واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


جناب غازی اسلام کی سوءظنی اور ہزرہ سرائی

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-05-09, 10:53 AM   #1
جناب غازی اسلام کی سوءظنی اور ہزرہ سرائی
shafresha shafresha آف لائن ہے 19-05-09, 10:53 AM

جناب غازی اسلام نے مورخہ 18 مارچ سن دوہزار نو کو اس فورم کو جوائن کیا تھا اور اُن کی پہلی پوسٹ بھی 18 مارچ سن دوہزار نو ہی کو اس فورم پر "مرزا قادیانی کی چند سچی پیشنگوئیاں" کے عنوان سے پوسٹ ہوئی تھی۔ اُن کی اُس پوسٹ پر اُنھیں مُبارکباد دینے والے چار ممبران میں یہ احقر بھی بنام shafresha شامل تھا۔اپنے نام کے برعکس یہ پوسٹ مرزا کادیانی کی جھوٹی پیشن گوئیوں کے بارے میں تھی۔ اُن کی یہ پوسٹ کسی کتاب کے اسکین کئے ہوئے چند صفحات پر مشتمل تھی اور اُس کے مندرجات میں غازی اسلام صاحب کے قلم سے نکلا ایک لفظ بھی شامل نہیں تھا، البتہ آخری اسکین کئے ہوئے بیچ کے آخیر میں کسی "محسن اقبال " صاحب کا نام لکھا ہوا تھا جس سے پتہ چلتا ہے کے یہ محسن اقبال صاحب کی تحریر تھی۔

اُن کی دوسری پوسٹ "قادیانیوں سے چند سوالات" کے عنوان سے پوسٹ ہوئی اور مرحوم مولانا یوسف لدھیانوی صاحب کی تحریر تھی۔
حسب سابق اس پوسٹ میں بھی غازی اسلام صاحب کے قلم کی جولانیاں اپنا رنگ نہیں دکھا سکیں تھی۔ پھر یہ سلسلہ چل نکلا اور اُنہوں نے "ردِ کادیانیت" پر پوسٹوں کے انبار لگانے شروع کردیئے۔اُن کی حوصلہ افزائی کے لیئے احقر سمیت اس فورم کے دیگر ارکان (جس میں بھائی فیصل ناصر بھی شامل ہیں ) نے اُنھیں "شکرئیے" ارسال کرنا شروع کیئے ، یہ ہر اچھے فورم کی روایت ہے اور پاک ڈاٹ نیٹ کی بھی ۔
مگر اُن کی پوسٹز اس فورم کے ارکان کی خاطر خواہ توجہ حاصل نہیں کرسکیں، کیونکہ اُن کی پوسٹز میں شامل کردہ مواد اُن کی ذاتی تحقیق نہیں تھا اکثر پوائنٹس اور باتیں تقریبا سبھی ارکان کی پڑھی ہوئی تھیں اور اسلامی ماحول اور ذہن رکھنے والے عرصہ ہوا ان باتوں کو تقاریر، مناظروں میں سُن اور کتابوں میں پڑھ چکے تھے۔
اُن کی پوسٹز ممبران میں کتنی مقبول ہوئیںاس بات کا ثبوت ذیل میں دی گئی اُن کی پوسٹز اور اُن پردئےے گئے دیگر ارکان کے ریمارکس /جوابات سے مل جائے گا۔

.1 مرزا قادیانی کی چند سچی پیشنگوئیاں ( 2 بار جواب دیا گیا)
.2 قادیانیوں سے چند سوالات ( 4 بار جواب دیا گیا)
.3 قادیانیوں کی توہین رسالت ( 18 بار جواب دیا گیا)
.4 مرزا قادیانی کا مختصر تعارف ( 0 بار جواب دیا گیا)
.5 سنگنیچر ( 4 بار جواب دیا گیا)
.6 یاد تم کو شہیدان نبی کرتے ہیں ( 4 بار جواب دیا گیا)
.7 مرزا قادیانی انگریز کا ایجنٹ تھا ( 5 بار جواب دیا گیا)
.8 مرزا قادیانی کی چند سچی پیشنگوئیاں ( 2 بار جواب دیا گیا)
.9 پڑھتا جا شرماتا جا ( 5 بار جواب دیا گیا)
.10 قادیانی مرزائی سب سے بڑے گستاخ رسول ( 11 بار جواب دیا گیا)
.11 فقیر مسکین سا بندہ (کادیانیت سے متعلق نہیں تھا) ( 10 بار جواب دیا گیا)
.12 سیرت خاتم الانبیاء (کادیانیت سے متعلق نہیں تھا) ( 1 بار جواب دیا گیا)
.13 نبوت کا دعوی کرنے والا جھوٹا ہے ( 1 بار جواب دیا گیا)
.14 ثابت ہوگیا کہ مرزا قادیانی ایک نمبر کا جھوٹا تھا ( 0 بار جواب دیا گیا)
.15 قادیانیوں کے کرتوت ( 3 بار جواب دیا گیا)
.16 حق کے متلاشی قادیانیوں کیلئے ( 0 بار جواب دیا گیا)
.17 غدارپاکستان ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی ( 53 بار جواب دیا گیا)
.18 قادیان کا نام نہاد بہشتی مقبرہ ( 0 بار جواب دیا گیا)
.19 ناظمین حضرات منتوجہ ہوں (کادیانیت سے متعلق نہیں تھا) ( 8 بار جواب دیا گیا)
.20 قادیانیوں کے نزدیک ختم نبوت ایک باطل عقیدہ اسلام شیطانی مذہب ( 1 بار جواب دیا گیا)
.21 مرزا قادیانی کا قرآن میں تحریفات کا واضح ثبوت ( 17 بار جواب دیا گیا)
.22 قادیانی اور دوسرے کافروں میں فرق ( 51 بار جواب دیا گیا)
.23 مرزاکے نزدیک حضور صلی اللہ علیہ وسلم سور کی چربی استعمال کرتے تھے ( 0 بار جواب دیا گیا)
.24 قادیان کا آوارہ نبی ( 40 بار جواب دیا گیا)
.25 تیرہ سو سال بعد ایک نبی کا چہرہ ( 22 بار جواب دیا گیا)
.26 عقیدہ ختم نبوت ( 1 بار جواب دیا گیا)
.27 مرزا قادیانی کا قرآ ن کے نام پر صریح جھوٹ ( 1 بار جواب دیا گیا)
.28 پڑھئے اور مرزا کی عقل کا ماتم کیجئے (یونی کوڈ میں لکھا گیا) ( 1 بار جواب دیا گیا)
.29 قادیانیوں کا کلمہ ( 14 بار جواب دیا گیا)
.30 وفا۔۔کی محمد سے وفا تونے۔۔۔ (یونی کوڈ میں لکھا گیا) ( 12 بار جواب دیا گیا)
.31 تصویر فیصلہ کرتی ہے ( 3 بار جواب دیا گیا)
.32 حق کے متلاشی قادیانیوں کیلئے ( 0 بار جواب دیا گیا)
.33 مرزا کی اپنے ہی پاخانہ میں گر کر عبرت ناک موت کا منظر ( 12 بار جواب دیا گیا)


بغور دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کے اُن کی 33 پوسٹز میں سے محض 11پوسٹز ہی ایسی ہیں جو ڈبل ہندسے کو عبور کرسکیں ہیں اور 33میں سے 6 پوسٹز کو عوام نے قابل ِاعتناءہی نہیں سمجھا اور اُن کا کوئی جواب تک نہیں دیا گیا، 6 پوسٹسز کا صرف ایک ہی جواب دیا گیا۔ اور محض دو + پوسٹسز ہی یونی کوڈ میں لکھی گئیں اور دیگر میں اسکین امیجز کا استعمال کیا گیا۔

دوسروں کی کتابوں سے کبھی حوالے اور کبھی بنا حوالے کے صفحات اسکین کرکے لگاتے لگاتے بچارے جناب غازی اسلام خود کو "فاتح کادیانیت" سمجھنے لگے اور اُنھیں یہ زعم ہوگیا کے گویا وہ کوئی علامہ فہامہ ٹائپ کی کوئی چیز ہیں۔
14مئی 2009 کو اُن کی ایک پوسٹ سے جس کا عنوان تھا "مرزا کی اپنے ہی پاخانہ میں گر کر عبرت ناک موت کا منظر" کے جواب میں میں نے عرض کی تھی کے:

[کیا آپ اسکین شدہ صفحات کو یہاں پوسٹ کرنے کے بجائے کوئی اچھی اور کارآمد پوسٹ نہیں کرسکتے؟
مرزا کے کفر اور الحاد سے مسلمانوں کی اکثریت واقف ہے اور جو اچھی طرح واقف نہیں وہ بھی اُسے اچھا نہیں جانتے، یہ منجانب اللہ عزوجل ہے۔
آپ اپنی صلاحیتیں مثبت انداز میںکیوں نہیں استعمال کرتے؟
جواب کا منتظر، آپ کا خیر خواہ!]


اور ایسا ہی کچھ جواب ناصر بھائی کی جانب سے آیا تھا، انہوں نے لکھا تھا:
[میں کچھ جلدی میں تھا جب یہ تھریڈ پڑھی اسی وقت سوچا تھا غازی اسلام بھائی کو یہی لکھوں گا کے قادیانیوں کا مسئلہ اب نہیں رہا
اس وقت کے حالات اور واقعات میں اب دوسرے بہت سے مسائل امہ کو درپیش ہیں برائے مہربانی اپنی توانائیاں صحیح سمت لگائیے جو وقت کی ضرورت ہے]


ہونا تو یہ چاھیئے تھا کے دوسرے ساتھیوں کے اس قسم کے تبصرےوں کے بعد وہ اپنی توانائیوں کا مثبت استعمال کرتے اور دیگر مسائل جو اس امت کو اس وقت درپیش ہیں اُن مسائل کی جانب توجہ دیتے، مگر وہ تو آگ بگولہ ہوگئے اور اُنہوں نے یہ بدگمانی کی کے اُن پر اس قسم کے تبصرے کرنے والے"کادیانی" نہیں تو "کادیانیوں کے ایجنٹ" ضرور ہیں۔
اِس کے بعد اُنہوں نے مجھ پر اور فیصل ناصر پر جو تبصرہ فرمایا وہ بھی حسب سابق "میں نا مانو، یا انا الحق" جیسا ہی تھا۔

اس کے بعد کی تفصیل اُن کے تھریڈ:

مرزا کی اپنے ہی پاخانہ میں گر کر عبرت ناک موت کا منظر

میں دیکھی جاسکتی ہے۔ میں یہاں پر صرف اُن کی ایک بات کاجواب دینا چاہوں گا، اُنہوں نے لکھا :
[اور اگر علم زیادہ ہی جوش ماررہاہو تو ایک الگ مراسہ بناکر مجھے وہاں بات کرنے کی دعوت دیں گے۔۔۔]

تو میں اُن کی"فرمائش " پر یہ ایک نیا تھریڈ بنا کر اُنہیں اس بات کی دعوت دیتا ہوں کے وہ "کادیانیت" پر اپنی ذاتی تحقیق اور کاوشوں کو دلائل و براہین کی شکل میں پیش کریں تاکہ یہ ثابت ہو کے اُن کی علمی سطح اس فورم پر موجود دیگر ارکان (کم از کم مجھ) سے ذیادہ ہے۔ مگر شرط یہ ہے کے وہ کسی بزرگ ، عالم یا ریسرچر کی تحقیق کو نہیں صرف و صرف اپنی ذاتی تحقیق کو پیش کریں گے۔
شکریہ!

نوٹ: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی و رسول ہونے پر مکمل یقین رکھتا ہوں اور آنحضرت کے بعد نبوت ، رسالت یا اس سے مشابہ کسی بھی قسم کا عقیدہ رکھنے والوں کو دین اسلام کا پیروکار نہیں سمجھتا اور مرزا کادیانی کو کسی بھی معنیٰ میں نبی، پیغمبر یا مجدد سمجھنے والوں کو باطل سمجھتا ہوں۔

میں غازی اسلام صاحب کی جانب سے پوسٹ کردہ مواد سے بالکل متفق ہوں اور اُن کے مندرجات سے اتفاق کرتا ہوں۔ میرا اُن سے اختلاف صرف اُن کے اسلوب، طرز تحریر اور دیگر ارکان کے ساتھ ناروا روئیے پر ہے۔

Last edited by shafresha; 20-05-09 at 09:18 AM.. وجہ: چند اعراب کی تصیح

 
shafresha's Avatar
shafresha
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 508
9 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (19-05-09), فیصل ناصر (19-05-09), منتظمین (19-05-09), ام غزل (19-05-09), ابن آدم (20-05-09), حیدر Rehan (19-05-09), حسنین ایوب (03-09-09), سحر (19-05-09), طارق راحیل (19-05-09)
پرانا 19-05-09, 11:26 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

غازی صاحب کے روئیے کو سمجھنے کے لیئے ذیل میں‌دیئے گئے اُن کے ایک پرانے تھریڈ کو پڑھیئے:

ناظمین حضرات منتوجہ ہوں

Last edited by shafresha; 19-05-09 at 11:28 AM.
shafresha آف لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-05-09), ام غزل (19-05-09), حسنین ایوب (03-09-09), طارق راحیل (19-05-09)
پرانا 19-05-09, 12:19 PM   #3
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ نے بہت محنت کی اس موضوع کو سب ممبرز کی نظر میں لانے کیلئے ، اب دیکھتے ہیں کہ غازی اسلام صاحب اپنی ذاتی تحقیق کب پیش کرتے ہیں ۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-05-09), حسنین ایوب (03-09-09)
پرانا 19-05-09, 08:40 PM   #4
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مسئلہ صرف ذاتی تحقیق ہے؟؟
سمجھ نہیں آ سکا
کیا معلوماتی پرچہ ، صفحہ، کتاب کا لنک دیا جانا باعث تنقید ہے یا وجہ کچھ اور بھی ہے؟
صرف غازی اسلام پر ہی اتنا والیلہ کیوں میں وجہ جان سکتا ہوں؟

میری کئی پوسٹ بے انتہا فضول ہیں میری ہی نگاہ میں
فلمیں دیکھنے موبایئل پر گانے اور بہت کچھ پر اس پر کسی نے کچھ نا کہا آج تک

اسلام پر کوئ تھریڈ‌لگا رہا ہے تو صرف اس پر ہی کیوں؟

صرف وہی کہ جس کو کئی تکلیف ہو گی

کیا آپ وجہ بتا سکتے ہیں جناب shafresha میں سمجھنا چاہتا ہوں اتنی تحقیق ان کے اوپر ہی کیوں؟
میری اور فیصل ناصر خرم شہزاد خرم ام غزل کی حیدر اور منتظمین کی کیا فہرست مرتب کی آپ نے؟؟؟
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے  
5 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-05-09), مباح (27-05-09), مزمل فاروق (20-05-09), ام طلحہ (20-05-09), عبداللہ حیدر (20-05-09)
پرانا 19-05-09, 09:19 PM   #5
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
مسئلہ صرف ذاتی تحقیق ہے؟؟
سمجھ نہیں آ سکا
کیا معلوماتی پرچہ ، صفحہ، کتاب کا لنک دیا جانا باعث تنقید ہے یا وجہ کچھ اور بھی ہے؟
صرف غازی اسلام پر ہی اتنا والیلہ کیوں میں وجہ جان سکتا ہوں؟

میری کئی پوسٹ بے انتہا فضول ہیں میری ہی نگاہ میں
فلمیں دیکھنے موبایئل پر گانے اور بہت کچھ پر اس پر کسی نے کچھ نا کہا آج تک

اسلام پر کوئ تھریڈ‌لگا رہا ہے تو صرف اس پر ہی کیوں؟

صرف وہی کہ جس کو کئی تکلیف ہو گی

کیا آپ وجہ بتا سکتے ہیں جناب shafresha میں سمجھنا چاہتا ہوں اتنی تحقیق ان کے اوپر ہی کیوں؟
میری اور فیصل ناصر خرم شہزاد خرم ام غزل کی حیدر اور منتظمین کی کیا فہرست مرتب کی آپ نے؟؟؟
بھائی طارق راحیل !

غازی پر اس واویلے کی وجہ انہوں نے یہ لکھی ہے

میں غازی اسلام صاحب کی جانب سے پوسٹ کردہ مواد سے بالکل متفق ہوں اور اُن کے مندرجات سے اتفاق کرتا ہوں۔ میرا اُن سے اختلاف صرف اُن کے اسلوب، طرز تحریر اور دیگر ارکان کے ساتھ ناروا روئیے پر ہے۔


سب کی یہی رائے ہے غالباً

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-05-09), فیصل ناصر (19-05-09), ام غزل (20-05-09), ابن آدم (20-05-09)
پرانا 19-05-09, 09:39 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

متفق علیہ !
فیصل ناصر آف لائن ہے  
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (20-05-09)
پرانا 20-05-09, 04:35 AM   #7
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

shafresha میں آپ سے متفق ھوں مگر میرے خیال میں اس طرح سب کے سامنے ان پر اس طرح تنقید نہیں کرنی چاہئے آپ کو انہیں ذاتی پیغام کے ذریعے سمجھانا چاہیے اور صرف ناظمین کو ان کے رویے سے آکاہ کر دینا چاہئے تھا
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (20-05-09), ام غزل (21-05-09)
پرانا 20-05-09, 09:48 AM   #8
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تمام دوستوں کو السلام علیکم،
مجھے یقین ہے اس طرح کا تنقیدی مُراسلہ اس فورم پر پہلی مرتبہ پیش کیا گیا ہے اور میرے اس عمل سے کچھ دوستوں کو تکلیف بھی ہوئی ہے۔ اس لیئے میں مُناسب سمجھتا ہوں کے اس مُراسلے سے متعلق مزید وضاحت کردی جائے تاکہ میرا موقف واضح ہوسکے اور میرے دوسرے دوست مجھ سے متعلق کسی بدگمانی کا شکار نہ ہوں۔

مزرا کادیانی کے فتنے کے ابتدائی دور سے ہی اللہ تعالیٰ کے کئی تنکوں نے اس فتنے کی سرکوبی کے لیئے اپنے اپنے حصے کے کام کو بخوبی نبھایا اور ہزاروں کتابچے، سینکڑوں کتابیں لکھ کر مرزا کے کذب کو ظاہر کیا۔ تقریباّ ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں علماء اور واعظین نے اپنے واعظ اور مناظروں کے زریعے مرزا اور اُس کے حوارین کے تمام دلائل کے بخیئے اُدھیڑ دیئے۔ دراصل مرزا کی چھوٹی نبوت یا مجددیت کے بارے میں دلائل تھے ہی "تار عنکبوت"۔
ہم اپنے اُن تمام بزرگوں کے احسان مند ہیں جن کی مساعی آج ہمارے سامنے ہزاروں صفحات کی شکل میں‌موجود ہے۔

غازی اسلام بھائی نے یہ جانتے ہوئے بھی کے اس فورم پر "یونی کوڈ" میں لکھے ہوئے مواد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، اسکین کئے ہوئے مواد کو یہاں پوسٹ کرنا شروع کیا اگرچہ اس بات میں کوئی غلطی یا خامی نہیں تھی مگر بات یہاں تک بڑھ گئی کے اُنہوں نے اپنی ذات پر تنقید کرنے والوں کو "مرزائی" یعنیٰ دوسرے معنوں میں "قادیانی/کافر" قرار دینا شروع کردیا۔

اب آپ لوگ ہی بتائیے کے اگر آپ کا کوئی مسلمان بھائی آپ کو کافر سمجھنے لگے یا "قادیانی" کی تہمت آپ پر لگائے تو کیا آپ اُس کی اس "غلط فہمی" کو دور نہیں کریں گے؟ اور اُس کی اس غلط فہمی یا سوء ظن کو دور کرنے کے لیئے حتی المقدور کوشش نہیں کریں گے؟

میں نے اپنی دانست میں یہ مُناسب سمجھا کے اُنہیں اس بات کا احساس دلایا جائے کے بھائی دیگر دوست اور بھائی بھی مرزا کے خلاف اُتنی ہی نفرت اور بے زاری رکھتے ہیں جتنی کے آپ، مگر خدارا خاموش لبوں پر "مرزائی" کی تہمت نا لگائیں اور اپنے روئیے میں "اعتدال" لائیں۔

نوٹ: اگر منتظمین یا اس فورم کے سینئیر ارکان مثلاً عبداللہ حیدر، عادل سُہیل، میاں شاہد، فاروق خان وغیرہ مُناسب سمجھیں تو میری اصلاح فرمائیں اللہ عزوجل کی قسم میں آپ کی جانب سے اصلاح اور تعمیری تنقید کا منتظر ہوں۔
shafresha آف لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (21-05-09), رضی (20-05-09), طارق راحیل (20-05-09)
پرانا 20-05-09, 12:41 PM   #9
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے خیال میں قادیانیت پر ایک الگ سیکشن بنا ہی دینا چاہیئے
طارق راحیل آف لائن ہے  
پرانا 20-05-09, 01:42 PM   #10
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ واہ شاہد صاحب۔ کیا تحقیق کی ہے آپ نے۔ مان گئی آپ کو۔ آپ تو یقینی طور پر کسی غیر ملکی ایجنسی میں ماہر تحقیق رہے ہوں گے۔صلاحیتوں کو ماننا پڑے گا۔
واہ! اتنے دن بعد فورم پر آنے کا موقع ملا بھی تو حالات وہی کے وہی۔
وہی مسلمانوں میں نفرتیں پھیلانے کی تحریک زور و شور پر۔
اللہ ہی حافظ ہے بھئی۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
مباح (27-05-09)
پرانا 20-05-09, 02:15 PM   #11
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
واہ واہ شاہد صاحب۔ کیا تحقیق کی ہے آپ نے۔ مان گئی آپ کو۔ آپ تو یقینی طور پر کسی غیر ملکی ایجنسی میں ماہر تحقیق رہے ہوں گے۔صلاحیتوں کو ماننا پڑے گا۔
واہ! اتنے دن بعد فورم پر آنے کا موقع ملا بھی تو حالات وہی کے وہی۔
وہی مسلمانوں میں نفرتیں پھیلانے کی تحریک زور و شور پر۔
اللہ ہی حافظ ہے بھئی۔
میری بہن میں آپ کی بات کے جواب میں آپ کے لیئے محض دُعا کرسکتا ہوں، اُمید ہے کے قبول بھی ہوگی۔ اللہ عزوجل ہماری نیتوں سے واقف ہے اور محض اُسی کی ذات سے اجر کی اُمید بھی ہے۔

کاش آپ نے ٹھنڈے دل و دماغ اور غیر جانبداری سے اس مُراسلے کو پڑھا ہوتا!
shafresha آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
مباح (27-05-09), ام غزل (21-05-09)
پرانا 20-05-09, 03:13 PM   #12
Senior Member
 
شازل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 406
کمائي: 3,690
شکریہ: 59
164 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یارو
کیا کرتے ہو اپنے بھائی نے غازی صاحب کو علمی مباحثے کی دعوت دی ہے تو کیا برا ہے
میرے خیال میں اگر ہم سب ایک نقطے پر اتفاق کرلیں‌تو سب کا بھلا ہو گا کہ
کوئی ممبر کسی بھی اختلافی معاملے کو اپنی ذات پر نہ لےبلکہ نہایت شائستہ لہجے میں‌اپنا نقطہ نظر بیان کرے
امید ہے غازی صاحب بھی جواب نہایت ادب سے دیں گے۔
__________________
http://vistatricky.blogspot.com/
http://wirelogs.blogspot.com/
http://shazel.wordpress.pk/
شازل آف لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے شازل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-05-09), ام غزل (21-05-09), رضی (22-05-09), طارق راحیل (22-05-09)
پرانا 21-05-09, 12:15 PM   #13
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

غازی صاحب کے جواب کا انتظار رہے گا ۔شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-05-09), فیصل ناصر (21-05-09), رضی (22-05-09)
پرانا 22-05-09, 06:28 PM   #14
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرا خیال ہے کے اس مُراسلے کا جواب بھی محترم "محمد الیاس" صاحب کے مُراسلے "واہگہ میں ناچ" پر قائم کیئے میرے اعتراضات کی طرح نہیں آئے گا۔
میرے ایک مُراسلے

اسلامک خطاطی"Calligraphy" کے چند نمونے

پر اعتراض کرتے ہوئے جناب "میاں شاہد" صاحب نے اعتراض کرتے ہوئے فرمایا تھا:

"محترم دوست!
قرآنی آیات کو اس انداز میں لکھنا کہ جس سے اُنہیں پڑھنا اور سمجھنا مشکل ہوجائے حرام ہے اس لئے اس امر سے پر ہیز کیا جانا چاہئے اور قرآنی ایات کو ہمیشہ صاف اور سیدھے خط میں لکھنا چاہئے۔

اللہ پاک ہمیں‌دین کی صحیح‌سمجھ اور عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین"


میری جانب سے دیئے گئے جواب میں میں‌نے پوچھا تھا:

"میاں شاہد صاحب، السلام علیکم!
آپ کا تبصرہ پڑھا مگر تشنگی رہی۔ آپ سے گذارش ہے کے زرا اس امر کی مزید حوالہ جات کے ساتھ تشریح فرما دیجیئے کی کے:
1۔ "خطاطی" کے مذکورہ بالا نمونے یا اس جیسے دیگر کی مروجہ "خطوط" [انداز تحریر] سے ہٹ کر تحریر کرنا کیونکر "حرام" کے زمرے میں آتا ہے۔ اور کیا دُنیا بھر کی مساجد یا دیگر جگہوں پر کی ہوئی خطاطی معاذ اللہ "حرام کاری" ہے؟
2۔ اور کیا سینکڑوں میوزیمز میں مخفوظ ہزاروں نمونوں پر مشتمل اسلامی آرٹ کے ذخیرےمعاذ اللہ "حرام" اشیاء کا ڈھیر ہیں؟
3۔ کیا واقعی آپ ان نمونوں میں تحریر "آیاتِ قرآنی" نہیں پڑھ سکے؟
آپ کی قیمتی رائے کا منتظر،
شاید علی صدیقی"


جواباً میاں شاہد صاحب نے فرمایا:

"السلام علیکم

اس معاملے کی مذید تحقیق سے علم ہوا کہ اس امر کو حرام نہیں کہا جائے گا اس لئے میں‌اپنے الفاظ ‌سے رجوع کرتا ہوں"


پھر میں نے عرض کی کے:

"جناب میاں شاہد، السلام علیکم،
مجھے آپ کی تحریر پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ آپ ہمارے بڑے ہیں‌اور یہ واقعی آپ کا بڑا پن ہے کے آپ نے اپنی تحقیق کے بعد اپنے الفاظ سے رجوع کیا۔ کاش یہ رویہ ہمارے دینی اکابرین بھی اپنا لیں۔"


مگر افسوس ہے کے جناب "غازی اسلام اور محمد الیاس" صاحبان اپنی نادانستہ غلطی کے ارتکاب کے اقرار سے مسلسل گریزاں رہے ہیں۔

میں اللہ عزوجل سے اُن کے حق میں دُعا گو ہوں کے اُنھیں‌دوسرے مسلمان بھائیوں کی رائے کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منسوب اس قول کے ساتھ ہی اس فورم کے ذمہ داران بشمول جناب منتظمین صاحب سے سے گذارش کرتا ہوں کے برائے کرم اب اس تھریڈ کو بند کردیں۔

"تمھاری خاموشی تمھارے اُس بولنے سے بہتر ہے جس کے بعد تمھیں‌خاموش کروا دیا جائے" (حضرت علی رضہ اللہ عنہ)
شکریہ!

شاہد علی صدیقی
shafresha آف لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (22-05-09), رضی (22-05-09), طارق راحیل (22-05-09)
پرانا 22-05-09, 06:39 PM   #15
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے کچھ دنوں تک غازی صاحب کا انتظار کرلیا جاوے
اور گذری داستانیں
ع
جو گذر گیا اسے بھول جا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (22-05-09)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
color, فورم, کتابوں, گانے, گذارش, پوسٹ, پاک, ڈاٹ, واقعات, قرآن, لدھیانوی, نظر, موت, مسائل, آج, اسلام, بھائی, تحریر, جواب, ختم نبوت, خرم, شہزاد, عقل, غزل, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی غازی کے بعد امریکی غازی (طنزیہ) جارڈ لونر فاروق سرورخان خبریں 0 13-01-11 05:53 AM
کراچی:موٹر سائیکل سوار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں سرفہرست،جنگ سروے عبدالقدوس خبریں 1 13-10-08 02:19 PM
:::برطانیہ اوریورپ کے مرکزی بینکوں کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ::: ابو کاشان خبریں 0 11-01-08 01:50 PM
::: سوات آپریشن مزید20 جنگجو مارے گئے،کرفیو کی خلاف ورزی پر سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ،ایک ہلاک2 زخمی ::: ابو کاشان خبریں 1 14-12-07 01:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger