس کی بیماریاں یا نظام تنفس کی کمزوری اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی وغیرہ۔ گوبر کے خشک ٹکڑوں کے استعمال کی بجائے اگر ’بائیو گیس‘ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو اس سے زیادہ بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
بائیوگیس پلانٹ سے پانچ مکعب میٹر گیس حاصل کرنے کےلئے کم از کم پانچ بھینسیں یا دس گائے درکار ہوتے ہیں، بھینس کے ایک کلو گوبر اور ایک کلو پانی، جبکہ گائے کے ایک کلو گوبر کو ڈیڑھ کلو پانی کے ساتھ ملا کر آمیزہ تیار کیا جاتا ہے جس کو تبخیر کےلئے پہلی دفعہ پندرہ سے سترہ دن کےلئے خاص طرز کے تیار کردہ ٹینک میں رکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد روزآنہ کی بنیاد پر اس ٹینک میں گوبر ڈالا جاتا ہے جس سے بائیوگیس بنتی رہتی ہے۔ پانچ مکعب میٹر گیس ایک اوسط گھرانے کی روزمرہ کی گیس کی ضروریات کےلئے موزوں ہوتی ہے۔
صاف ستھری توانائی کے حصول کے ساتھ بائیو گیس پلانٹ سے اعلیٰ معیار کی کھاد بھی حاصل کی جا سکتی ہے لیکن چونکہ بائیو گیس منصوبے کے آغاز کے لئے زیادہ مالی وسائل کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے حکومت کی سرپرستی کے بناءیہ جدید ٹیکنولوجی اختیار کرنے کا رجحان کم ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنولوجی کے ذہین طالبعلموں نے بائیو گیس سے تجرباتی طور پر بجلی پیدا کرنے کا تجربہ کیا ہے‘ اگر حکومت یا نجی شعبہ اس سلسلے میں طالبعلموں کی سرپرستی کرے تو ایندھن کے موجودہ بحران میں بڑی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔
Source:technologytimes.pk

__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔

راشد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 171
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (22-10-11), ونودراتھور (27-10-11), منتظمین (27-10-11), محمدمبشرعلی (27-10-11), بنت حوا (27-10-11), حیدر (16-10-11), حسن قادری (27-10-11), سیفی خان (16-10-11)
پرانا 16-10-11, 03:56 PM   #2
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,513
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا شکریہ
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-10-11, 12:29 AM   #3
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مقام: امریکا
مراسلات: 38
کمائي: 814
شکریہ: 0
21 مراسلہ میں 35 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بائیو گیس، رینیوایبل انرجی ذرائع میں سے سستا ترین ذریعہ ہے۔ شیر کرنے کا شکریہ یہ کافی معلوماتی تھا۔
Tamoor Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-10-11, 06:36 AM   #4
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,134
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،،،،،،،،
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-10-11, 08:02 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,139
کمائي: 12,571
شکریہ: 3,450
702 مراسلہ میں 1,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شئیرنگ کا شکریہ ۔
بنت حوا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-10-11, 08:15 PM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-10-11, 09:21 PM   #7
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 23
مراسلات: 1,442
کمائي: 21,476
شکریہ: 2,638
1,002 مراسلہ میں 2,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

منتظمین بھائی آپ ہی ہمت کرلیا کریں، ، ، ،
محمدمبشرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, پاکستان, وقت, نظر, موجودہ, ماحولیاتی آلودگی, مسائل, اعلیٰ, بہترین, بے, بچوں, توجہ, حصہ, دوست, دنیا, سال, سائنس, طور, عوام, عورتوں, عارضی, عدم, صاف, صارف, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا جاویداسد خبریں 2 25-02-12 06:59 AM
نیول بیس پر آپریشن مکمل، دس اہلکاروں سمیت تیرہ ہلاک مہتاب خبریں 16 27-05-11 05:27 AM
بینظیر قتل کیس تفتیشی ٹیم گرفتار پولیس افسروں سے معلومات حاصل نہیں کر سکی گلاب خان خبریں 0 27-12-10 04:11 AM
پاکستانی ایس ایم ایس کمیونٹی ندیم رزاق کھوہارا موبائل ہی موبائل 2 20-06-10 10:06 AM
کمیونٹی پولیس کا 50رکنی دستہ اے ایس ایف اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے روانہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger