واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


بھارت کی تباہی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-05-09, 10:58 AM   #1
بھارت کی تباہی
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 09-05-09, 10:58 AM

سورہ الاعراف میں فرمایا۔ ’’اور ہر قوم کیلئے ایک اجل ہے پھر جب انکی اجل آجاتی ہے نہ وہ لوگ ایک گھڑی پیچھے رہتے ہیں اور نہ (ایک گھڑی) آگے بڑھتے ہیں‘‘ یوں نظر آتا ہے جیسے ہندو قوم کی اجل قریب آپہنچی ہو قوموں کی تباہی کا سب سے بڑا سبب ظلم ہے‘ اسکے بعد دوسرے اخلاق رذیلا‘ مثلاً جھوٹ اور مکر و فریب وغیرہ ہیں۔
اس قوم کو ایک ہزار برس کی غلامی کے بعد آزادی ملی تھی مگر اس نے آزادی ملتے ہی ظلم پر کمر باندھ لی اور اپنے ہی ملک کے باشندوں پر ظلم کی انتہا کر دی‘ اسی طرح جھوٹ اور وعدہ خلافی میں بھی ریکارڈ قائم کر دیا پاکستان بننے سے پہلے اور بعد ہم سے بار بار وعدے کئے اور بار بار انہیں توڑا۔ پہلے کیبنٹ مشن پلان کوتسلیم کیا پھر یہ کہہ کر اس سے مکر گئے کہ ہم اپنی مرضی سے اسکی وضاحت کریں گے۔ تقسیم ہند کے سلسلہ میں یہ اصول تسلیم کیا کہ پاکستان سے ملحقہ مسلم اکثریت کے علاقے پاکستان میں شامل ہونگے مگر کشمیر کا الحاق اپنے ساتھ کر لیا 1948ء میں کشمیر میں اس بنا پر جنگ بندی کی کہ وہاں رائے شماری کرائی جائیگی پھر اس سے یہ کہہ کر مکر گئے کہ اب حالات بدل گئے ہیں۔
1962ء میں چین سے مختصر سی جنگ کے موقع پر امریکہ کے ذریعہ یہ وعدہ کیا کہ اگر اس وقت پاکستان کشمیر پر حملہ نہ کرے تو بعد میں ہم اس قضیہ کا تصفیہ یو این او کی قرار دادوں کیمطابق کر لیں گے مگر وقت نکل گیا تو طوطے کی طرح آنکھیں پھیر لیں۔
سورہ الحج میں ارشاد ہے : ترجمہ ’’اور کتنی بستیاں تھیں کہ ہم نے انہیں ڈھیل دی مگر وہ ظلم کرتی رہیں پھر ہم نے انہیں (عذاب میں) پکڑ لیا اور (سب نے) میری طرف لوٹ کے آنا ہے۔ (یعنی ان کیلئے آخرت کا عذاب اسکے علاوہ ہے)‘‘ (آیہ 4 ۔’’نہ جا اسکے تحمل پر کہ بے ڈھب ہے گرفت اس کی ڈر اسکی دیر گیری سے کہ ہے سخت انتقام اس کا‘‘
اسی سورہ میں اس سے پہلے ارشاد ہے :ترجمہ… ’’کیا وہ روئے زمین پر چلتے پھرتے نہیں کہ انکے قلوب (واقعات سے) نصیحت حاصل کرتے یا انکے کان واقعات کے بارہ میں (غور سے) سنتے۔ بات یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل جو سینوں کے اندر ہیں وہ اندھے ہو جاتے ہیں‘‘ (آیہ 46) ۔
ہمارے ہاں بھی محاورہ ہے کہ جب کسی کے برے دن آتے ہیں تو اسکی آنکھوں پر پردہ پڑ جاتا ہے۔ پنجابی میں کہتے ہیں ’’رب ڈانگاں نہیں مار دا‘‘ اللہ تعالیٰ کسی کو لاٹھی سے نہیں مارتے بلکہ اسکی سمجھ الٹا دیتے ہیں اس وقت بھارت کی سمجھ الٹا دی گئی ہے‘ لنکا سے لڑائی‘ چین سے لڑائی‘ پاکستان سے لڑائی‘ بنگلہ دیش سے جھگڑا‘ نیپال سے جھگڑا‘ اندرون ملک سکھوں کیخلاف محاذ‘ مسلمانوں کا قتل عام‘ صاف نظر آرہا ہے کہ اب بھارت کی تباہی یقینی ہے۔ پاکستان ذرا سی ہمت کرے تو مفت میں نیک نامی حاصل کر سکتا ہے۔
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 249
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (09-05-09), ملک بھائی (12-05-09), محمد کاشف حبیب (09-05-09), ام غزل (03-06-09), راشد احمد (11-05-09)
پرانا 09-05-09, 12:29 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (09-05-09), ام غزل (03-06-09), ابن آدم (09-05-09)
پرانا 11-05-09, 08:04 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ابن آدم بھائی بہت اچھی تحریر ہے لیکن میں صرف یہی کہوں گا کہ بھارت کی تباہی آئے نہ آئے لیکن بھارت نےامریکہ اور دیگر پاکستان دشمن ممالک کے ساتھ مل کر ہماری تباہی کا سامان کردیا ہے جن میں بلوچستان کا مسئلہ، ممبئی دھماکے، پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرانا، طالبان کی امداد۔

اگر بھارت یہ سب کررہا ہے تو ہماری قیادت یہ کہہ رہی ہے کہ ہمیں بھارت سے خطرہ نہیں، وزرات داخلہ بھارت کے گن گارہی ہے، امریکہ بھارت کو مکمل سپورٹ کررہا ہے اسے ایشیا کی طاقت اور ہمیں دہشت گرد کہہ رہا ہے۔ ہمیں‌بندگلی میں پھینکا جارہا ہے۔

بھارت کی تباہی تو یقینی تھی اگر محترمہ خالصتان کی تحریک کی دستاویزات راجیو گاندھی کو نہ دیتیں لیکن افسوس کہ جو ہمارے حکمران ہیں وہی ہماری تباہی کا موجب بن رہے ہیں۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (11-05-09), ملک بھائی (12-05-09), ام غزل (03-06-09), ابن آدم (11-05-09)
جواب

Tags
ہندو, کمر, پاکستان, واقعات, لوگ, چین, نظر, مفت, مکمل, موقع, اللہ, امریکہ, بھائی, تحریر, جھوٹ, طالبان, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger