واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


دکھی ماؤں کے نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-05-10, 11:10 PM   #1
دکھی ماؤں کے نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 09-05-10, 11:10 PM

حسن مجتبٰی

وہ نوجوان ریاض قریشی بھی کچھ روز قبل گولیوں کا لقمہ بن گیا جو کبھی ایک شہری لسانی تنظیم کے جلسوں میں سندھی شاعر آکاش انصاری کی اس شہرہ آفاق نظم کا اردو ترجمہ پڑہا کرتا تھا 'ماں تو رونا نہیں'

مجھے پتہ نہیں کیوں حبیب جالب کا شعر یاد آرہا ہے:

بچوں پہ چلی گولی ماں دیکھ کر یہ بولی

کیوں چند لٹیروں کی پھرتے ہو لیے ٹولی

اس ظلم سے باز آؤ بیرک میں چلے جاؤ

آج عالمی یوم مادر کے دن ریاض کی ماں بھی ان لاکھوں کروڑوں ماؤں کی طرح دکھی ہوگي۔

مائیں فلوجہ کی ہوں یا فلوریڈا کی، جہلم کی ہوں یا جنگشاہی کی مائیں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں نہ۔

ماں گئي چھاں گئي

سر تلوں بانہہ گئي

نیویارک کے ایک پنجابی شاعر کا شعر ہے۔

پیارے پاکستان میں آج کے دن وہ سینکڑوں مائيں ہیں جنکے بیٹے لاپتہ ہیں۔ جن کا اتہ پتہ پوچھنے پر ایک دفعہ فوجی ڈکٹیٹر نے ملک کے چیف جسٹس سمیت پوری عدلیہ ہی غائب کردی تھی۔

لاپتہ لوگوں کی ماؤں کا دکھ ان ماؤں سے کوئي زیادہ مختلف نہیں جن کے بیٹے بیٹیاں اجل کے گھوڑے سوار لے گئے ہوتے ہیں۔ اجل کے گھوڑ سواروں کے ہاتھوں اٹھائے ہوئے بچوں کی مائيں تو پھر بھی یقین کرلیتی ہیں کہ ہیں کہ جس طرح بھینس کے تھنوں میں دودھ واپس نہیں جا سکتا اس طرح مرنے والے لوگ واپس نہیں آتے۔

لیکن یہ جو روز جیتی روز مرتی مائيں ہیں جن کے جگر کے ٹکڑے پاکستان کے جاسوسی اداروں والوں کے ہاتھوں لاپتہ کیے ہوئے ہیں ان دکھی مائوں کے نام یوم مادر پر سندیسہ کون ہرکارہ لائے گا!

میں سوچ رہا ہیں ان جاسوسی اداروں والے روبوٹ جیسےانسانوں اور ان کے افسروں کی بھی مائيں ہونگی جنہوں نے پرائے آنکھوں کے تارے آنکھوں پر کالی پٹیاں باندہ کر چھو منتر کی طرح غائب کیے ہوئے ہیں۔ بلوچ مائيں، سندھی مائيں، پنجابی پھٹان مائيں، مائيں نیم کی گھنی چھاؤں جیس مائيں اور ان کے نمولیوں جیسے کڑوے بچے۔ہیپی مدرز ڈے
httphttp://www.bbc.co.uk/blogs/urdu/...st_623.html://
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔

میں مدرز ڈے منانے کے حق میں نہیں،ہر دن ہی مدرز ڈے ہونا چاہیے۔
میں ماں کا اتنا فرمانبردار بھی نہیں لیکن اس تحریر نے میری انکھیں نم کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاید آپکی بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"

Last edited by shafresha; 11-05-10 at 11:58 PM.. وجہ: عنوان کی تصیح!

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 179
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (12-05-10), shafresha (11-05-10), راجہ اکرام (10-05-10), سحر (10-05-10), عبداللہ حیدر (11-05-10), عروج (08-06-11)
پرانا 10-05-10, 01:17 PM   #2
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ ، اچھی تحریر ہے
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (12-05-10), عبداللہ آدم (10-05-10)
پرانا 10-05-10, 08:55 PM   #3
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبداللہ بھائی
آپ کی یہ تحریر پڑھ کر واقعی آنکھیں نم ہوگئیں
میں ایک ماں ہوں اور اس کیفیت کو محسوس کرسکتی ہوں
ماں اپنی اولاد کی شہادت برداشت کرلیتی ہے یہ سوچ کر کہ میری اولاد میرے پاس نا سہی لیکن جہاں بھی ہے خوش اور پرسکون ہے یہ ایک ماں کے لیے یہ کافی ہے
لیکن ماں کے لیے یہ برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ اس کی اولاد قیدی بن کر اذیت برداشت کررہی ہوگی اور نجانے کس حال میں ہوگی ۔
اللہ ایسی تمام ماؤں کو صبر عطا فرمائے اور ان کی اولاد کو ان سے ملادے
آمین
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-05-10), راجہ اکرام (12-05-10), عبداللہ آدم (11-05-10), عبداللہ حیدر (11-05-10), عروج (08-06-11)
پرانا 11-05-10, 11:41 PM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-05-10), راجہ اکرام (12-05-10)
پرانا 12-05-10, 12:02 AM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حسن مجتبی میرے پسندیدہ کالم نگاروں میں‌سے ایک ہیں، اپنے منفرد انداز تحریر کے باوجود کافی حد تک منتازعہ سمجھے جاتے ہیں۔

یہ کالم بھی دیگر کی طرح خوب ہے۔

شئیرنگ کا شکریہ!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (12-05-10)
پرانا 12-05-10, 12:50 AM   #6
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ حسن مجتبٰی کون ہیں بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں تو پہلی دفعہ ہی متعارف ہوا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (12-05-10)
پرانا 12-05-10, 11:39 AM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حسن مجتبی بی بی سی اردو پر لکھتے ہیں
انداز اچھا ہے ان کا

اور یہ تو موضوع ہی ایسا ہے اور پھر اوپر سے انداز ایسا کہ آنکھ اشک بار ہو جاتی ہے
اللہ ہر ماں کو خوشیاں اور خوشحالیاں دے ۔۔ آمین
اللہ مجھے اور ہم سب کو والدیں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-05-10, 08:42 PM   #8
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسی ہی ایک ماں کا مشعل اوبامہ کے نام خط
Name:  Dr Afia mother.gif
Views: 24
Size:  78.5 KB
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (12-05-10), راجہ اکرام (12-05-10)
جواب

Tags
color, ہوتے, پہ, پنجابی, پاکستان, یوم, لاپتہ, چھو, نام, ملک, ماں, اردو, تارے, تحریر, ترجمہ, جہلم, حسن, دفعہ, دیکھ, دیں, سوچ, شعر, عالمی, عدلیہ, غائب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 7 25-07-11 01:26 PM
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 08:35 AM
جعلی ڈگری ریس میں ن لیگ اول۔ پی پی پی دوسرے۔ق لیگ تیسرے نمبر پر جاویداسد خبریں 1 18-07-10 04:59 PM
جیکب آباد : پی ایس 15 سے پی پی پی کے میر حسن کھوسہ کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger