واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


خیبر: مسجد میں خودکش حملہ، درجنوں ہلاک

اس موضوع کے 4 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 125 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-03-09, 02:03 AM   #1
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,471
کمائي: 37,381
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,102
3,831 مراسلہ میں 9,548 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default خیبر: مسجد میں خودکش حملہ، درجنوں ہلاک

خیبر: مسجد میں خودکش حملہ، درجنوں ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم پچاس افراد ہلاک اور ایک سو پچہتر کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

جمرود کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ فضل قادر نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
مقامی لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ خودکش حملہ اتنا شدید تھا کہ پوری مسجد زمین بوس ہو گئی اور اس کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام اب بھی جاری ہے۔

مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ تحصیل جمرود سے تقریباً پانچ کلومیٹر مغرب کی جانب بگیاڑئی کے علاقے میں مسجد بگیاڑئی میں جمعہ کی نماز کے وقت خود کش حملہ ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں مسجد مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق درجنوں لوگ مسجد کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت تین سو کے قریب نمازی مسجد میں موجود تھے۔

مقامی لوگوں کے مطابق مسجد کے قریب خاصہ دار فورس کی ایک چیک پوسٹ موجود ہے اور اس مسجد میں زیادہ تر خاصہ دار فورس کے اہلکار ہی نماز کے لیے آتے ہیں۔ خدشہ ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کی ہے۔

خاصہ دار فورس کے اہلکار اور عینی شاہد نور محمد نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کی نماز کی نیت باندھنے سے قبل ایک زور دار دھماکا ہوا۔

’میں نماز کے لیے مسجد کے صحن میں کھڑا تھا کیونکہ میں تھوڑی دیر میں پہنچا اور مجھے مسجد کے اندر جگہ نہ ملی۔ دھماکے کے بعد مسجد کے دروازے سے آگ کے شعلے اٹھنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے مسجد زمین بوس ہو گئی۔ یہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ صحن میں موجود لوگ بھی گر گئے۔ میں خود تو معمولی زخمی ہوا ہوں لیکن میں نے بیس لاشیں تو خود دیکھی ہیں۔‘

ایک مقامی صحافی نے بھی بی بی سی کو بتایا کہ خودکش حملہ آور نے نمازیوں کے درمیان اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ خودکش حملہ آور پہلے ہی سے مسجد میں موجود تھا۔

واضح رہے کہ خیبر ایجنسی سے افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کے لیے رسد لے جانے والے قافلے گزرتے ہیں جس پر پہلے بھی کئی بار حملے ہو چکے ہیں۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اس علاقے میں مسجد پر حملہ ہوا ہے۔
بشکریہ بی بی سی

یہ کیسا جہاد ہے اور یہ کیسے جہادی ہیں؟ یہ کس طرح اسلام کی خدمت کر رہے ہیں؟ اپ کے خیال میں اس جیسے لوگوں سے کس طرح نمٹنا چاہیے؟ اور ایسے لوگوں کے حق میں بولنے والوں کا آخرت میں‌کیا حصہ ہو گا؟

کچھ تصاویر












اپکی رائے کا منتظر

والسلام
__________________
"یہ ضروری تو نہیں کہ ہم جن سے محبت کرتے ہیں ان کے ساتھ زندگی بھی بتا سکیں"

Last edited by منتظمین; 28-03-09 at 02:10 AM.
منتظمین آن لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (28-03-09)
پرانا 28-03-09, 02:25 AM   #2
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,267
کمائي: 140,165
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,563
5,884 مراسلہ میں 14,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آج ہی اوبامہ نے افغان اور پاکستان کے بارے میں پالیسی کا بیان کرنا تھا
اور جو پچھلے چند دنوں سے ڈرون حملوں پر پاکستان میں اٹھنے والے سوالات میں شدت آرہی تھی

اس پر یہ واقعہ اپنے اندر بہت سے معنی پنہاں رکھے ہوئے ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
ایکسٹو (28-03-09), طاھر (28-03-09), عبداللہ حیدر (28-03-09)
پرانا 28-03-09, 02:37 AM   #3
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 3,218
کمائي: 35,493
شکریہ: 4,386
1,986 مراسلہ میں 5,548 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
یہ کیسا جہاد ہے اور یہ کیسے جہادی ہیں؟ یہ کس طرح اسلام کی خدمت کر رہے ہیں؟ اپ کے خیال میں اس جیسے لوگوں سے کس طرح نمٹنا چاہیے؟ اور ایسے لوگوں کے حق میں بولنے والوں کا آخرت میں‌کیا حصہ ہو گا؟[/COLOR]
یہ جہاد نہیں ہے۔ بے گناہ لوگوں کو قتل کر کے اسلام کی کوئی خدمت نہیں کی جا رہی۔ لوگوں کو ان کے حقوق دے کر اور انصاف مہیا کر کے اس طرح کے واقعات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ ایسے لوگوں کے حق میں بولنے والے لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ آخرت میں وہ کیا جواب دیں گے، دوسری طرف جو لوگ کفار سے برسرپیکار مجاہدین کے خلاف دہن درازی کرتے ہیں انہیں بھی اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ قیامت کے دن وہ امام المجاہدین صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو کیا منہ دکھائیں گے۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 28-03-09 at 02:42 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے عبداللہ حیدر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (29-03-09), ایکسٹو (28-03-09)
پرانا 28-03-09, 02:31 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,471
کمائي: 37,381
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,102
3,831 مراسلہ میں 9,548 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اہم بات یہ ہے کہ ان کو اسلحہ کون دیتا ہے اور پناہ گاہیں کون فراہم کرتا ہے؟ اور ان کی ذہنی تربیت کن جگہوں پر کی جاتی ہے۔ کیا ان ٹھکانوں کو تباہ و برباد کرنے کے لیے حکومت نے کوئی قدم اٹھایا ہے اگر نہیں تو اس کی وجہ کیا ہے؟ جب تک ان وجوہات کا پتہ نہ چلے اپ اور ہم میں سے کوئی کبھی بھی ان درندوں کا شکار کہیں بھی ہو سکتا ہے۔ اگر اج ہم ان کے ہاتھ نہیں روکیں گے تو کل کو یہ لوگ ہماری گردنیں کاٹیں گے۔
منتظمین آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (28-03-09)
پرانا 28-03-09, 11:13 PM   #5
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,267
کمائي: 140,165
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,563
5,884 مراسلہ میں 14,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
اہم بات یہ ہے کہ ان کو اسلحہ کون دیتا ہے اور پناہ گاہیں کون فراہم کرتا ہے؟ اور ان کی ذہنی تربیت کن جگہوں پر کی جاتی ہے۔ کیا ان ٹھکانوں کو تباہ و برباد کرنے کے لیے حکومت نے کوئی قدم اٹھایا ہے اگر نہیں تو اس کی وجہ کیا ہے؟ جب تک ان وجوہات کا پتہ نہ چلے اپ اور ہم میں سے کوئی کبھی بھی ان درندوں کا شکار کہیں بھی ہو سکتا ہے۔ اگر اج ہم ان کے ہاتھ نہیں روکیں گے تو کل کو یہ لوگ ہماری گردنیں کاٹیں گے۔
پہلے تو یہ متعین کرلیں
کہ یہ کون لوگ ہیں
کون کہے گا کے یہ کسی مسلمان کا کام ہے
اس کے بعد ہی بات ہو تو اچھا ہے

خودکش حملے صرف مسلمان ہی کرے گا یہ کونسا رول ہے ؟

یہ رول تو امریکہ اسرائیل اور بھارت کا بنایا ہوا ہے
اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس کا فائدہ کس کو ہورہا ہے
میرے پہلے جواب پر غور کریں بہت سی حقیقتیں آشکار ہونگی
اقتباس:
آج ہی اوبامہ نے افغان اور پاکستان کے بارے میں پالیسی کا بیان کرنا تھا
اور جو پچھلے چند دنوں سے ڈرون حملوں پر پاکستان میں اٹھنے والے سوالات میں شدت آرہی تھی

اس پر یہ واقعہ اپنے اندر بہت سے معنی پنہاں رکھے ہوئے ہے
۔
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
color, images, پوسٹ, پاکستان, واقعات, قدم, لوگ, نماز, مکمل, موقع, مسجد, آج, اللہ, انتظامیہ, امریکہ, اسلام, جواب, خودکش, خودکش حملہ, خلاف, دھماکہ, عالم, صحن, صحافی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلوچستان میں زلزلہ: درجنوں ہلاک حنا خبریں 9 29-10-08 03:19 PM
افغانستان: ہرات میں غیر ملکی افواج کے قافلے پر خودکش حملہ، متعدد ہلاک زین خان خبریں 0 18-10-08 03:04 PM
شیرپاؤ پر حملہ، درجنوں ہلاک عدنان خبریں 0 22-12-07 08:00 PM
شیرپاؤ پر خودکش حملہ، درجنوں افراد ہلاک چاچا کمال خبریں 0 21-12-07 01:21 PM
کوہاٹ: خودکش حملہ، بارہ فوجی ہلاک عدنان خبریں 0 18-12-07 11:54 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger