واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


خانساماں اور پاکستان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-05-09, 10:35 PM   #1
خانساماں اور پاکستان
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 05-05-09, 10:35 PM

یہ بات عام ہو چکی کہ نہ پاکستان کو امریکہ پر اعتماد ہے اور نہ امریکہ کو پاکستان پر
ایک کام کریں۔ ذرا اپنے خانساماں کو روزانہ رات ڈھائی بجے جگا کر چائے بنوانا شروع کریں۔گوشت سبزی کی خریداری کا روزانہ بل مانگیں اور اس کے سامنے حساب کتاب کریں۔ اس کے پکائے ہوئے کھانے میں مین میخ نکالیں۔ فارغ بیٹھا ہو تو گاڑی دھونے پر لگا دیں۔ چوکیدار چھٹی پر ہو تو گیٹ پر کھڑا کردیں۔ ڈرائیور نہ آئے تو شوفر کا کام لے لیں۔ تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کرے تو ہڈ حرام کہیں۔ وہ چھٹی مانگے تو دو موٹی موٹی گالیاں دیں۔اس سب کے باوجود بھی خانساماں بظاہر جی سر جی سر ہی کرتا رہے گا۔

لیکن پھر ہوگا یہ کہ خانساماں سے ہر دوسرے تیسرے دن اتفاقا کھانا جل جائے گا، سالن میں نمک انتہائی تیز ہوجائیگا، اس سے اچانک ٹرے چھوٹ جائے گی اور ٹی سیٹ کرچی کرچی ہوجائے گا۔ کسی دن چولہا پھٹ جائے گا۔گاڑی دھوتے دھوتے وہ بلی کو بھگانے کے لیے پتھر جو مارے گا تو ونڈ سکرین پر جا لگے گا۔ ڈرائیونگ کرتے کرتے وہ کسی اور کی گاڑی ٹھوک دے گا۔

آپ کو سمجھ میں ہی نہیں آئے گا کہ بیس برس سے اچھی بھلی نوکری کرتے کرتے خانساماں اچانک ایسا کیوں ہوگیا ہے۔آپ ہوا میں مکے چلاتے رہیں گے، منہ سے جھاگ نکالتے رہیں گے، نوکری سے برطرف کرنے کی دھمکی دیتے رہیں گے لیکن اسے نوکری سے نہیں نکالیں گے کیونکہ اتنی تنخواہ میں ایسا خانساماں مشکل ہی سے ملے گا جس سے آپ ہرکام اپنی شرائط پر لینا چاہیں۔

آئیے موضوع بدلیں
نائن الیون کے اڑتالیس گھنٹے بعد نائب امریکی وزیرِ خارجہ رچرڈ آرمٹیج نے واشنگٹن میں موجود آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل محمود احمد کے ذریعے جنرل پرویز مشرف کو یہ پیغام دیا کہ اگر آپ ہمارے ساتھ نہیں ہیں تو پھر ہمارے دشمنوں کے ساتھ ہیں اور اگر دشمنوں کے ساتھ ہیں تو پھر ہم آپ کو بھی افغانستان کی طرح پتھر کے زمانے میں پہنچادیں گے۔

مرتا کیا نہ کرتا پاکستان کنپٹی پر پستول محسوس کرتے ہوئے حکم کی تعمیل پر راضی ہوگیا۔ امریکہ نے ایک ہاتھ سے پاکستان کی جیب میں ڈالر ٹھونستے ہوئے کہا کہ جتنے طالبان اور القاعدہ پکڑوا گے ان کا کمیشن الگ سے ملے گا۔ اب پکڑو ڈنڈا اور شروع ہوجائو بیٹے !

واشنگٹن نے کہا اپنی مغربی سرحدوں کو القاعدہ اور طالبان کے لیے بند کردو، پاکستان نے ایک لاکھ فوج بٹھا دی۔ واشنگٹن نے کہا فلاں فلاں تنظیم پر پابندی لگا دو، پاکستان نے پابندی لگا دی۔

اب جبکہ یہ بات عام ہوچکی ہے کہ نہ پاکستان کو امریکہ پر اعتماد ہے اور نہ آپ کو پاکستان پر۔تو پھر کیا کیا جائے۔ ایک حل تو یہ ہے کہ پاکستان کو اٹھا کر موزمبیق کی جگہ منتقل کردیا جائے اور موزمبیق کو افغاستان کا ہمسایہ بنا دیا جائے ورنہ آپ چاہیں تو پشتو کی یہ مثال اپنے خانساماں سے لے کر اقوامِ عالم تک یکساں لاگو کرسکتے ہیں۔

آپ ایک پختون کو پیار محبت سے دوزخ میں دھکیل سکتے ہیں لیکن بندوق کے زور پر جنت میں بھی نہیں لے جا سکتے۔ واشنگٹن نے کہا قبائلی علاقوں میں جو بھی مشتبہ شخص نظر آئے اسے ختم کردو یا ہمارے حوالے کرو۔ پاکستان نے قبائلی علاقوں میں مسلح کاروائی شروع کردی اور چھ سو سے زائد لوگ کمیشن پر امریکہ کے حوالے کر دیے۔
واشنگٹن نے کہا تم سستی دکھا رہے ہو۔ پاکستان نے کہا حضور کوبرا ہیلی کاپٹر اور نائٹ وژن آلات چاہیئیں۔ واشنگٹن نے کہا چل بے بڑا آیا کوبرا ہیلی کاپٹر مانگنے والا۔ یہ لے چند درجن نائٹ ویژن ہیلمٹ۔مگر میں ہر تین مہینے بعدگنتی کروں گا۔ اگر ایک بھی کم ہوا تو سو مار کے ننانوے گنوں گا۔

پاکستان نے کہا حضور خودکش حملوں میں ہزاروں پاکستانی مرگئے ہیں۔اور آپ کے حکم کے مطابق فوجی کاروائی کے سبب پانچ لاکھ قبائلی بھی بیگھر ہوگئے ہیں۔ ان کی بحالی کے پیسے ؟ واشنگٹن نے کہا یہ ہمارا دردِ سر نہیں۔ جو خرچ کرو اس کی رسید دکھا ۔ورنہ بل کلیئر نہیں ہوگا۔پاکستان نے کہا چلیے دہشتگردی سے جو معاشی نقصان ہو رہا ہے۔ اس کی تلافی کے لیے پاکستانی ٹیکسٹائل کے لیے امریکی منڈی کھول دیں۔ واشنگٹن نے کہا پاگل ہوا ہے کیا؟ دیکھ نہیں رہا کہ ہم خود کیسے معاشی بحران میں گھرے ہوئے ہیں۔

پاکستان نے کہا حضور ڈرون حملے نہ کریں۔ ہمارے ہی لوگ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں۔ امریکہ نے کہا اتنے پیسے لے کر بھی اگر آئی ایس آئی دوغلا کھیل کھیلے گی تو ڈرونز حملے تو ہوں گے۔ پاکستان نے کہا حضور آپ نے زبردستی پیسے دیے ہیں۔ ہم نے تو نہیں مانگے تھے۔ واشنگٹن نے کہا کمینے ہڈ حرام کام کرنے کے بجائے زبان چلاتا ہے !

جناب باراک اوباما صاحب !
اب جبکہ یہ بات عام ہوچکی ہے کہ نہ پاکستان کو امریکہ پر اعتماد ہے اور نہ آپ کو پاکستان پر۔تو پھر کیا کیا جائے۔ایک حل تو یہ ہے کہ پاکستان کو اٹھا کر موزمبیق کی جگہ منتقل کردیا جائے اور موزمبیق کو افغاستان کا ہمسایہ بنا دیا جائے۔

دوسرا حل یہ ہے کہ آپ چاہیں تو پشتو کی یہ مثال اپنے خانساماں سے لے کر اقوامِ عالم تک یکساں لاگو کرسکتے ہیں کہ آپ ایک پختون کو پیار محبت سے دوزخ میں دھکیل سکتے ہیں لیکن بندوق کے زور پر جنت میں بھی نہیں لے جا سکتے۔

بشکریہ: جناب وسعت اللہ خان
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 119
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, پاگل, واشنگٹن, لوگ, نوکری, نظر, منتقل, محبت, اللہ, امریکہ, حکم, حل, خودکش, رات, شخص, طالبان, عالم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger