واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


رمضان کے بعد ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-08-11, 07:32 PM   #1
رمضان کے بعد ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ابن جمال ابن جمال آف لائن ہے 31-08-11, 07:32 PM

سوال :آپ ماشاء اللہ نماز کی بڑی فکر رکھتے ہیں ، آپ کا نماز کے بارے میں کیا خیال ہے؟

جواب : اللہ کاشکر ہے میں نے نماز کی کشش میں اسلام قبول کیا تھا میرے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ گذشتہ پانچ سال میں میری ایک بھی نماز قضاء نہیں ہوئی ، کل ملا کر میری ٦٧ بار جماعت نکلی ، ٧بار ٢٠٠٢ء میں ١٣بار ٢٠٠٠ء میں ١٦بار ١٩٩٩ء میں ٢١بار اور ١٩٩٨ء میں سفر کم ہوئے اس سال دس بار میری جماعت نکلی مگر اللہ کا شکر ہے کہ یہ جماعتیں شرعی عذر سے نکلی ہیں۔

سوال :آپ نے حساب با لکل یاد کر رکھا ہے؟
جواب : ایک آدمی اپنے نفع نقصان کا حساب رکھتا ہے اپنی پراپرٹی ، اپنی جیب اور بینک بیلنس کا حساب رکھتا ہے کہ اتنے روپئے ہیں اتنی دکانیں ہیں، اتنے مکان ہیں، دکان میں اتنا اتنا سامان ہیںوغیرہ، مسلمان کا اصل مال اور دولت تو یہ ہی ہے کیا نمازوں کی دکان اور مال وسامان سے بھی کم اہمیت ہے، خصوصاً نقصان تو آدمی کو اور بھی یاد رہتا ہے ، نماز قضا ہوجانا یا جماعت نکل جانا کیا کم نقصان ہے کہ آدمی اس کا حساب بھی نہ رکھے ، اصل میں ہم نے نماز کی وقعت اور قیمت ہی نہ جانی ورنہ اگر آدمی کو نماز ادا کرنا بلکہ ابوجی کی بقول نماز قائم کرنا آجائے تو پوری زندگی بلکہ پوری دنیا صحیح ہوجائے ۔

یہ سوال وجواب جوآپ نے دیکھاوہ ایک نومسلم کے انٹرویو کاہےجن کاپہلا نام سنیت کمارسوریہ ونشی تھااور جس نے نماز کی کشش سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیاتھا۔اس کی نماز کے تعلق سے فکر اوراہمیت دیکھئے اورپھرذرااپنے گریبان میں ہم ایک مرتبہ جھانکیں کہ آج نماز جیسی اہم عبادت ،اسلام کے اہم رکن اورستون دین کاہم نے کیاحال کررکھاہے۔

رمضان کامہینہ آیااورمسجدیں بھرگئیں ،وسیع مسجدیں تنگ دامانی کا شکوہ کرنی لگیں،وہ مسجد جہاں مغرب اورفجر کی نماز میں بمشکل ایک صف پوراہواکرتاتھا۔ اب مسجد کا بالائی حصہ بھی نمازیوں کیلئے ناکافی ہونے لگا۔

لیکن رمضان کے رخصت ہوتے کے ساتھ مسجدوں کی سابقہ ویرانی لوٹ آئی ہے۔اب وہی ایک صف یادوصف نمازی ہوپاتے ہیں اورمسلمانوں سے بھرے محلہ میں وسیع مسجد نمازیوں کیلئے ترس رہی ہے۔

پتہ نہیں کب اورکیوں کر ہم نے نماز کو رمضان کے ساتھ خاص کردیاہے کہ رمضان کامہینہ ہوگاتونماز پڑھیں گے ،نیک کام کریں گے ،برائیوں سے دور رہیں گے ورنہ اپنی ڈگر پر چلتے رہیں گے ۔

رمضان کا مہینہ تو اس لئے تھاکہ پورے سال کی تربیت ہو،پوراسال کس طرح گزارناہے۔ ضبط نفس کی کن وادیوں سے گزرناہے۔ اللہ کے حکم کی تعمیل کس جذبے سے کرنی ہے ۔جن کاموں سے خدانے منع کیاہے اس کس طرح بیک وقت چھوڑدینا ہے ان چیزوں کی تربیت کا یہ مہینہ تھا لیکن افسوس کہ ہم نے اس کو صرف ماہ مبارک سمجھ لیاہے اوربقیہ دنوں کیلئے اس ماہ مبارک کی ہمارے ذہن میں کوئی اہمیت نہیں۔

نماز اوردیگر امور خیر کو ہم نے رمضان کے ساتھ خاص کردیاہے اس کو دیکھ کر حضرت مولانا علی میاں کا ایک یادگار خطبہ یاد آرہاہے۔

حضورپاک کے وصال کے بعدحضرت ابوبکررضی اللہ عنہ نے ایک لازوال خطبہ دیاتھاکہ
’’جوکوئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتاتھاتووہ جان لے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جوار رحمت میں منتقل ہوچکے ہیں اورجوکوئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رب کی عبادت کرتاتھاوہ حی وقیوم ہے اوراسے کبھی موت نہیں آنے والی ہے۔
اسی طرزپر میں کہتاہوں کہ جوکوئی رمضان کی عبادت کرتاتھاتورمضان کا مہینہ رخصت ہوچکاہے اورجوکوئی اس لئے عبادت اورامور خیرانجام دیتاتھاکہ یہ اللہ کا حکم اوررب کا فرمان ہے تو وہ جان لے کہ نماز اورامور خیر کورمضان کے ساتھ کوئی تخصیص نہیں اور اس کا حکم اللہ نے پورے سال اورہرمہینہ کیلئے دیاہے‘‘۔


نوٹ:مولانا علی میان کا یہ اقتباس یادداشت کی بناء پر لکھاگیاہے ۔ کچھ کمی بیشی ہوسکتی ہے ۔اگرکسی کو صحیح اقتباس مل جائے توبراہ کرام وہ شیرکردے۔والسلام

 
ابن جمال's Avatar
ابن جمال
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 165
شکریہ: 266
149 مراسلہ میں 489 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 104
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابن جمال کا شکریہ ادا کیا
معظم (31-08-11), wajee (31-08-11), عبداللہ آدم (02-09-11)
جواب

Tags
color, کرنی, کس, نماز, موت, منتقل, مسلمان, آدمی, اللہ, انٹرویو, اسلام, جیسی, جواب, حکم, دنیا, رمضان, زندگی, سفر, سال, علی, عبادت, عذر, صف, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا یہ غلطی ہو سکتی ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ فیصل ناصر خبریں 5 15-12-08 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger