واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


تباہی کے باوجود جاپانی قوم کا اجتماعی رویہ متاثرکن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-03-11, 01:21 PM   #1
تباہی کے باوجود جاپانی قوم کا اجتماعی رویہ متاثرکن
ahadar002 ahadar002 آف لائن ہے 16-03-11, 01:21 PM

بہت طاقتور زلزلے اور سب کچھ بہا کر لے جانے والی سونامی لہروں کے باعث وسیع تر تباہی کے باوجود جاپانی باشندوں کو دنیا غالباﹰ ایک ایسی قوم کے طور پر یاد رکھے گی، جو اس قدر بربادی کا سامنا بڑی ہمت اور حوصلے سے کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں کسی بھی جگہ ایسی تصویروں کی کوئی کمی نہیں ہے، جن میں جاپان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں شدید تباہی اور پھر سونامی لہروں کی وجہ سے ہونے والی بربادی کے مناظر ابھی تک دیکھے جا سکتے ہیں۔ لیکن ان ہولناک قدرتی آفات کی میڈیا کوریج کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے۔

ان تصویروں اور ویڈیو رپورٹوں میں جاپانی باشندے اور امدادی کارکن تباہ شدہ علاقوں اور منہدم ہو جانے والی عمارات کے ملبے سے اپنے چاہنے والوں اور عام شہریوں کو بڑے صبر اور تحمل سے تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔ جہاں زلزلے اور سونامی کے متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور پینے کے صاف پانی کی ضرورت ہے، وہاں بھی متاثرین بڑے صبر سے ان امدادی اشیاء کے پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

پورے جاپان میں کسی بھی متاثرہ علاقے میں کہیں سے بھی کسی لوٹ مار کی کوئی رپورٹ نہیں ملی اور جہاں روزمرہ کی اشیاء کی خریداری کے لیے سٹور ابھی بھی کھلے ہیں، وہاں بھی عام صارفین اپنی باری کے انتظار میں قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔

مغربی ملکوں میں انٹرنیٹ کی کئی بلاگنگ ویب سائٹس پر وہاں کے عام شہری اس بات پر حیران ہیں کہ جاپانی باشندے مجموعی طور پر ایسے حالات میں بھی، جب انہیں اپنے ملک کی تاریخ کے سب سے طاقتور ترین زلزلے اور تباہ کن سونامی لہروں کے نتائج کا سامنا ہے، کسی بدحواسی کا شکار ہو جانے یا لوٹ مار پر اتر آنے کی بجائے مسلسل بڑے ہوشمندانہ طرز عمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جوزف نائی کے مطابق جس طرح جاپانی قوم ان تباہ کن قدرتی آفات کا مقابلہ کر رہی ہے، اس سے طویل المدتی بنیادوں پر جاپان کو بحیثیت قوم فائدہ ہی ہو گا کیونکہ اس طرح اس کی ایک ’سوفٹ پاور‘ کے طور پر ساکھ مزید بہتر ہو گی۔ ’سوفٹ پاور‘ ایک ایسی اصطلاح ہے، جو خود پروفیسر Nye ہی کی ایجاد کردہ ہے۔ اس سے ان کی مراد کسی قوم کا وہ رویہ ہے، جس کے تحت وہ خود کو دوسری قوموں کی نظر میں زیادہ پر کشش بنا کر ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے مقاصد حاصل کر سکتی ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے اس پروفیسر کے بقول اس میں کوئی شک نہیں کہ جاپان میں زلزلے اور سونامی لہروں کی وجہ سے تباہی لامحدود حد تک زیادہ ہے، انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہزاروں میں ہے، لیکن یہی المناک واقعات باقی ماندہ دنیا کو جاپانی معاشرے کے چند بہت پر کشش پہلوؤں سے بھی متعارف کراتے ہیں۔

پروفیسر Nye کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا جاپان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہی ہے لیکن ساتھ ہی جاپانی قوم نے بین الاقوامی برادری پر یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ ان کا معاشرہ ایک مستحکم، منظم اور بہت مہذب معاشرہ ہے۔ ’’جاپان اتنی بڑی تباہی کے لیے اتنا ہی اچھی طرح تیار تھا، جتنا کہ کوئی بھی دوسری ترقی یافتہ اور جدید ریاست ہو سکتی تھی۔ اس کے علاوہ اتنی بڑی تباہی پر جاپانی قوم کا رد عمل بہت ہی پرسکون اور منظم رہا ہے۔‘‘

بشکریہ ڈوئچے ویلے

ahadar002
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مراسلات: 125
شکریہ: 87
92 مراسلہ میں 300 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 166
Reply With Quote
ahadar002 کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (16-03-11)
پرانا 16-03-11, 02:47 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

معلومات پہنچانے کا شُکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (16-03-11)
جواب

Tags
کوریج, ویڈیو, ویب, وقت, واقعات, نظر, میڈیا, مقابلہ, متعارف, مطابق, معاشرہ, انٹرنیٹ, اتنی, تلاش, جانے, خود, دنیا, طور, طاقتور, علاقے, علاقائی, عمارات, صاف, صارفین, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ جاویداسد خبریں 2 18-10-10 07:22 PM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
کیا واقعی ملک ریاض نے دو ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا؟ یاسر عمران مرزا خبریں 30 16-09-10 10:57 PM
جہازوں کی سائیڈ وینڈ لینڈینگ وجی دلچسپ اور عجیب 2 05-02-09 03:20 PM
حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger