واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


جاؤ آفریدی سے چھ ہزار روپے لے لو!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-04-11, 03:42 PM   #1
جاؤ آفریدی سے چھ ہزار روپے لے لو!
عدنان دانی عدنان دانی آن لائن ہے 05-04-11, 03:42 PM

ورلڈ کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے سترہ سالہ انیس کے لیے کافی نقصان دہ رہی۔ والدین سے ملنے والے جیب خرچ کو تین ماہ تک جمع کر کے انیس نے رنگین ٹی وی اور ڈِِش خریدا۔ والدین اور دوستوں کے ساتھ پرانے سرینگر میں واقع اپنے ایک کمرے والے مکان میں ورلڈ کپ کے سارے مقابلے دیکھے، لیکن پاکستان کی ہار کے بعد اب نہ صرف انیس بلکہ اس کے والدین بھی چھ ہزار روپے کی ’فضول خرچی‘ پر پچھتا رہے ہیں۔
انیس کے والد روز صبح اس کو ڈانٹتے ہیں ’جاؤ آفریدی سے چھ ہزار روپے لے لو۔ میں نے کہا تھا ، کوئی ٹیم بھی جیتے وہ تمہیں کوئی میڈل نہیں پہنائے گی۔‘انیس اُن ہزاروں کشمیری لڑکوں میں سے ہے جو پاکستانی ٹیم کے مداح ہیں۔’میں دسمبر سے سو، دو سو اور پانچ سو کر کے پیسے جوڑ رہا تھا۔ دو مارچ کو میرا خواب پورا ہوگیا۔ چھ ہزار روپے تھے۔ میں نے ایل جی کا رنگین ٹی وی اور ویڈیوکان کی ڈِش خریدی۔ سب کچھ ٹھیک تھا، ہم لوگ پہلی بار رنگین ٹی وی پر میچ دیکھ رہے تھے، لیکن پاکستانی ٹیم جب بھارتی گیند بازوں کے آگے ڈھیر ہوگئی تو ہمارے گھر میں مایوسی پھیل گئی۔‘
انیس کے والد عبدالاحد ریڑھی پر سبزی بیچتے ہیں۔ ان کے یہاں پچھلے پندرہ سال سے بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی تھا جو اب خراب ہے۔ مسٹر احد کہتے ہیں ’میں نے انیس کو کہا تھا، پڑھائی میں دل نہیں لگتا تو میرے ساتھ ایک اور ریڑھی لگاؤ، یہ کرکٹ شِرکٹ بکواس ہے۔ اس کے چھ ہزار روپے پاکستانی ٹیم کو نہیں بچا سکے۔ یہ جنون ہے، اور اب وہ پچھتا رہا ہے۔‘
انیس نے ورلڈ کیپ سیمی فائنل سے قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ پٹاخے اور پھول جھڑیاں بھی خریدی تھیں ’پاکستان ہار گیا تو سوچا جب سری لنکا جیتے گا ہم آتش بازی کریں گے۔ بعد میں تیندولکر اور دھونی کی دھواں دار بیٹنگ کو دیکھ کر لگا کہ اب بھارت کی جیت پر ہی پٹاخے پھوڑنے کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔‘قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں مخصوص سیاسی صورتحال کی وجہ سے اکثر شائقین کرکٹ مقابلوں میں بھارت کی حمایت نہیں کرتے۔ اُنیس سو ستاسی میں اُس وقت کے وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے اصرار پر سرینگر کے کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچ کا اہتمام کیا گیا، لیکن سٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بھارتی کھلاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور بعض نوجوانوں نے پِچ کو ہی کھود ڈالا۔
تبصرہ نگار جاوید احمد میر کہتے ہیں ’بھارتی ٹیم کی مخالفت اور پاکستانیوں کی حمایت کر کے یہاں کے لوگ اپنی سیاسی شکایات کی طرف عالمی توجہ مبذول کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن کرکٹ جنگ نہیں ہے، اس میں ہار جیت کے فیصلوں سے کشمیریوں کو کچھ بھی نہیں ملنے والا۔‘
انیس کے دوستوں نے ایک مقامی کتب فروش سے آفریدی کے دو درجن پوسٹر بھی خریدے تھے ’جب آفریدی آؤٹ ہوگئے تو ہم نے وہ پوسٹر جلا دیے۔‘
بی بی سی اردو
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
Senior Member

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 228
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
کنعان (05-04-11), یاسر عمران مرزا (05-04-11), محمدخلیل (07-04-11), مرزا عامر (05-04-11), حیدر (05-04-11), عروج (07-04-11)
پرانا 05-04-11, 04:21 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عقل پر جنون غالب آتا ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
حیدر (05-04-11), عدنان دانی (06-04-11)
پرانا 07-04-11, 05:33 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بچے ۔ ۔۔ ۔عقل کے کچے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
fan, ہے۔, گھر, پہلی, پھول, پاکستان, پاکستانی, پاکستانیوں, وقت, لوگ, نوجوانوں, ملنے, احمد, اردو, بار, بازی, توجہ, دل, روزہ, سری لنکا, عالمی, عبداللہ, صورتحال, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گیس5روپے یونٹ۔پٹرول 5روپے لٹر مہنگا جاویداسد خبریں 12 14-06-10 02:35 AM
روپے کی قدر میں مسلسل کمی، یورو کی قیمت 100 روپے سے بڑھ گئی عبدالقدوس خبریں 1 01-11-08 12:36 PM
روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ‘انٹرلنک بنکوں نے سٹیٹ بنک سے روپے کی قدر مستحکم کرنے کا مطالبہ کر ابن جلال خبریں 0 16-10-08 01:46 PM
پٹرول چار روپے اور ڈیزل تین روپے مہنگا کرنے کی تجویز champion_pakistani خبریں 1 17-04-08 01:47 PM
شاہ رخ نے روی چوپڑہ سے ایک کروڑ روپے مالیت کی کار لینے سے انکار کر دیا عبدالقدوس فلمی دنیا 0 04-12-07 11:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger