واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


تین چیزیں اور چوتھی چیز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-08-09, 10:10 AM   #1
تین چیزیں اور چوتھی چیز
ایس اے نقوی ایس اے نقوی آف لائن ہے 09-08-09, 10:10 AM

اسلام و علیکم!
دوستوں ہمیشہ کوشش کی ہے کہ پاک نیٹ پر مختلف انداز میں کچھ پیش کر سکوں تو اپنی اسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے ایک بار منفرد تحریر پیش خدمت ہے ملاحظہ فرمائیں:

انسان کو فطری طور پر زندہ رہنے کےلئے صرف تین چیزوں کی‌ضرورت ہوتی ہے

1: غذا
اس سے مراد ایسی اشیاء ہیں جو بھوک کو ختم اور جسم کی کسی بیماری کو بھی ٹھیک کریں پرانے زمانے میں یعنی غار کا انسان پھل اور جنگلی جانوروں کو بطور غذا اور جڑی بوٹیوں کو بطور دوا استعمال کرتا تھا جوں جوں انسانوں کی تعداد بڑھتی گئی جنگل اور جنگلی جانور ناپید ہوتے گئے تو انسان نے اناج اگانا شروع کر دیا اور پھر زمین اور اناج کی حوس بڑھ گئی

2: لباس:
اس سے مراد ایسی چیز ہے جو انسان کو موسم کی شدت یعنی گرمی اور سردی سے بچائے اور ڈھانپے شروع میں انسان درخت کے بڑے بڑے پتوں کو بعد میں جانوروں کی کھال کو بطور لباس استعمال کرتا تھا بعد میں کپڑا بنانا اور پہننا شروع کیا

3: گھر
اس سے مراد ایسی جگہ ہے جو موسم کے اثرات گرمی سردی بارش وغیرہ سے محفوظ رکھ سکے پہلے پہل انسان غار کو بطور گھر استعمال کرتا تھا بعد میں جھونپڑی،مکان اور بنگلے وغیرہ بنائے گئے

غذا ،لباس اور گھر تینوں کو کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ قیمتی بنایا جا سکتا ہے لیکن کام اسکا وہی ہے چاہے آپ غذا میں گوشت کا سالن،پلائو،بریانی،فروٹ وغیرہ شامل کریں یا ہوٹل سے قیمتی کھانا لائیں کام اسکا بھوک مٹانا ہی ہوگابس ذائقہ کی تبدیلی ہو گی
وقتی طور پر انتہائی قیمتی یا سستا لباس کا ایک ہی کام ہے قیمتی لباس اپنے دل کو تسکین اور دوسروں کو محو خیرت کرنا ہوتا ہے
اسی طرح گھر کا کام بھی وہی ہے چاہے برا بنگلہ ہو یا جھونپڑی نما وہی چار دیواری اور ایک دروازہ،اب اس کو قیمتی کر لیں یا سستا لیکن ہے وہ آپ کا گھر ہی

غذا،لباس اور گھر تین بنیادی ضرورت کی چیزیں ہیں جبکہ ”چوتھی چیز“ عیاشی کے زمرے میں آتی ہے
اس کے بغیر بھی گزارا ہو سکتا ہے بس جسم کو تھوڑی سی تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے
چوتھی چیز کی تکلیف بھی اس لئے کہ کیونکہ ہم نے وہ چیز دوسروں کے پاس دیکھی ہے
بہت سی چیزیں جن کا پہلے وجود نہیں تھا
مثلا موبائل فون،فریج،ٹی وہ وغیرہ تو ہمیں ان کا احصاس بھی نہیں ہوتا تھا
جب کوئی چیز جسم کو سکون و آرام فراہم کرنے لگے تو ہم کو اس کی اہمیت کا احساس ہوتا ہت
پھر ہم اسکے عادی ہو جاتے ہیں
آپ نے کبھی غور کیا ہے دنیا کے عظیم فاتح سکندر اعظم،ہلاکو خان،چنگیز خان جنہوں نے ہزاروں میل لمبا سفر طے کر کے ایک ملک سے دوسرے ملک پھر کہاں سے کہاں تک جا پہنچے
غذا،لباس اور گھر تو انکو اپنے ملک میں میسر تھا
پھو وہ کونسی چیز تھی جو انکو ایک جگہ بیٹھنے نہیں دیتی تھی وہ تھی ”چوتھی چیز“ اس وقت کے مطابق اس چیز کا نام چاہے بڑا حکمران بننا،زیادہ سے زیادہ ملک فتح کرنا ،بڑا فاتح کہلوانے کا شوق،دور دور تک اپنے نام کا چرچا کورانا،دولت جمع کرنا وغیرہ وغیرہ
”چوتھی چیز“
کی اہمیت اور نوعیت وقت اور مقام کے لحاظ سے بدلتی رہتی ہے تمام دنیا دار انسان ”چوتھی چیز“ کے حصول کےلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں
آج کے دور میں ”چوتھی چیز“میں بنک بیلنس ،جائیداد بنگلہ وغیرہ چوتھی چیز انسان کو سست اور دوسروں سے دور لے جاتی ہے
اور اسکی وجہ سے لڑائی جھگڑا،ہوس پیدا ہوتی ہے جدید دور میں چوتھی چیز کا جائز حد تک حصول میں ”ریس“ نہیں لگانی چاہیئے
کیونکہ یہیں سے خرابی پیدا ہوتی ہے آج کے دور میں تمام مسائل کا تعلق ”چوتھی چیز“کے بے تحاشہ حصول کی‌خواہش اور عمل سے ہے ”چوتھی چیز“ کا تعلق چونکہ مادہ“ سے ہے جب انسان مادہ پرست ہو جائے تو دوسرے انسانوں کو اپنے حکم کے تابع کرنے کی خواہش جنم لیتی ہے اور یہیں سے غرور،تکبر اور خود غرضی شروع ہو جاتی ہے
انسان خاکی ہونے کے باوجود خود کو کسی اور جہاں کی مخلوق سمجھنے لگتا ہے اور اس دنیا میں بگاڑ پیدا کرتا ہے
ناجائز کو جائز اور پوری طرح دنیاداری میں غرق ہو جاتا ہے پر یاد رکھیں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ تما چیزیں بیگانی ہو جاتی ہیں
اور اس کو کچھ فائدہ نہیں دیتیں
نہ ہو مال و دولت،نہ ہی اولاد وغیرہ
اس وقت ”چوتھی چیز“ کی اہمیت بھی ختم ہو جاتی ہے اور وہ عجیب و غریب حرکتیں کرتا ہے
وقت گزر چکا ہوتا ہے
پھر وہ دوسری دنیا کیطرف کوچ کرتا ہے اور اپنا حساب دیتا ہے یقینا وہ حساب برا مشکل ہے
پھو ہم چوتھی چیز کے پیچھے بھاگتے ہیں کیوں ؟ آخر کیوں

اللہ ہم سب کو سیدے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین الہی آمین

Last edited by ایس اے نقوی; 09-08-09 at 10:33 AM..

 
ایس اے نقوی's Avatar
ایس اے نقوی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 384
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (09-08-09), محمدعدنان (09-08-09), اخترحسین (01-10-09), تانیہ رحمان ستارہ (09-08-09), راجہ اکرام (10-08-09), رضی (09-08-09)
پرانا 09-08-09, 11:31 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے پیش کریں ۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (09-08-09), اخترحسین (01-10-09), راجہ اکرام (10-08-09), رضی (09-08-09)
پرانا 09-08-09, 12:42 PM   #3
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,019
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ منتظمین کا
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (01-10-09), راجہ اکرام (10-08-09), رضی (09-08-09)
پرانا 09-08-09, 03:35 PM   #4
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,791
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زندہ رہنے کے لیے ہوا پانی اور غذا ضروری ہے ۔
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (09-08-09), ایس اے نقوی (09-08-09), اخترحسین (01-10-09), راجہ اکرام (10-08-09), رضی (09-08-09)
پرانا 09-08-09, 03:47 PM   #5
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,791
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم چوتھی چیز کے پیچھے اس لیے بھاگتے ہیں کہ وہ دوسروں کی ہوتی ہے ۔ ویسے ہم ایسا کیوں کرتے ہیں ۔ آخر کیوں
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (09-08-09), ایس اے نقوی (09-08-09), اخترحسین (01-10-09), راجہ اکرام (10-08-09), رضی (09-08-09)
پرانا 31-08-09, 12:33 AM   #6
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : تانیہ رحمان ستارہ مراسلہ دیکھیں
ہم چوتھی چیز کے پیچھے اس لیے بھاگتے ہیں کہ وہ دوسروں کی ہوتی ہے ۔ ویسے ہم ایسا کیوں کرتے ہیں ۔ آخر کیوں
رام رام جھپنا پرایا مال اپنا
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (31-08-09), اخترحسین (01-10-09)
پرانا 31-08-09, 08:43 AM   #7
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی تحریر ہے ۔ ۔۔۔۔۔
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زبیر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (31-08-09), اخترحسین (01-10-09)
پرانا 01-10-09, 12:40 PM   #8
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,019
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دوستوں یہ بھی منتظر ہے بحث کی
توجہ کی
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-10-09, 01:29 PM   #9
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی بہت اچھی تحریر ہے
آپ ہمیشہ بہت خوبصورت لکھتے ہیں
اللہ آپ کو مزید اچھا لکھنے کی توفیق دیتا رہے۔۔

ویسے میں یہ سمجھتا ہوں
غذا، لباس اور گھر
انسان کیلئے کا فی نہیں۔۔
ایک معاشرے میں رہنے کیلئے
درد دل ، دوسروں کے لیے محبت، اور
ایک پرامن معاشرے کا حصول جیسی بہت سی چیزیں
جو انسان کو انسان بنا تی ہیں۔۔
زندگی رہی تو اس پر الگ سے ایک دھا گہ بنا کر تفصیل لکھوں گا
۔۔
آپ کی تحریر بہت شاندار ہے۔۔
مبارک باد
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (02-10-09), اخترحسین (01-10-09)
پرانا 01-10-09, 01:30 PM   #10
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

http://pak.net/%DA%AF%D9%BE-%D8%B4%D...88/#post222200
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (02-10-09), اخترحسین (01-10-09)
پرانا 01-10-09, 02:03 PM   #11
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,057
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

گڈ تحریر ھے


روٹی کپڑا مکان
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, پاک, موبائل, مسائل, اسلام, تحریر, دل, سفر, شاندار, غار, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سونیا گا ندھی چوتھی مرتبہ کا نگر س کی صدر بن گئی جاویداسد خبریں 0 03-09-10 10:50 PM
لاہور: باپ کا تین بیٹیوں سمیت لرزہ خیز قتل جاویداسد خبریں 0 01-09-10 09:16 PM
::::::: تین چیزیں بدبختی میں سے اور تین چیزیں نیک بختی میں سے ::::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 10 01-01-10 04:13 AM
فیس بک چوتھی بڑی سائٹ بن گئی محمدعمر کمپیوٹر کی باتیں 1 15-11-09 10:31 PM
ماہی گیری چوتھی بڑی صنعت محمدعدنان عمومی بحث 0 12-11-08 07:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger