واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


جہدِ مسلسل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-08-11, 11:24 AM   #1
جہدِ مسلسل
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 14-08-11, 11:24 AM

انسان اس دنیا میں سعی وجہد کرنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ اس کی نجات اسی حالت میں ہے کہ وہ اس کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کر لے جہاں سے وہ کبھی نکالا گیا تھا۔ یعنی جنت کے حصول کے لیے لگاتار ، مسلسل ، بغیر رکے اور ٹھہرے کوشش کرتا چلا جائے۔یہاں ہماری بات تحریر و تقریر کے سلسلے میں ہو رہی ہے اور اس میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کے تعلق سے ہے تو اس میں لازم ہے کہ ہم اپنے علم، اپنی سمجھ، اپنے فہم میں اضافہ و اصلاح کرتے چلے جائیں نیز اسی طرح کی دیگر خصوصیات کے حصول کوبھی مسلسل جاری رکھیں۔

اس سلسلے میں کبھی بھی اور کسی بھی لمحہ اس شیطانی وسوسہ کا شکار نہ ہوں کہ اب ہم کافی کچھ جانتے ہیںیااب ہم ان میدانوں میں کامل ہو گئے ہیں۔جوکچھ ہمیں بننا تھا وہ بن چکے۔آپ فرداً فرداً اور من حیث الجماعت، کبھی اس غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ یہ وہ باتیں ہیں جن کا اگر پاس و لحاظ رکھا جائے تو ہماری گفتگو اور ہماری تحریر وں میں جان پیدا ہو جائے گی۔اور اگر ہم نے ان باتوں کا اپنے قول و عمل سے مظاہرہ نہ کیا تو نہ صرف ہماری بات بلکہ ہم بھی بے وزن ثابت ہوں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے کردار کو داغ دار ہونے سے بچائے اور ہمیں اُس فتنۂ عظیم سے بچا لے کہ جس میں بد اعمال لوگ مبتلاہوتے ہیں۔کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ آج نہ صرف عام آدمی بلکہ تحریکِ اسلامی کے شعلہ بیان مقریرن نے بھی تربیت کے تنفیذی طریقہائے کار کو چھوڑ دیا ہے، جس کی وجہ سے اکثر اسلامی نظریات اور فلسفے ،علم اور نظریہ کی حد تک محدود ہو کر رہ جاتے ہیں اور بات علم و ثقافت اور اطلاعات سے آگے نہیں بڑھ پاتی۔ہم نہیں کہتے کہ سب ایک ہی رَو میں بہہ رہے ہیں لیکن نتیجہ کے اعتبار سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ ہم داعیانِ دین کی فہرست میں بیشتر ایسے شعلہ بیان مقررین اور زور دار خطیبوں کو دیکھ سکتے ہیں جو عوام سے کہیں زیادہ زندگی اور دولتِ دنیا کے خواہش مند ہوتے ہیں۔شاید ایسے ہی لوگوں کو یہ الفاظ اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں!

ہم دیکھتے ہیں کہ مخلص ترین افراد اور جاں باز کار کن بھی جب متاعِ دنیا کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں تو ذلیل اور پست ہو کر رہتے ہیں۔ بہت سے وہ لوگ بھی ہیں جو دعوت کے آفاق میں گم ہو گئے اور قیادت کے مرحلے تک پہنچ گئے پھر دنیوی مال و منال اور اس کی فتنہ سامانیوں سے شکست کھا کر چِت گر پڑے اور آخرت پر متاعِ حیات کو ترجیح دے دی۔ کہا کہ: فَاَمَا مَن طَغٰی۔وَ ٰآ ثَرَالحَیٰوۃَ الدُّنیَا۔ فَاِنَّ الجَحِیمَ ھِیَ المَاوٰی وَاَمَّاَ مَن خَافَ مَقَامَ رَبّہٖ وَنَھَی النَّفسَ عَنِ الھَوٰی۔ فَاِنَّ الجَنَّۃَ ھِیَ المَاوٰے۔ “پس جس نے سرکشی کی اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی، دوزخ ہی اس کا ٹھکانہ ہوگی، اور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا اور نفس کو بُری خواہشات سے باز رکھا، جنت اس کا ٹھکانہ ہوگی”(النازعات: ۳۷-۴۱)۔

لہذا ہمیں ہر حالت میں ان خرابیوں اور ناکامیوں کے رستہ سے گریز کرنا چاہیے اور قول و عمل کے تضاد سے بچنا چاہیے۔

اس بات کو ہمیشہ تازہ رکھنا چاہیے کہ ہم جو بات کہہ رہیں یا لکھ رہے ہیں وہ بہت اہم ہے اور ان باتوں کا تعلق ایک بہت بڑے نصب العین سے وابستہ ہے ۔لہذا اس کام کے حصول کے لیے ہمیں اللہ کی مدد و نصرت بھی درکا رہوگی۔اس لیے ضروری ہے کہ ہم اللہ ربِ رحیم سے دعا کرتے رہیں اور ان الفاظ کو اپنی زبان پر جاری رکھیں : رَبِّ اشرَح لِی صَدرِی۔وَیَسّرِلِی اَمرِی۔وَاحلُل عُقدَۃً مِن لسَانِی۔یَفقَہُواقَولِی۔ “پروردگار(اس کام کے لیے) میرا سینہ کھول دے، اور میرا کام آسان کردے، اور میری زبان کی گرہ کھول دے، تاکہ وہ بات سمجھ لیں”(طٰہ:۲۵-۲۷)۔ نیز قرآن حکیم کی اس تنبیہ سے بھی ڈرتے رہیں ، جس میں فرمایا گیا : (قیامت کے دن) جس دن ان کی زبانیں ہاتھ اور پاؤں سب ان کے کاموں کی گواہی دیں گے”(النُّور:۲۴)۔ یہ وہ وقت ہوگا کہ قول و عمل میں یکسانیت اور قول و عمل کا تضاد دونوں چیزیں کھل کر سامنے آجائیں گی۔ لہذا اُس دن کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔قبل اس سے کہ زبان سے کوئی لفظ ادا ہو یا قلم میں جنبش پیدا ہو جائے !!

محمد آصف اقبال، نئی دہلی
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 101
Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (14-08-11)
جواب

Tags
color, ہے۔, کوشش, وقت, قرآن, قرآن حکیم, لوگ, آج, آدمی, اللہ, انسان, اسلامی, بے, تحریر, حیات, دیکھ, دیں, دے, دنیا, دعا, زندگی, عوام, عظیم, غلط, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger