واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-12-11, 11:02 AM   #1
حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ
سحر سحر آن لائن ہے 07-12-11, 11:02 AM

حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے یزید کے ہاتھ پر بیعت اس لیےنہیں کی تھی کیونکہ یزید میں اسلامی حکمران میں جو خصوصیات ہونی چاہیےتھیں وہ نہیں تھیں ۔
یعنی کہ وہ کبائر گناہ کا مرتکب ہوتا تھا اور صغیرہ گناہوں سے بچتا نا تھا
ظالم اور فاسق تھا اور امت میں اس سے کہیں زیادہ متقی انسان موجود تھے

میرا اپ سے سوال ہے کہ کیا ہمارے حکمرانوں میں یزید کی تمام خصوصیات موجود نہیں
یہ حکمران بھی کبائرگناہ میں ملوث ہیں ، ظالم ہیں اور فاسق ہیں ۔ ان سے ذیادہ متقی لوگ معاشرے میں موجود ہیں
تو کیاہم کو ان حکمرانوں کے ہاتھ پر بیعت کرنی چاہیے؟
یا ان کے مقابلے میں حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی طرح ڈٹ جاناچاہیے
کیاہم حکومت کےخلاف اعلان جنگ کرسکتے ہیں ؟
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے

 
سحر's Avatar
سحر
Administrator
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 737
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-12-11), یاسر عمران مرزا (07-12-11), نبیل خان (07-12-11), ملک اظہر (07-12-11), مرزا عامر (07-12-11), wajee (07-12-11), احمد نذیر (12-12-11), بٹ جی (07-12-11), حسن قادری (07-12-11), رضی (07-12-11), شمشاد احمد (07-12-11), شعبان نظامی (26-12-11), عبدالقدوس (07-12-11), عبداللہ آدم (07-12-11), عروج (08-12-11)
پرانا 07-12-11, 11:36 AM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حکمران یزید سے چار ہاتھ آگے ہیں ۔ اب ان کے آگے ڈٹا کیسے جائے ؟
سب سے پہلے اپنی ذات میں ایمانی قوت پیدا کی جائے اس کے بعد کسی باطل کے خلاف ڈٹ جانے کی قوت خود بخود پیدا ہو جائے گی
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (07-12-11), wajee (07-12-11), حسن قادری (07-12-11), رضی (07-12-11), سحر (07-12-11), شمشاد احمد (07-12-11), عبدالقدوس (07-12-11), عروج (08-12-11)
پرانا 07-12-11, 11:58 AM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,668
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں مرزا عامر بھائی سے متفق ہوں
ویسے بھی حسینّ کی طرح ڈٹ جانے کے لیے جذبہ بھی حسینی چاہئے، افسوس سے کہنا چاہوں گا فی الحال تو بشمول میرے ہر بندہ قربانی کے لیے دوسرے کی جانب ہی دیکھتا ہے ہاں زبانی کلامی تو سب ایک دوسرے سے آگے ہوتے ہیں۔
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (07-12-11), مرزا عامر (07-12-11), wajee (07-12-11), رضی (07-12-11), سحر (07-12-11), شمشاد احمد (07-12-11), عروج (08-12-11)
پرانا 07-12-11, 02:01 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,612
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی ہاں اس میں کیا شک ہے قوت ایمانی سے ہی باطل کو دبایا جاسکتا ہے
جزاک اللہ خیرا
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (07-12-11), مرزا عامر (07-12-11), رضی (07-12-11), شمشاد احمد (07-12-11), عروج (08-12-11)
پرانا 07-12-11, 02:20 PM   #5
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Nov 2011
مراسلات: 165
کمائي: 3,187
شکریہ: 439
140 مراسلہ میں 371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے کہ یہ قوت ایمانی حکمرانوں کے بجائے اس بد ترین نظام کے خلاف کرنی چاہیے جس کی وجہ سے آج ہم تاریخ کے اس دوراہے پر کھڑے ہیں۔
حضرت امام حسین علیہ السلام نے بھی صرف یزید کے خلاف آواز نہیں اٹھائی تھی بلکہ اس نظام حکومت کے خلاف بھی آواز اٹھائی تھی جو اس وقت رائج تھا۔ یقینا اس نظام میں ایک صالح انسان کا مسند حکومت پر بیٹھنا دشوار تھا۔
یہ میرا موقف ہے آپ اس سے اختلاف بھی کر سکتے ہیں۔
شعبان نظامی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شعبان نظامی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (07-12-11), بٹ جی (07-12-11), رضی (07-12-11), عروج (08-12-11)
پرانا 07-12-11, 02:43 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 07-12-11, 04:01 PM   #7
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فی الحال تو ہم خود ہی بلیاں ہیں ۔ یعنی جرم ہمارا بھی ہے ۔
ان حالات میں ڈاکٹر اسرا احمد کی بات یاد آگئی کہ ہم مسلمانوں پر جو مصیبتیں آ رہی ہیں اس میں پہلے قصوروار عرب ہیں جن کی زبان میں قران نازل ہوا اور انہوں نے اسے بھلا دیا،
دوسرے نمبر پر قصوروار ہم پاکستانی ہیں ۔ جنہوں نے اسلام کے نام پر یہ وطن حاصل کیا اور غیر اسلامی کاموں میں لگ گئے اور اپنا وعدہ بھلا دیا ۔
پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہوگا ۔ انفرادی اور پھر اجتماعی طور پر ۔ اس کے بعد
شاید باطل سے ٹکرانے کی ضرورت ہی نہ پڑے
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
wajee (07-12-11), رضی (07-12-11), عبدالقدوس (07-12-11)
پرانا 07-12-11, 04:34 PM   #8
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ سب میرا سوال سمجھ نہیں سکے
میں اپنی بات کو ذرا تفصیل سے بیان کرتی ہوں
ہم بطور مسلمان حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا اپنے حکمران سے مخالفت کرنے اور حکمران کے مقابل ڈٹ جانے کو عین اسلامی اور جہاد کہتےہیں اور ان کی شہادت کو اسلام کی بقا کے لیے ضروری بھی کہتےہیں
لیکن ساتھ ساتھ پاکستانی حکمران جو یزید سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں
ان کے خلاف جہاد اسلحہ سے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہیں ۔ حکمرانوں کے سامنے اسلحہ سے جہاد کو فساد قرار دیتے ہیں
کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (07-12-11), مرزا عامر (07-12-11), رضی (07-12-11), شمشاد احمد (07-12-11), عبدالقدوس (07-12-11), عبداللہ آدم (07-12-11)
پرانا 07-12-11, 04:53 PM   #9
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Nov 2011
مراسلات: 165
کمائي: 3,187
شکریہ: 439
140 مراسلہ میں 371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تو کیا آپ کے خیال میں‌امام حسین علیہ السلام نے یزید کے خلاف مسلحہ جدو جہد کی تھی؟

اسی لیے بعض احباب معرکہ کربلا کو دو شہزادوں کی جنگ بھی کہہ دیتے ہیں۔
میرے نزدیک یزید ملعون شخص تھا۔ ایسے شخص کے بارے میں ہمارے لوگوں کا اس کو شہزادہ کہنا نعوذ باللہ خود اپنے آپ کو یزیدیوں کے ساتھ شامل کرنے کے مترادف ہے؟؟؟
شعبان نظامی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شعبان نظامی کا شکریہ ادا کیا
موجو (07-12-11), ملک اظہر (07-12-11), رضی (07-12-11), عبدالقدوس (07-12-11)
پرانا 07-12-11, 05:05 PM   #10
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تو آپ کے کہنے کا مقصد ہے کہ حضرت حسین نے یزیدی لشکر کے سامنے تلوار نہئں نکالی تھی اور بغیر جنگ ہوئے خاموشی سے سب شہید ہوتے گئے تھے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-12-11, 06:07 PM   #11
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آج کل کے لوگوں، یعنی ہم سب میں، ہمت کہاں ہے ایسا کرنے کی۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-12-11, 06:38 PM   #12
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
آپ سب میرا سوال سمجھ نہیں سکے
میں اپنی بات کو ذرا تفصیل سے بیان کرتی ہوں
ہم بطور مسلمان حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا اپنے حکمران سے مخالفت کرنے اور حکمران کے مقابل ڈٹ جانے کو عین اسلامی اور جہاد کہتےہیں اور ان کی شہادت کو اسلام کی بقا کے لیے ضروری بھی کہتےہیں
لیکن ساتھ ساتھ پاکستانی حکمران جو یزید سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں
ان کے خلاف جہاد اسلحہ سے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہیں ۔ حکمرانوں کے سامنے اسلحہ سے جہاد کو فساد قرار دیتے ہیں
کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بہت مختلف حالات ہیں ۔ میں نے جو اپنے مراسلے میں کہا کہ حکمران یزید سے چار ہاتھ آگے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے حکمران انسان نہیں بلکہ آج کا نظام ہے ۔
آپ کس کے خلاف تلوار یا بندوق اٹائیں گے زرداری کے؟؟ اس کے بعد اس سے بڑا 30 مار خان آ جائے گا۔ ہم سمجھتے تھے کہ مشرف کے جانے کے بعد شاید پاکستان جنت کا منظر پیش کرنے لگے گا ۔ لیکن کچھ الٹا ہی ہو گیا۔ اور یہ کہاوت بھی مشہور ہے کہ ہر گھر سے بھٹو نکلے گا تم کتنے بھٹو مارو گے ۔
تو ہم کسے قتل کریں ۔ پارلیمنٹ کو بم سے اڑا دیں ؟؟ اس کے بعد نئے شیطٰن جو لائن میں لگے ہیں آ جائیں گے ۔
ہماری حکومت کی کمان کا مرکز فی الحال وائیٹ ہاؤس ہے لوگ غلطی سے اسلام آباد سمجھتے ہیں ۔ حکمران طبقہ انتا فریبی اور اتنا چھپا ہوا ہے شاید یہ واشنگٹن میں بیٹھ کر بھی نظر نا آئے ۔
جب دشمن نظر ہی نا آ رہا ہو تو کیا ہوا میں تہر چلائیں گے۔
دوبارہ عرض کر دیتا ہوں ۔ اچھے حکمران چاہیئں تو سب سے پہلے بنیاد کو درست کر نا ہو گا اور بنیاد ہے ایمانی قوت جو 200 روپے مہینے کی کیبل کے ہاتھوں برباد ہو رہی ہے ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-12-11), موجو (07-12-11), محمد یاسرعلی (08-12-11), احمد نذیر (11-12-11), رضی (07-12-11), سحر (07-12-11), شعبان نظامی (26-12-11), عبدالقدوس (07-12-11), عروج (08-12-11)
پرانا 07-12-11, 08:17 PM   #13
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
بہت مختلف حالات ہیں ۔ میں نے جو اپنے مراسلے میں کہا کہ حکمران یزید سے چار ہاتھ آگے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے حکمران انسان نہیں بلکہ آج کا نظام ہے ۔
۔
کہنے والے کہتے ہیں کہ
حضرت حسین رضی اللہ عنہ بھی یزید کے خلاف نہیں بلکہ نظام کے خلاف کھڑے ہوئے تھے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (12-12-11), رضی (07-12-11)
پرانا 07-12-11, 09:59 PM   #14
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ خوارج جیسی باتیں کیسے شروع کر دیں آپ نے سحر آپی؟؟

آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس دور میں ایسی سب باتیں قابل گردن زنی ہوتی ہیں.

کچھ بھی ہو جائے، زرداری ہمارا ""شرعی"" حکمران ہے، اب ہم اسے ہٹانے کے مجاز ہی نہیں ہیں ، چہ جائیکہ ہم ایسا سوچنے لگیں. . . . اس کو اللہ ہی اٹھائے گا ، بس اسی کی مشیت پر اپ کو بھی راضی ہو جانا چاہیے جیسے ہم سب راضی ہیں !!!

آپ اسلحہ لے کر نکلنے کی بات فرما رہی ہیں، جبکہ لوگ یہاں یہی ماننے کو تیار نہیں ہیں کہ ہم ایک نظام باطل کے شکنجے میں جکرے ہوئے ہیں، کوئی عمران خان کے انے پر تن من دھن وارنا چاہتا ہے تو کوئی اپنی باری کے انتظار میں اسی نظام کی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے.

یہ نظام جس نے قران و سنت کے سپریم ائین ہونے کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا ہوا ہے، جس میں اللہ کی بجائے بندے قانون سازی، حلال و حرام کے فیسلے کرتے ہیں، جہاں قران کی آیات قانون نہیں صرف ثواب دینے والی سطور ہیں. . . . . .

اس لیے اس نظام کی یزید کے نظام سے کوئی ادنی سی نسبت بھی نہیں ہے، اس دور میں اللہ کا قانون دستور العمل تھا، عدالتیں فیصلے قران و سنت سے کرتی تھیں،معاشی اور معاشرتی میدانوں میں غیر اسلامی اور حیا باختہ طرز عمل کو کسی بھی طرح سرکاری سرپرستی حاصل نہ تھی، درست ہے کہ زیادتیاں ہوئیں اور بہت ہوئیں لیکن زیادتیاں قانون کی شکل میں لازم نہیں ٹھہرائی گئی تھیں. . . . . جہاد فی سبیل اللہ اس وقت بھی جاری تھا جس کی وجہ سے ہی حسین رضی اللہ عنہ نے ایک شق یہ پیش کی تھی کہ مجھے سرحدوں پر جہاد کے لیے جانے دو.!!!

یزید ((اللہ اس کو معاف فرمائے(( نے کسی مرحلے پر بھی مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ میں کفار کا دست راست بننا گوارا نہیں کیاتھا، اور نہ ہی کفار سے دوستیوں کا کوئی اشارہ ملتا ہے، موسٹ وانٹڈ کی سطح تک اگے بڑھ جانا تو بڑی دور کی بات ہے.


مسلح جدوجہد کسی بھی فلسفے یا تحریک یا انقلاب کا اخری فیز ہوا کرتی ہے، ابھی تو اس عوام کو اس نظام کی حقیقت سے روشناس کروائیں،جیسے اللہ فرماتا ہے کہ::
اور اسی طرح ہم اپنی ایات کھول کھول کر بیان کرتے ہیں تاکہ مجرمین کی راہ کھل کر سامنے اجائے((الانعام(

اور اس کا اللہ کے دین کے ساتھ کھلا کھلا تصادم اور تضاد ہی واضح کر دیں تو بڑی بات ہے. . . .لوگوں کو سمجھائیں کہ یہ صرف سسٹم کی خرابی نہیں ہے جسے ہم اج بھگت رہے ہیں، یہ صرف ایک پارٹی یا جمات کی کرپشن نہیں ہے جو ہمیں ڈبو رہی ہے، بالکہ یہ من حیث القوم اللہ کا حق حاکمیت بندوں کو دے دینے اور 64 سال اس کے واپس لینے کا خیال بھی نہ انے کی سزا ہے !!!

اس کام کے کرتے ہوئے کم از کم 10 سال بعد کسی ایسے امکان پر غور کیا جا سکتا ہے کہ اب کیا کیا جائے !!! البتہ اگر اسلامی جماعیں اس نہج پر تربیت شروع کر دیں تو یہ کام جلد سے جلد بھی ہو سکتا ہے ،ہمارے زرخیز مٹی کی کوئی کمی نہیں ہے ذرا سا نم چاہیے بس !!!

وما علینا الا البلاغ المبین
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"

Last edited by عبداللہ آدم; 07-12-11 at 10:12 PM. وجہ: word correction
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (08-12-11), احمد نذیر (11-12-11), رضی (07-12-11), سحر (07-12-11), شمشاد احمد (07-12-11)
کمائي نے عبداللہ آدم کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
07-12-11 رضی لوگوں کو سمجھائیں کہ یہ صرف سسٹم کی خرابی نہیں ہے جسے ہم اج بھگت رہے ہیں، یہ صرف ایک پارٹی یا جمات کی کرپشن نہیں ہے جو ہمیں ڈبو رہی ہے، بالکہ یہ 100
پرانا 07-12-11, 10:45 PM   #15
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
آپ سب میرا سوال سمجھ نہیں سکے
میں اپنی بات کو ذرا تفصیل سے بیان کرتی ہوں
ہم بطور مسلمان حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا اپنے حکمران سے مخالفت کرنے اور حکمران کے مقابل ڈٹ جانے کو عین اسلامی اور جہاد کہتےہیں اور ان کی شہادت کو اسلام کی بقا کے لیے ضروری بھی کہتےہیں
لیکن ساتھ ساتھ پاکستانی حکمران جو یزید سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں
ان کے خلاف جہاد اسلحہ سے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہیں ۔ حکمرانوں کے سامنے اسلحہ سے جہاد کو فساد قرار دیتے ہیں
کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟


سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حجاج سے پہنچنے والی (برائیوں کی) شکایت ان (انس بن مالک رضی اللہ عنہ) سے کی گئی تو انھوں نے کہا کہ صبر کرو کیونکہ اس کے بعد جو دور تم پر آئے گا، وہ تو اس سے بھی بدتر ہو گا، اسی طرح ہمیشہ ہوتا رہے گا یہاں تک کہ تم اپنے پروردگار سے جا ملو اور میں نے (یہ سب) تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (08-12-11), مرزا عامر (08-12-11), احمد نذیر (11-12-11), شمشاد احمد (07-12-11)
جواب

Tags
ہوتا, ہاتھ, کرنی, کرسکتے, گناہ, لوگ, موجود, مقابلے, ملوث, اللہ, انسان, اسلامی, اعلان, تمام, جنگ, حکومت, حکمران, حکمرانوں, حسین, حضرت, خلاف, رضی, زیادہ, سوال, طرح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 11:05 AM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger