واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


تبدیلی کیوں نہیں آتی!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-02-11, 10:20 AM   #1
تبدیلی کیوں نہیں آتی!
ahadar002 ahadar002 آف لائن ہے 14-02-11, 10:20 AM

مصریوں کی اٹھارہ روزہ تحریک کا کوئی لیڈر نہیں تھا۔ لوگوں نے کسی مسیحا کو سٹیج کا ٹھیکیدار نہیں بننے دیا۔ آنسو گیس اور پانی کی دھار پھینکنے والی گاڑیوں پر ضرور پتھراؤ کیا لیکن کسی نجی گاڑی، موٹر سائیکل، بس یا وین کو آگ نہیں لگائی۔ استبداد کی نشانی حکمراں پارٹی کے دفتر کو آگ لگادی لیکن کسی اور عمارت کے شیشے نہیں توڑے۔ فائرنگ کرنے والوں کو پکڑ کر فوج کے حوالے ضرور کیا لیکن خود تاک تاک کر مخالفین کو نہیں مارا۔ گلی محلوں میں لوٹ مار روکنے کے لیے ازخود حفاظتی کمیٹیاں ضرور تشکیل دیں لیکن نہ تو کوچے میں ٹائر جلا کر راستہ بند کیا۔ نہ ہر سڑک پر دھرنا دیا اور نہ ہی ریلوے لائن اکھاڑنے کی کوشش کی۔

اٹھارہ روزہ تحریک میں سکیورٹی دستوں اور مبارک نواز غنڈوں نے چار سو کے لگ بھگ پرامن مظاہرین کو ہلاک کیا۔ لیکن کسی نے یہ نعرہ بلند نہیں کیا کہ ہم تختہ الٹنے کے بعد ان ہلاکتوں کا انتقام لیں گے۔ کسی تنظیم نے کسی اور جماعت کو غیر ملکی ایجنٹ قرار نہیں دیا۔ التحریر سکوائر میں جمع کسی شخص نے کسی سے نہیں پوچھا کہ تم مسلمان ہو کہ عیسائی۔

کسی نے سوائے قومی پرچم کوئی اور جھنڈا نہیں اٹھایا۔ کسی نے حسنی مبارک کے علاوہ کسی اور کے خلاف نعرہ بلند نہیں کیا۔ کسی نے مبارک کے محل کی جانب مارچ کی کال نہیں دی۔ کسی نے التحریر سکوائر کے علاوہ قاہرہ کے کسی اور چوک میں دھرنا دینے یا جلسہ کرنے یا ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی کوشش نہیں کی۔اس کے باوجود ایک دن حسنی مبارک چلا گیا۔اس کے جانے کے بعد جن لوگوں نے اٹھارہ دن التحریر سکوائر میں دھرنا دیا انہوں نے ہی پانی کی بالٹی اور جھاڑو پکڑ لی اور جمع شدہ کوڑے کی صفائی شروع کردی۔

پاکستان ہو کہ بھارت کہ بنگلہ دیش۔ سب جگہ بھانت بھانت کے لیڈروں اور تنظیموں کی بھرمار ہے۔ ان میں سے ہر لیڈر اور جماعت کا دعویٰ ہے کہ اگر انہیں ایک بار پورا موقع مل جائے تو وہ قوم و ملک کی کایا پلٹ سکتے ہیں۔

پاکستان ہو کہ بھارت کہ بنگلہ دیش۔ عام آدمی یہی رونا روتا ہے کہ ہم تو تیار ہیں لیکن کوئی مخلص قیادت ہی نہیں۔ اتنی تحریکیں چلا لیں لیکن زندگی میں بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔مگر ایک نہ ایک دن کوئی مسیحا ضرور آئے گا جو ہمارے دلدر دور کردے گا اور بامِ عروج تک پہنچا دے گا۔

پاکستان ہو کہ بھارت کہ بنگلہ دیش۔ یہاں خود سے رنجش ہو تو اس کا اظہار محلے کے کھمبے کا بلب توڑ کر کیا جاتا ہے۔ حکومت پر غصہ ہو تو سرکاری عمارت پر پتھراؤ ہوجاتا ہے، امریکہ کو سبق سکھانا ہو تو اپنی ہی بسیں اور کاریں نذرِ آتش کر دی جاتی ہیں۔ کسی پر نظریاتی یا نسلی غصہ ہو تو اس کا ازالہ ٹارگٹ کلنگ میں ڈھونڈا جاتا ہے۔ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنا ہو تو اپنی ہی دوکانوں کے شٹر گروا دیے جاتے ہیں۔

لوڈ شیڈنگ پر طیش ہو تو امتحانی پرچے پھاڑ دیے جاتے ہیں۔ آٹے چینی کی قلت کا رونا ہو تو اپنے ہی کسی بھائی بند کے پٹرول پمپ کو آگ لگ جاتی ہے۔ بس تلے کچلے جانے پر غم کا اظہار ہو تو پولیس وین ٹوٹ جاتی ہے۔ تھانے میں کسی بے گناہ کی ہلاکت پر غصہ ہو تو ریلوے لائن پر دھرنا دے کر ٹرین روک دی جاتی ہے۔پھر بھی کچھ تبدیل نہیں ہوتا۔ زندگی مسائیل کی کنفیوز دلدل میں اور دھنستی چلی جاتی ہے۔

شائد تبدیلی آگ لگانے سے نہیں، آگ کو مشعل کا روپ دینے سے آتی ہے۔


(وسعت اللہ خان کراچی)

ahadar002
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مراسلات: 125
شکریہ: 87
92 مراسلہ میں 300 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 98
Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, کلنگ, کراچی, پولیس, نواز, موقع, مسلمان, مسجد, مشعل, آدمی, اللہ, امریکہ, بھائی, خلاف, خان, روتا, روزہ, راستہ, زندگی, شخص, شروع, عمارت, عروج, غم, غصہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تبدیلی کیوں نہیں آتی! ھارون اعظم اپکے کالم 2 13-02-11 11:11 PM
بھارتی فوجیوں کو راشن سپلائی میں بدعنوانیوں کا انکشاف جاویداسد خبریں 0 04-08-10 07:13 PM
اللہ کی مدد کیوں نہیں آتی ؟ sahj تاریخ و عبر 0 27-09-09 01:40 PM
قومی یہکجحتی میں صحافیوں کا کردار ایس اے نقوی صحافت 6 10-04-09 10:13 AM
سکھر:میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger