واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


حقیقت

اس موضوع کے 72 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 530 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-10-09, 03:39 PM   #1
Senior Member
مقبول
 
S_S_G_Commando's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 29
مراسلات: 167
کمائي: 1,591
ميرا موڈ:
شکریہ: 156
79 مراسلہ میں 152 بارشکریہ ادا کیا گیا
S_S_G_Commando کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں S_S_G_Commando کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default حقیقت

حقیقت

ایک عرصہ ہو گیا ہے ہر طرف دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان میں" طالبان+امریکہ+بھارت +اسرائیل" کا نام چل رہا ہے۔ حقیقت کیا ہے ؟؟؟
نہایت اختصار کے ساتھ۔۔۔۔۔۔
طالبان کون ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو کہ پاکستان کے ایک مخصوص مکتبہ فکر کےمدارس سے تعلق رکھتے ہیں جوکہ افغانستان اور روس کی جنگ کے سلسہ میں افغانستان گئے۔ وہاں ان لوگوں‌نے کتنا جہاد کیا اور کتنا فساد کیا یہ میرا موضوع نہیں۔وہاں کے مقامی لوگ جو کہ طالبان کے ساتھ ملے وہ افغانی طالبان اور پاکستان سے گئے ہوئے لوگ پاکستانی طالبان کہلانے لگے۔افغان جنگ کے بعد آپس کے لڑائیوں کے بعدطالبان نے افغانستان پر اقتدار سنبھالا، اور وہاں‌پر اپنے من پسن اسلامی قوانین کے نفاذ کااعلان کر دیا۔ جس سے ساری دنیا میں یہ لوگ اسلامی لہذا شدت پسند " اسلام پر سختی سے عمل کرنے والے " کہلانے لگے۔
غیر مسلم چونکہ ہمیشہ سے اسلام دشمن رہے ان کو اسلامی پاکستان اور وہ بھی ایک ایٹمی مسلم ملک کسی طرح پسند نہیں۔ یہاں میں آپ کو ایک بات بتانا چاہوں گا کہ یہودی اور عیسائی اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بہت لمبی، صدیوں لمبی گیمز کھیلتے ہیں۔یہی معاملہ یہاں‌ بھی ہو رہا ہے، 9/11 کے واقعہ کو کروانےکا مقصد بھی انہی مقاصد میں شامل ہے، القائدہ، اسامہ بن لادن وغیرہم بھی اسی سلسلے کا حصہ ہیں اگر آپ میں سے کسی نے تاریخ کا مطالعہ کیا ہو تو یہ " صلیبی" لوگ القائدہ جیسی تنظیمیں بنانا توکیا، اپنی بیٹیوں تک کی عزتوں کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ کئ صورتوں‌میں اب بھی جاری ہے۔
پاکستان کو تباہ کرنے کے دو حل غیر مسلموں‌کے پاس تھے ایک تو یہ کہ پاکستان پر کسی بہانے براہ راست حملہ کیا جائے یا پھر دوسرا حل یہ کہ پاکستان میں کسی طرح اندرونی تباہی برپا کی جائے ، المختصر 9/11 کراونے اور القائدہ سے بیانات دلوانے کے بعد افغانستان پر چڑھائی کا ارادہ کیا گیا پاکستان سے اس سلسلے میں امداد طلب کی گئی بصورت دیگر پاکستان کو سخت نتائج کے سامنے کی دھمکیاں دی گئیں، اس صورت حال کے پیش نظر ملکی مفاد کے پیش نظرحکومت پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکہ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا، اس طرح پہلا حل تو نہیں ہوا مگر دوسرے تباہی کے حل کی راہ ہموار ہوگئی، بہر حال اس میں بذات خود خاص طور پر امریکہ کو کافی نقصان اٹھانا پڑا اپنی ساری اور عربوں‌ کی لی ہوئی دولت بھی جنگ و جدل میں لٹا دی حتی کہ عالمی معیشت تک کو شدید دھچکہ لگا، افغانستان میں بہت زیادہ نقصان کی اصل وجہ کافی ساری ہیں جو کہ یہاں‌ بتانا ممکن نہیں۔
المختصر طالبان نے پاکستان کا رخ کرنا شروع کر دیا، اب اگلی گیم سٹارٹ ہو گئی،
البان پاکستان آنا شروع ہوگئے ان کے ساتھ غیر ممالک کی ایجنسیز کے لوگ بھی پاکستان آنا شروع ہو گئے ان لوگوں نے پاکستان میں آتے ہی اپنی گیم پلان سٹارٹ کردی۔اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے ہوئے۔۔
1۔ بلوچستان میں کچھ خاص لوگوں کو بلوچستان کی محرومیوں کا احساس دلا کر پاکستان کے خلاف ابھارنا شروع کر دیا۔ان لوگوں نے بلوچستان کے لیے شور مچانا شروع کر دیا،حالانکہ جب یہ لوگ پاکستان کے MNAاور MPA اور وزیر اعلی رہے تو اس وقت ان کو بلوچستان کی ترقی کا خیال بلکل نہ آیا، " میرا یہاں مقصد بلوچستان کی ترقی کے خلاف بولنا نہیں صرف ان غیر ممالک کی کاروائیوں اور ان کے زیر اثر لوگوں کا پاکستان کے خلاف شازشوں کا تذکرہ کرنا ہے"، ان لوگوں کو پاکستان اور آرمی کے خلاف اکسایا گیا یہاں تک کہ ان لوگوں کو اسلحہ اور ڈالرز بھی فراہم کئے جانے لگے، پھر جگہ جگہ تباہکاریوں کا سلسلہ شروع کروایا گیا، گوکہ یہ کام امریکہ کے افغانستان میں آنے سے پہلے ‌بھی کچھ نہ کچھ جاری تھا مگر امریکہ کے افعانستان میں آنے کے بعد اس کو مزید فروغ ملا۔
2۔ افغانستان سے آئے ہوئے طالبان کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرنا، بیرونی ایجنٹوں نے اپنے آپ کو مسلمان اور اسلام کا ہمدرد ظاہر کر کے طالبان کو استعمال کرنے کا پروگرام بنایا۔ایک تو طالبان کو یہ باور کرایا گیا کہ پاکستان نے افغانستان میں ان کی حکومت کو ختم کروایا۔ دوسرا چونکہ طالبان اپنے من پسند اسلامی قوانین میں شدت پسند تھے لہذا ان کی اس ہی کمزوری کو استعمال کیا گیا،ان کی نظر میں پاکستان کو غیر اسلامی مملکت کے طور پر ابھارنے کی کوشش کی گئی، اور یہ ذہن دیا گیا کہ غیر مسلم سے مقابلے کے لیے اپنی اسلامی مملکت کا ہونا ضروری ہے جس میں اپنی مرضی سے کام کیا جا سکے، اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی غیر اسلامی مملکت کو اپنی من پسنداسلامی مملکت بنایا جائے، اور اس کے اٹیمی اسلحہ کو حاصل کیا جائے تا کہ کافروں کا مقابلہ کیا جاسکے،اس کے لیے فی الوقت اگر کسی دوسرے ملک کی امداد بھی حاصل کی جائے تو بھی غلط نہ ہوگا،کیونکہ ہمارا اولین مقصد اپنی مملکت بنانا ہے،اس کے لیے اولین کام پاکستان میں شریعت کے نفاذ کا مطالبہ کیا جائے جو کہ ہمارے اسلامی قوانین کے مطابق ہو،جو کہ ممکن نہیں لہذا پھر پاکستان کی حکومت اور فوج کے خلاف کاروائیاں کی جائیں تا کہ ہم مملکت کے حصول کی طرف آگے بڑھ سکیں، کیونکہ پاکستانی فوج حکومت کے انڈر ہے لہذا یہ مسلمانوں کی اسلامی فوج نہیں ان پر حملے کرنا جائز ہے۔
میں یہاں یہ بتا دوں کے طالبان کو ان تمام باتوں پر اکسانے کا مقصد نفاذ شریعت نہیں بلکہ ان کو پاکستان میں تباہی کے لیے استعمال کرنا تھا۔شروع میں تو اس میں ایک دو ممالک تھے مگر بعد میں مزید ممالک جن میں‌کچھ آستین کے سانپ بھی شامل ہوگئے،
شروع میں تو بلوچستان میں تخریبی کاروائیاں کی گئیں جو کہ پاکستان کے لیے خطرہ کا باعث تھیں حکومت پاکستان نے خطرہ کو محسوس کرتے ہوئے بلوچستان میں ایف سی کی خدمات حاصل کیں اور اس مقصد کے تحت فوجی چھاؤنی بنانے کا پروگرام بنایا،مگر ملک دشمن سرداروں نے جو کہ غیر ملکی ہاتھوں کھیل رہے تھے اس کی مخالفت کی،
یوں آہستہ آہستہ بلوچستان کے حالات مزید خراب ہونا شروع ہوگئے، طالبان نے "جو کہ غیر ملکی ہاتھوں کھیل رہے ہیں جس کا شاید ان کو احساس ضرور ہوگا،اور غیر ملکی ایجنسیز نے" بلوچستان میں مزید کاروائیاں شروع کیں، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت امریکہ نے پاکستان سے طالبان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تا کہ طالبان کو پاکستانی حکومت کے مزیدخلاف کیا جا سکے اور طالبان کو فوج کے خلاف امداد دے کر لڑایا جائے اس طرح دونوں‌کو کمزور کیا جائےتا کہ وقت مناسب پر ان میں سے کوئی بھی ہمارے خلاف مزاحمت کی سکت نہ رکھے،گو کہ کافی طالبان ایسے بھی تھے جو کہ امریکہ کے خلاف برسر پیرکار تھے، مگر پاکستان کوامریکہ سے قطع نظر اپنی سلامتی کے پیش نظر بھی طالبان کی پاکستان مخالف کاروائیوں کی وجہ سے طالبان کے خلاف کاروائیاں کرنی پڑی،
صلیبیوں نے اپنے مقصد کے حصول کے لیے طالبان کو بہت ہی عمدہ انداز سے استعمال کیا ہے۔
طالبان جن کوغیر ممالک کی امداد حاصل ہے نے سرحد میں بھی پنجے گاڑے ، سوات میں تباہی پھلائی گئی اس تباہی کو امن معاہدے کے لیے استعمال کیا گیا " اس امن معاہدے کے پیچھے دشمن کے بہت ہی خطرناک اور پاکستان کو تباہ کرنے کے منصوبے تھے، جن کو اللہ تعالی نے ناکام بنایا، اگر سوات آپریشن نہ کیا جاتا تو شاید کچھ عرصہ بعد یا اب ہی پاکستان کی حالت یہ ہوتی جیسے شب برات،
کئی بار حکومت اور طالبان کے معاہدے ہوئے مگر سب فیل ہوئے کیونکہ طالبان کے پیچھے غیرملکی ہاتھ موجود ہیں، جن کے مطابق یا تو معاہدے ان کے مفاد کے ہوں ورنہ ہوں تو ٹوٹ جائیں، بلوچستان اور سوات میں امن معاہدے سے پہلے یا بعدکاروائیوں میں جو دہشت گرد ہلاک ہوئے ان میں‌ سے ایسے طالبان بھی تھے جو کہ اہم شماروں میں تھے جب ان کی مکمل چیکنگ کے لیے ان کے لباس اتارے گئے تو وہ غیر مسلم تھے، اس طرح کی خبریں تو اخباروں میں بھی چھپتی رہی ہیں،دوسری جانب طالبان کو ایک اور ذریعے سے بھی تباہی کے لیے استعمال کیا گیا اور وہ ہے اپنے مخالف عقائد کے لوگوں کے علماء ، مزارات، مساجد ، امام بارگاہوں کو نشانہ بنانا جو کہ اب طالبان اور ایجنسیز ملکر کر رہے ہیں، اور یہی شریعت طالبانی ہے، جس کا اسلام سے تعلق واسطہ نہیں، طالبان کے اسی فرقہ وارانہ ذہن کو ایران کے خلاف بھی استعمال کیا جائے گا ٬ پاکستان سے طالبان کے ذریعے "ان کوشیعہ مسلک کے خلاف بھڑکا کر" ایران کے اندرتباہی کا انتظام کیاجا سکتا ہے جس سے پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب ہو نگے دشمن ایجنسیز کا مقصدتباہی پھیلانا ہے اس لیے طالبان کا اسلامی لہذا سے شدت پسند ہونا ان کے لیے بہت فائدہ ماند ثابت ہو رہا ہے، جس سے دوسرے مخالف فرقہ کے لوگوں کو نشانہ بنانا خاص طور پرکسی ملک میں فسادات کا کام کرتا ہے ، اب ان طالبان اور ایجنسیز کے ساتھ پاکستان میں موجود ان کی ہم مسلک کالعدم تنظیمیں بھی شامل ہو گئی ہیں، ان سب+ طالبان کو جدید تربیت اور جدیداسلحہ پاکستان دشمن اپنے مقاصد کے حصول کے لیے فراہم کر رہے ہیں طالبان کو جھوٹے سپنے دکھا کر۔
ایک طرف تو امریکہ یہ بھی نہیں چاہتا کہ پاکستان سے طالبان ختم ہوں کیونکہ اس طرح اس کا پاکستان میں کاروائی کا کوئی جواز نہیں رہےگا اس لیے وہ اسرائیل بھارت و کو ان کی امداد سے نہیں روکتا،مگر دوسری جانب وہ یہ بھی نہیں چاہتا کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیار طالبان یا طالبان کو چلانے والوں کے ہاتھ لگ جائیں کیونکہ طالبان کو چلانے والوں میں اب وہ ممالک بھی شامل ہو گئے ہیں جن کی امریکہ سے سرد جنگ ہے، جبکہ دیگر ممالک خاص طور پر انڈیا کے منہ میں پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے پانی آ رہا ہے، غیر مسلم اس وقت طالبان کے ساتھ وہی کچھ کرنے جا رہے ہیں جو کہ امریکہ پہلے ان کے ساتھ جنگ افغانستان سے لے کرآج تک کر رہا ہے، طالبان کو چلانے والے غیر مسلم غیر ملکی ایجنٹس اپنے آپ کو بہت پکے سچے مسلمان کے طور پر طالبان کے سامنے پیش کر کے اور ان کوبہت ہی خوبصورت انداز میں پاکستان کو اپنی " طالبان کی" نام نہاد اسلامی مملکت اور پھر یہاں سے دنیا بھر میں جہاد کا جھانسا دے کر امداد ، اسلحہ اور بہت کچھ دے کر اپنے چنگل میں لے آئے ہیں، جہاں سے اب خود طالبان کا نکلنابھی مشکل ہے۔
میرا خیال ہے کہ میری اس مختصر گفتگو سے آپ اصل حقیقت کو سمجھ گئے ہونگے مگر یہ بات پکی ہے کہ خدانخواسطہ اگر پاکستان کو کچھ ہوا تو ملنا طالبان کو کچھ بھی نہیں سب ان لوگوں کے ہاتھ ہوگا جو آج ان کو چلا رہے ہیں،، مگر ان شآ اللہ پاکستان کو کچھ نہیں ہوگا۔ پاکستان کی ایجنسیزاس وقت بہت کام کر رہی ہیں مگر وہ بیچاری کریں تو کیا کریں خود ایجنسیز میں دشمن کے لوگ، طالبان الگ فتنہ، غیر ممالک کی ایجنسیز الگ مسلہ، دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والے مدارس الگ پریشانی، ہر طرف سے اس وقت پاکستان آرمی اور ایجنسیز سخت مشکالات کا شکار ہیں،اگر صرف طالبان کی بات ہوتی تو پاکستان آرمی ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ان کا قیمہ بنا کر رکھ دیتی، مگر طالبان کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنے والے ان کو سپورٹ،امداد، جدیداسلحہ، جدیدکمیونیکشن نظام،تربیت وغیرہم فراہم کرنے والے اصل پرابلم ہیں مگر ان شآ اللہ عزوجل ایک دن پاکستان کے دشمن منہ کی کھائیں گے۔
جب اپنے ہی جسم کا کوئی حصہ اتنا خراب ہو جائے کہ اس سے دوسرا حصہ بھی متاثر ہونا شروع ہو جائے تو پھر اس اپنے ہی حصے کو کاٹنا پڑتا ہے اسی طرح طالبان کو آپریشن کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
س وقت کئی وہ تنظیمیں جن کو کالعدم قرار دیا گیا تھاجس میں مشہور زمانہ سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی ،لشکر اسلام، -- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - وغیرہم بھی شامل ہیں جو کہ بلا واسطہ یا بلواسطہ غیر ملکی ایجنٹوں کا آلہ کار بنی ہوئی ہیں۔ ان تنظیموں میں سے کئ لوگوں‌ نے آپس میں‌ ملکر مزید کئی چھوٹی چھوٹی دہشت گرد تنظیمیں بنالی ہیں۔ ان سب کا مقصد صرف اور صرف پاکستانی فوج، اور حکومت کو کمزور کر کے پاکستان پراپنی عملداری قائم کرنا ہے۔
القائدہ حقیقت میں مسلمانوں‌ کی نہیں بلکہ صلیبیوں‌ کی مسلمانوں‌کو اسی طرح کو چکر دے کر بنائی ہوئی تنظیم ہے جس کا مقصد مسلمان ملکوں میں‌تباہی پھیلانا ہے، تا کہ یہاں‌پر اپنی عملداری قائم کی جاسکے اور بعد میں اس میں شامل بڑے بڑے عہدوں پر موجود بظاہر مسلمان مگر حقیقتاصیلبی اس حصہ پر صلیبیوں کا قبضہ کروا دیں۔اسی القائدہ کے پاکستان میں موجود طالبان اور دیگر تنظیموں‌سے بھی اسی سلسلے میں‌رابطے بھی رہتے ہیں۔

Last edited by S_S_G_Commando; 29-10-09 at 03:42 PM.
S_S_G_Commando آف لائن ہے   Reply With Quote
مندرجہ ذیل 5 صارفین نے S_S_G_Commando کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
shafresha (21-10-09), Student (18-10-09), فاروق سرورخان (27-10-09), یاسر عمران مرزا (27-10-09), اخترحسین (27-10-09)
پرانا 18-10-09, 07:00 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 17
مراسلات: 5,695
کمائي: 77,468
ميرا موڈ:
شکریہ: 2
1,825 مراسلہ میں 2,810 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔
The Great آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
The Great کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (27-10-09)
پرانا 18-10-09, 08:29 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
Student's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 175
کمائي: 4,058
ميرا موڈ:
شکریہ: 331
128 مراسلہ میں 283 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جاری کا انتظار رہے گا۔۔
Student آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Student کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (27-10-09)
پرانا 20-10-09, 12:04 PM   #4
Senior Member
مقبول
 
S_S_G_Commando's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 29
مراسلات: 167
کمائي: 1,591
ميرا موڈ:
شکریہ: 156
79 مراسلہ میں 152 بارشکریہ ادا کیا گیا
S_S_G_Commando کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں S_S_G_Commando کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سرورق پوسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

Last edited by S_S_G_Commando; 29-10-09 at 03:45 PM.
S_S_G_Commando آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 4 صارفین نے S_S_G_Commando کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
hasnan_1983 (28-10-09), Student (27-10-09), فاروق سرورخان (27-10-09), اخترحسین (27-10-09)
پرانا 20-10-09, 12:04 PM   #5
Senior Member
مقبول
 
S_S_G_Commando's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 29
مراسلات: 167
کمائي: 1,591
ميرا موڈ:
شکریہ: 156
79 مراسلہ میں 152 بارشکریہ ادا کیا گیا
S_S_G_Commando کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں S_S_G_Commando کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

.................................................. ........

Last edited by S_S_G_Commando; 20-10-09 at 12:12 PM. وجہ: تحریر ڈبل پوسٹ
S_S_G_Commando آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
S_S_G_Commando کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (27-10-09)
پرانا 27-10-09, 10:49 AM   #6
Senior Member
مقبول
 
S_S_G_Commando's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 29
مراسلات: 167
کمائي: 1,591
ميرا موڈ:
شکریہ: 156
79 مراسلہ میں 152 بارشکریہ ادا کیا گیا
S_S_G_Commando کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں S_S_G_Commando کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سرورق پوسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

Last edited by S_S_G_Commando; 29-10-09 at 03:46 PM.
S_S_G_Commando آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے S_S_G_Commando کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Student (27-10-09), فاروق سرورخان (27-10-09), اخترحسین (27-10-09)
پرانا 27-10-09, 11:16 AM   #7
ذیلی ناظم
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,188
کمائي: 117,050
شکریہ: 14,077
5,190 مراسلہ میں 11,554 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
اچھی کاوش ہے بھیا
لیکن بعض ایسے بنیادی حقائق ہیں جن پر ابھی شاید آپ کی نظر نہیں پڑی۔ اس وقت برسر پیکار عناصر خود کئی گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ ان کی فکر اور ان کے مقاصد آپس میں نہیں ملتے۔
اور القاعدہ کو صلیبی کہنے والی بات سے میں متفق نہیں، ہو سکتا ہے اس طرح کی کسی تنظیم کا خاکہ ان کے پاس بھی ہو اور یقینا ہو سکتا ہے ۔۔

بہر حال اچھی کوشش ہے، بہت سی باتیں قابل غور ہیں۔ اللہ آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ فرمائے اور انہیں راہ حق میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
__________________
قریب ہے یارو روزِ محشر چھپے گا کشتوں کا خون کیوں کر
جو چپ رہے گی زبانِ خنجر لہو پکارے گا آستیں کا

محتاج اصلاح و دعا
راجہ اکرام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (27-10-09)
پرانا 27-10-09, 11:46 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 52
مراسلات: 1,289
کمائي: 14,044
ميرا موڈ:
شکریہ: 2,465
759 مراسلہ میں 1,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : S_S_G_Commando مراسلہ دیکھیں
اس وقت کئی وہ تنظیمیں جن کو کالعدم قرار دیا گیا تھاجس میں مشہور زمانہ سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی ،لشکر اسلام، -- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - وغیرہم بھی شامل ہیں جو کہ بلا واسطہ یا بلواسطہ غیر ملکی ایجنٹوں کا آلہ کار بنی ہوئی ہیں۔ ان تنظیموں میں سے کئ لوگوں‌ نے آپس میں‌ ملکر مزید کئی چھوٹی چھوٹی دہشت گرد تنظیمیں بنالی ہیں۔ ان سب کا مقصد صرف اور صرف پاکستانی فوج، اور حکومت کو کمزور کر کے پاکستان پراپنی عملداری قائم کرنا ہے۔
القائدہ حقیقت میں مسلمانوں‌ کی نہیں بلکہ صلیبیوں‌ کی مسلمانوں‌کو اسی طرح کو چکر دے کر بنائی ہوئی تنظیم ہے جس کا مقصد مسلمان ملکوں میں‌تباہی پھیلانا ہے، تا کہ یہاں‌پر اپنی عملداری قائم کی جاسکے اور بعد میں اس میں شامل بڑے بڑے عہدوں پر موجود بظاہر مسلمان مگر حقیقتاصیلبی اس حصہ پر صلیبیوں کا قبضہ کروا دیں۔اسی القائدہ کے پاکستان میں موجود طالبان اور دیگر تنظیموں‌سے بھی اسی سلسلے میں‌رابطے بھی رہتے ہیں۔

پاکستان آرمی کی حربی صلاحیت کے بارے میں‌ کسی کو کوئی گمان و شبہہ نہیں‌ہے۔ لیکن پاکستان آرمی نہ تو کبھی پراپیگنڈہ جنگ کے لئے بنائی گئی تھی اور نہ ہی یہ آرمی اب تک کبھی پراپیگنڈہ جنگ کے سامنے ڈٹ سکی ہے۔ اس کی ایک سے زیادہ مثالیں موجود ہیں۔ میں ذاتی طور پر ان میں سے کسی طرف بھی جھکاؤ نہیں‌رکھتا، مقصد صرف اور صرف یہ دکھانا ہے کہ تمام تر کامیابیوں کے باوجود پاکستان آرمی ایک سے زائید بار اندرونی محاذ پر ہاری ہے۔

1۔ ایوب خان کے خلاف پراپیگنڈہ ، ایک فیلڈ‌مارشل ہوتے ہوئے بھی اور آرمی کی مکمل سپورٹ کے باوجود اس کو بے عزت ہوکرجانا پڑا۔ ارمی اس پراپیگنڈے کے آگے بے بس تھی۔ یہی قوم ایوب کتا ہائے ہائے کے نعرہ لگاتی رہی ، جبکہ آرمی اس کو 1965 کا اور تاشقند کا ہیرو قرار دیتی تھی۔ ساری قوم اس وقت جذباتی طور پر چارج تھی۔ آج کے "اسلامی نظام" کی طرح "ایوب دشمنی" میں‌مبتلا تھی۔ بعد میں بہت سے لوگ کہتے رہے کہ ایوب خان کا دور ایک سنہری دور تھا۔

2۔ سانحہ مشرقی پاکستان۔ پاکستان آرمی اپنی تمام تر جنگی صلاحتیوں کے باوجود ، پراپیگنڈہ جنگ ہار گئی۔

3۔ بھٹو، گو کہ بھٹو کو ہٹانے والا ایک آرمی افسر تھا، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اس وقت پراپیگنڈہ کی وجہ سے "پہیہ جام" میں‌مبتلا ہوا۔ جس نے فوج پر بے تحاشا دباؤ ڈالا کہ بھٹو کو ہٹایا جائے۔ صحیح یا غلط کیا تھا، اس سے قطع نظر، پراپیگندہ کے دباؤ کا پاکستان آرمی مقابلہ نہیں‌کرسکی۔

4۔ افغان روس جنگ۔ یہ وہ وقت ہے جب پاکستان آرمی نے پراپیگنڈہ کا فائیدہ اٹھایا لیکن پراپیگنڈہ ان کا بنایا ہوا نہیں تھا۔ اس پراپیگنڈہ کے آرکیٹیکٹ ، یقینی طور پر سی آئی اے کے دماغ‌تھے جنہوں نے موقع محل کی مناسبت سے مدرسہ نیٹ‌ورک قائم کرنے کو پلان کیا اور پاکستان آرمی نے اس میں صرف لاجسٹک کی حد تک یا ورکر بی (کارکن شہد کی مکھیوں) جتنا کا م کیا۔ اس سے زیادہ اگر کوئی پاکستان آرمی کو کریڈت دیتا ہے تو وہ بعد میں بے قابو ہوجانے والے طوفان کو دیکھے۔

5۔ موجودہ طوفان طالبان صرف اس لئے ہے کہ پاکستان آرمی یا پاکستان کی حکومت اس پراپیگنڈہ جنگ سے لڑنا ہی نہیں جانتی۔ وہی لوگ جو ایوب کتا ہائے ہائے کے نعرے لگاتے رہے، پہیہ جام کرتے رہے، مدرسہ نیٹ ورک کو ایندھن فراہم کرتے رہے ، آج پاکستان کو "اسلامی نظام" کے پراپیگنڈہ کا ایندھن فراہم کررہے ہیں۔

کیا یہ پاکستانی فوج کی برائی ہے؟ جی نہیں، یہ ایک منفی فیڈ بیک ہے کہ کیا درست کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان آرمی کو یہ جاننا ضروری ہے کہ ان کی ففتھ کالم سے لڑنے کی صلاحیت بالکل صفر ہے۔ اس صلاحیت کو راتوں رات کھڑا کرنا ہوگا، ان الفاظ کے ساتھ یہ جنگ جیتنی ہے کہ اگر کوئی اس پراپیگنڈہ کو برا کہے تو لوگ اس کو موت کے گھاٹ اتار دیں۔

جس طرح "اسلامی نظام" کا موجودہ نعرہ ہے کہ جس کو سن کر مسلمان بھی اندھے ہو گئے ہیں کہ اپنی ہی اسلامی حکومت ، اپنی ہی مسلم فوج کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔ اس طرح یہ ضروری ہے کہ عوام کو پاکستان کے "اسلامی جمہوری نظام " کے بارے میں بتایا جائے۔، یہ سمجھایا جائے کہ پاکستان کو بہتری کی ضرورت تو ہے لیکن موجودہ نطام کو اکھاڑ‌کر کسی نئے نظام کو لانے کی ضرورت نہیں۔

جسم کو آپ رسی سے باندھ سکتے ہیں‌، ذہن کو نہیں۔

پاکستان میں اس وقت جنگ، ذہن سے لڑی جارہی ہے۔ ہر شخص ایک فرضی "اسلامی نظام" کے لئے قائیل اور مائیل ہوچکا ہے۔ جسی اخبار کو اٹھا کر دیکھ لیں وہ اسی "اسلامی نظام " یا "اسلامی جہاد" کے گن گا رہا ہے۔ حزب التحریر، اور دیگر کالعدم جماعتوں سے پاکستان بھرا پڑا ہے۔ کیا ان جماعتوں‌کو کالعدم قرار دینے سے یہ جماعتیں ختم ہوگئی ہیں ۔ جو آئیڈیالوجی یہ جماعتیں سکھا رہی ہیں وہ صرف اور صرف پاکستان کی تباہی کا راستہ ہے۔ اس کا جواب صرف اور صرف پراپیگنڈہ سے ممکن ہے۔

دشمن یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ یہ جنگ صرف ذہن کو قائیل و مائیل کرکے جیتی جاسکتی ہے۔ مدرسہ نعیمیہ کے مولانانعیمی کا قتل اور اس طرح‌ کے بہت سے دوسرے بزرگان اور مولویوں‌کا قتل اس بات کا کو بین ثبوت ہے کہ دشمن ایسی کسی بھی ذہنی کوشش کو ختم کردیتا ہے جو پاکستان سے محبت کی کوشش ہو۔

اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام کی تمام پراپیگنڈہ مشینری کو موبیلائز کیا جائے ، مولانا حضرات کو اعتماد میں لیا جائے اور ان "مذہبی ہتھیار بند" دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جائے۔ زیادہ تر دہشت گرد صرف اس لئے سرگرم ہیں‌کہ پاکستان کے مولویوں نے خود کش حملہ کے حرام ہونے کے بارے میں بآواز بلند فتوے نہیں دئے ہیں۔ اگر روز ریڈیو اور ٹی وی پر اس پراپیگنڈہ جنگ کا مقابلہ کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ جیت پاکستان آرمی کی ہوگی۔

افسوسناک مقام یہ ہے کہ پاکستان کی پراپیگنڈہ مشینری بھی نادانستہ طور پر وہ کچھ کررہی ہے کہ جو پاکستان کے دشمنوں کے حق میں‌جارہا ہے۔

میں خدا نخوستہ "اسلامی نظام:" کو "ایکسس آف ایول:" نہیں کہہ رہا ۔

لیکن آپ اوپر دی ہوئی ہر مثال میں صاف پہچان سکتے ہیں کہ یہ "شیطانی ہاتھ" کس کا تھا یا کن لوگوں کا تھا۔ "ایوب کتا ہائے ہائے" کا نعرہ ہو، یا "پہیہ جام" یا "طالبان مدرسہ نیٹ ورک"‌ ہو یا "سانحہ مشرقی پاکستان" ہو ۔۔ یا پھر آج کے "اسلامی نظام" کا نعرہ ہو۔ ان سب کا ایندھن تھا مذہبی جذبات کا چڑھاؤ۔ اس جنگ کا علاج بندوق سے نہیں‌ بلکہ ایک وسیع و عریض پراپیگنڈہ وار سے ہی ممکن ہے۔

آپ لاکھ لوگوں کو مارئے، نظریاتی جنگ ختم نہیں ہوگی۔

میں سو فی صد اس بات سے متفق ہو کہ یہ ففتھ کالمی طریقہ کار، یہودی طریقہ کار ہے۔ پاکستانی عوام اپنے ہی نظریات کے نام پر بے وقوف بن رہے ہیں۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 27-10-09 at 11:58 AM.
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے فاروق سرورخان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
S_S_G_Commando (27-10-09), اخترحسین (27-10-09)
پرانا 27-10-09, 02:39 PM   #9
Senior Member
مقبول
 
Student's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 175
کمائي: 4,058
ميرا موڈ:
شکریہ: 331
128 مراسلہ میں 283 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسی مہینے ایک برٹش ٹی وی کو انٹر یو میں حکیم اللہ محسود نے کہا جو کہ بعد میں ایک خبر کی صورت میں اخبارات میں بھی چھپا کہ " پاکستان پر عملداری قائم کرنے کے بعد ہم سرحدوں‌کا رخ کریں گے، بھارت کا رخ ہم پاکستان پر اپنی عملداری کے بعد کریں‌گے " یہ بیان برطانوی ٹی وی کے حوالے سے میں‌نے بذات خود اخبار میں پڑھا، اسی بیان کو مد نظر رکھتے ہوئے انڈیا نے اپنی آرمی کو تیار کر لیا ہے کہ پاکستان سے طالبان انڈیا پر حملہ کریں گے۔ یہ سب کیا ہے ،،، اس کا کیا مطلب ہے، صاف بلکل صاف وہی باتیں نظر آ رہی ہیں جو کہ Commando کی تھریڈ میں مو جود ہیں۔
فاروق بھائی میں سمجھ نہیں پایا آپ کی بات کو،،، کیا آپ Commando والی تھریڈ کو پراپیگنڈہ سمجھ یا کہہ رہے ہیں ؟؟؟؟


__________________
دیکھئے لائیو ٹی وی چینلز
__________________
دہشتگردوں کا جو یار ہے۔۔۔۔۔۔غدار ہے غدار ہے
طالبان کا جو یار ہے ۔۔۔۔۔۔ غدار ہے غدار ہے

Last edited by Student; 27-10-09 at 02:44 PM.
Student آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے Student کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
S_S_G_Commando (27-10-09), اخترحسین (27-10-09)
پرانا 27-10-09, 04:13 PM   #10
Senior Member
مقبول
 
S_S_G_Commando's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 29
مراسلات: 167
کمائي: 1,591
ميرا موڈ:
شکریہ: 156
79 مراسلہ میں 152 بارشکریہ ادا کیا گیا
S_S_G_Commando کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں S_S_G_Commando کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
اچھی کاوش ہے بھیا
لیکن بعض ایسے بنیادی حقائق ہیں جن پر ابھی شاید آپ کی نظر نہیں پڑی۔ اس وقت برسر پیکار عناصر خود کئی گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ ان کی فکر اور ان کے مقاصد آپس میں نہیں ملتے۔
اور القاعدہ کو صلیبی کہنے والی بات سے میں متفق نہیں، ہو سکتا ہے اس طرح کی کسی تنظیم کا خاکہ ان کے پاس بھی ہو اور یقینا ہو سکتا ہے ۔۔

بہر حال اچھی کوشش ہے، بہت سی باتیں قابل غور ہیں۔ اللہ آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ فرمائے اور انہیں راہ حق میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
1- شکریہ جناب! اس میں میری کوشش کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ کئ سنسر لگے ہوئے ہیں اس لیے میں وہ نہیں لکھ سکتا جن کو میں بذات خود حق الیقن جانتا ہوں،
2- میری ان حقائق پر نظر نہیں ہے بلکہ میں ان کو جانتا ہوں کیو نکہ یہ میری۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن یہ سب برسرپیکار گروپ دانستہ یا نادانسۃ طور پر غلط ہاتھوں‌میں‌چلے گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔غیر مسلم ایجنٹوں‌ نے ان کی ہی فکروں‌ کو مزید پروان چڑھا کر ان کو استعمال کیا ہے۔
مثلاً ایک گروہ کا ذہن ہے کہ فلاں‌ فرقہ درست نہیں وہ کافر ہے تو غیر مسلم نے ان کی ہی اس فکر کو مزید پروان چڑھا کر مخالف فرقہ کے خلاف استعمال کیا اور مخالف کی عبادت گاہوں اور علماء کو نشانہ بنایا گیا۔
اسی طرح‌ غیر مسلمانوں نے مسلمانوں‌کا روپ دھار کر ان تنظیموں‌میں داخل ہو کر ان کی فکروں‌ کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں تباہی کا انتظام کیا۔
3- القاعدہ کی اصلیت کے بارے میں آپ تب جان سکیں گے جب آپ اور میں شاید قبر میں ہوں اور ہماری اولادیں‌ مورخین اورصلیبی ایجنٹوں کی لکھی ہوئی تحریر یں‌پڑھیں گے مگر اس وقت میں آپ کو یہ نہیں‌ کہہ سکوں‌گا کہ راجہ صاحب میں نے ٹھیک لکھا تھا مگر آپ کو پتہ نہیں تھا اس لیے آپ متفق نہیں تھے۔میں‌نے یہ نہیں کہا کہ یہ صلیبیوں‌نے ‌بنائی ، بنوائی مسلمانوں سے ہی گئی ہے اور پھر اس سے اپنے ہی خلاف پراپیگنڈہ کرایا گیا تا کہ مسلمانوں میں مقبول ہو۔ اور اب مسلمانوں‌کوان ہی کے ہاتھوں مروایا جا رہا ہے،اور اگر ان شہید ہونے والے مسلمانوں کے ساتھ یہ اپنےدس لاکھ فوجی بھی خود کش حملوں‌میں‌مروا کر مسلمان مملک پر قبضہ کر لیں یہ سودا غیر مسلم ممالک کے لیے مہنگا نہیں۔ یہ تو اپنی بیٹیاں‌ تک مسلمان حکمرانوں‌کو خریدنے کے لیےدیتے رہے ہیں۔ اگر کوئی تنظیم مسلمانوں نے بنائی بھی تھی تو اس میں‌بھی غیر مسلموں کے ایجنٹ موجود ہیں، میرایقین ہے کہ اگر حماس اور الفتح اپنے اختلافات ختم کر دیں اور اکھٹے ہو جائیں تو شاید اسرائیل کا وجود بھی نہ رہے دنیا میں، مگر افسوس ان لوگوں‌ میں موجود غیر مسلم ایجنٹوں نے ان کو اقتدار کی جنگ میں‌ڈال دیا۔

آہ اس وقت تو یہی دعا لب پہ آتی ہے

اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے
امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے

جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
پردیس میں وہ آج غریب الغربا ہے

وہ دین ہوئی بزم جہاں‌ جس سے چراغاں
اب اسکی مجالس میں نہ بتی نہ دیا ہے

بگڑی ہے کچھ ایسی کہ بنائے نہیں بنتی
ہے اس سے یہ ظاہر کہ یہی حکم خدا ہے

کل دیکھئے پیش آئے غلاموں کو ترے کیا
اب تک تو ترے نام پہ اک اک فدا ہے

جو دین کہ ہمدردِ بنی نوعِ بشر تھا
اب جنگ و جدل چار طرف اس میں بپا ہے

ہم نیک ہیں یا بد ہیں پھر آخر ہیں تمارے
نسبت بہت اچھی ہے مگر حال برا ہے

فریاد ہے اے کشتیِ امت کے نگہباں
بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا ہے

ڈر ہے کہیں یہ نام بھی مٹ نہ جائے آخر
مدت سے اسے دورِ زماں میٹ رہا ہے

کر حق سے دعا امت مرحوم کے حق میں
خطروں میں بہت آ کے جہاز اس کا گھرا ہے


S_S_G_Commando آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے S_S_G_Commando کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
اخترحسین (27-10-09), راجہ اکرام (27-10-09)
پرانا 27-10-09, 04:27 PM   #11
ذیلی ناظم
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,188
کمائي: 117,050
شکریہ: 14,077
5,190 مراسلہ میں 11,554 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

باقی باتیں بعد میں
اس وقت اس دعا میں آپ کے ساتھ شریک ہوں
راجہ اکرام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (27-10-09)
پرانا 27-10-09, 05:30 PM   #12
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,138
کمائي: 13,190
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,857
536 مراسلہ میں 1,181 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے یہ سمجھ نہیں آتی آخر ہر کوئی طالبان فوبیا میں ہی کیوں پھنسا ھوا ھے؟؟؟
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 27-10-09, 05:40 PM   #13
ذیلی ناظم
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,188
کمائي: 117,050
شکریہ: 14,077
5,190 مراسلہ میں 11,554 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اخترحسین مراسلہ دیکھیں
مجھے یہ سمجھ نہیں آتی آخر ہر کوئی طالبان فوبیا میں ہی کیوں پھنسا ھوا ھے؟؟؟
اختر بھائی
یہ گریٹ گیم کا حصہ ہے۔
ہمیں اس فوبیا میں اس طرح پھنسا دیا گیا ہے کہ ہم ہر واقعے کی ذمہ داری ان پر ڈال دیتے ہیں، اور تفتیش کرنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کرتے۔
جس دن ہم نے افواہوں کے بجائے تحقیق شروع کر دی تو سارے چہرے بے نقاب ہو جائیں گے۔
امریکہ، اسرائیل، بھارت اور وہ سب جو اس پورے کھیل کے سرغنے ہیں سامنے آ جائیں گے۔
لیکن اس کے لئے جرات و ہمت چاہیے، دشمن کی آنکھوں آنکھیں ڈال کر بات کرنےکا حوصلہ چاہیے۔

اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب افواج پاکستان اور دیگر قومی ادارے ان تمام دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیں گے۔ بس ضرورت ہے مخلص قیادت کی جو وطن عزیز کی خارجہ پالیسی کی سمت درست کر سکے۔

دعا کریں کہ
خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
راجہ اکرام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے راجہ اکرام کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
S_S_G_Commando (27-10-09), فاروق سرورخان (27-10-09)
پرانا 27-10-09, 06:05 PM   #14
Senior Member
مقبول
 
S_S_G_Commando's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 29
مراسلات: 167
کمائي: 1,591
ميرا موڈ:
شکریہ: 156
79 مراسلہ میں 152 بارشکریہ ادا کیا گیا
S_S_G_Commando کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں S_S_G_Commando کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Student مراسلہ دیکھیں
اسی مہینے ایک برٹش ٹی وی کو انٹر یو میں حکیم اللہ محسود نے کہا جو کہ بعد میں ایک خبر کی صورت میں اخبارات میں بھی چھپا کہ " پاکستان پر عملداری قائم کرنے کے بعد ہم سرحدوں‌کا رخ کریں گے، بھارت کا رخ ہم پاکستان پر اپنی عملداری کے بعد کریں‌گے " یہ بیان برطانوی ٹی وی کے حوالے سے میں‌نے بذات خود اخبار میں پڑھا، اسی بیان کو مد نظر رکھتے ہوئے انڈیا نے اپنی آرمی کو تیار کر لیا ہے کہ پاکستان سے طالبان انڈیا پر حملہ کریں گے۔ یہ سب کیا ہے ،،، اس کا کیا مطلب ہے، صاف بلکل صاف وہی باتیں نظر آ رہی ہیں جو کہ Commando کی تھریڈ میں مو جود ہیں۔
فاروق بھائی میں سمجھ نہیں پایا آپ کی بات کو،،، کیا آپ Commando والی تھریڈ کو پراپیگنڈہ سمجھ یا کہہ رہے ہیں ؟؟؟؟[/URL]
اصل یہ ہی ہے یہ بیان یہاں‌ پوسٹ کر کے کوزے میں دریا بند ہو گیا ہے۔ یعنی کتاب کا ٹائٹل
اس کے اندر جو تھا وہ میں نے نہایت ہی نہایت ہی مختصر اندز میں بیان کیا ہے۔
S_S_G_Commando آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
S_S_G_Commando کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (27-10-09)
پرانا 27-10-09, 08:20 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 52
مراسلات: 1,289
کمائي: 14,044
ميرا موڈ:
شکریہ: 2,465
759 مراسلہ میں 1,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Student مراسلہ دیکھیں
اسی مہینے ایک برٹش ٹی وی کو انٹر یو میں حکیم اللہ محسود نے کہا جو کہ بعد میں ایک خبر کی صورت میں اخبارات میں بھی چھپا کہ " پاکستان پر عملداری قائم کرنے کے بعد ہم سرحدوں‌کا رخ کریں گے، بھارت کا رخ ہم پاکستان پر اپنی عملداری کے بعد کریں‌گے " یہ بیان برطانوی ٹی وی کے حوالے سے میں‌نے بذات خود اخبار میں پڑھا، اسی بیان کو مد نظر رکھتے ہوئے انڈیا نے اپنی آرمی کو تیار کر لیا ہے کہ پاکستان سے طالبان انڈیا پر حملہ کریں گے۔ یہ سب کیا ہے ،،، اس کا کیا مطلب ہے، صاف بلکل صاف وہی باتیں نظر آ رہی ہیں جو کہ Commando کی تھریڈ میں مو جود ہیں۔
فاروق بھائی میں سمجھ نہیں پایا آپ کی بات کو،،، کیا آپ Commando والی تھریڈ کو پراپیگنڈہ سمجھ یا کہہ رہے ہیں ؟؟؟؟
[/URL]
سلام سٹوڈینٹ،
آپ کے سوال کو سرخ کردیا ہے۔ جواب دیکھئے:
میں --- Commando والی تھریڈ کو پراپیگنڈہ --- نہیں کہہ رہا۔

ففتھ کالم پراپیگنڈہ کیا ہے۔
ففتھ کالم پراپیگنڈہ، افواہیں پھیلانے کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں‌ ایسے بیان اور افواہیں پھیلائی جاتی ہیں جو دیکھنے اور سننے میں تو بہت بھلی لگتی ہیں کہ لوگ ان خیالات سے چپٹ جاتے ہیں لیکن درحقیقت یہ زہر ہوتا ہو جو ان افواہوں پر یقین رکھنے والوں کو تباہ و برباد کردیتا ہے۔ گویا چینی میں لپٹا ہوا سست الاثر زہر۔۔۔ جو آہستہ آہستہ اثر کرتا ہے ۔ انگریزی میں اس کو آپ "سلو موشن ایسپلوژن" کہہ سکتے ہیں۔

جیسا کہ Commando نے لکھا کہ

اقتباس:
یہ سب برسرپیکار گروپ دانستہ یا نادانسۃ طور پر غلط ہاتھوں‌میں‌چلے گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔غیر مسلم ایجنٹوں‌ نے ان کی ہی فکروں‌ کو مزید پروان چڑھا کر ان کو استعمال کیا ہے۔


یہ ایک درست حقیقت ہے۔ یہ برسر پیکار گروپ نادانستہ طور پر ایک بہت بڑے پراپیگنڈے کا شکار ہوئے ہیں۔ اس پراپیگنڈہ کا بنیادی خیال یہ ہے۔

1۔ امریکہ کافر ہے۔ مسلمانوں‌کے خون میں‌ہاتھ رنگتا ہے۔ ہر فوجی اور غیر فوجی قابل قتل ہے۔
2۔ پاکستان فوج امریکہ کا ساتھ دیتی ہے ، کافروں کا ساتھ دینے والی فوج کافر ہے ، واجب القتل ہے۔
3۔ حکومت پاکستان ، پاکستان فوج کو چلاتی ہے، کافر کا ساتھی کافر ہے، واجب القتل ہے
4۔ "پاکستان کا عوام " کام کرکے حکومت کو ٹیکس دیتا ہے، جس سے حکومت چلتی ہے، فوج چلتی ہے۔ کافر کا ساتھ دینے والا کافر ہے، واجب القتل ہے ہر پاکستانی کافر اور واجب القتل ہے۔
5۔ جنت ایک عظیم جگہ ہے، جہاں صرف مومن ہی جائنگے اور سب سےپہلے مجاہد

ان نکات کے صحیح یا غلط ہونے قطع نظر، سے چونکہ اس کریہہ پلان کو ان الفاظ میں پیش کرکے کامیاب ہونا مشکل ہے لہذا ان خیالات کو طرح طرح کی تاویلات کی مدد سے اس طرح‌پیش کیا جاتا ہے کہ یہ بآسانی ہضم ہوجائے۔

طالبان، آج ملک کے کونے کونے میں بکھرے ہوئے ہیں، طالبان بنانے کا پراسیس کچھ اس طرح ہے جیسے ایک درخت کا بیج ڈالنا، پھر اس کو کھا، دھوپ ، ہوا، پانی فراہم کرنا۔ پھر ایک دن اس میں کچا پھل آئے اور پھر وہ پھل پک کر تیار ہوجائے۔

طالبان پر مشتمل گروپ سارے پاکستان میں سرگرم ہیں۔ یہ معصوم ذہنوں کو گھیر گھار کر مختلف بہانوں ایسے مدارس میں لے جاتے ہیں، جہاں ان کا اچھی طرح برین واش کیا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ گھر بیٹھے طالبان کے ہمدرد ہیں، اس لئے کہ وہ طالبان کو امریکہ مخالف کوئی قوت سمجھتے ہیں۔

آپ میری بات لکھ لیجئے۔

آج طالبان ، اور القاعدہ دو الگ الگ اشیاء نہیں‌ہیں۔ یہ اسلام کا نام لے کر مسلمانوں کے خلاف ایک مکمل سازش ہے۔

Commando کا یہ بیان دیکھئے۔ ایک سو فی صد حقیقت ہے۔

اقتباس:
اسی طرح‌ غیر مسلمانوں نے مسلمانوں‌کا روپ دھار کر ان تنظیموں‌میں داخل ہو کر ان کی فکروں‌ کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں تباہی کا انتظام کیا۔
3- القاعدہ کی اصلیت کے بارے میں آپ تب جان سکیں گے جب آپ اور میں شاید قبر میں ہوں اور ہماری اولادیں‌ مورخین اورصلیبی ایجنٹوں کی لکھی ہوئی تحریر یں‌پڑھیں گے مگر اس وقت میں آپ کو یہ نہیں‌ کہہ سکوں‌گا کہ راجہ صاحب میں نے ٹھیک لکھا تھا مگر آپ کو پتہ نہیں تھا اس لیے آپ متفق نہیں تھے۔میں‌نے یہ نہیں کہا کہ یہ صلیبیوں‌نے ‌بنائی ، بنوائی مسلمانوں سے ہی گئی ہے اور پھر اس سے اپنے ہی خلاف پراپیگنڈہ کرایا گیا تا کہ مسلمانوں میں مقبول ہو۔ اور اب مسلمانوں‌کوان ہی کے ہاتھوں مروایا جا رہا ہے،اور اگر ان شہید ہونے والے مسلمانوں کے ساتھ یہ اپنےدس لاکھ فوجی بھی خود کش حملوں‌میں‌مروا کر مسلمان مملک پر قبضہ کر لیں یہ سودا غیر مسلم ممالک کے لیے مہنگا نہیں۔
آج آپ کو اس فورم پر بیشتر لوگ طالبان یعنی القاعدہ کے حامی نظر آئیں گے۔ وہ آج بھی اپنی معصومیت اور نادانستگی میں یہ سمجھتے ہیں‌کہ --- القاعدہ اور طالبان --- ایک معصوم، قرآن و سنت پر یقین رکھنے والے ، روس کے خلاف جہاد کرنے والے ، اسلام دوست قسم کے "مجاہد"‌ ہیں۔

جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

روس کی جنگ کے خاتمہ تک یہ قوت جن بنیادوں‌پر ہموار کی گئی وہ تھا ان کا "اسلامی جذبہ" ۔ یہاں تک تو آپ کے اور ان کے جذبات میں‌ مماثلت رہی لیکن روس افغان جنگ کے خاتمہ کے کچھ عرصہ بعد ہی ان میں‌ اسلام دشمن قوتوں نے قبضہ جمانا شروع کردیا۔ اس وقت طالبان کسی موثر قیادت سے محروم تھے۔ ان کے مذہبی جذبات اور ان کے جنگجو ٹریننگ کو سب سے پہلے پاکستان کو پاش پاش کرنے کے لئے تیار کیا گیا۔ نعرہ ان کو دیا گیا ---- "پاکستان میں اسلامی نظام" ۔۔۔ یہ اتنا خوبصورت نعرہ ہے کہ پاکستان کا ہر دوسرا شخص بناء سوچے سمجھے "آگ آگ" چلا کر بھاگنا شروع ہوگیا۔ دور کیوں‌جائیے، اسی فورم پر دیکھئے، ہر بوڑھا اور جوان، بناء سوچے سمجھے "اسلامی نظام"‌ کا نعرہ لگا رہا ہے۔ اور القاعدہ کے پراپیگنڈہ کا شکار ہے کہ --- طالبان اور القاعدہ --- ایک "عظیم اسلامی نظام" کے علمبردار ہیں۔ بہت خوشی سے کہتے ہیں کہ "ایسا طالبان فوبیا کھڑا کیا گیا ہے" ۔ یہ صرف ایک افسوس ناک قسم کی ناواقفیت کی بناء پر ہے۔

طالبان-القاعدہ گروپ کو ایک متبرک --امریکہ مخالف--- گروہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ صرف ٹھنڈے دل سے دیکھنے کی ضرورت ہے کہ حقیقت کیا ہے۔

پاکستان میں ہونے والے ہر دھماکہ کی ذمہ داری کس نے قبول کی ہے، پاکستان جی ایچ کیو پر حملہ کی ذمہ داری کس نے قبول کی ہے؟ القاعدہ - طالبان گروہوں نے۔

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ بہت سے پاکستانی، طالبان کے خلاف کچھ بھی سننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ حتی کہ ان کو معصوم لوگوں کا خون ، جی ایچ کیو پر حملہ نظر نہیں آتا۔

ان کو یہ بھی نظر نہیں آتا کہ محاذ کے پیچھے ہندوستان کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم پاکستانیوں کی تعداد --- طالبان کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد سے کم ہے۔ یعنی طالبان اب تک زیادہ پاکستانی قتل کرچکے ہیں۔ طالبان ، ہندوستان کی نسبت کہیں زیادہ پاکستانی تنصیبات تباہ کرچکے ہیں۔


اس میں قصور کسی طالبان ورکر بی یعنی کام کرنے والی شہد کی مکھی کا نہیں ہے۔ زیادہ تر لڑنے والے لوگ آپ کی طرح مسلمان ہیں۔ ان کے ذہنوں میں یہ بٹھایا گیا ہے کہ "پاکستان حکومت اور پاکستان فوج" امریکہ کی پروردہ -- "ایک کافر حکومت اور کافر فوج" ہے۔ اب یہ معصوم لوگ اپنے جذبہ ایمانی کو اپنے ہی خلاف استعمال کررہے ہیں۔

آپ میرے مراسلہ کو جتنا چاہیں ڈسکاؤنٹ کریں لیکن آج کل "شاہ جی" ڈان اخبار کے ایک آرٹیکل کا ترجمہ کررہے ہیں ۔ جس میں ان دشمن عناصر کے ساتھ کام کرنے والے ایک نوجوان کا بیان ہے۔ جس نے پاکستان میں "حزب التحریر" جیسی دشمن اسلام جماعت کی بنیاد رکھی۔ یہ اس کا پاکستان میں‌ڈائریکٹر تھا۔ جب شاہ جی یہ ترجمہ مکمل کرلیتے ہیں تو آپ اس کا اقبال جرم پڑھئیے ۔

بنیادی بات یہ ہے کہ جو بھی آپ کو آپ کی اپنی بنائی ہوئی حکومت اور فوج کے خلاف کھڑا کرتا ہے، وہ آپ کا دشمن ہے۔

یہ دشمن ایک بہت ہی تھوڑی تعداد میں مذہبی وعظ اور لکھے ہوئے لٹریچر کی مدد سے اسلامی نظام کے نام پر ایسے جذبات ابھار رہا ہے جو ایک عام انسان کو پاکستان کی حکومت اور فوج سے متنفر کرتے ہیں۔

Last edited by فاروق سرورخان; 27-10-09 at 08:22 PM.
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
Student (27-10-09)
جواب

Bookmarks

Tags
9/11, گمان, پاکستان, پاکستانی, پسند, وزیر, لوگ, نظر, ممکن, ایران, اللہ, امریکہ, اسلامی, حل, حماس, حال, خلاف, زمانہ, طالبان, عیسائی, عالمی, عرصہ, صحابہ, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عجیب حقیقت فیصل ناصر عمومی بحث 2 12-03-09 04:59 AM
حقیقت نگاری وسیم قہقہے ہی قہقے 3 04-01-09 05:15 PM
حقیقت نگاری وسیم قہقہے ہی قہقے 0 22-10-08 10:39 PM
حقیقت میاں شاہد ذاکر دہلوی 0 22-04-08 11:31 AM
حقیقت Ashfaq Ahmed گپ شپ 2 24-09-07 08:50 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger