واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


روشن و درخشاں ، نیّر و تاباں، پاکستان رہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-01-12, 01:32 AM   #1
روشن و درخشاں ، نیّر و تاباں، پاکستان رہے
اداس ساحل اداس ساحل آف لائن ہے 31-01-12, 01:32 AM

روشن و درخشاں ، نیّر و تاباں، پاکستان رہے

پاکستان میں کہیں تو جنازے اٹھ رہے ہیں اور کہیں لوگ جعلی دوائیوں سے بجائے شفا کے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر ناؤ ڈوبے تو ناخدا اسے بچاتا ہے لیکن وہ ناؤ جو ملاح خود ڈوبائے، اس ستم ظریفی کے بارے میں کیا کیا جائے۔ جس ڈالی پر بسیرا کیا جائے وہ ہی ڈالی کمزور ہو تو کیا اسے تقدیر کی بے انصافی کہا جائے یا تدبیر کی غلطی کہا جائے

مزہب کے نام پر وکلاء کو مارنا، اور پھر بدلے میں شہر بھر میں تباہی مچانا، ایک لمحے کے لیے تو لگتا ہے کہ کس خوفناک اور ڈراونی فلم کا ڈراپ سین چل رہا ہے۔ بلوچستان میں جوانوں کی لاشیں اٹھ رہی ہیں، خودکش حملوں میں لوگ مر رہے ہیں، بم بلاسٹ ہو رہے ہیں۔ تیسری یا چوتھی کلاس میں حفیظ جالندھری کی ایک نظم پڑھی تھی،" چاند میری زمیں، پھول میرا وطن"۔

اس ذہنیت سے جب ملک کو دیکھتے ہیں تو حفیظ جالندھری کا خواب محض صرف خواب ہی سا لگتا ہے۔ سکول میں سکھایا جاتا ہے کہ پڑھو گے لکھو گے تو ہوگے کامیاب لیکن حقیقت میں تو کامیابی صرف تعلقات اور ذاتی وسائل ہی سے حاصل ہوتی ہے۔ ایک گیت جس کے بول کچھ یوں ہے کہ اے وطن کے جوانوں میرے نغمے تمھاریے لیے ہیں، لیکن کیا یہ وطن بھی نوجوانوں کے لیے ہے
__________________
نہیں ہوں پر میں قائل شدت پسندی کا
میں ترے عشق کی آخری حد چاہتا ہوں


اداس ساحل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 572
شکریہ: 11
399 مراسلہ میں 934 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 115
Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گرمیوں کی چھٹیاں، بیشتر سیاستدان بیرون ملک گزار رہے ہیں گلاب خان خبریں 0 04-07-11 07:18 AM
کھاریاں، مسافر بس پر خودکش حملہ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی عارف اقبال خبریں 10 19-05-11 11:08 PM
بہار ہو کہ خزاں، لا الہ الا اللہ ALI-OAD خبریں 2 29-03-11 11:34 PM
پاکستان میں خفیہ جاسوسی سرگرمیاں، آئی ایس آئی، سی آئی اے سے راستے جدا کرنے پر تیار گلاب خان خبریں 0 25-02-11 04:20 AM
ایمرجنسی، عدلیہ میں تبدیلیاں، میڈیا پر پابندیاں، عالمی تشویش چاچا کمال خبریں 0 04-11-07 01:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger