واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


بڑی خیانت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-03-10, 12:21 PM   #1
بڑی خیانت
sahj sahj آف لائن ہے 26-03-10, 12:21 PM

یہ بات عموم کی حثیت رکھتی ہے کہ حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو عالم الغیب سمجھنا اہل بدعت کا عقیدہ ہے ۔ بریلوی فرقہ کے ایک بڑے درجہ کے عالم اور مناظر مولوی محمد عمر اچھروی (المتوفی 1971) جو کہ بریلوی حلقوں میں مناظرِ اسلام کی حثیت سے جانے جاتے ہیں ،انہوں نے اپنی کتاب مقیاسِ حنفیت میں حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو عالم الغیب ثابت کرنے کی ایک ناکام کوشش کی ہے ۔ اپنی اس کوشش میں مولوی عمر اچھروی صاحب اتنے گِر گےء کہ انہوں نے علامہ قسطلانی الشافعی (المتوفی 923 ھ) کی عبارات میں رد و بدل یا ترمیم کر کے پیش کیا ۔

مولوی عمر اچھروی علامہ قسطلانی کی ارشاد الساری جو کہ صحیح بخاری کی شرح ہے، سے نقل کرتا ہے ۔

يرى ان صحة النبوة تستلزم اطلاع النبى صلى اللّه عليه وسلم على جميع المغيبات

"نبوت کی صحت مستلزم ہے کہ تمام مغیبات پر نبی کو اطلاع ہو"

مولوی عمر اچھروی نے یہاں پر ارشاد الساری کی مکمل عبارت نقل نہیں کی ۔

مکمل عبارت ملاحظہ فرمایں۔

فان بعض من لم يرسخ فى الايمان يظن ذلك حتى كان يرى ان صحة النبوة تستلزم اطلاع النبى صلى اللّه عليه وسلم على جميع المغيبات

"کچھ لوگ جنکا ایمان پختہ نہیں ہے (منافق)اپنی اٹکل میں اتنا آگے چلے گےء کہ انہوں نے یہ عقیدہ بنا لیا کہ نبوت کی صحت مستلزم ہے کہ تمام مغیبات پر نبی کو اطلاع ہو "

یہ غور طلب ہے کہ مولوی عمر اچھروی نے اپنا باطل عقیدہ ثابت کرنے کے لیے کس طرح عبارت کا وہ حصہ (جو لال رنگ میں ہے) چھوڑ دیا جو کہ انکے عقیدہ کی مخالفت کرتا ہے ۔

اصل عبارت فتح الباری جلد 13 صفحہ 364 از علامہ حافظ ابن حجر عسقلانی پر بھی دیکھی جا سکتی ہے ۔

فإن بعض من لم يرسخ في الإيمان كان يظن ذلك حتى كان يرى أن صحة النبوة تستلزم إطلاع النبي صلى الله عليه وسلم على جميع المغيبات

مفتی صاحب نے عبارت کا پہلا حصہ نکال کر جس میں علامہ قسطلانی علم غیب کے عقیدہ کو منافق قسم کے لوگوں کی طرف منسوب کر رہے ہیں ، بہت بڑی خیانت کی ہے ۔

Attached Thumbnails
tahrif-acharwi.jpg  

__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری

 
sahj's Avatar
sahj
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 207
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (26-03-10), عبداللہ آدم (26-03-10)
پرانا 26-03-10, 12:39 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جناب ہر معاملے میں خیانت سے کام لیا جارہا ہے۔ میں نے ان حضرات کے ساتھ کچھ وقت گزارا ہے۔ یقین مانیے ہمارے علماء کرام کی نیتیں اچھی ہوسکتی ہیں، لیکن جس طرح کچھ لوگ اسلام کی تشریح کرنے کے وقت عام لوگوں کو لڑواتے ہیں، اس کا وبال تو ہوگا ان پر۔ آپ جس خیانت کا ذکرکررہے ہیں، وہ تو ایک نمونہ ہے۔ لیکن برا نہ مانیں تو دیوبند والے بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ اللٰہ ہم سب کو آپس میں اتحاد و اتفاق سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ علمِ غیب صرف اللٰہ کے پاس ہے۔ جو لوگ سمجھتے ہیں، کہ علمِ غیب کسی اور کے پاس بھی ہے، ہمیں انہیں مناسب طریقے سے سمجھانے کی ضرورت ہے۔ اگر وہ نہ مانیں تو آگے اپنے اعمال کے لئے خود اللٰہ کے سامنے جواب دہ ہونگے۔ ہمیں اتمام حجت کے لئے ان تک اپنی بات پہنچانے پر ہی اکتفا کرلینی چاہیئے۔ اس مسئلے پر آپس میں لڑائیاں الٹا عذاب کا باعث بن سکتا ہے ہمارے لئے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
sahj (26-03-10), عارف اقبال (26-03-10), عبداللہ آدم (26-03-10)
پرانا 26-03-10, 02:38 PM   #3
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ پاک ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے ۔ آمین


اللٰہ ہم سب کو آپس میں اتحاد و اتفاق سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
sahj (26-03-10), ھارون اعظم (26-03-10)
پرانا 26-03-10, 03:40 PM   #4
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,995
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
جناب ہر معاملے میں خیانت سے کام لیا جارہا ہے۔ میں نے ان حضرات کے ساتھ کچھ وقت گزارا ہے۔ یقین مانیے ہمارے علماء کرام کی نیتیں اچھی ہوسکتی ہیں، لیکن جس طرح کچھ لوگ اسلام کی تشریح کرنے کے وقت عام لوگوں کو لڑواتے ہیں، اس کا وبال تو ہوگا ان پر۔ آپ جس خیانت کا ذکرکررہے ہیں، وہ تو ایک نمونہ ہے۔ لیکن برا نہ مانیں تو دیوبند والے بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ اللٰہ ہم سب کو آپس میں اتحاد و اتفاق سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ علمِ غیب صرف اللٰہ کے پاس ہے۔ جو لوگ سمجھتے ہیں، کہ علمِ غیب کسی اور کے پاس بھی ہے، ہمیں انہیں مناسب طریقے سے سمجھانے کی ضرورت ہے۔ اگر وہ نہ مانیں تو آگے اپنے اعمال کے لئے خود اللٰہ کے سامنے جواب دہ ہونگے۔ ہمیں اتمام حجت کے لئے ان تک اپنی بات پہنچانے پر ہی اکتفا کرلینی چاہیئے۔ اس مسئلے پر آپس میں لڑائیاں الٹا عذاب کا باعث بن سکتا ہے ہمارے لئے۔


السلام علیکم بھائی ھارون اعظم
برانہیں مانوں گا اگر کوئی اس طرح کی خیانت دکھادے تو ۔

جزاک اللہ

والسلام
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (26-03-10)
جواب

Tags
color, کوشش, کس, لوگ, مکمل, منافق, ایمان, اللہ, اسلام, بدل, ترمیم, ثابت, جلد, جانے, حصہ, طلب, عقیدہ, علم, علامہ, عالم, عبارت, غور, صفحہ, صحیح, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger