واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


تلخ و ترش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-12-10, 07:13 PM   #1
تلخ و ترش
ایس اے نقوی ایس اے نقوی آف لائن ہے 14-12-10, 07:13 PM

اسلام و علیکم!
معزز ممبران کافی مدت کے بعد لکھنے کو دل کر رہا تھا تو سوچا کہ کچھ تعویزات ہی کر دوں
تو پیش ہے
عامل مافیا اور عوامی مسائل


حکومت کسی اور سے ڈرے نہ ڈرے ”کالے علم“والوں سے ضرور ڈرتی ہے وجہ یہ ہے کہ ان عالموں کے خلاف آپریشن کرنے کا مطالبوں کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ انکی تعداد پہلے سے زیادہ ہو گئی ہے
پولیس اور بیرو کریسی سے رعایت ملنے کیوجہ صاف ظاہر ہے ہمارے ملک کے بیشتر بڑے بڑے افسر ضصوصا انکی بیگمات تعویز دھاگے اور دم پھانڈے پر بہت زیادہ اعتقاد کرتی ہیں اور انہوں نے ترقیوں تقریوں اور تبادلوں کے معاملات انہی عاملوں کی کرامات پر چھوڑ رکھے ہیں یہ عامل مافیا معاشرے میں قسم قسم کی پیچدگیاں پیدا کرنے کے علاوہ کھل کر نہ صرف لوٹ مار کرتے ہیں بلکہ ان میں بعض شیطان صفت عامل بے اولاد نرینہ اولاد کےلئے تعویز گنڈا کرنے کے بہان آبروریزی بھی کرتے ہیں تیز طرار اور لڑاکی بہو کو رام کرنے کےلئے سادہ لوح دیہاتی ساسوں سے بھاری معاوضہ اینٹھ کرنا انکے لئے آسان ہے
اس وقت شہر اقبال اور گردو نواح میں درجنوں عامل،نجومی پامسٹ شہر کی اہم سڑکوں پر اپنا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں ایسے عاملوں نے خواتین ککےلئے علیحدہ باپردہ بندوبست کر رکھا ہے دوکانوں کے باہر خوبصورت سائن بورڈ لگا رکھے ہیں جن پر کچھ اس طرح کی عبارتیں ہیں کہ
محبوب آپ کے قدموں میں
رشتوں کی بندش
شوہر کو راہ راست پر لانا
گھریلو جگھڑے
پسند کی شادی
اولاد کا نہ ہونا
مقدمہ بازی
پرائز بانڈ کے لکی نمبر
وغیرہ وغیرہ درج ہیں
اگر عاملوں کے دعوئوں پر یقین کیا جائے تو دنیا کا کوئی مسئلہ انکی دسترست سے باہر نہیں پر حکومت انہیں برداشت کرتی ہے لیکن افسوس تو اس بات کا ہے کہ ان سے قوم کےلئے کوئی کام نہیں لیا جاتا پٹرول کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے مہنگائی کا جن کسی کے قابو میں نہیں آتا،اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ،پانی ملا دودھ تو ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں اب تو پانی ملا گوشت ہانڈی میں ڈالیں تو پانی میں تیرنے لگتا ہے پولٹری والوں نے دو دو ریٹ رکھے ہوئے ہیں
تول میں پورے پورے گوشت کا ریٹ کچھ اور ہے اور کلو کا ساڑھے سات سو گرام کا ریٹ اور ہے
شہر میں تجاوزات،ٹریفک ،صحت وصفائی ،نکاسی آب جیسے مسائل عوام کےلئے دردسر بنے ہوئے ہیں
مہنگائی کو کم کرنا حکومت کے بس کا روگ نہیں،جبکہ تجاوازات کو ختم کرنا مرکزی انجمن تاجراں اور عملہ تہہ بازاری کا کام ہے،ٹریفک پولیس کی ذمہ داری نہیں کم تنخواہ میں زیادہ ڈیوٹی مناسب نہیں
صحت و صفائی کےلئے ٹی ایم اے سنٹری ورکروں کی بے حسی اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے
متذکرہ تمام مسائل بنیادی طور پر عوام کے ہیں لہذا انہیں مطالبہ کرنا چاہیئے کہ شہر اقبال کے خاص طور پر اور پاکستان بھر کے عامل عمومی طور پر انکے مسائل و حل کریں سیالکوٹ کے عوام اور سرمایہ دار بڑے فراخ دل اور صاحب ثروت ہیں انہوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں ثابت قدمی کا عملی مظاہرہ کیا ہے وہ ان عاملوں اور کالے پیلے جادو کرنے والوں کی منہ مانگی فیس ادا کر دیں گے بشرطیکہ انکے تمام مسائل حل ہو جائیں پھر ممکن ہے کہ وہ اپنے عمل کی کاٹ پلٹ سے مہنگائی ،صحت و صفائی اور تجاوزات وغیرہ جیسے مسئلے بھی حل کروانے میں کامیاب ہو جائیں
لیکن موجودہ صورتحال میں یہ خیال بھی خوش فہمی پر کمبنی ثابت ہو گا کیونکہ نمائندوں ،ٹی ایم اے اور دیگر محکموں میں افسر شاہی اور نام نہاد عملہ کے نام پر جو چڑیلیں اکٹھی کر رکھی ہیں وہ خود سراپا کالا علم ہیں اور ادورھے علم والے سفلی طاقتوں کے نام نہاد ماہر سفلی طاقت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے جو آزادی سے لے کر آج تک پاکستانی قوم کا خون نچوڑ رہے ہیں کالے علم والے جنہیں غیب دانی کا دعوی بھی ہے قبل از وقت اور بھی بہت سے مثبت کام کر سکتے ہیں
ان عاملوں کو ”درختاز‘یا ”زر“ سے ہی کام کیوں نہ لینا پڑے مہنگائی پر قابو پانے کےلئے عاملوں کو چہایئے کہ وہ قوم کو ”بسیار خوری“سے نجات کےلئے صرف اور صرف تعویز چلا لیں دائیں یا بائیں بازو پر تعویز باندھنے سے قوم کی بھوک ختم ہو جائے گی تو پھر مہنگائی خود بخود ختم ہو جائے گی
اسی طرح پاکستانی عوام کو تعویز دھاگے دیئے جائیں کہ فلاں مسئلے کےلئے فلاں تعویز فلاں جگہ باندھو
اور حکمرانوں کو ایک ایک بانسری دے دو کہ وہ چین سے بیٹھ کر بانسری بجاتے رہے


محترم اراکین ہمارے فورم کے وہ کونسے افراد ہیں جن کو کبھی ایسے نام نہاد عاملوں سے واسطہ پڑا ہے اور وہ انکے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں
لکھنا کچھ اور تھا لکھ کچھ اور گیا
کسی دن ایسے نام نہاد نجومیوں کی ایسی کم تیسی بھی کروں گا
انشاءاللہ
اللہ نگہبان

Last edited by ایس اے نقوی; 14-12-10 at 07:31 PM..

 
ایس اے نقوی's Avatar
ایس اے نقوی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 175
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (14-12-10), wajee (14-12-10), رضی (14-12-10), عبداللہ آدم (15-12-10)
پرانا 14-12-10, 07:17 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

اچھا لکھا بھائی آپ نے باقی کا اِنتظار رہے گا،
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 14-12-10, 08:51 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپن ان چکروں میں پڑھتے ہی نہیں پیر اور انکے مرید جانے ۔ اپنا صرف اللہ پر بھروسا ہے جو بھی کرتا ہے صرف اللہ بس اللہ
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (16-12-10), رضی (14-12-10), طاھر (14-12-10), عبداللہ آدم (15-12-10)
کمائي نے wajee کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
14-12-10 رضی انسان کی غلطیاں اسے وہ درس دیتی ہیں جو اسے کسی درسگا سے نہیں مل سکتا(حضرت علیؓ) 0
جواب

Tags
color, کرتے, گئی, پہلے, پیدا, وقت, وجہ, لگا, چھوڑ, ملک, ملنے, مسائل, آپریشن, اقبال, اسلام, بے, خواتین, خلاف, دل, شہر, عوامی, علیحدہ, صفت, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger