واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


حلوہ کھانے کے بعد علماء اور رہنما ہسپتال پہنچ گئے، حالت خطرے سے باہر:

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-09, 11:29 PM   #1
حلوہ کھانے کے بعد علماء اور رہنما ہسپتال پہنچ گئے، حالت خطرے سے باہر:
عدنان دانی عدنان دانی آن لائن ہے 17-12-09, 11:29 PM

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف مذہبی جماعتوں کے علماء اور رہنما مبینہ طورپر زہریلی مٹھائی کھانے کے بعد خراب ہونے پر ہسپتال پہنچ گئے۔ پولی کلینک ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار احمد نے بتایا کہ ابتدائی جائزے کے بعد یہ ایک حادثاتی زہر خورانی تھی۔ لیکن اس حوالے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ درست حقائق کا پتہ چل سکے۔انھوں نے بتایا کہ تمام مریضوں کی طبیعت اب بہتر ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مختلف مذہبی جماعتوں کے علماء اور رہنما مبینہ طور پرزہریلی مٹھائی کھانے کے بعد طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ہسپتال داخل ہونے والوں میں جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ، رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان اور مولانا سمیع الحق کے بیٹے راشد الحق سمیت دس افراد شامل ہیں۔جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے سینیٹر مولانا غفور حیدری نے برطانوی ریڈیوسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام ملک بھر کی مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے جید علماء کی کانفرس منعقد ہونا تھی۔انھوں نے بتایا کہ کانفرس میں انھیں بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن ایجنڈے کے بارے میں اسی روز یعنی جمعرات کو مطلع کیا گیا تھا اس لیے انھوں نے کانفرس کے ایجنڈے پر مشاورت کرنے کے لیے پارلیمنٹ لاجز میں واقع ان کی رہائش گاہ میں جمعیت علما اسلام فضل الرحمان گروپ، جمعیت علما اسلام سمیع الحق گروپ کے علاوہ جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کو مشاورت کے لیے بلایا۔انھوں نے بتایا کہ اس دوران مفتی منیب الرحمان بھی کانفرس کے شرکت کے حوالے سے بات کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گے۔ مولانا غفور حیدری کے مطابق اس دوران چائے کا اہتمام کیا گیا جس میں بسکٹ کے ساتھ مٹھائی بھی تھی۔ انھوں نے کہا کہ مٹھائی کھاتے ہی میٹنگ میں شریک بارہ سے پندرہ لوگوں کی طبعیت خراب ہونا شروع ہو گئی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ مٹھائی کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی ہے۔انھوں نے بتایاکہ مہمانوں کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ وہ ایک روز پہلے ہی سعودی عرب سے حج کا فریضہ ادا کرکے واپس اسلام آباد پہنچے تھے۔ اور ان کی غیر موجودگی میں گھر پر کوئی نامعلوم شخص جج کی مبارکباد کے طور مٹھائی دے گیا تھا جو ان کے باورچی نے چائے کے ساتھ پیش کی۔انھوں نے کہا کہ بظاہر زہریلی مٹھائی کا ٹارگٹ وہ ہی تھے لیکن چونکہ وہ ذیابیطس کے مریض ہیں اس وجہ سے انھوں نے میٹھا کھانے سے گریز کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے باورچی کی طبیعت بھی خراب ہے اور جب وہ حالت بہتر ہو گی تو وہ معلوم کروائیں گے کہ مٹھائی کون دے گیا تھا۔کانفرس کے بارے میں بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کانفرس میں ملک میں شدت پسندی کے واقعات کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ اور اس مقصد کے لیے مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کرنا تھی۔دوسری جانب جمعیت علما اسلام سمیع الحق گروپ کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی شاہ عبدالعزیز نے بتایا کہ وہ مولانا غفور حیدری کے گھر اجلاس میں موجود تھے جس میں ان کی جماعت نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ حکومت کے کہنے پر دہشت گردی اور خودکش حملوں کے خلاف فتویٰ نہیں دے گی۔انھوں نے کہا کہ کیونکہ شدت پسندی ایک حساس معاملہ ہے اور حکومتی دباوٴ کے باوجود سوچ بچار کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے بتایا کہ اس دوران زہریلی مٹھائی کا واقع پیش آ گیا۔شاہ عبدالعزیز نے بتایا کہ کہا کہ زہریلی مٹھائی علماء کے خلاف کوئی سازش ہو سکتی ہے اس لیے حکومت فوری طور اس بات کی تفتیش کرے کہ مولانا کے گھر مٹھائی کا ڈبہ کس نے پہنچایا تھا۔اسلام آباد کے سرکاری پولی کلینک ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار احمد نے بتایا کہ دس افراد تشویشناک صورتحال میں ہسپتال لائے گئے۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی جائزے کے بعد یہ ایک حادثاتی زہر خورانی تھی۔ لیکن اس حوالے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ درست حقائق کا پتہ چل سکے۔انھوں نے بتایا کہ تمام مریضوں کی طبیعت اب بہتر ہے اور ان کے معدے صاف کرنے کے بعد ضروری ادویات دی گئی ہیں اور جلد انھیں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

اردو پواینٹ
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
Senior Member

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 290
Reply With Quote
پرانا 18-12-09, 06:12 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: karachi
مراسلات: 311
کمائي: 4,853
شکریہ: 7
167 مراسلہ میں 329 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ حلوہ ہی کھاتے رہے گے۔ اور لوگوں کو لڑواتے ہرے گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نام نہاد مولوی مردہ باد
naeemuddin آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-12-09, 10:08 AM   #3
Member
اجنبی
 
پاک سپائی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مراسلات: 39
کمائي: 879
شکریہ: 72
31 مراسلہ میں 102 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ بچائے ان سے ۔
پاک سپائی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-12-09, 11:29 AM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آمین

ابھی تو ابتدا ہے

آگے













































آہو
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-12-09, 12:10 PM   #5
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,238
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-12-09, 12:12 PM   #6
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Adnandani مراسلہ دیکھیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیا ہے ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-12-09, 02:01 PM   #7
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,238
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ گیس کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-12-09, 02:47 PM   #8
Senior Member
 
گوندل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
کمائي: 16,103
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے تو لگتا ہے کہ یہ حلوے کی کوئی نئی قسم ایجاد کی ہے۔ جو ہر طرح کے نقصان سے پاک ہے۔
__________________
عابد
گوندل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-12-09, 12:49 AM   #9
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,238
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہاں آپ نے بالکل ٹھیک کہا
ویسے آپ اگر چاہو تو بے شک کھا سکتے ہو
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
گوندل (22-12-09)
جواب

Tags
com, php, کلینک, کس, گھر, واقعات, چاہیے۔, موقع, مقصد, منتقل, اردو, اسلام, اسلامی, جلد, خودکش, خلاف, ذیابیطس, شخص, علماء, علاج, عبدالعزیز, عرب, غفور, صورتحال, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پمز ہسپتال فائرنگ نیلم خان خبریں 2 22-10-10 02:49 PM
لاہور کے جناح اسپتال کے باہر فائرنگ فیصل ناصر خبریں 1 01-06-10 05:36 AM
سردارنی نے اپنے سردار جی کو ہسپتال سے SMS کیا: The Great قہقہے ہی قہقے 1 08-09-09 07:38 PM
ایک عجیب ہسپتال ! طاھر دلچسپ اور عجیب 8 06-07-08 06:32 PM
برٹنی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا محمدعدنان فن و فنکار 1 12-03-08 06:57 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger