واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


حق کی تلاش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-05-09, 09:07 PM   #1
حق کی تلاش
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 09-05-09, 09:07 PM

کفر کے اندھیرے سے نکل کر اسلام کی روشنی میں آنے والی ایک میکسیکن نزاد یھودی لڑکی (اسلامی نام فاطمہ) جس نے اپنی زندگی کے اٹھائیس سال یھودی گھرانے اور یھودی ماحول میں گزارے تھے۔ اس کی روداد ھدایت اسی کی زبانی۔
حق کی تلاش
چار سال قبل جبکہ میری زندگی ایک بے معنی زندگی تھی میرے ذہن میں کئی سوالات اٹھتے تھے جنکے جوابات مجھے نہ تو یھودیوں کی مذہبی کتابوں میں ملے نہ ہی عیسائیوں کی بالخصوص یہ سوال کہ خدا اور بندے کا کیا رشتہ ہے مجھے بہت پریشان کرتا تھا۔
اسلام کا بیج
انہی دنوں، میں اپنی تعلیم کے سلسلہ میں لندن میں مقیم تھی کہ میرا تعارف ایک مسلمان عرب گھرانے سے ہوا،اس گھر کی خاتون کی پرسکون زندگی کو دیکھ کر میں نے ان سے اس کا راز پوچھا انھوں نے جواب دیا کہ اسلام نے عورت کے حقوق کی ذمہ داری اسکے شوہر اور اہل خانہ پر ڈال کر اس کے مقام کو بہت بلند کر دیا ہے ۔ نیز اولاد کی تربیت کے لئے ماں اور باپ دونوں کی ذمہ داریوں کو واضح کر دیا ہے جس کی ادائیگی ان کے لئے ضروری ہے، خاتون کے اس جملے نے مجھ پر گہرا اثر ڈالا اور میرے اندر اسلام کو سمجھنے کا جذبہ پیدا کر دیا۔
اللہ کی پہچان
ایک مرتبہ میں لندن کی تفریح کے ارادے سے نکلی راستہ میں میرا گزر ایک مسجد کے پاس ہوا میں اندر چلی گئی وہاں ایک باریش بزرگ موجود تھے انھوں نے میرا استقبال کیا اور پورے ادب و احترام کے ساتھ مجھ سے درخواست کی کہ میں مسجد کے احترام میں اسکارف پہن لوں مجھے بھی انکی بات ماننے میں کوئی اعتراض نہیں ہوا اس طرح میں اللہ کے گھر میں داخل ہوئی وہ بزرگ میرے ساتھ بات کرتے رہے پھر آپ نے قرآن مجید کا ایک نسخہ اور اسلام کے موضوع پر چند انگریزی کتابیں مجھے دیں، جب میں مسجد سے نکلی تو ایک عجیب طمانیت اور سکون میرے وجود کا احاطہ کئے ہوئے تھا پھر میں نے ان کتابوں کو پڑھنا شروع کیا مسجد میں ہونے والے ہفتہ واری پروگراموں میں بھی شریک ہونے لگی جس سے مجھے اسلام کو سمجھنے میں بہت تعاون ملا اور میں نے اس بات کو سمجھ لیا کہ اسلام اپنے متبعین کے لئے پوری زندگی بلکہ مرنے کے بعد والی زندگی کے لئے بھی ایک دستور پیش کرتا ہے اسلام کی جس خوبی نے مجھے خصوصیت سے متاثر کیا وہ ایک مسلمان کا حضرت آدم سے لیکر آخری نبی حضرت محمد تک تمام انبیاء پر ایمان لانا ہے حتی کہ وہ حضرت عیسی کو بھی نبی مانتے ہیں مجھے متاثر کرنے والی اسلام کی دوسری خصوصیت خدا اور بندے کا بلا واسطہ ربط ہے جس میں مذہبی ٹھیکیداروں کی کسی طرح کی اجارہ داری نہیں ہوتی۔
میری زندگی کے دو سال کشمکش میں گزر گئے ایک طرف جلد اسلام قبول کرنے کا شوق تو دوسری طرف یہ خدشہ کہ میرا خاندان اور معاشرہ میرے اس اقدام کو قبول نہیں کریگا۔
لیکن ایک دن جب کہ میں ایک پروگرام میں شریک تھی اچانک نہ معلوم کس طاقت نے مجھے کھڑا کر دیا کہ میں نے کھڑے ہوکر امام کے سامنے کلمہ شھادت پڑھ دیا اور کہا کہ میں آج سے حجاب کی پابند رہوں گی میرے اسلام قبول کرنے پر امام کی خوشی قابل دید تھی لیکن خوشی کی اصل حقدار تو میں تھی اور میں خوش بھی تھی کیونکہ آج میں کفر سے نکل کر اسلام میں آئی تھی اور اللہ نے مجھے حجاب کی دولت سے نوازا تھا۔
قبول اسلام کے بعد خاندان کا میرے ساتھ رویہ
مسلمان ہونے کے بعد لندن میں میرا قیام زیادہ مدت تک نہیں رہا لیکن اس مدت میں لندن میں مجھے اپنے اسلام قبول کرنے یا حجاب کی وجہ سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی حالانکہ میں ایک یونیورسٹی کی طالبہ تھی۔
تعلیم مکمل کرکے جب میں مکسیکو واپس آئی تو میرے گھر والوں نے مجھ میں تبدیلی کو محسوس کیا میرے سر پر پڑا اسکارف انکی الجھن کا سبب تھا ایک دن اچانک میرے والد نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھ لیا جس سے انھیں گہرا صدمہ پہونچا وہ میرے اسلام کو کبھی قبول نہیں کر سکے حتی کہ انھوں نے میرے قبول اسلام کے اسباب کو سننا بھی گوارہ نہ کیا یہی حال میرے بھائی اور امی کا تھا میرے رشتہ دار اور دوست و احباب بھی مجھ سے دور ہو گئے یہودی برادری ایک متحد برادری ہے وہ اپنے اندر کسی طرح کی تبدیلی برداشت نہیں کرتی لہذا میرے ابا نے مجھے گھر سے نکالنے کا فیصلہ کیا ،ماں کو بھی باپ کے اس فیصلہ پر خاموشی اختیار کرنی پڑی، میرے والد نے ایک سال تک مجھ سے بول چال بند کرلی میرے بھائی نے بھی میرے اسلام کو قبول نہیں کیا اسے میرے حجاب پر سخت اعتراض تھا۔یہ سب تھا لیکن مجھے اپنے گھر والوں یا معاشرہ سے کوئی شکایت نہ تھی کیونکہ مومن تو والدین کے ساتھ حسن سلوک کا مامور ہے چنانچہ میں نے گھر چھوڑ دیا تنہا رہنے لگی لیکن گھر والوں سے تعلقات منقطع نہیں کئے ان سے ملتی رہی تاکہ ایک راہ کھلی رہے۔
اسی معاشرہ نے مجھے قبول کیا
مکسیکو میں رہتے ہوئے مجھے وہاں کی عوام سے کوئی تکلیف نہیں پہنچی ہاں چند لوگوں کا یہ خیال تھا کہ مجھے کینسر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میرے بال جھڑ رہے ہیں اسی کو چھپانے کے لئے میں سر پر اسکارف ڈالتی ہوں۔ بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے بچہ ہوا ہے لہذا سردی سے محفوظ رہنے کے لئے میں اسکارف پہنتی ہوں میں اس موقع کو غنیمت سمجھ کر اسلام کا تعارف کراتی اور اللہ کا فضل ہے کہ میں اپنی کئی سہیلیوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی اور اللہ نے انھیں اسلام کی توفیق دی۔
شیطانی وسوسہ
شیطان نے بھی مجھے گمراہ کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا میکسیکو ایک گرم ملک ہے وہاں کی گرمی میں اسکارف کا پہننا تقریبا ناممکن سا لگتا ہے شیطان نے مجھے سمجھانے کی کوشش کی کہ اگر میں گرمی کی وجہ سے حجاب ترک کرتی ہوں تو شرعا اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے اور کسی کو مجھ سے شکایت بھی باقی نہیں رہیگی لیکن اس خیال پر میں استغفار کرتی اور شیطان سے اللہ کی پناہ چاہتی۔
ایک خواب جس نے میرے بھائی کو بدل دیا
کچھ مدت گزر جانے کے بعد میرا بھائی میرے پاس آیا اور پوچھا کیا تمھارے پاس تمھارے نبی کی کوئی تصویر ہے؟ میں نے کہا نہیں۔ اس نے کہا کہ تمھارے نبی میرے خواب میں آئے تھے انھوں نے مجھ سے کہا ہم کسی پر اسلام کے لئے جبر نہیں کرتے۔اس واقعہ کے بعد میرے ساتھ بھائی کے رویہ میں تبدیلی آگئی اسے میرے حجاب پر بھی کوئی اشکال نہ رہا نیز وہ مجھ سے ملنے جلنے اور بات چیت بھی کرنے لگا۔
یہ سب اللہ کا انعام ہے
یہ سب اللہ محض اللہ کا فضل ہے کہ اس نے مجھے اسلام کی توفیق دی جو انسانی دل و دماغ کو چیلینج کرتا ہے، جو انسان کو کفر کی تاریکیوں سے اسلام کے نور میں لے آتا ہے، جو امن،محبت اور درگزر کا درس دیتا ہے،جو تمام آسمانی مذاہب کا احترام کرنا سکھاتا ہے، جو انسان میں عزت نفس اور خود اعتمادی پیدا کرتا ہے اور سب سے بڑھ کر بندے کو بلا واسطہ اپنے رب سے جوڑتا ہے۔

الألوکہ
مسجد میں داخل ہوتے وقت یہودی، نکلتے وقت مسلمان
ترجمہ و تلخیص :۔ خالد ندوی
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 236
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-05-09), منتظمین (09-05-09)
پرانا 09-05-09, 09:25 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے تجویز کرتا ہوں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-05-09), ابن آدم (09-05-09)
جواب

Tags
کتابوں, پہچان, قرآن, لڑکی, لندن, نماز, مکمل, ماں, مجید, مسجد, معلوم, معاشرہ, آج, ایمان, اللہ, اسلام, اسلامی, بھائی, تلاش, تعلیم, خدا, دوست, راستہ, عورت, صدمہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger