واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


حقیقت میں عظیم رحمت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-10-09, 07:19 AM   #1
حقیقت میں عظیم رحمت
sahj sahj آف لائن ہے 11-10-09, 07:19 AM

کسی چیز پر فساد یا غیر فساد کاحکم انسان اپنی طرف سے نہیں لگا سکتا ہے۔ انسانی طبائع چونکہ مختلف واقع ہوئی ہیں۔ اس لیے ایک ہی چیز کسی کی طبیعت میں فساد معلوم ہوتی ہے کسی کی طبیعت میں غیر فساد۔

بسا اوقات ایک کام بظاہر فساد معلوم ہوتا ہے اور اس کی ظاہر صورت فساد کی ہوتی ہے لیکن اس کی حقیقت میں عظیم رحمت پنہاں ہوتی ہے۔ لہذا کسی چیز پر فساد یا رحمت کا فیصلہ انسان کی ظاہر بینی یا طبیعت کا کام نہیں ہے۔ بلکہ اس کو آسمانی شریعت پر چھوڑنا لازم ہے۔ ورنہ ظاہر بین انسان بہت ساری چیزوں پر فساد کا حکم لگا کر اسے ختم کرنے کا مطالبہ کرے گا۔

مثلا

(1) معصوم بچے کا ختنہ بھی بظاہر ایذا رسانی اور فساد ہے، اس کو بھی چھوڑ دو

(2) چور کا ہاتھ کاٹنا بھی فساد ہے اس کو بھی ترک کر دو

(3) ڈاکو، رہزن کو سولی پر لٹکانا بھی فساد ہے۔

(4) زانی غیر محصن کو کوڑے مارنا اور محصن کو سنگسار کرنا بھی فساد ہے اسے بھی چھوڑ دو۔

(5) زچگی کے وقت اگر بچہ پیدا نہیں ہو سکتا تو فقہاء نے پیٹ کے کاٹنے کا حکم دیا ہے یہ بھی فساد ہے اس کو بھی چھوڑ دو تاکہ زچہ و بچہ دونوں مر جائیں۔

(6) مردہ عورت کے پیٹ میں بچہ تڑپتا ہے تو پیٹ چاک کر کے بچہ نکالنا بھی فساد ہے۔ اس کو بھی ترک کر دو تاکہ بچہ اندر ہی اندر مر جائے۔

(7) معصوم بچی کے کان اور ناک چھیدنا بھی فساد ہے، اسے بھی ترک کر دو۔

( سانپ ڈنگ مارنے آ رہا ہے اسے قتل کرنا بھی فساد ہے۔ اس کو بھی چھوڑ دوں کہ جہاں پر چاہے ڈنگ مارے۔

(9) گائے کے ذبح کرنے کو بھی بہت سے لوگ فساد سمجھتے ہیں۔ اس سے بھی باز آ جاؤ۔

(10) بقر عید میں کثیر تعداد میں جانورو کی جان جاتی ہے یہ بھی فساد ہے اسے بھی چھوڑ دو۔

(11) کوڑے لگا کر عوام کے سامنے رسوا کرنے میں بھی فساد ہے یہ بھی نہ کرو، پاک دامن عورت کو غلیظ گالی بکنے والے اور بہتان باندھنے والے کو 80 کوڑے سرعام لگانا بھی فساد ہے اسے بھی چھوڑ دو۔
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری

 
sahj's Avatar
sahj
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 197
Reply With Quote
پرانا 11-10-09, 12:22 PM   #2
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,309
شکریہ: 1,693
1,085 مراسلہ میں 2,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھا ئی سب چھوڑ دو
صرف وہ کرو جو یہ نئی تہذیب کے دلدادہ کہتے ہیں تو ٹھیک ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ ہم پسماندہ ٹہرے/۔۔۔۔؟؟؟؟؟/
یہ عورت کو ننگی کردیں تو ٹھیک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہم کپڑے پہنائیں تو فساد
یہ عورت کے جسم سے چادر کھینچ لیں تو ٹھیک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم سکارف پہنائیں تو فساد؟؟؟
مسافر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, magenta, پاک, لوگ, چور, معلوم, انسان, ترک, عید, عوام, عورت, عظیم, غلیظ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger