واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


جامعۃ الازہر میں نقاب پر پابندی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-10-09, 08:40 AM   #1
جامعۃ الازہر میں نقاب پر پابندی
احمدنواز احمدنواز آف لائن ہے 09-10-09, 08:40 AM

بی بی سی کی خبر کے مطابق جامعۃ الازہر کے ایک عالم نے لڑکیوں کے جامعہ میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے ؎


’جامعۃ الازھر میں نقاب پر پابندی‘
۔
دنیا میں سنی مسلمانوں کی سب سے معتبر درس گاہ جامعۃ الازھر کے عالم شیخ محمد طنطاوی نے کہا ہے کہ لڑکیاں اپنے ہاسٹلوں میں اور ایسی کلاسوں میں بھی پورے چہرے پر نقاب نہیں پہن سکیں گی جہاں مرد نہیں ہوتے۔
انہوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں ایسا نقاب پہننے کی پابندی نہیں بلکہ یہ ثقافتی روایت ہے۔
مصر میں زیادہ تر خواتین حجاب پہنتی ہیں لیکن ایک اقلیت پورے چہرے پر نقاب بھی پہنتی ہے۔ مصر کی حکومت نقاب پہننے کے رجحان کے خلاف ہے اور اسے ’اسلامی بنیاد پرستی‘ کی علامت سمجھتی ہے۔
بی بی سی کے عرب امور کے تجزیہ کار مگدی عبدالہادی کے مطابق شیخ محمد طنطاوی نے اپنے اس وعدے کو عملی جامہ پہنایا ہے جو انہوں نے چند روز پہلے کیا تھا۔
تاہم، انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکاری فیصلہ ان کے اس بیان کی ایک نرم شکل ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نقاب پہننا ایک ثقافتی روایت ہے اور اس کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
ان کے اس بیان پر کئی حلقوں سے غم و غصے پر مبنی ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ چند اسلام پسند حلقوں نے ان کے اس فیصلے کو اسلام پر ایک حملہ قرار دیا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے ملکی آئین میں دی گئی آزادی کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے۔ اس کے علاوہ مصر کے کچھ ارکان پارلیمان نے ان کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے مصر کے مقامی میڈیا کے حوالے سے لکھا ہے کہ مصری حکومت کی طرف سے مقرر کردہ عالم دین شیخ محمد طنطاوی نے نقاب کو سب سے پہلے اتوار کے روز تنقید کا نشانہ بنایا جب انہوں نے ایک مڈل سکول کے دورے کے دوران ایک طالبہ کو چہرے سے نقاب ہٹانے کا حکم دیا۔
جامعہ الازہر کے تحت چلنے والے سکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کو علیحدہ علیحدہ تعلیم دی جاتی ہے۔
جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ نقاب پہننے پر جزوی پابندی سن انیس سو چھیانوے کے ایک عدالتی فیصلے کی بنیاد پر لگائی جا رہی ہے جس میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو سکولوں میں اسلامی لباس میں تبدیلی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ علمائے کرام کی اکثریت کی رائے میں عورت کا چہرہ کوئی شرمناک چیز نہیں ہے جسے چھپا کر رکھا جائے۔

حسب ذیل امور قابل توجہ ہیں ۔
1۔۔نقاب یعنی چہرے کا پردہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟؟؟؟؟
2-- بالخصوص اس ماحول میں جہاں صرف خواتین ہی ہوں؟؟؟
3- ایسے ماحول میں جبکہ عالمی سطح پر مغرب میں حجاب کے حوالے سے تنقید کی جا رہی ہے، اس طر ح کے فتووں کا فائدہ کسے پہنچے گا؟؟؟؟؟
اھل علم قلم اٹھائیں اور امت کی رہنمائی کریں ؎؎؎؎؎؎؎

 
احمدنواز's Avatar
احمدنواز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 865
شکریہ: 1,237
604 مراسلہ میں 1,513 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 508
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے احمدنواز کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-10-09), فاروق سرورخان (09-10-09), ملک بھائی (09-10-09), شاہد جمیل حفیظ (09-10-09), عامرشہزاد (09-10-09)
پرانا 09-10-09, 10:13 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مراسلات: 150
کمائي: 2,753
شکریہ: 83
90 مراسلہ میں 252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پہلی بات : - نقاب اتنا ہی فرض ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جتنا نماز پڑھنے میں اور حج کے دوران خواتین رکھتی ہیں۔
دوسری بات :- ماحول ، وقت اور حالات کےحساب سے ان میں تبدیلی کی جاسکتی ہے اور وہ بھی وہی مسلمان خود کرسکتے ہیں جو وہاں رہتے ہیں۔ لیکن اس کا تعلق اسی زات سے ہوگا جو یہ کرئے گا نہ یہ کے دوسرے کو اسرار کرے کہ وہ بھی ایسا ہی کریے ۔ ۔ ۔
تیسری بات :- جناب سیدہ کا ایک مشہور جملہ ہے " عورت کا بہترین پردہ یہ کے" نہ کوئی نامحرم اس کو دیکھے اور نہ وہ کسی نامحرم کو دیکھے"
اور اسی طرح یہ بھی ہے کہ بہترین عورت وہ ہے کہ نہ وہ کسی نامحرم کی آواز سنے اور نہ کوئی نامحرم اس کے آواز سنے ۔ ۔ ۔ ۔
یعنی بہترین پردہ بہترین کے طرف لے جاتا ہے، لیکن فرض یہ ہے جتنا نماز اور حج کے دوران چودہ سو سال سے اج تک عورتیں کررہی ہیں ۔
ورنہ یہ عجب سی بات ہے ہو گی کہ اللہ نے تمام زندگی تو حکم دیا کہ عورت پردہ کرئے جب "ایسا فل نقاب" اور جب نماز پڑھے بہترین عبادت کی طرف ائے تو (حجاب کرئے ، ،
یا یہ کہ جب تک اپنے گھر اپنے شہر میں تھی تو فل حجاب کرئے اور جب اپنے وطن سے دور لاکھوں لوگوں میں ائے تو پردہ کھول دے ، ، اور صرف حجاب والی صورت اجائے ، ، ،، ،
اس لیے فرض وہ ہے جو نماز اور حج کے دوران پردہ ہوتا ہے ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔
۔ ۔
۔

باقی تو ہم سب ہی کم علم والے ہیں
طالب علم ہیں
اللہ ہمیں معاف کرے (آمین)
__________________
علی (ع) مولا ۔ ۔(خدا کے چار صحیفوں میں، جسے آخری قرآن) ۔ ۔
علی....Ali آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے علی....Ali کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (09-10-09), shafresha (09-10-09), فاروق سرورخان (14-10-09), عبداللہ حیدر (09-10-09)
پرانا 09-10-09, 10:22 AM   #3
Senior Member
 
احمدنواز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 865
کمائي: 13,997
شکریہ: 1,237
604 مراسلہ میں 1,513 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ علی بھائی ؎؎؎
لیکن کچھ لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ چہرہ ہی تو اصل جگہ ہے جہاں سے فتنے کا آغاز ہوتا ہے ؎
تو نقاب ضروری نہیں ؟؟؟؟؟
احمدنواز آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمدنواز کا شکریہ ادا کیا
پرانا 09-10-09, 12:18 PM   #4
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,186
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا مسلمانوں‌میں جامعہ الازہر یونیورسٹی کا کوئی مقام نہیں ہے؟

اگر ہے تو کیوں‌ہے؟

پھر اُن پر یہ اعتراض کیسا کہ وہ غلط کریں‌گے۔۔۔ میرا خیال یہی ہے کہ جامعہ الازہر باشعور طبقہ ہے اور وہ بہت سوچ سمجھ کر ہی فتویٰ دے رہے ہوں‌گے ۔۔۔۔۔۔ پاکستان مولویوں‌کی طرح نہیں۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Real_Light کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (14-10-09), ملک بھائی (09-10-09), حیدر (09-10-09)
پرانا 09-10-09, 12:32 PM   #5
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جہاں عورتیں ہوں وہاں پردہ نا بھی ہو تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پردہ کا حکم مردوں سے ہے۔ مطلب ایک ایک سکول یا درسگاہ میں معلم بھی عورت ہے اور پڑھنے والیاں بھی عورتیں ہیں تو پھر مکمل نقاب کرنے کا مقصد
ہاں اگر کوئی مرد موجود ہو تو پھر عورت نقاب کر سکتی ہے۔ ویسے تو حجاب بہتریں ہیں نقاب ضروری نہیں ہے۔
باقی عالم حضرات ہی بہتر بحث کر سکتے ہیں ہم تو اتنا کہتے ہیں۔ اگر نظر بھی نیچی کر لی جائے تو پردہ ہی ہو گا
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (14-10-09), علی....Ali (10-10-09)
پرانا 09-10-09, 02:20 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Real_Light مراسلہ دیکھیں
کیا مسلمانوں‌میں جامعہ الازہر یونیورسٹی کا کوئی مقام نہیں ہے؟

اگر ہے تو کیوں‌ہے؟

پھر اُن پر یہ اعتراض کیسا کہ وہ غلط کریں‌گے۔۔۔ میرا خیال یہی ہے کہ جامعہ الازہر باشعور طبقہ ہے اور وہ بہت سوچ سمجھ کر ہی فتویٰ دے رہے ہوں‌گے ۔۔۔۔۔۔ پاکستان مولویوں‌کی طرح نہیں۔
جامعہ الازھر کئی تنازعات کع جنم بھی دے چُکا ہے اور اب اسکے شرعی فیصلے عموماََ حکمرانوں کے تابع ہوتے ہیں نہ آزادانہ۔ کل کلاں کو اگر کوئی مذہبی حکومت آ گئی تو انہوں نے ہی نقاب کے حق میں فتویٰ دینا ہے ۔ تاہم
پردہ کے سلسلہ میں فقہ جات مختلف آرا رکھتی ہیں ویسے ہی جیسے داڑھی کے بارے میں۔ مسئلہ پردے کے ہونے یا نہ ہونے کا نہیں بلکہ مقدار کا ہے۔ کچھھ ممالک میں ۔ ۔ ۔ حجاب ہی کو پردہ تصور کیا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔کچھ میں اوڑھنی منہ کے سامنے ڈالنے کو۔ اس لیے مریے خیال میں وہاں جو فتوی ٰ دیا گیا ہے وہ حجاب کو ہی پردہ تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہو گا۔ ایران ، ترکی و دیگر کئی ممالک میں سر اوڑھنے کو ہی پردہ مانا جاتا ہے۔
جبکہ اس میں بھی کوئی شک کی گنجائش نہیں کہ چہرہ فتنے کا پہلا قدم ہے۔
اب اگر کوئی بھی عورت یہ سوچ کر محض حجاب لیتی ہے کہ اسکو اپنا چہرہ دکھانے کا شوق ہوتا ہے یا اسکو نقاب سے شرم آتی ہے تو پھرایسی عورت نہ صرف خود بھی فتنے میں پڑے گی بلکہ دوسروں کو بھی اسی فتنے میں ڈالے گی جس کی وجہ سے پردہ لازم کیا گیا۔ تاہم کسی کو بھی اپنی رائے اس طرح جبر سے لاگو کرنے کا ح نہیں جس طرح جامعہ الازھر والوں نے کیا کہ ایک لڑکی کا نقاب اتروا دیا۔ اس طرح کی شدت پسندی مسائل کو ہی جنم دے گی۔

مزے کی بات ہے وہ شیخ خؤد بھی اپنی ہی بات کی تردید بھی فرما رہے تھے۔ آغاز میں کہتے ہیں کہ کوئی خاتوں اس جگہ پر نقاب نہیں کر سکے گی جہاں صرف خؤاتین ہوں مرد نہ ہوں ۔ ۔ ۔ لیکن پھر خود ہی ایک جگہ لڑکی کا نقاب اتارنے کا فریضہ سر انجام دے رہے تھے۔ اب خدا جانے وہ خود کو مرد نہیں سمجھتے یا معاملہ کچھ اور ہے
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-10-09), علی....Ali (10-10-09), عبداللہ حیدر (09-10-09)
پرانا 09-10-09, 06:23 PM   #7
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Real_Light مراسلہ دیکھیں

پھر اُن پر یہ اعتراض کیسا کہ وہ غلط کریں‌گے۔۔۔ میرا خیال یہی ہے کہ جامعہ الازہر باشعور طبقہ ہے اور وہ بہت سوچ سمجھ کر ہی فتویٰ دے رہے ہوں‌گے ۔۔۔۔۔۔ پاکستان مولویوں‌کی طرح نہیں۔
جی یہ جامعہ کا فیصلہ نہیں ،صرف ایک عالم کا بیان ہے، اور بے شعور افراد کی تو اسلامی معاشرے میں بھرمار ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (14-10-09), علی....Ali (10-10-09)
پرانا 09-10-09, 06:59 PM   #8
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حیرت کی بات یہ ہے، کہ دنیا کے تمام ادیان کے افراد کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کی آزادی ہے، حتی کے امریکہ اور یورپی ممالک میں بنا لباس کے گھومنے کے لیے کچھ جگہیں مخصوص کی گئی ہیں، جسے ٹاپ لیس کہا جاتا ہے۔ لباس پہننا ایک ایسا فعل ہے جس سے کوئی بھی دوسرا متاثر نہیں ہوتا، تاہم لباس نہ پہننا متاثر کر سکتا ہے۔ مذہبی اور شخصی آزادی کا ڈھنڈوراپیٹنے کے باوجود یورپ نواز حکمرانوں اور علما کی سوئی پردے پر ہی آ کر اٹکتی ہے
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-10-09), فاروق سرورخان (14-10-09), علی....Ali (10-10-09), عبداللہ حیدر (09-10-09)
پرانا 09-10-09, 08:33 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,645
کمائي: 28,550
شکریہ: 7,151
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس سب تماشہ کی کیا ضرورت ہے

عورتوں کے بہترین پردے کے لئے ایک بہترین مہم چلائیں۔ عورتوں کو آسٹریلیا بھیج دیں اور کسی مرد کو وہاں پیر رکھنے کی اجازت نہ ہو۔ مردوں کے لئے باقی دنیا کافی ہے۔


اگر یہ ممکن نہ ہو تو عورتوں کے الگ شہر بنائے جائیں، عورتوں کے الگ ایرپورٹ بنائے جائیں، عورتوں کے لئے الگ بازار، الگ اسکول، الگ سڑکیں، الگ مکان۔

کیا بات ہے


شاید یہ بھول جاتے ہیں۔
عورتوں کو کموڈوٹی کی طرح بیچنے کے لئے ان کی بلیک مارکیٹنگ ضروری ہے کہ "مال" کو چھپا کر رکھا جائے تاکہ اس کی قیمت میں اضافہ ہو۔ کبھی یہ قیمت صاف صاف وصولی جائے اور کبھی یہ قیمت مہر کے نام پر۔

جس پردہ کا اللہ تعالی نے حکم نہیں‌ دیا اس پردہ پر لوگوں نے کتنی کہانیاں لکھ ڈالی ہیں۔ تاکہ عورتوں پر کنٹرول رہے، ان کو تعلیم سے محروم رکھا جاسکے اور ان کی بلیک مارکیٹنگ کی جاسکے۔ اتفاق بس کچھ ایسا ہے ان کہانیوں کے لکھنے والوں‌کے نام سے پہلے اتفاق سے "مولانا" لگا ہوتا ہے۔ ورنہ "ملاء‌" سے ہم کو کیا نسبت و محبت
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 09-10-09 at 08:39 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (10-10-09), علی....Ali (10-10-09)
پرانا 09-10-09, 08:39 PM   #10
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
جس پردہ کا اللہ تعالی نے حکم نہیں‌ دیا اس پردہ پر ملاء نے کتنی کہانیاں لکھ ڈالی ہیں۔
کیسے پردہ کا حکم اللہ تعالی نے نہیں دیا، یہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دور میں ہی پردہ کا حکم نازل ہوا تھا
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-10-09, 08:48 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,645
کمائي: 28,550
شکریہ: 7,151
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
کیسے پردہ کا حکم اللہ تعالی نے نہیں دیا، یہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دور میں ہی پردہ کا حکم نازل ہوا تھا
اپنی ذات کو پلو لٹکا کر ڈھانپ لینے کا واضح حکم موجود ہے، عورت کے لئے اور مرد کے لئے بھی مناسب لباس پہننے کا حکم موجود ہے۔

اس کے بعد کی کہانیاں کہ عورتوں کے لئے فتاوی

کہ منہہ ڈھانپ لو، سر ڈھک لو
مرد کی آواز کان میں نہ پڑے،
تمہاری آواز مرد کے کانوں میں نہ پڑے
بازار میں خریداری نہ کرو
کمرے میں ‌بند رہو
تعلیم حاصل نہ کرو
لکھما پڑھنا نہ سیکھو
سخت گرمی میں‌عباؤں میں لپٹی رہو۔
سر کا ایک بال بھی نظر نہ آئے
لمبی نقاب منہہ پر ڈالے رہو،

ان سب کہنیوں کے پیچھے اللہ تعالی کے فرمان پر مشتمل آیات کا ریفرنس فراہم کردیجئے ، اس میں مشکل بات کیا ہے۔

والسلام

Last edited by فاروق سرورخان; 09-10-09 at 08:53 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
علی....Ali (10-10-09)
پرانا 09-10-09, 11:02 PM   #12
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فاروق سرور صاحب، سب مسلمان اتنا فہم و فراست نہیں رکھتے کہ وہ قرآن اور حدیث سے ڈائریکٹ رہنمائی حاصل کریں، تو ایسے مسلمان یقینن کسی عالم سے ہی رابطہ کریں گے، اگر کسی کام کے متعلق ہمیں قرآن سے واضع رہنمائی نہ ملے تو ہم فتووں میں ہی ایسی معلومات تلاش کریں گے نا
تاہم دین پر عمل کرنے کے معاملے میں کوئی جبر نہیں، اگر کچھ مسلمان اپنے گھر والوں کو حجاب نہیں کروانا چاہتے تو وہ اس معاملے میں آزاد ہیں۔ وہ جیسا مناسب سمجھیں کر لیں۔
چہرے كا پردہ كرنے كے متعلق تفصیلی دلائل یہاں موجود ہیں اور كيا عورت كے ليے نقاب پہننا شرط ہے
بہت شکریہ
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 10-10-09, 09:36 AM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,645
کمائي: 28,550
شکریہ: 7,151
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگر آپ بارہ جماعت پاس ہیں اور اب تک علم حاصل نہیں‌کیا تو اس میں کسی کا کیا قصور، اگر خود سے اللہ تعالی کی آسان کتاب نہیں پڑھ سکتے تو اس کی کوشش کیجئے۔ آپ کے لئے بھی ایک لنک ہے برادرم، وہ ہے openburhan - The Quran Browser
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-10-09, 09:37 AM   #14
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,309
شکریہ: 1,693
1,085 مراسلہ میں 2,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Real_Light مراسلہ دیکھیں
کیا مسلمانوں‌میں جامعہ الازہر یونیورسٹی کا کوئی مقام نہیں ہے؟

اگر ہے تو کیوں‌ہے؟

پھر اُن پر یہ اعتراض کیسا کہ وہ غلط کریں‌گے۔۔۔ میرا خیال یہی ہے کہ جامعہ الازہر باشعور طبقہ ہے اور وہ بہت سوچ سمجھ کر ہی فتویٰ دے رہے ہوں‌گے ۔۔۔۔۔۔ پاکستان مولویوں‌کی طرح نہیں۔
پیارے بھائی بات جامعہ الازہر کی نہیں اور نہ ہی کوئی ادارہ دلیل بن سکتا ہے
ہمارے لئے دلیل ہے اللہ اور اسکے نبی کی سنت
ہم اندھی تقلید کے قائل نہیں ہے وہ چاہے پاکستانی عالم ہو یا امام کعبہ ہی کیوں نہ ہوں
یہ ایک بنیادی اصول ہے
کوئی بھی فرد کتنی بھی عقل کو سمجھ میں آنے والی بات کرے مگر جو بات قرآن و حدیث سے ٹکرائے گی اس بات کی کوئی وقعت نہیں


اس لیے ایسی باتوں کو قرآن و حدیث کی روشنی میں ہی سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے

ناکہ پنی عقل شریف کی مرزا طاہر قادیانی بھی تو مسلمان عالم ہی تھا جسکے علم نے اسکو جہالت کے اندھروں میں گم کر دیا

اسی طرح اگر ایک مسئلہ بیان کیا جاتاہے تو یہ اس میں دو رائے ہو سکتی ہیں اور دونوں رائے اختیار کی جاسکتی ہیں
1- مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مغرب ہو یا ہمارے یہ نام نہاد عالم


اگر مغرب میں برہنہ ہونے پر پابندی نہیں اور اسکو اظہار رائے کی آزادی خیال کیا جاتا ہے
اور کوئی کسی کو نہیں روک سکتا۔۔
2- پھر یہ کیسی پابندی کہ ایک عالم کہ رہا ہے کہ نقاب اتارو؟؟؟؟؟؟؟


3- جب برہنہ ہونے سے روکنا غلط ہے تو پھر پہنا ہوا نقاب اتروانا کس طرح صحیح ہو سکتا ہے

یہ کسی دو رنگی ہے کہ ایک طرف مغربی میں عورت کو اپنی مرضی سے برہنہ ہونے کی آزادی
تو دوسری طرف
اسی عورت کو اپنی مرضی سے نقاب پہننے پر پابندی


4- یہ اس عورت پر چھوڑ دیں وہ برہنہ ہونا چاہتی ہے یا خود کو ڈھانپنہ چاہتی ہے

5- مغرب کا یہ دوہرا پن ہی اسکی تباہی کا زمہ دار ہے

افسوس تو اپنے مسلما نوں پر ہے جو اپنی حقیقت کو بھول جاتے ہیں
مسافر آف لائن ہے   Reply With Quote
مسافر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 10-10-09, 12:30 PM   #15
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فاروق صاحب،
اگر ہر بارہ جماعت پڑھنے والا مکمل علم رکھتا تو معاشرے میں اتنے فتنے فساد، دنگے نہ ہوتے، اور معاشرہ ایک مثالی معاشرہ ہوتا۔
یہاں تو ایم اے کرنے والے افراد بھی بھٹکے ہوے ہیں۔
آٹھ دس سال دینی تعلیم حاصل کرنے والے مولویوں کی رائے میں اتفاق نہیں ہے، کوئی کچھ کہتا ہے کوئی کچھ
اللہ تعالی کی کتاب آسان ہے ؟ کیا آپ اس کی آیات کا مفہوم پوری طرح سمجھ سکتے ہیں ؟ پھر تو آپ کو تفسیر بھی لکھنی چاہیے، تا کہ دوسرے استفادہ کر سکیں۔
اگر قرآن اتنا ہی آسان ہوتا توعربی ممالک میں رہنے والے افراد قرآن پڑھتے اور مطلب سمجھ جاتے، اور عرب ممالک میں قرآن کی تفسیر پڑھانے کے لیے ادارے قائم نہ کیے گئے ہوتے۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, کلاسوں, پسند, قرآن, موجودہ, آزادی, اسلام, اعلیٰ, تعلیم, حکم, خواتین, خلاف, خبر, عورت, علی, علیحدہ, علامت, عالم, عالمی, عائد, عدالتی, عرب, غم, غصے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مشاجرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں اہل السنۃ والجماعۃ کا موقف sahj تاریخ و عبر 0 04-10-09 03:39 PM
جمعۃ المبارک فضائل Real_Light نماز 0 20-09-08 02:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger