واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


بادشاہ کا خواب : میرا بیٹا بادشاہ بنے۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-04-11, 09:18 AM   #1
بادشاہ کا خواب : میرا بیٹا بادشاہ بنے۔
فاروق سرورخان فاروق سرورخان آن لائن ہے 02-04-11, 09:18 AM

ہر بادشاہ کا خواب ہوتا ہے کہ ، اس کا بیٹا ہی بادشاہ بنے۔ اس طرح عوام کی قومی دولت پر ایک ہی خاندان قابض‌رہے۔ یا پھر اس خاندان کے من پسند لوگ۔

اللہ تعالی کے فرمان کے مطابق ، مومنوں کے فیصلے باہمی مشورے سے ہوتے ہیں۔ لیکن مطلق العنان بادشاہ اللہ تعالی کے فرمان کو پس پشت رکھ کر صرف اپنے فیصلے نافذ‌کرتے ہیں اور عوام کو دولت لوٹ لوٹ‌کر سوئٹزر لینڈ ، امریکہ ، برطانیہ اور دوسرے ملکوں‌میں جمع کراتے رہتے ہیں۔

دنیا میں‌ صرف چند اسلامی ملک ہیں‌ جو کسی نا کسی طرح‌ باہمی فیصلوں‌ کی بنیاد پر حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان ، بنگلہ دیش ، ملیشیا اور انڈونیشیا ، میں‌ٹوٹا پھوٹا ہی سہی لیکن کسی نا قسم کا باہمی فیصلوں‌ کی بنیاد پر چلنے والا نظام جاری و ساری ہے۔

دنیا کے باقی اسلامی ممالک ، آج بھی بادشاہت کی بنیاد پر حکومت چلارہے ہیں۔ مصر، لیبیا ، اردن، سیریا ، سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے بادشاہ یا بادشاہ نما ، جمہوری نظام سے بہت خوف کھاتے ہیں اور اپنی عوام کو جمہوری ممالک کے حالات سے ڈراتے رہے ہیں اور دوسری طرف یہی بادشا ہی ممالک ، اسلامی جمہوری ممالک میں پراپیگنڈہ پر اور دہشت گردی پر دبا کر پیسہ خرچ کرتے رہے ہیں‌۔

آج ان ممالک کے بادشاہوں‌کی خواہش ہے کہ ان کے بیٹے بادشاہ بنیں‌ اور جناب ان ہی ممالک کے عوام کی خواہش ہے کہ ان کے ملک میں‌بھی اسلامی نظام یعنی جمہوری نظام آجائے۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان نام نہاد اسلامی ممالک میں جلد از جلد باہمی مشورے سے کئے جانے والے فیصلے کے بنیاد پر چلنے والا نظام قائم کرنے میں عوام کی مدد فرمائیں۔

دعا ہے کہ نام نہاد اسلامی ممالک کے بادشاہوں‌ کے خون چوس نظام سے ان ممالک کے عوام کی جان چھوٹے ۔

یہ یقین ہے کہ ان ممالک میں جمہوریت آجانے سے پاکستان، بنگلہ دیش ، ملیشیا اور انڈونیشیا میں دہشت گردوں کے پشت پناہ بادشاہوں سے رابطے ختم ہو جائیں‌گے اور یہ دہشت گرد خود بخود ختم ہوجائیں گے۔

ان بادشاہوں‌ کا بس ایک ہی خواب ہے کہ ، قوم کی دولت ان کے ہاتھ میں‌ہی رہے اور صرف ان کے بیٹے ہی بادشاہ بنیں‌ ۔ چاہے اس کے لئے جمہوری ممالک میں دہشت گردی ہی کیوں‌نا کرانی پڑے۔ لیبیا‌ میں‌ مخالفین کے اجتماعوں میں ہونے والے دھماکوں‌ اور پاکستان میں ہونے ہوالے دھماکوں‌ میں‌ بہت مماثلت ہے۔

ان بادشاہوں‌کا سب سے بڑا ہتھیار پراپیگنڈہ رہا ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ بھلا بھارت ، کیوں‌ چاہے گا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں‌پر "ملاء" بیٹحےہوں۔۔۔ یا یہ بات اسرائیل اور امریکہ کے مفاد میں کس طرح‌ہے؟؟؟

پاکستان میں جمہوری نظام کا خاتمہ ، ان بادشاہوں‌کی ذاتی خواہشوں‌کی پیروی کے مطابق ہے۔ پاکستان کی ہنگامہ آرائیوں‌میں‌ مصر سے آئے ہوئے ایمن الزواہری ، یمنی اور سعودی اسامہ بن لادن اور اسی طرح‌کے "مسلم بادشاہوں کے نمائیند ہ ماہرین " کا ہاتھ ہے۔

بادشاہوں‌کا صرف ایک ہی خواب ہے۔ ان کے بیٹے بادشاہ بنیں۔ قوم کی دولت صرف ان کھے ہاتھ میں‌رہے۔ یہ لوگ توہین رسالت اور توہین الہی کے مجرم ہیں ۔ جس کی سزا ہے موت ۔


حوالہ :
42:38 وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ
اور جو لوگ اپنے رب کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور اُن کا فیصلہ باہمی مشورہ سے ہوتا ہے اور اس مال میں سے جو ہم نے انہیں عطا کیا ہے خرچ کرتے ہیں

3:104 وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَأُوْلَـئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
اور تم میں سے ایسے لوگوں کی ایک جماعت ضرور ہونی چاہئے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائیں اور بھلائی کا حکم دیں اور برائی سے روکیں، اور وہی لوگ بامراد ہیں

59:7 مَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ كَيْ لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنكُمْ وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ
جو کچھ پلٹا دے اللہ اپنے رسول کی طرف بستیوں کے لوگوں سے سو وہ ہے اللہ کا اور اس کے رسول کا اور رسول کے قریبی کارپردازوں کا اور ہے یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے تاکہ نہ کرتا رہے وہ گردش تمھارے مالداروں کے درمیان ہی اور جو کچھ دے تمھیں رسول سو اسے لے لو اور جس سے روک دے تم کو رسول، پس رک جاؤ (اس سے)۔ اور ڈرو اللہ سے۔ بلاشبہ اللہ بہت سخت ہے سزا دینے میں۔

والسلام
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

فاروق سرورخان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,645
شکریہ: 7,151
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 640
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (02-04-11), shafresha (02-04-11), نورالدین (09-04-11), موجو (08-04-11), مرزا عامر (02-04-11), حیدر (03-04-11), حیدر Rehan (07-04-11), شبنم (13-04-11)
پرانا 02-04-11, 10:32 AM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

الســلامُ علیکم

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسـلم ہے، "جوشخص مسلمانوں کے اجتماعی معاملات کا ذمہ دار ہو (یعنی خلیفہ ہویاامیر) تواللہ اسکا مقصد پورا نہیں کرے گا جب تک وہ لوگوں کی ضروریات پورہ نہ کرے"۔۔۔۔

میاں محمد شہباز شریف نے کے مطابق سازشی عناصر ملک میں جمہوری نظام کا خاتمہ کرکے آمریت مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں مل کر ان سازشوں کو ناکام بنا کر جمہوریت اور جمہوری نظام کو مستحکم بنانا ہوگا کیونکہ سابقہ حکمرانوں نے پورا نظام تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور ان کی ناقص اور غلط پالیسیوں کے باعث قائد اعظم کا پاکستان تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے لیکن ہم سب متحد ہو کر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو اس صورتحال سے نکال کر یہاں خوشحالی کا انقلاب برپا کریں گے- جبکہ حقیقت برعکس ہے۔

بہرحال اللہ سے دُعا ہے پاکســتان کو قائم و دائم رکھے، آمین
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-04-11), فاروق سرورخان (02-04-11), نورالدین (09-04-11), مرزا عامر (03-04-11), حیدر (03-04-11)
پرانا 03-04-11, 09:32 PM   #3
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,683
کمائي: 52,638
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
دنیا میں‌ صرف چند اسلامی ملک ہیں‌ جو کسی نا کسی طرح‌ باہمی فیصلوں‌ کی بنیاد پر حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان ، بنگلہ دیش ، ملیشیا اور انڈونیشیا ، میں‌ٹوٹا پھوٹا ہی سہی لیکن کسی نا قسم کا باہمی فیصلوں‌ کی بنیاد پر چلنے والا نظام جاری و ساری ہے۔
آپ کی معلومات ناقص ہیں خان صاحب اس لیے کہ امریکہ بدمعاش نے بدمعاشی کرتے ہوئے عراق اور افغانستان میں بھی اپنا باطل اور کافرانہ نظامِ جمہوریت نافذ کر دیا ہوا ہے۔
میں بادشاہت کے حق میں بھی نہیں ہوں مگر جمہوریت تو بالکل ہی باطل گمراہ کن نظام حکومت ہے اس سے کبھی بھی صالح قیادت نہیں آسکتی ظاہر ہے جو نظام خود ہی گندگی کا ڈھیر ہو وہ صفائی کیسے دے سکتا ہے۔
مسلمان اگر اپنی دنیا اور آخرت بہتر کرنا چاہتے ہیں تو ان کو دوبارہ خلافت کا نظام قائم کرنا بہت ضروری ہے اس کے بنا امت میں اتحاد بھی ممکن نہیں ہے خلافت کا نظام ہی ہمیں ایک لڑی میں پرو سکتا ہے۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (09-04-11), مرزا عامر (03-04-11), ایکسٹو (04-04-11), حیدر (03-04-11)
پرانا 03-04-11, 09:46 PM   #4
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,683
کمائي: 52,638
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
دعا ہے کہ نام نہاد اسلامی ممالک کے بادشاہوں‌ کے خون چوس نظام سے ان ممالک کے عوام کی جان چھوٹے ۔
جہاں جہاں بادشاہت کا نظام چل رہا ہے وہاں کی عوام پاکستان جمہوری ملک سے لاکھوں گنا اچھی زندگی گزار رہے ہیں اور کمال فن سے آپ اُن بادشاہوں کو عوام کا خون چوسنے والا بتا رہے ہیں آپ امریکہ سے نکل کر پاکستان میں آکر دیکھیں کہ یہ جمہوری ڈرامے باز کس کس انداز میں پاکستان کی غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں پچھلے صرف ۳ سال میں مہنگائی ۲۰۰ سے ۳۰۰ فیصد تک بڑھائی گئی ہے اور ہر ضرورت کی چیز کو بلیک کیا گیا ہے اور تو اور بجلی جیسی اہم ضرورت کو بھی عوام سے چھین لیا گیا ہے اور اس پر ہی بس نہیں کی اگر کسی نے سولر پاور سسٹم چائنہ سے امپورٹ کیا تو اس پر ۴۰۰ فیصد ٹیکس لگا دیا پہلے جو سسٹم پاکستانی ۵۰۰۰۰ میں مل جاتا تھا اب ۵۰۰۰۰۰ میں مل رہا ہے ارے آپ کو کیا کیا بتائیں کہ ہم جمہوریت کے باطل نظام اور اس کے پیدا کیئے جاہل حکمرانوں سے کتنا ڈسے جا رہے ہیں اور آپ کمال ہوشیاری سے اس باطل نظام کے گن گا رہے ہیں اور جو حکمران عوام کو بنیادی چیزیں باہم پہنچا رہے ہیں ان کو آپ عوام دشمن بتا رہے ہیں صرف اس لیے کہ وہاں امریکی باطل اور کافرانہ نظام نہیں ہے۔
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (03-04-11), نورالدین (09-04-11), ایکسٹو (04-04-11), حیدر (03-04-11), حیدر Rehan (07-04-11), عبداللہ حیدر (08-04-11)
پرانا 03-04-11, 09:54 PM   #5
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

مختصر یہ کہ عرب ممالک میں بادشاہ اپنی رعایا پر بھی بہت دولت خرچ کرتے ہیں اور انہیں ہر ممکن آسائشیں بھی فراہم کرتے ہیں۔

نظام کوئی بھی ہو اسے چلانے میں جہاں آسانیاں ہیں وہاں مشکلات بھی ہوتی ہیں۔ اس کی مثال کسی بھی ایک گھر سے لے سکتے ہیں جہاں ایک باپ کے 4 یا 6 بیٹے بیٹیاں ہوں اور وہ عمر کے اس حصہ تک پہنچ جائیں تو نظام کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ھے اور پھر ایک ملک جہاں ملین کی تعداد میں لوگ بستے ہیں وہاں پر بادشاہی کابینہ اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دیتی ھے باقی بادشاہ سے رائے طلب کی جاتی ھے کہ فلاں کام کے لئے اس کی کیا مرضی ھے۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (09-04-11), حیدر (03-04-11)
پرانا 03-04-11, 11:33 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
سوچنے کی بات یہ ہے کہ بھلا بھارت ، کیوں‌ چاہے گا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں‌پر "ملاء" بیٹحےہوں۔۔۔ یا یہ بات اسرائیل اور امریکہ کے مفاد میں کس طرح‌ہے؟؟؟
اگر تو یہ بھارت و دیگر کے مفاد میں نہیں ہے۔ ۔ ۔ ۔ تو۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔
آپ "ملاؤں" کی مخالفت کیوں کرتے ہیں؟ پھر تو ملا ٹھیک ہوئے ناں۔
اس طرح تو آپ ملاؤں کی مخالفت کر کے بھارت و اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں۔


وہ کیا نعرہ ہے کہ
بھارت کا جو یار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(نوٹ: میں آپکو بھارت و اسرائیل کا دوست ہر گز نہیں سمجھتا۔ محض ایک بات پوائینٹ آؤٹ کر رہا ہوں)
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (03-04-11), نورالدین (09-04-11), محمد عاصم (04-04-11), حیدر Rehan (07-04-11), عبداللہ حیدر (08-04-11), عدنان دانی (05-04-11)
پرانا 05-04-11, 01:19 PM   #7
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

باپ کا خواب، اپنے اقتدار کے بعد بیٹی اقتدار پر قبضہ جمائے ، اور بیٹی کے بعد داماد ملک کی دولت پر اژدہا بن کر بیٹھ جائے ۔ پاکستان کی جمہوریت اور کسی دوسرے ملک کی بادشاہت میں صرف الفاظ کا فرق ہے ۔ عمل ایک جیسا ہی ہے ۔ الیکشن کے شفاف طریقہ کار سے آپ سب لوگ واقف ہیں ۔ زیادہ تفصیل مین جانے کی ضرورت نہیں ۔
329 سیاسی قتل کرنے کے بعد جب پھانسی ہوئی تو وہ شہادت کہلائی اور اس عظیم شہادت کی آڑ لے کر بیٹی اور داماد نے عوام کو خوب بے وقوف بنایا اور غیر ممالک میں اپنے اثاثوں میں جس طرح ترقی دی اس کی تفصیل بھی آپ کے سامنے ہے۔
زندہ ہے بھٹو زندہ ہے ۔ بنتے رہو بے وقوف اور بناتے رہو بے وقوف اپنے آپ کو
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (07-04-11), نورالدین (09-04-11), محمد عاصم (05-04-11), ابن آدم (08-04-11), حیدر Rehan (07-04-11), عبداللہ حیدر (08-04-11)
پرانا 07-04-11, 04:15 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,645
کمائي: 28,550
شکریہ: 7,151
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک بات جو ہم پاکستان میں یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ 5، یا 10 سال بعد زرداری --- پاکستان کا بادشاہ --- نہیں رہ سکتا، پاکستان کے ہر حکمران کو جانا ہی ہوتا ہے ۔ لیکن ان بادشاہی ممالک میں‌ باپ کے بعد بیٹا ہی حکمران ہوتا ہے۔ عوام کی دولت پر چند لوگوں‌کا کنٹرول۔۔۔ اس طرح نئی قیادت سامنے نہیں‌آتی۔ نئی سوچ سامنے نہیں‌آتی۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (07-04-11), نورالدین (09-04-11), منتظمین (07-04-11), مرزا عامر (07-04-11), حیدر (07-04-11)
پرانا 07-04-11, 06:29 AM   #9
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امريكہ اس اس كے حواريوں كو ساري مروڑ بس يہي ہے۔
اقتباس:
فاروق سرور خان:
یہ یقین ہے کہ ان ممالک میں جمہوریت آجانے سے پاکستان، بنگلہ دیش ، ملیشیا اور انڈونیشیا میں دہشت گردوں کے پشت پناہ بادشاہوں سے رابطے ختم ہو جائیں‌گے اور یہ دہشت گرد خود بخود ختم ہوجائیں گے۔
مطلب يہ كہ ايك طرف يہ كہ يہي مسلم ممالك جو دنيا بھر ميں اپنے‌اسلامي تشخص كي وجہ سے‌معروف ہيں۔۔۔‌جن كے بارےميں كہا تسليم كيا جا رہا ہےكہ وہاں لولي لنگڑي جمہوريت بھي ہے۔۔۔۔۔‌ليكن اكيسويں صدي كا سب سے بڑا جوٹ ان ہي ممالك كے بارے ميں بولا جاتا ہے‌كہ جي وہاں ہي دہشت گرد ہيں۔۔۔۔اور اس كے‌پشت پناہ عرب بادشاہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ توبہ توبہ۔۔۔۔
يہ تجزيہ پڑھ‌كر يقين ہوتا جاتا ہے‌كہ 11 ستمبر كےواقعہ ميں واقعي ہي يہودي ملوث ہيں اور يہ امريكي حكومت كي اجازت اور آشير باد سے‌سب ہوا ہے۔
پہلے افغانستان۔۔۔ فساد كي جڑ قرار پايا۔۔۔ وہ سب كے لئے خطرہ تھا۔
پھر عراق دنيا بھر كے لئےاچانك خطرنا ہو گا۔
پھر پاكستان كے قبائيلي علاقہ شجر ممنوعہ بن گئے
پھر ايران كو آنكھيں دكھائي جانے لگيں۔۔۔
اب دنيا كواچانك احساس دلايا جا رہاہے‌كہ عرب ممالك فساد كي جڑ اور پشت پناہ ہيں۔

ايك طرف امريكہ كي جمہوريت پسندي اور مسلم عوام كو آزادي دلانے كے ليے پيٹ ميں اٹھتي مروڑيں ديكھ كر رشك آتا ہے ۔۔۔۔‌اور دوسري طرف مسلم ممالك ميں اسي جمہوريت كےثمرات عوام تك پہنچنے سے روكنے كے لئے كرپٹ لالچي اور مفاد پرست سياست دانوں كي پشت پناہي كرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ كيامعني ركھتاہے۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-04-11), نورالدین (09-04-11), ابن آدم (08-04-11), حیدر (07-04-11), عبداللہ آدم (07-04-11), عبداللہ حیدر (08-04-11)
پرانا 07-04-11, 11:04 AM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ايك طرف امريكہ كي جمہوريت پسندي اور مسلم عوام كو آزادي دلانے كے ليے پيٹ ميں اٹھتي مروڑيں ديكھ كر رشك آتا ہے ۔۔۔۔‌اور دوسري طرف مسلم ممالك ميں اسي جمہوريت كےثمرات عوام تك پہنچنے سے روكنے كے لئے كرپٹ لالچي اور مفاد پرست سياست دانوں كي پشت پناہي كرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ كيامعني ركھتاہے۔۔۔۔
پاکستان کے کرپٹ لوگوں کے اعتبار سے axis of evil جو بنتے ہیں وہ یہ ہے

امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (07-04-11), نورالدین (09-04-11), مرزا عامر (07-04-11)
پرانا 07-04-11, 02:55 PM   #11
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
ایک بات جو ہم پاکستان میں یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ 5، یا 10 سال بعد زرداری --- پاکستان کا بادشاہ --- نہیں رہ سکتا، پاکستان کے ہر حکمران کو جانا ہی ہوتا ہے ۔ لیکن ان بادشاہی ممالک میں‌ باپ کے بعد بیٹا ہی حکمران ہوتا ہے۔ عوام کی دولت پر چند لوگوں‌کا کنٹرول۔۔۔ اس طرح نئی قیادت سامنے نہیں‌آتی۔ نئی سوچ سامنے نہیں‌آتی۔
اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ حکمران کو پاکستان سے جانا ہی ہوتا ہے ۔ آمر آئے یا کوئی سیاسی بازی گر ۔ کام اسکا لوٹنا ہی ہوتا ہے ۔ قوم کو کوڑے ماریں یا ڈنڈے چوٹ دونوں سے ہی لگتی ہے ۔ یعنی بادشاہ ہو یا پاکستان کا کوئی سیاسی بازی گر عوام اس کی چوٹ سے محفوظ نہیں رہ سکتے ،
آمریت یا بادشاہت کا وہ دور جس میں عوام کو سکون میسر ہو جمہوریت کے تکلیف دہ دور سے کہیں بہتر ہے۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-04-11), کنعان (07-04-11), نورالدین (09-04-11), محمد عاصم (07-04-11), حیدر (07-04-11)
پرانا 07-04-11, 03:28 PM   #12
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
آمریت یا بادشاہت کا وہ دور جس میں عوام کو سکون میسر ہو جمہوریت کے تکلیف دہ دور سے کہیں بہتر ہے۔
سولہ آنے کی ایک بات: جس نظام میں لوگوں کو سکون میسر ہو وہی نظام بہتر ہے۔آمریت ہو یا جمہوریت
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-04-11), کنعان (07-04-11), نورالدین (09-04-11), مرزا عامر (07-04-11)
پرانا 07-04-11, 03:55 PM   #13
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جمہوریت کے نعرے لگانے والے قرآن میں اللہ کی حاکمیت کی آیات کو کہوں فراموش کر جاتے ہیں؟؟

لوگوں کے فیصلے اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت سے................ یہ اسلامی نظام کی اساس ہے.

لوگوں کے فیصلے...............320 ان پڑھ اور پڑھے لکھت جہلاء کے خلاف قرآن و سنت قوانین سے................. یہ جمہوریت ہے...........ائیڈیلزم کو دفع کریں........ یہ وہ ہے جو ہمارے ہاں اس وقت رائج ہے..........!!!

لوگوں کے درمیان فیصلہ سازی................ ایک مطلق العنان بادشاہ کے ہاتھوں........... قرآن و سنت کو چھوڑ کر دور چنگیزی کی یاد تازی کرنا........... یہ بادشاہت ہے!!!

پھر بھی جمہوریت کو اسلام سے گڈ مڈ کیا جاتا ہے

کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی!!!
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (07-04-11), مرزا عامر (07-04-11), حیدر (07-04-11), شمشاد احمد (07-04-11)
پرانا 08-04-11, 07:59 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,645
کمائي: 28,550
شکریہ: 7,151
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
جمہوریت کے نعرے لگانے والے قرآن میں اللہ کی حاکمیت کی آیات کو کہوں فراموش کر جاتے ہیں؟؟

لوگوں کے فیصلے اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت سے................ یہ اسلامی نظام کی اساس ہے.

لوگوں کے فیصلے...............320 ان پڑھ اور پڑھے لکھت جہلاء کے خلاف قرآن و سنت قوانین سے................. یہ جمہوریت ہے...........ائیڈیلزم کو دفع کریں........ یہ وہ ہے جو ہمارے ہاں اس وقت رائج ہے..........!!!

لوگوں کے درمیان فیصلہ سازی................ ایک مطلق العنان بادشاہ کے ہاتھوں........... قرآن و سنت کو چھوڑ کر دور چنگیزی کی یاد تازی کرنا........... یہ بادشاہت ہے!!!

پھر بھی جمہوریت کو اسلام سے گڈ مڈ کیا جاتا ہے

کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی!!!
چنے ہوئے لوگوں‌سے دشمنی کے پیچھے کیا وجہ ہے ؟‌

بہت ہی سادہ وجہ ہے کہ آج جو اپنے آپ کو "علماء" کہلاتے ہیں‌۔ ہر قسم کے جہلاء‌سے بدتر ثابت ہورہے ہیں۔ اگر عالم ہوتے اور تھوڑا کچھ جانتے ہوتے تو کیا وجہ تھی کہ سیاسی بازیگری کی جگہ کچھ خلوص سے کرتے اور ان 320 میں‌ اکثریت میں ہوتے۔ حکومت کرنا کبھی بھی "علماء‌قسم کے جہلاء‌"‌ کا کام نہیں‌رہا۔ جو قابل ہے وہی سینیٹ‌میں‌پہنچتا ہے ۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (08-04-11), نورالدین (09-04-11), حیدر (08-04-11)
پرانا 08-04-11, 08:54 AM   #15
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
چنے ہوئے لوگوں‌سے دشمنی کے پیچھے کیا وجہ ہے ؟‌

بہت ہی سادہ وجہ ہے کہ آج جو اپنے آپ کو "علماء" کہلاتے ہیں‌۔ ہر قسم کے جہلاء‌سے بدتر ثابت ہورہے ہیں۔ اگر عالم ہوتے اور تھوڑا کچھ جانتے ہوتے تو کیا وجہ تھی کہ سیاسی بازیگری کی جگہ کچھ خلوص سے کرتے اور ان 320 میں‌ اکثریت میں ہوتے۔ حکومت کرنا کبھی بھی "علماء‌قسم کے جہلاء‌"‌ کا کام نہیں‌رہا۔ جو قابل ہے وہی سینیٹ‌میں‌پہنچتا ہے ۔
جی بالکل............ شاید آپ کا اشارہ رحمان ملک اور وسیم سجاد کی طرف ہے

اور یہ آیت شاید نطر سے گزری ہو ::

وَإِن تُطِعْ أَكْثَرَ مَن فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَن سَبِيلِ اللّهِ إِن يَتَّبِعُونَ إِلاَّ الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلاَّ يَخْرُصُونَ

اور اگر تو زمین میں (موجود) لوگوں کی اکثریت کا کہنا مان لے تو وہ تجھے اﷲ کی راہ سے بھٹکا دیں گے۔ وہ (حق و یقین کی بجائے) صرف وہم و گمان کی پیروی کرتے ہیں اور محض غلط قیاس آرائی (اور دروغ گوئی) کرتے رہتے ہیں

Last edited by عبداللہ آدم; 08-04-11 at 09:02 AM.
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (08-04-11), عبداللہ حیدر (08-04-11)
جواب

Tags
color, ہنگامہ, کوشش, پاکستان, پسند, یا, نماز, نام, موت, مطابق, آج, الہی, امریکہ, اسلامی, بادشاہ, بادشاہت, جلد, جانے, حکم, خون, خود, دیں, دعا, عوام, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بیٹا زارا اردو کہانیاں 8 09-12-10 04:14 PM
چھ سالہ بیٹا مجھ سے اچھا کھانا پکاتا ہے:انجلینا جولی جاویداسد خبریں 0 11-11-10 08:31 PM
بھگوڑے ذوالقرنین کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان جاویداسد خبریں 7 10-11-10 06:15 PM
لوکلکولیٹر عدنان دانی سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 0 02-12-09 11:59 PM
سردار بنتا سنگھ کا بیٹا منتا سنگھ The Great قہقہے ہی قہقے 2 08-09-09 07:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger