ایک دا نا کا قول ھے کہ اللہ کی نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت عقل کی نعمت ھے اور کمالات میں سب سے بڑا کمال علم کا کمال ھے
حضرت ابراھیم خواص رحمۃ اللہ نے فر مایا
دل کے امراض کا علاج پانچ امور سے ھوتا ھے
1،،قرآن کی تلاوت خوب تدبر کیساتھ
2،،تھجد کی نماز پابندی کیساتھ پڑھنا
3،،بھت زیادہ کھانے سے بچنا
4،،،بوقت سحر اللہ کے سامنے گڑ گڑانا
5،،اللہ والوں کی صحبت اختیار کرنا
حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ نے فرمایا دوسروں کے برابردولت جمع کرنے کی کوشش مت کرو بلکہ عبادت میں برابری کی کوشش کرو
کیو نکہ دولت تو دنیا میں رہ جاتی ھےاور عبادت قبر کا ساتھی ھے
(تذکر ۃ الاولیا ص131)
کیو نکہ موت ایک پیالہ ھے وہ سبھی نے پینا ھے اور قبر ایک ایسا دروازہ ھے جسمیں سبھی نے داخل ہونا ھے اور قبر تو اعمال کا صندوق ھے اب آپکی مرضی اس صندوق میں اچھی چیزئیں رکھیں یا خراب،،
قبر کو ھی تنہا ئی کا گھر کہتے ھیں دنیا کی تنھائی دوست احباب کے زریعے ختم کی جا سکتی ھے مگر قبر کی تنہا ئی کے لیے زیادہ اعمال کی ضرورت ھے
حضرت وہب بن وردرحمۃ اللہ فر ماتے ھیں خدا کی قسم میرے نزدیک غیبت
کو چھوڑ دینا سونے کے پہا ڑکو صدقہ کرنے سے بہتر ھے ( اخلاق سلف 15

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا
حضور دل سے دو رکعت ہزار رکعت سے بہتر ھے