واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث

عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے

جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے....

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-06-07, 07:08 PM   #1
جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے....
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 05-06-07, 07:08 PM

جو میں نے دیکھا وہ آپ مجھ سے واپس نہیں لے سکتے۔
بس بات اتنی سی ہے۔

اب سے چند سال پہلے جب یہ سب ٹی وی چینلز شروع ہوئے تھے تو شائد کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ بات یہاں آ کر ٹہرے گی۔

ایک ایسی قوم کے لئے جو کرکٹ میچ یا پھر صرف جلد بازی میں تیار کئے گئے ڈرامے ٹی وی پر دیکھنے کی عادی ہو، اچانک سے پی ٹی وی کے خبرنامے کے علاوہ کوئی اور خبریں اپنی سکرین پر دیکھنا ایک دلچسپ تجربہ تھا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ جلد ہی پاکستان ان بہت کم ملکوں میں شمار ہونے لگا جہاں سوپ ڈراموں کے بعد دوسرے نمبر پر ٹی وی پر سب سے زیادہ مقبول چیز خبریں اور خبروں سے متعلق مباحثے کے پروگرام بن گئے۔

یہاں تک سب کچھ ٹھیک ہی چل رہا تھا۔

لیکن پھر ایک بہت بڑی قدرتی آفت نے ملک کی حکومت اور میڈیا دونوں کو امتحان میں ڈال دیا۔ اکتوبر دو ہزار پانچ کے زلزلے سے ظاہر ہے حکومت نے تو کیا ہی کچھ سیکھنا تھا، میڈیا کے کچھ حلقوں کو یہ ضرور سمجھ آگیا کہ معلومات کے ساتھ ساتھ تصویر کی طاقت کیا ہوتی ہے۔

بس کیا تھا۔ چیف جسٹس کے بحران میں پاکستانی میڈیا نے نہ صرف اس سیکھے ہوئے سبق کا بھر پور استعمال کیا بلکہ اس بحران کے شروع میں ہی بہت جلد بہت کچھ اور بھی سیکھ لیا۔

اس بحران میں پہلی مرتبہ پاکستان میں ڈی ایس این جی یا وہ آلات جس کی مدد سے لائیو کوریج کی جاسکتی ہے، کا بہت اچھا استعمال کیا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے آج ٹی وی اور پھر آے آر وائی سامنے رہے جس کے بعد جیو ٹی وی نے بھی ایسا کیا۔

بارہ مئی کو جو کچھ کراچی میں ہوا ، وہ اس شہر میں پہلے بھی کئی مرتبہ ہو چکاہے فرق صرف یہ ہے کہ پہلے لائیو کیمرے نوجوان لڑکوں کو طرح طرح کی گنیں لوڈ کرتے ہوئے نہیں دکھاتے تھے جبکہ اب ٹی وی کا ہر ناظر شام کو دوستوں کے ساتھ بحث میں یہ کہہ سکتا ہے کہ ’میں نے خود دیکھا۔۔۔۔۔’
شائد یہ بھی تصویر کی طاقت کی تشریح کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ آپ ایک مرتبہ ایک تصویر سے جو کچھ حاصل کرتے ہیں وہ پھر آپ سے کوئی چھین نہیں سکتا۔

جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے۔

تصویر کی طاقت کیا ہوتی ہے اور یہ کیا کیا کر سکتی ہے؟ اس وقت پاکستان میں سبھی سیاسی حلقے ، حکومتی یا اپوزیشن، ملک میں موجود اس نئی حقیقت سے ڈیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن افسوس صد افسوس کہ بظاہر پاکستانی ریاست تاریخ کے ایک بنیادی سبق سے مکمل طور پر نظریں چراتی دکھائی دیتی ہے اور وہ یہ کہ : ان تصویروں کو آزاد نہ کیا تو یہ تصویریں ان سب کا پیچھا کریں گی۔

مظہر زیدی

چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 892
Reply With Quote
چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (06-01-11)
پرانا 05-06-07, 07:45 PM   #2
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,192
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے....

واہ جناب بہت اچھا لکھا ہے آپ نے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-06-07, 07:53 PM   #3
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,620
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے....

جناب یہ میرا نہیں لکھا ہوا . یہ جناب زیدی ساحب کا لکھا ہوا ہے. جو میں نے صرف پوسٹ کیا ہے. لیکن انہوں نے بہت صح لکھا ہے.

چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-06-07, 07:55 PM   #4
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,192
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے....

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : چاچا کمال
جناب یہ میرا نہیں لکھا ہوا . یہ جناب زیدی ساحب کا لکھا ہوا ہے. جو میں نے صرف پوسٹ کیا ہے. لیکن انہوں نے بہت صح لکھا ہے.

اچھا جناب غلطی ہو گئی

واہ مظہر زیدی صاحب کیا کمال لکھاہے آپ نے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-06-07, 11:40 PM   #5
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے....

یہ تو ایک دن ہونا ہی تھا
میری اپنی نظر میں بہت سے لوگ ہیں جو سارا دن صرف نیوز ہی دیکھتے ہیں
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC]
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-06-07, 07:17 AM   #6
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے....

اگر میڈیا مزید ایک یا دو ایسے لائیو مناظر نشر کرتا تو بہت جلد مشرف کی حکومت کا تختہ الٹ جانا تھا اس لیے ان لوگوں‌نے میڈیا پر پابندی لگا دی ہے
اور یہ گمان بھی کیا جا رھا ہے کہ آج اور اے ار وائی کے لائسنس منسخوخ‌کر دیے جائیں‌گے یا پھر پاکستا ن میں‌ان کی نشریات پر مکمل پابندی لگا دی جائے گی
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-06-07, 11:52 AM   #7
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,639
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے....

پتہ نہیں کہ یہ اچھا ہوا یا برا مگر میں صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ ہماری قوم کو اتحاد کی آج بہت ضرورت ہے اس کہ میری نظر میں بنیادی وجہ ہمارے بہت سے اداروں میں اور بہت علاقو ں میں ابھی تک وڈیرا نظام کا ہونا مطلب کہ ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکڑ اور فوجی کا بیٹا فوجی مو چی کا بیٹا موچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نظام کی وجہ سے ہماری ملک کی سیاسی قیادت کا یہ حال ہے کیونکہ اب وہ پاکستان کو بھول چکے ہیں صرف انا اور کرسی تک محدود ہیں آج تک ان کو یہ پتہ نہیں چلا کہ دوست کون اور دشمن کون اگر غلطی سے کوئی بھی عام یا ان سے رتبہ میں چھوٹا یا کوئی ایسا اداراہ یا شخص جن سے اُن کو مطلب نہیں کچھ کہہ دے تو جموریت کے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے اس کو چپ کروادیا جاتا ہے۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ شاید کچھ حد تک News Channels کے ساتھ یہ ایسا کچھ ہونا وقت کی ضرورت تھا کیونکہ یہ لوگ کسی دوسرے کی فلم اور ڈرامہ تو بہت شوق سے نقل کرتے ہیں مگر یہ نہیں دیکھتے کہ اگر کو ہمارے ملک کے خلاف کچھ غلط کہہ رہا ہے تو ہم کو تصویری طاقت کو کیسے استعمال کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی خامیوں کو ڈھونڈے سے بہتر ہے کہ یہ سوچ لیں کہ ہم پاکستانی ہیں ہمارے اوپر بھی فرائض لاگو ہوتے ہیں ہمیں بھی کسی کی قربانیوں کا حق ادا کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

والسلام
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-06-07, 01:37 PM   #8
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے....

جی بلکل میں‌ آپ سے اتفاق کرتا ہوں‌پاکستانی بھا ئی
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-06-07, 01:55 PM   #9
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مراسلات: 1
کمائي: 203
شکریہ: 0
0 مراسلہ میں 0 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے....

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : چاچا کمال
جو میں نے دیکھا وہ آپ مجھ سے واپس نہیں لے سکتے۔
بس بات اتنی سی ہے۔

اب سے چند سال پہلے جب یہ سب ٹی وی چینلز شروع ہوئے تھے تو شائد کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ بات یہاں آ کر ٹہرے گی۔

ایک ایسی قوم کے لئے جو کرکٹ میچ یا پھر صرف جلد بازی میں تیار کئے گئے ڈرامے ٹی وی پر دیکھنے کی عادی ہو، اچانک سے پی ٹی وی کے خبرنامے کے علاوہ کوئی اور خبریں اپنی سکرین پر دیکھنا ایک دلچسپ تجربہ تھا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ جلد ہی پاکستان ان بہت کم ملکوں میں شمار ہونے لگا جہاں سوپ ڈراموں کے بعد دوسرے نمبر پر ٹی وی پر سب سے زیادہ مقبول چیز خبریں اور خبروں سے متعلق مباحثے کے پروگرام بن گئے۔

یہاں تک سب کچھ ٹھیک ہی چل رہا تھا۔

لیکن پھر ایک بہت بڑی قدرتی آفت نے ملک کی حکومت اور میڈیا دونوں کو امتحان میں ڈال دیا۔ اکتوبر دو ہزار پانچ کے زلزلے سے ظاہر ہے حکومت نے تو کیا ہی کچھ سیکھنا تھا، میڈیا کے کچھ حلقوں کو یہ ضرور سمجھ آگیا کہ معلومات کے ساتھ ساتھ تصویر کی طاقت کیا ہوتی ہے۔

بس کیا تھا۔ چیف جسٹس کے بحران میں پاکستانی میڈیا نے نہ صرف اس سیکھے ہوئے سبق کا بھر پور استعمال کیا بلکہ اس بحران کے شروع میں ہی بہت جلد بہت کچھ اور بھی سیکھ لیا۔

اس بحران میں پہلی مرتبہ پاکستان میں ڈی ایس این جی یا وہ آلات جس کی مدد سے لائیو کوریج کی جاسکتی ہے، کا بہت اچھا استعمال کیا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے آج ٹی وی اور پھر آے آر وائی سامنے رہے جس کے بعد جیو ٹی وی نے بھی ایسا کیا۔

بارہ مئی کو جو کچھ کراچی میں ہوا ، وہ اس شہر میں پہلے بھی کئی مرتبہ ہو چکاہے فرق صرف یہ ہے کہ پہلے لائیو کیمرے نوجوان لڑکوں کو طرح طرح کی گنیں لوڈ کرتے ہوئے نہیں دکھاتے تھے جبکہ اب ٹی وی کا ہر ناظر شام کو دوستوں کے ساتھ بحث میں یہ کہہ سکتا ہے کہ ’میں نے خود دیکھا۔۔۔۔۔’
شائد یہ بھی تصویر کی طاقت کی تشریح کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ آپ ایک مرتبہ ایک تصویر سے جو کچھ حاصل کرتے ہیں وہ پھر آپ سے کوئی چھین نہیں سکتا۔

جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے۔

تصویر کی طاقت کیا ہوتی ہے اور یہ کیا کیا کر سکتی ہے؟ اس وقت پاکستان میں سبھی سیاسی حلقے ، حکومتی یا اپوزیشن، ملک میں موجود اس نئی حقیقت سے ڈیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن افسوس صد افسوس کہ بظاہر پاکستانی ریاست تاریخ کے ایک بنیادی سبق سے مکمل طور پر نظریں چراتی دکھائی دیتی ہے اور وہ یہ کہ : ان تصویروں کو آزاد نہ کیا تو یہ تصویریں ان سب کا پیچھا کریں گی۔

مظہر زیدی
عا مر مجید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-06-07, 07:06 AM   #10
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے....

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پاکستانی
مگر اس کے ساتھ ساتھ شاید کچھ حد تک News Channels کے ساتھ یہ ایسا کچھ ہونا وقت کی ضرورت تھا کیونکہ یہ لوگ کسی دوسرے کی فلم اور ڈرامہ تو بہت شوق سے نقل کرتے ہیں مگر یہ نہیں دیکھتے کہ اگر کو ہمارے ملک کے خلاف کچھ غلط کہہ رہا ہے تو ہم کو تصویری طاقت کو کیسے استعمال کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی خامیوں کو ڈھونڈے سے بہتر ہے کہ یہ سوچ لیں کہ ہم پاکستانی ہیں ہمارے اوپر بھی فرائض لاگو ہوتے ہیں ہمیں بھی کسی کی قربانیوں کا حق ادا کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتہائی معزرت کے ساتھ میں آپ کا مطلب نہیں‌سمجھ پایا زرا سہل اردو میں بتائیں
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-06-07, 02:38 PM   #11
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,192
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جو میں نے دیکھا وہ میرا ہے....

بہت اچھے جناب
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-09-09, 12:23 AM   #12
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا لکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, کراچی, گمان, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, لوگ, نیوز, چاچا, نظر, مکمل, آج, امتحان, اردو, تصویر, جیو ٹی وی, جواب, جلد, خلاف, دوست, سہل, سال, شہر, شام, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger