| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
ہمارے ہاں جدید سہولیات کا منفی استعمال ایک عام سی بات ہے بہت سی جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ ہم انٹرنیٹ اور موبائل جیسی سہولیات سے بھی ہمکنار ہیں تقریباً ہر شہر میں آپکو کمپیوٹر ٹرینگ سنٹر اور انٹر نیٹ کلب جا بجا نظر آئیں گے جو بظاہر ایک خوش آئند بات ہے۔ آپکو ہر انٹرنیٹ کلب پر نوجوانوں کا ایک جم غفیر نظر آئے گا جو کمپیوٹر کیبن میں گھسنے کے لیئے اپنی باری کے انتظارمیں بڑے بے تاب نظر آئیں گے ان کلبوں کے شیشوں کے باہر سے دیکھنے والوں پر یہ منظر ایک خوشگوار تاثر چھوڑتا ہے کہ ماشاءاللہ ہماری نوجون نسل خود کو جدید تعلیم کے سانچے میں ڈھال رہی ہے اور کمپیوٹر سیکھنے کا رجحان ان میں تیزی سے فروغ پارہا ہے مگر سکرین پر جب اسکی نظر پڑتی ہے تو اسکی عقل میں ساری بات آجاتی ہے کہ ہمارے نوجوان ان سہولیات سے کتنا فائدہ اٹھا رہے ہیں انڈین اداکاراؤں کے نازو ادا تو ایک طرف اخلاق سوز مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں خدا کی پناہ۔ بے ساختہ رونا آتا ہے اپنی قوم کی قسمت پر کہ پر کیسا کفران نعمت کر رہی ہے۔اور یہی حال موبائل کا ہے ۔ پاکستان موبائل کے استعمال میں کافی ممالک سے آگے ہے ۔ جن میں میرا خیال ہے صرف 10 فیصد ہی لوگ ایسے ہوں گے جن کو واقعی اس کی ضرورت ہو ۔ موبائل کے نام پر پورا کا پورا ڈیک جیب میں رکھا ہوتا ہے اور بہت سے ایسے بھی ہیں جو صرف موبائل میں رنگ ٹونز اور والپیپرزکر کے خوش ھو رہے ہوتے ہیں اور والپیپرز بھی کون سے یہ ہم سب جانتے ہیں۔
کیا یہی اسلام کا شیوہ ہے۔ ایک طرف امریکہ جو انٹرنیٹ پر منفی سرگرمیاں روکنے کے لیئے مربوط لائحہ عمل تیار کر رہا ہےاور ایک طرف ہم جو دنیا میں اسلام کے علمبردار ھونے کا دعوٰی کرتے ہیں اور دوسری طرف اخلاق سوز سرگرمیوں میں مشغول ہیں ۔ نام نہاد انٹرنیٹ کلبوں کے ذریعے نوجوان نسل کے ذہنوں میں جو زہر بھرا جارہا ہے اس کے بہت بھیانک نتائج مرتب ھوں گے لہذا ایسے انٹرنیٹ کلبوں کے خلاف ہر حال میں کاروائی ھونی چاہیئے ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 95 فیصد لوگ جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے انٹرنیٹ کو اس قسم کی منفی سرگرمیوں کے لیئے استعمال کرتے ہیں جبکہ صرف 5 فیصد لوگ ہی اس کو مثبت کاروباری یا تعلیمی سرگرمیوں کے لیئے استعمال کرتے ہیں اس پر ستم یہ کہ انٹرنیٹ کا منفی استعمال کرنے والوں میں پاکستان سر فہرست ہے۔ اور یاد رہے گورنمنٹ انٹرنیٹ کلبوں پر تو پابندی لگا سکتی ہے ہمارے ذہنوں پر نہیں اس لیئے ہمیں اپنے اندر ایک مثبت سوچ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے
__________________
![]() بازو ترا توحید کی قوت سے قوی ہے اسلام ترا دیس ہے ، تو مصطفوی ہے |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 3 صارفین نے رضی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
میں جب میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہوا تھا تو چھٹیوں میں انٹرنیٹ سیکھنے کا شوق پیدا ہوا سکول میں کمپیوٹر تو استعمال کرتے ہی تھے لیکن گھر میں کمپیوٹر نا ھونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کیفے کا رخ کیا اور کیفے کے مالک سے کہا کہ مجھے انٹرنیٹ سیکھنا ہے اس نے پہلے دن مجھے یاہو کا میل اکاؤنٹ بنانا سیکھایا اور پھر تین دن میں اس کے پاس جاتا رہا چھوٹی موٹی باتوں کے سوا اس نے مجھے کچھ خاص نا سیکھایا مجھے محسوس ھوا کہ یہ بس اپنے پیسے بنانے کے چکروں میں ہے ۔ غالباً تیسرا دن تھا جب انٹرنیٹ پر کچھ خاص کرنے کو نا تھا میں نے اس کمپیوٹر کی فوئلوں کو دیکھنا شروع کر دیا اور کچھ فولڈرز میں پڑا ہوا مواد دیکھ کر میرے تو ہوش اڑ گئے وہ دن جائے میں نے انٹرنیٹ کلب کا رخ نا کیا پھر بھائی نےاپنے آفس کے کام کو نپٹانے کے لیئے کمپیوٹر خرید لیا اور میں گھر میں ہی انٹرنیٹ استعمال کرنے لگا سوائے انتہائی ضرورت کے میں نے انٹرنیت کیفے کا رخ کرنا چھوڑ دیا۔
ایک دن ایک دوست نے بتایا کہ لاہور کے انٹرنیٹ کلب میں 25 روپے میں فلم دیکھائے جاتی ہے اور فلم بھی کونسی آپ سوچ سکتے ہیں دو دن پہلے ایک دوست نے اپنا کالم مجھے میل کیا جس کو پڑھ کر مجھے یہ واقعات یاد آگئے اور میں نے اس پر لکھ ڈالا۔ اس دوست کا کالم بھی یہاں اٹیچ کر رہا ہوں وہ دوست کوئی اجنبی نہیں ہم سبکا دوست ہے۔ آپ انکا کالم بھی پڑھ سکتے ہیں |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 3 صارفین نے رضی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 4,800
کمائي: 43,370
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,789
2,820 مراسلہ میں 5,978 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بالکل پورے پاکستان کا ایک جیسا ہی حال ہے بہت اہم نقطہ اُٹھایہ ہے حکومت وقت کو اس پر کچھ کرنا چاہیے
انجم بھائی نے بہت خوب لکھا ہے
__________________
ابھی تو قید میں ہیں جذبوں کی آندھیاں دل میں لیکن ہمارا جو صبر ٹوٹا تو قیامت ہو گی |
|
|
|
|
|
#6 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 565
کمائي: 4,868
شکریہ: 0
255 مراسلہ میں 483 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
Digital Bullies کا رواج یہاں کافی عام ہو گیا ہے اور گورنمنٹ کچھ بھی نہیں کر سکتی، سوائے پابندیاں لگانے!
|
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,469
کمائي: 37,330
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,096
3,830 مراسلہ میں 9,539 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے اپلائی کریں
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 34
مراسلات: 3,595
کمائي: 63,332
ميرا موڈ:
شکریہ: 14,014
2,878 مراسلہ میں 6,740 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
رضی ، ان چیزوں پر موشن ایکٹاور غالباً تعزیرات پاکستان کی دفعہ 296 کے تحت پرچہ دیا جاتا ہے
ایک بار ایک نیٹ کلب پر چھاپا مارا گیا ، اور سر عام قابل اعتراض فلمیں دیکھتے ہوے 5 نوجوانوں اور کلب کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ، کلب کا مالک وہاںموجود نہیں تھا ۔ ریڈنگ پارٹی میں ایک کمپیوٹر آپریٹر بھی شامل تھا ، اسی کے کہنے سے مین سرور قبضے میں لیا گیا لیکن پولیس جب اس سسٹم کو لے کر تھانے پہنچی تو پتا چلا کہ سسٹم میں ایک بھی گندی فلم نہیں ہے ، کلب کے ملازم نے تھوڑی سی انٹیرو گیشن کے بعد بتایا کہ اصل ہارڈ ڈسک تو قالین کے نیچے ایک خانے میں پڑی ہے ۔ جب ریڈنگ پارٹی دوبارہ وہاں پہنچی تو کلب کا مالک وہاں سے وہ ہارڈ ڈسک جو کہ 300 جی بی کی تھی نکال کر لے جا رہا تھا ، جسے ہارڈ ڈسک سمیت گرفتار کیا گیا اور تھانے میں جب وہ اوپن کی گئی تو ایسی ہی فلموں سے بھری پڑی تھی |
|
|
|
| شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (29-07-09) |
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| color, کمپیوٹر, پولیس, پاکستان, یاہو, واقعات, لوگ, نظر, موبائل, انٹرنیٹ, امریکہ, اجنبی, اسلام, بھائی, تعلیم, حال, خوش, خلاف, خدا, دوست, درخواست, شہر, عقل, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ہم ہم اور صرف ہم | حنا | عمومی بحث | 6 | 26-06-09 11:39 AM |
| تیراکی، سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور جدید سائنس | ابو عمار | اسلام اور عصر حاضر | 1 | 25-06-09 03:30 AM |
| جدید اور خوبصورت ٹرک | ابو عمار | دلچسپ اور عجیب | 10 | 02-12-08 07:47 PM |
| خوبصورت اور جدید لیمپ | ابو عمار | گھر کی سجاوٹ | 2 | 28-03-08 01:26 PM |
| قیدیوں کے ساتھ حسنِ سلوک-اسلام اور آج کی جدید اقوام | عبدالقدوس | اسلامی نظریہ حیات | 0 | 15-10-07 01:26 PM |