واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


جرمنی: اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-04-11, 10:13 AM   #1
جرمنی: اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
ahadar002 ahadar002 آف لائن ہے 16-04-11, 10:13 AM

جرمنی میں 1980ء سے اب تک تقریباً 25 ہزار افراد دائرہ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔ اُن سے ناراض اُن کے گھر والے سوال کرتے ہیں کہ تبدیلی مذہب کی وجہ کیا تھی اور وہ کونسی کشش ہے، جس نے اُنہیں اسلام کی جانب مائل کیا؟

نکول 28 برس کی ہیں اور انہوں نے چند ہی برس پہلے اسلام قبول کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ بچپن میں ان کا کوئی مذہب نہیں تھا اور یہ کہ اُنہوں نے 14 سال کی عمر میں بپتسمہ لیا کیونکہ وہ مذہب میں دلچسپی رکھتی تھیں۔ نکول، جو اب دو بچوں کی ماں بھی ہیں، کہتی ہیں کہ پادری اُن کے ہر سوال کے جواب میں ہمیشہ یہ کہہ دیا کرتا تھا کہ بس یہ سب کچھ ایسے ہی ہے، اِس لیے وقت کے ساتھ ساتھ وہ مسیحیت سے دور ہوتی چلی گئیں۔ اِس کے برعکس اُن کے خیال میں اسلام میں ہر بات کا واضح جواب موجود ہے۔

دریں اثناء نکول اسلام کے بارے میں کئی کتابیں پڑھ چکی ہیں اور اِس بات سے متاثر ہیں کہ ’اسلام میں کوئی تضاد نہیں ہے‘۔ نکول کے والدین اس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم وہ سر پر اسکارف کے ساتھ اُن کے سامنے نہیں جاتی کیونکہ یہ اُن کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ اِسے دیکھ کر اُنہیں ایک ایسی خاتون کا خیال آتا ہے، جو اپنے باورچی خانے تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہو۔

35 سالہ ٹُولیا نے بھی اسلام قبول کیا لیکن عرب ملک شام سے تعلق رکھنے والے اپنے مسلمان شوہر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے رہنے کے کئی برسوں بعد۔ وہ کہتی ہیں کہ شروع میں اُنہیں مذہب کے ساتھ کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ پھر جب ٹُولیا نے اسلام میں اپنے شوہر کی دلچسپی اور اسلام کی عملی تصویر دیکھی تو اُنہیں ’پتہ چلا کہ اسلام ہے کیا‘۔ تین بچوں کی ماں ٹُولیا کہتی ہیں کہ ’اسلام میں وہی بھائی چارہ، خلوص، خوش اخلاقی اور انسان کے اندر اچھائی دیکھنے کا وہی تصور ہے، جو مجھے بچپن میں والدین کی تربیت سے ملا تھا‘۔

جرمن شہر آخن کے مسلمان کارکن منیر عزاؤئی جرمنوں کے اسلام قبول کرنے کے تقریباً تین سو واقعات کے شاہد ہیں اور بتاتے ہیں کہ جرمنی میں لوگ اسلام کا قائل ہونے کے بعد ہی اسے اپنے مذہب کے طور پر اپناتے ہیں۔

ایسے کوئی واضح اعداد و شمار موجود نہیں ہیں، جن سے پتہ چل سکے کہ جرمنی میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے والوں کی اصل تعداد کتنی ہے۔ شہر زوئیسٹ میں قائم اسلام آرکائیو کے سلیم عبداللہ بھی محض اندازہ لگاتے ہوئے بتاتے ہیں کہ جرمنی میں لگ بھگ 25 ہزار افراد اسلام قبول کر چکے ہیں۔


رپورٹ: حیبہ عمر / امجد علی
ادارت: مقبول ملک
بشکریہ: ڈوئچے ویلے

ahadar002
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مراسلات: 125
شکریہ: 87
92 مراسلہ میں 300 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 158
Reply With Quote
ahadar002 کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (16-04-11)
پرانا 16-04-11, 11:03 AM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

اِنشاء اللہ تعالیٰ اِسلام کا بول بالا ہوگا۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, گھر, وقت, واقعات, لوگ, ملک, ماں, مسلمان, انسان, اسلام, بھائی, بچپن, بچوں, تصویر, جواب, خوش, سال, شہر, شوہر, شام, شادی, شروع, طور, عبداللہ, عرب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنجاب: تعلیمی اداروں میں 24 سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان گلاب خان خبریں 1 20-12-10 07:29 AM
تعبیروں کی حسرت میں کیا کیا خواب بُنے The Great مزاحیہ شاعری 2 20-09-09 10:39 PM
لاہور، گڑھی شاہو میں 3 دھماکوں سے متعدد افراد زخمی ابن جلال خبریں 1 07-10-08 11:35 PM
:::‌بھارت میں شدید سردی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد47 ہوگئی::: ابو کاشان خبریں 0 03-01-08 12:01 PM
بالی وڈ فنکاروں کو ہزاروں کی تعداد میں عیداور کرسمس کارڈ ملے عبدالقدوس فن و فنکار 0 25-12-07 01:49 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger