واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


جیو، اے آر وائی اور آج، یو ٹیوب پر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-06-07, 08:47 AM   #1
جیو، اے آر وائی اور آج، یو ٹیوب پر
عبدالقدوس عبدالقدوس آن لائن ہے 06-06-07, 08:47 AM

پاکستان کے مختلف حصوں میں نجی ٹی وی چینلز جیو، اے آر وائی اور آج کی نشریات بند ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر ان ٹی وی چینلز کی ویب سائیٹس دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مبینہ طور پر جیو ٹی وی کی نشریات کی بندش کا سبب بننے والے ایک پروگرام کی ویڈیو کی دستیابی کی بناء پر ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب پر اندرون ملک بھی پاکستانیوں کی آمد بڑھی ہے۔

نجی ٹی وی چینلز جیو، آج اور اے آر وائی کی نشریات کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اتوار کی شب سے یا تو بند ہیں یا حالات حاضرہ کے کسی خاص پروگرام کے دوران متاثر ہو رہی ہیں جس کی بناء پر ان ٹی وی چینلز کے ناظرین کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ پروگرام اور خبریں نہیں دیکھ پا رہے
تاہم انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ اس بندش کے بعد کراچی میں انٹرنیٹ پر موجود ان ٹی وی چینلز کی ویب سائیٹ دیکھنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

ایک آئی ایس پی یعنی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر سائبرنیٹ کے مطابق کراچی میں پیر اور منگل کو جیو ٹی وی کی ویب سائیٹ پر آنے والوں کی تعداد میں 7 گنا اور آج ٹی وی کی ویب سائٹ دیکھنے والوں کی تعداد میں بھی کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مبینہ طور پر جیو ٹی وی کی نشریات بند ہونے کا سبب بننے والے پروگرام میرے مطابق میں نشر ہونے والے حکمران مسلم لیگ (ق) کے نائب صدر کبیر علی واسطی کے انٹرویو کی ویڈیو اب یو ٹیوب پر دستیاب ہے۔
اس انٹرویو میں واسطی نے ملک میں موجودہ آئینی بحران کا ذمہ دار صدر جنرل پرویز مشرف کو قرار دیا تھا۔ سائبر نیٹ کے مطابق صرف کراچی میں پیر اور منگل کو یوٹیوب کی ویب سائیٹ پر جانے والوں کی تعداد 12 ہزار 91 ریکارڈ کی گئی جو کہ تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔

اس سوال کے جواب میں کیا ’اگر حکومت پاکستان ماضی کی طرح ایسی ویب سائیٹس کو بھی بلاک کرنا چاہے جن پر اسکی نظر میں متنازعہ پروگرام دستیاب ہیں تو کیا یہ ممکن ہے؟‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر التمش کمال کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حکومت ایسا کرسکتی ہے لیکن اسکے باوجود ایسی ویب سائیٹس کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’ویب سائیٹ بلاک کرنا اب غیرمؤثر ہے کیونکہ ہوتا یہ ہے کہ جس طرح بھارت نے کارگل کے زمانے میں روزنامہ ڈان کی ویب سائیٹ کو بلاک کردیا تھا تو خود بھارت کے لوگوں نے ای میل کے ذریعے لوگوں کو بتایا کہ وہ کس طرح ڈان کی ویب سائیٹ پر جاسکتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر اس قسم کی چیز پاکستان میں ہوگی تو یہاں بھی یہی ہوگا اور لوگ ایک دوسرے کو خود اس کا حل بتا رہے ہوں گے‘۔

نجی ٹی وی چینلز پر چیف جسٹس کے دوروں اور وکلاء سے خطاب کی لائیو کوریج رکوانے کے بعد پیمرا کے نئے ترمیمی آرڈیننس کے اجراء کے ذریعے حکومت نے الیکٹرانک میڈیا کے لئے مشکلات تو پیدا کردی ہیں لیکن عام رائے یہ ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں اطلاعات تک رسائی کے عمل کو روکنا اسکے لئے ممکن نہیں ہوگا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 676
Reply With Quote
پرانا 06-06-07, 08:49 AM   #2
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جیو، اے آر وائی اور آج، یو ٹیوب پر

اچھی بات ہے پاکستان میں youtube استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-06-07, 07:22 PM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,192
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جیو، اے آر وائی اور آج، یو ٹیوب پر

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زبیر
اچھی بات ہے پاکستان میں youtube استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-07-07, 04:30 PM   #4
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,639
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جیو، اے آر وائی اور آج، یو ٹیوب پر

اچھی معلومات ہیں۔مزید کا انتظار رہے گا
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, کارگل, کراچی, پاکستان, پسندیدہ, یو ٹیوب, ویب, نظر, موجودہ, ممکن, آج, انفارمیشن ٹیکنالوجی, انٹرنیٹ, جیو ٹی وی, جواب, حل, علی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یو ایس ایڈ، مال غنیمت یا دوستوں کے لئے مالی فائدے کی کوشش گلاب خان خبریں 0 16-08-10 03:37 AM
یو ٹیوب پر عائد پابندی ختم کردی گئی اویسی خبریں 3 26-05-10 09:57 PM
سجدہء شکر ختم نہ ہو ( یو ٹیوب ) بزم خیال دعاء اور اذکار 5 16-02-10 12:48 AM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM
یو ٹیوب‘ پر عائد پابندی ختم فرحان دانش خبریں 0 01-03-08 11:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger