واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


رویہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-01-12, 08:11 PM   #1
رویہ
حسن قادری حسن قادری آف لائن ہے 15-01-12, 08:11 PM

ایک دوست نے دوسرے سے کہا یارظفر آجکل میری بیگم کا رویہ میرے ساتھ ٹھیک نہیں بات بات پر لڑتی ہے غصے میں آکر برتن توڑنا شروع کردیتی ہے میں بلاوں تو بچوں کی طرح پکی کٹی، ، ظفر نے زور سے ہنستے ہوے کہا یار میں کیا کہوں آجکل ہمارے گھر کی مالکن کا بھی رویہ اسی قسم کا ہے یعنی ایک جیسی ٹینشن ،۔ جی ہاں ،،،یہ تو گھریلو رویے کی بات ہے ہم ذرا گھر سے باہر نکلتے ہیں کھلی سڑک پہ دوکاریں جارہی تھیں اچانک پچھلی کار نے اگلی کار کو ٹکر مار دی دونوں کاریں رکیں ٹکر مارنے والی کار کا ڈرائیور باہر نکلا اور تیزی سےمیرے پاس آیا جیب سے ایک کارڈ نکال کر کہنے لگا جناب غلطی میری تھی لیکن میں بہت جلدی میں ہوں آپ مجھے اپنا کارڈ دیدیں جونہی میں فارغ ہوا آپ کے دفتر میں حاضر ہو جاوں گادوپہر کے وقت وہ صاحب آگے کہنے لگے مجھے انتہائی ضروری کام سے ہوائی اڈے جانا تھا
اور میں اس بوکھلاہٹ میں اپنی گاڑی پہ کنڑول نہ رکھ سکا اور ٹکر ہوگی
میں آپ سے معزرت خواہ ہوں ،، میں نے جواب دیا آپ خود چل کر میرے دفتر آے ہیں اور اپنی غلطی بھی تسلیم کر رہے ہیں چلئے میری طرف سے بات ختم
کہنے لگا بہت شکریہ ،،اب ایک چھوٹی سی بات رہ گئی ہے اگر اجازت دئیں تو میں عرض کروں میں نے کہا جی کہئے ،،،کہنے لگا جناب آپ کی گاڑی سر کاری ہے اور میری ذاتی سر کار کو ایسی ٹکر کے سلسلے میں ہونے والے اخراجات کی کیا پرواہ ،،،لیکن میرا نقصان ذاتی ہے میں چاہتا ہوں وہ انشورنس کمپنی سے وصول کروں ،،، اسلیے آپ کی طرف سے یہ بیان لکھ لایا ہوں کہ غلطی سر کاری گاڑی کے ڈرائیور کی تھی آپ صرف دستخط کردئیں میں انشورنس کمپنی سے اگلی پچھلی ساری کسر نکال لوں گا
اس بہانے کار کی مرمت بھی اور رنگ بھی ہو جاے گا آج کا دن میرے لئے خاص دن ہے میری ٹکر ہوئی بھی تو ایک بھلے مانس سفارت کار کی سرکاری گاڑی سے ہرجانے کی بجائے الٹا فائدہ ہورہا ہے ،، لیکن میں نے بھلے مانسی کا ثبوت دینے یعنی دستخط کرنے سے انکار کر دیا یہ قصہ پیش آیا تھا مختار مسعود کو جو تہران میں آرسی ڈی( یعنی اشتراک باہمی درمیان ترکی ایران پاکستان ((--کے نمایندے تھے یہ دونوں رویے ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں
سر کاری گاڑی سرکاری مکان سرکاری ٹیلیفون سرکاری منصب ،،ان کے ساتھ جوبھی ہوجاے ہم اس معاملے میں کافی وسیع الظرف ہیں
ہمارے یہاں ملک کا بھلا چاہنے والوں کو سزا ملتی ہے مگر اس کو تباہ کرنے والوں میں سے کبھی کسی کو سزا نہیں ملی ،،،آپ ملک کی ترقی روکدئیں قرض کے بوجھ تلے اس کو دفن کردیجئے
غیر ملکیوں کو اسپہ مسلط کردیجئے
اس کے ہوائی اڈے دشمن کے حوالے کردئیں
اسکے باشندوں پر ڈراؤن حملے ہوتے رہیں
اس ملک کے دوٹکڑے کردیجئے
90 ہزار قیدی بنادیجئے
اسمبلی توڑ دیجئے
آیئن معطل کردیجئے
ملکی خزانوں کو قر ضوں کے نام پر لوٹنےوالوں کو معاف کردیجئے
جتنی چاہیں اپنی ملازمت کی مدت بڑھالیں
جس کو چاھیں پھانسی دیدئیں
آپ کوکوئی سزا نہیں ملے گی زیادہ سے زیادہ ایک کمیشن بٹھایا جاے گا جو یہ نتیجہ نکالے گا کہ کوئی فرد یا ادارہ کسی قومی المیے کا ذمہ دار نہیں ٹھرایا جاسکتا جو کچھ ہوا وہ نظریہ ضرورت کے تحت ناگزیر تھا
اگر ہم سوچیں یہ نظریہ ضرورت وہ آسیب ہے جس نے ہمیں بے حس بے تعلق ،حریص،، اور منافق بنادیا ہے ،،،ہم اپنے معمولی سے ذاتی فائدے کے لئےعزت غیرت قومی وقار اور ملک کا وقار ملک وقوم کو داو پر لگادیتے ہیں
اسکے لئے پیشگی لکھا ہو حلف نامہ ہمارے پاس موجود رہتا ہے اور دستخط تو اب بھی جعلی ہو سکتے ہیں
ہر قومی نقصان اور المیے کو فراموش کردینا ایک روایت بن گئی ہے جھوٹ اور فراڈ ڈنگ ٹپاؤ ہماری پالیسی کا حصہ ہے ۔۔۔۔،، کافر ہمارے گھر تباہ کردے
ہمارے اپنوں کے سینے چھلنی کردے ہمارے ہونٹوں سے مسکراہٹ غائب نہیں ہوتی ہمارے لئے وہ خاص دن ہوتا ہے جب سیلاب سے کھیت گھر تباہ ہوتے ہیں جب زلزلے سے زمین دہل جاتی ہے جب ہمارے اپنے خون میں نہاجاتے ہیں ہمیں موقع مل جاتا ہے آئی ایم ایف ،،ورلڈ بینک ،، اور امریکہ کے آگے فریاد کرنے کا جناب اب ہماری گاڑی بھی ٹھیک کر وادئیں اور رنگ بھی نیا کروادئیں

 
حسن قادری's Avatar
حسن قادری
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 134
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-01-12), نبیل خان (15-01-12), محمدمبشرعلی (15-01-12), رضی (17-01-12)
پرانا 15-01-12, 09:53 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,612
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہماری اجتماعی حالت یہی ہے کہ اکثر لوگ فقط اپنا ہی سوچتے ہیں
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حسن قادری (16-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘‘(ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ) umalbaneen اپکے کالم 2 24-09-11 10:25 AM
”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ جاویداسد خبریں 2 18-10-10 07:22 PM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
جہازوں کی سائیڈ وینڈ لینڈینگ وجی دلچسپ اور عجیب 2 05-02-09 03:20 PM
حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger