واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


دبئی برج: سب سے اونچی عمارت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-07-07, 09:55 PM   #1
دبئی برج: سب سے اونچی عمارت
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 22-07-07, 09:55 PM

دبئی میں زیر تعمیر ’برج دبئی‘ دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہو گئی ہے۔ اس کی اونچائی ابھی 1680 فٹ ہے۔ اب تک دنیا کی سب سے اونچی عمارت تائیوان میں تھی جس کی اونچائی 1667 فٹ ہے۔

تعمیر مکمل ہونے کے بعد برج دبئی 2275 فٹ اونچا ہوگا۔ اس کے ڈیویلپر عمار پراپرٹیز کا کہنا ہے کہ برج دبئی کی 141 منزلیں تعمیر ہوچکی ہیں جو کہ دنیا کی کسی بھی عمارت سے بھی زیادہ ہیں۔

اس کی تعمیر اکیس ستمبر 2004 کو شروع ہوئی اور سن 2008 میں مکمل ہوگی۔ برج دبئی کو 100 کلومیٹر دور سے دیکھا جاسکے گا۔

تعمیر مکمل ہونے پر برج دبئی میں 160 منزلیں اور 56 لِفٹ ہوں گی۔ اس علاوہ اس عمارت میں دکانیں، اپارٹمنٹ، سوئمنگ پول، دفاتر، ہوٹل وغیرہ ہونگے۔ اطالوی فیشن ڈیزائنر جارجیو ارمانی اس میں اپنا پہلا ہوٹل کھولیں گے۔

اس کی 124ویں منزل پر ایک پیلٹ فارم ہوگا جہاں سے آپ باہر کا نظارہ کرسکیں گے۔

برج دبئی کو انسانی تعمیرات میں بلند ترین ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ یہ اعزاز امریکہ کی ریاست نارتھ دکوٹہ میں کے وی ایل وائی ٹی وی ٹاور کو حاصل ہے جس کی اونچائی 2072 فٹ ہے۔

عمار پراپرٹیز کے گریگ سانگ کا کہنا ہے کہ یہ سب سے اونچی عمارت دبئی کے ’دنیا کا شہر‘ ہونے کی علامت ہے۔ عمار پراپرٹیز کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ انسانی کارنامہ ہے جس کی مثال نہیں ہے۔

دنیا کی فلک بوس عمارتوں میں نیو یارک کی امپائر سٹیٹ بلڈنگ (1250 فٹ)، شنگھائی کی جِن ماؤ بلڈِنگ (1381 فٹ)، شیکاگوں کا سیرز ٹاور (1451 فٹ) اور ملیشیا کے پیٹروناس ٹاورز (1483 فٹ) شامل ہیں۔

__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 535
Reply With Quote
پرانا 04-04-08, 09:18 AM   #2
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,639
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: دبئی برج: سب سے اونچی عمارت

پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-04-08, 03:59 PM   #3
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,790
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: دبئی برج: سب سے اونچی عمارت

اچھی معلومات ھے جناب۔۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, مکمل, امریکہ, دبئی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger