واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


خدا کرے کی مری ارض پاک پر اُترے۔۔۔۔۔!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-12-10, 06:47 PM   #1
خدا کرے کی مری ارض پاک پر اُترے۔۔۔۔۔!!!
ARHAM ARHAM آف لائن ہے 11-12-10, 06:47 PM

السلام علیکم !
رات کے ساڑھے بارہ بجے تھے ۔۔۔۔ گاڑی جونہی پارکنگ ایریا کی طرف آ کر رکی ۔۔۔ ایک بچہ تیزی سے دوڑتا ہوا آیا ۔۔۔ اپنی سانسوں کو بحال کیا اور بولا :
یہ لے لیں سر ۔۔۔! یہ لے لیں باجی ۔۔۔!
اس کی طرف توجہ کی تو پانچ یا چھ سال کا ایک ننھا منھا سا فرشتہ ۔۔۔ صاف ستھرے جسم پر صاف ستھرا بے شکن لباس پہنے ۔۔۔۔ ہاتھ آگے کئے کھڑا تھا ۔۔
اس نے اپنے ہاتھ میں ایک ترو تازہ پھول پکڑا ہوا تھا ۔۔۔ جو بہت نفاست کے ساتھ پیک کیا گیا تھا ۔۔۔ لیکن اس معصوم کلی کی تازگی کے آگے وہ پھول مرجھایا ہوا لگ رہا تھا ۔۔۔
وہ خوبصورت مسکراتا ہوا بچہ جس کی آنکھوں میں ایک حسرت تھی کہ اس کا " مال " بک جائے ،کہیں ایسا نہ ہو کہ اسے ہاتھ کے اشارے سے دھتکار دیا جائے ۔
ایک بار پھر التجائیہ انداز میں بولا :
لے لیں باجی ۔۔۔۔
اور انتہائی معصومیت سے ایک بار پھر اس آس پر لب کھولے کہ شاید اب کی بار اس کی پکار کا مثبت جواب مل جائے
ہزاروں ۔۔ لاکھوں روپے بٹور کر لوگوں کو مارکٹنگ کے گُر سکھانے اور سیکھنے والوں کو ایمانداری کا سبق مفت فراہم کرتے ہوئےگویا ہوا :
ہم پانچ کا لاتے ہیں آپ کو دس کا دے رہے ہیں۔۔۔۔ لے لیں ۔۔۔!!!

اس کے اس جملے نے ان تمام " بڑے بڑے " بیوپاریوں کے منہ پر زبردست طمانچہ مارا جو کہتے ہیں :
ہم اپنا نقصان کر کے اپ کو سستا مال دے رہے ہیں ۔۔۔
ان کی کمائیوں میں سے اگر جھوٹ اور دھوکہ نکال دیں تو شاید یہ لوگ بھی سڑکوں پر پھول بیچ رہے ہوتے ۔۔ لیکن عزت دار کہلاتے ۔
اس ننھے پیارے سے بچے کو دیکھ کر یہ اندازہ کرنا کوئی مشکل نہیں تھا کہ وہ کسی کھاتے پیتے امیر گھرانے کا چشم وچراغ ہوگا
لیکن اس کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے پھول جسے بیچنے کی وہ اپنی ہر ممنکہ کوشش آخری حد تک کر رہا تھا ۔۔۔ اس بات کا پتا دے رہی تھی کہ ۔۔
سجائے رکھتے ہیں چہرے پر جو ہنسی کی کرن
نجانے رُوح میں کتنے شگاف رکھتے ہیں
اس کی معصوم ادائیں اور خوبصورت باتوں نے اپنے سحر میں جکڑ لیا
اور اس ننھے فرشتے سے گفتگو کا سلسلہ چل نکلا ۔۔
نام اس کا نجیب تھا ۔۔۔
پوچھنے پر مزید بتایا کہ صبح اسکول پڑھنے جاتے ہیں رات کو مزروری کرتے ہیں ۔۔۔
باپ کے متعلق پوچھنے پر ایک اور انکشاف اس کی زندگی کا ہوا کہ :
باپ ۔۔۔۔؟ وہ تو مر گیا ۔۔۔ اُدھر افغانستان میں مر گیا ۔۔۔!!!
اس کے پھولوں کی قیمت زیادہ دی جانے لگی( بڑے لوگوں کی شان کے مطابق ) تو ایک اور نہ بھلایا جانے والا سبق اس ننھے استاد کی زبانی ملا :
میری ماں منع کرتی ہے زیادہ پیسے نہ لینا ۔۔!!
ماں ۔۔۔؟ کہاں ہے تمھاری ماں ؟
ذرا فاصلے پر درختوں کے جھنڈ کی طرف اشارہ کر کے کہا گیا ۔
وہاں ہے ۔۔!!
اندھرے میں بس ایک ہیولا سا نظر آیا ۔۔۔ جو اسی طرف دیکھ رہا تھا اور کچھ مضطرب بھی تھا ۔۔
اس سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تو بولا :
ماں کو اُردو نہیں آتی ۔۔۔!!
وہ ماں ناجانے خود کیوں کسی کے سامنے نہ آتی تھی ۔۔۔۔
شاید اس کے خاندان کی یہ روایت تھی ۔۔
لیکن اس عظیم ماں نے جس انداز سے اپنے بچے کی پرورش کی ۔۔۔ جہاں دس ہاتھ اسے " بام " تک لے جانے کے لیے آسانی سے مل جاتے ۔۔۔

اس نے ایمانداری سے کمانا اور سر اٹھا کر جینا سکھایا ۔۔!

چھپ کر ہی سہی اپنے بچے کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھی ۔۔۔
اتنے میں دور سے ذرا بڑی عمر کے بچے لیکن جن کی عمریں دس سال کے اندر ہی تھی ۔۔۔۔۔ ننھے نجیب کی طرح صاف ستھرا لباس پہنے مسکراتے دوڑتے ہوئے گاڑی کی طرف آئے ۔۔۔
اور اپنی مادری زبان میں باتیں کرنے لگے ۔۔۔
نجیب نے بتایا کہ یہ اس کے بڑے بھائی ہیں ۔۔۔
اُن سے بھی تعارف ہوا ۔۔
تین بھائیوں اور ایک خوددار ماں کی یہ چھوٹی سی فیملی ۔۔
باپ کا شفقت بھرا سایہ اور مضبوط سہارا سر سے اٹھ جانے کے باوجود کہیں سے کمزور اور " چھوٹی " نہیں لگ رہی تھی ۔۔
بلکہ بڑے بڑے بنگلوں اور گھروں میں رہنے والے اور شاندار سواریوں میں سفر کرنے والے ۔۔۔۔ اس خاندان کے آگے پست قد بونے لگ رہے تھے ۔۔ جن کی صرف زبانیں ہی دراز ہیں ۔۔۔
میں سوچ رہی تھی کہ اس مختصر سے ملاقات کو " چائلڈ لیبر ڈے " کے لیے اٹھا کر رکھوں یا ۔۔۔
" مدر ڈے " کے لئے ۔۔۔۔ وہ ماں کہ
جو ان پڑھ ہونے اور لوگوں کا سامنا نہ کرنے کے باوجود لاکھوں پڑھے لکھوں سے زیادہ با شعور اور بہادر ہے ۔۔
جس نے اپنی اولاد کو دنیاوی سہولیات سے محروم ہونے کے باوجود احساس کمتری میں مبتلا نہ ہونے دیا ۔
جس نے انھیں لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے سے باز رکھا ۔
شاید پانچ ستارہ اور چار ستارہ ہوٹلوں میں چائلڈ لیبر اور مدر ڈے کے موقع پر سیمنار اور پروگرامات منعقد کرنے والے
اور خصوصی پیغامات ان ڈیز کے نام دینے والوں کی آواز سے نجیب اس کے بھائی اس کی ماں اور
ہزاروں " نجیب " نامانوس ہی ہوں گے بلکہ اُن کی آواز نہ ان لوگوں تک پہنچ سکتی ہے نہ ان کی آواز اُن تک ۔۔۔
اُنھیں تو شاید علم بھی نہیں کہ ۔۔۔۔۔
کتنے نجیب اچھے اسکولوں میں پڑھنے کی خواہش دل میں لئے ۔۔۔۔۔ پھول بیچ رہے ہیں ۔۔۔
میرا سوال دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے اسے امن دلانے والے نام نہاد سپر پاورز اور اپنے ملک کے زرداریوں سے ہے کہ
کیا یہ معصوم بچے کسی دہشت گرد کے ہیں جو دربدر کر دیئے گئے ؟
کیا وہ عظیم عورت ان بچوں کی ماں ، دہشت گرد کی بیوی ہے جو اپنے بچوں کو روکھی سوکھی کھلا کر اعلٰی اخلاق سکھا رہی ہے ؟
آپ بھی اپنے ارد گرد ۔۔۔ پارکنگ ایریا اور سڑکوں پر بھاگتے ڈورتے " نجیبوں " کے لیے کچھ نہیں کر سکتے تو
صرف ان سے محبت کے دو بول ہی بول لیں ۔۔
انھیں ہمارے پیسے کی ضرورت تو ہے لیکن کوئی ہوس نہیں ۔۔۔۔
لیکن یہ ہماری محبت بھری نگاہوں اور شفقت بھرے ہاتھوں کو ضرور ترسے ہوئے ہیں ۔۔۔۔
انھیں حالات سے مقابلہ کرتے ہوئے جینے کا حوصلہ ضرور دیں ۔۔۔۔!!!!
خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔

 
ARHAM's Avatar
ARHAM
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 243
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-12-10), ھارون اعظم (12-12-10), یاسر عمران مرزا (11-12-10), نعیم۔ (13-12-10), محمداسد (12-12-10), محمدخلیل (11-12-10), بزم خیال (12-12-10), رضی (12-12-10), سحر (12-12-10), عبداللہ آدم (12-12-10), عروج (12-12-10)
پرانا 11-12-10, 06:52 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,212
شکریہ: 1,155
6,271 مراسلہ میں 14,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

آمین
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (12-12-10), بزم خیال (12-12-10)
پرانا 11-12-10, 07:01 PM   #3
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ زبردست تحریر۔ اخلاقیات کا سبق شاید سب سے بڑا سبق ہے اگر کوئی سکھا سکے تو۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (12-12-10), بزم خیال (12-12-10), رضی (12-12-10), عبداللہ آدم (12-12-10), عروج (12-12-10)
پرانا 12-12-10, 10:33 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جیتی رھو ارحم۔ ھمیں خود کو اخلاقیات سکھانے کی اشد ضرورت ھے۔ جبھی حکمران ایسے آئینگے جو بیوہ ،یتامٰی کا خیا ل رکھیں گے پھرکوئی نجیب سڑکوں پراپنا پیٹ بھرنے کے لیے رُلتا نظر نہیں آئے گا۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (12-12-10), بزم خیال (12-12-10), رضی (12-12-10), عبداللہ آدم (12-12-10)
پرانا 12-12-10, 10:55 AM   #5
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,426
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوبصورت انداز تحریر ، معاشرے میں پائی جانے والے اخلاقی تنزل پر اچھی تحریر ہے ۔
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (12-12-10), رضی (12-12-10), عبداللہ آدم (12-12-10)
پرانا 12-12-10, 09:20 PM   #6
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ تمام کا بے حد شکریہ۔۔۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
ARHAM کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (14-12-10)
پرانا 12-12-10, 09:25 PM   #7
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کی تحریر نے آبدیدہ کردیا۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (14-12-10), رضی (12-12-10), عبداللہ آدم (12-12-10)
پرانا 12-12-10, 09:27 PM   #8
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نجیب سے ملاقات کے بعد ۔۔ ھارون بھائی مجھے بھی اپنی بے بسی پر بہت رونا آیا تھا ۔۔۔۔۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
آپ کی تحریر نے آبدیدہ کردیا۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (12-12-10), بزم خیال (14-12-10), رضی (12-12-10), عبداللہ آدم (12-12-10)
پرانا 12-12-10, 09:27 PM   #9
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ARHAM مراسلہ دیکھیں
ہزاروں ۔۔ لاکھوں روپے بٹور کر لوگوں کو مارکٹنگ کے گُر سکھانے اور سیکھنے والوں کو ایمانداری کا سبق مفت فراہم کرتے ہوئےگویا ہوا :
ہم پانچ کا لاتے ہیں آپ کو دس کا دے رہے ہیں۔۔۔۔ لے لیں ۔۔۔!!!


اس کے پھولوں کی قیمت زیادہ دی جانے لگی( بڑے لوگوں کی شان کے مطابق ) تو ایک اور نہ بھلایا جانے والا سبق اس ننھے استاد کی زبانی ملا :
میری ماں منع کرتی ہے زیادہ پیسے نہ لینا ۔۔!!
اللٰہ ہماری نئی نسل کو ایسی ہی ایمانداری عطا فرمائے۔ آمین
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (14-12-10), بزم خیال (14-12-10), رضی (12-12-10), عبداللہ آدم (12-12-10)
پرانا 12-12-10, 09:37 PM   #10
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ ان تحریروں میں سے ہے بلا مبالغہ.............جن کے بعد لکھنے کو کچھ نہیں رہتا.

شکریہ بے حد ارحم بہن!

خدا کرے کہ مرے کسی بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (14-12-10), ھارون اعظم (12-12-10), بزم خیال (14-12-10), رضی (12-12-10)
پرانا 12-12-10, 11:43 PM   #11
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: کراچی
عمر: 24
مراسلات: 46
کمائي: 1,446
شکریہ: 61
33 مراسلہ میں 89 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمداسد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

رنجیدہ کردینے والی ایسی تحاریر کی تعریف کیسے کی جائے؟
سمجھ نہیں آتا۔
محمداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمداسد کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (14-12-10), عبداللہ آدم (14-12-10)
پرانا 14-12-10, 07:32 PM   #12
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آمین ثم آمین ۔ یا ارحم الراحمین ۔۔۔۔۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
اللٰہ ہماری نئی نسل کو ایسی ہی ایمانداری عطا فرمائے۔ آمین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
یہ ان تحریروں میں سے ہے بلا مبالغہ.............جن کے بعد لکھنے کو کچھ نہیں رہتا.

شکریہ بے حد ارحم بہن!

خدا کرے کہ مرے کسی بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-12-10, 07:34 PM   #13
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوش آمدید بھائی ۔۔۔
امید ہے پاک نیٹ پر باقاعدگی سے آتے رہیں گے ۔۔۔۔!!
بس دعا کریں اللہ پاکستان کے حالات سنوار دے ۔۔۔۔ اور اقتدار عوام سے مخلص لوگوں کے ہاتھ میں منتقل کرے ۔۔ آمین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمداسد مراسلہ دیکھیں
رنجیدہ کردینے والی ایسی تحاریر کی تعریف کیسے کی جائے؟
سمجھ نہیں آتا۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-12-10, 07:41 PM   #14
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب ارحم بہن آپکی تحریریں جاندار ہوتی ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (14-12-10), ھارون اعظم (14-12-10), عبداللہ آدم (15-12-10)
پرانا 14-12-10, 07:53 PM   #15
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمارے لوگوں کے دکھ ہی اتنے گہرے ہیں بھائی ۔۔۔۔کہ
تحریر تو آپ سے آپ بن جاتی ہے ۔۔۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بہت خوب ارحم بہن آپکی تحریریں جاندار ہوتی ہیں
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
ARHAM کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (14-12-10)
جواب

Tags
پھول, پیارے, پاک, نظر, مفت, موقع, مقابلہ, ماں, محبت, امیر, استاد, بھائی, بچوں, تعارف, جھوٹ, جواب, خدا, دل, زندگی, سفر, سال, شاندار, عورت, عزت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger