واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


رکھ نیچی نگاہ اپنی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-11-11, 06:27 PM   #1
رکھ نیچی نگاہ اپنی
حسن قادری حسن قادری آف لائن ہے 16-11-11, 06:27 PM

قرآن مجید میں اللہ جل شانہ نے فر مایا سورۃ بنی اسرائیل میں زنا کے قریب نہ جاو بے شک یہ بڑی برائی ہے ،،،، اگر ہم غور کرئیں یہ نصیحت جس انداز سے کی گئی ہے وہ بلا غت کی جان ہے یہ نہیں فر مایا کہ تم زنا نہ کرنا بلکہ یہ فر مایا تم زنا کے قریب نہ جانا اس طرز ادا نے نہ صرف یہ کہ اس فعل بد سے بچنے کی تاکید بلکہ اس سے قریب ہوکر گزرنے کی بھی ممانعت کی اس سے یہ نکتہ پیدا ہوا کہ جس طرح اس بد کاری سے بچنا شرافت ہے اس کی تقریب اور تمہید کے کاموں سے بھی بچنا شرافت کا اقتضا ہے کسی غیر محرم کی طرف للچائی ہوئی نظروں سے یا بے حیائی کے ارادے سےدیکھنا تنہائی میں ملنا اسکی بات چیت اور آمد ورفت سے ناجائز لطف اٹھانا ایمانی عزت اور اخلاقی شرافت کے سراسر منافی ہے اسی لئے اسلام نے ان ساری باتوں کو جو بے حیائی اور بد کاری کی تقریب اور تمہید ہیں حرام قرار دیا مردوعورتکے ناجائز تعلق و محبت کا پہلا قاصد نظر ہے اسیلئے رب تعالی نے مردوعورت کو حکم دیا کہ جب وہ ایک دوسرے کے سامنے ہوں تو اپنی نگاہ نیچی رکھیں ،،،،،سورۃ نور میں ارشاد ہے اے پیغمبر ایمان والوں سے کہدےکہ وہ اپنی آنکھیں نیچی رکھیں اور اسی طرح فر مایا سورۃ نور میں وقل للمومنت یغضضن من ابصارھن اور اے پیغمبر ایمان والی عورتوں سے کہ دیجے کہ اپنی آنکھیں نیچی رکھیں ،،،،ہیاں صرف مردوں کو یا صرف عورتوں سے نہیں کہا بلکہ دونوں کو حکم دیا اپنی نگاہیں نیچی رکھیں رحمت عالم صل اللہ علیہ وسلم نے فر مایا خدا کی لعنت ہے دیکھنے والے پر اور اسپر جسکو دیکھا جاے ،،،،شعب الایمان للبہیقی،،،،،مطلب یہ ہے جو کوئی غیر محرم عورت کو دیکھے اسپہ بھی لعنت ہے اور جو قصدا دیکھنے والے کو دیکھنے کا موقع دے اسپر بھی لعنت فر مایی،،،حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فر مایا اے علی اگر غیر محرم پر پہلی نظر اچانک پڑجاےتو جائز ہے اور دوسری جائز نہیں ،،، مطلب پہلی پڑی اور ہٹالی اسپہ گناہ نہیں ہوگا کیونکہ اس کا تعلق اچانک پڑنے کیساتھ ہے دوسری جا ن کے ڈالی اب یہ نظر گناہ ہے(مسند احمد سنن ابوداود(
حضرت انس رضی اللہ عنہ ہو فر ماتے ہیں رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فر مایا مرد کا عورت کے محاسن کو دیکھنا ابلیس کے تیروں میں سے ایک زہر آلود تیر ہے (ذم الھوی لابن جوزی( رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فر مایا ایسا ہر گز نہیں ہوسکتا کہ کوئی آدمی کسی عورت کیساتھ تنہائی میں ملے اور وہاں تیسرا شیطان موجود نہ ہو(جامع تر مذی،،،، عورتوں کی ذرا سی بے باکی مردوں کو آگے بڑھنے کی جرات دلاتی ہے اسلئے ان پر شرافت کی چند پابندیاں عائد کی گیئں ،،، مثلا نگاہ نیچی رکھیں
غیروں کواپنے اندر کا بناو سنگار نہ دکھائیں
اپنے زیوروں کی جھنکار کسی کو نہ سنائیں
پردہ کرکے نکلیں تاکہ انکی زیبائش و آرائش کا ہر نقش ر اہ چلتوں کی آنکھوں سے اوجھل رہے اور یہ پہنچان ہو کہ یہ عزت والی شریف عورت ہے ان کو چھیڑنا تو درکنار انکی طرف نظر اٹھا کے دیکھنا بھی شریعت کی نظر میں جرم ہے
باہر نکلنے میں خوشبو نہ ملیں
راستے کے کنارے چلیں
رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا من ترکھا من خشیۃ اللہ جس نے بد نگاہی کو اللہ کے لئے اور اللہ کے پاس موجود انعامات کے حاصل کرنے کی امید میں چھوڑ دیا تو اللہ تعالی اسکی وجہ سے اسکو ایسی عبادت نصیب فر مائیں گے جو اسکو اپنی عبادت اور نظر کی پاکیزگی کا مزہ نصیب کرے گی(ذم الھوی لابن جوزی،،،،،،،

 
حسن قادری's Avatar
حسن قادری
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 132
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (17-11-11), فیصل ناصر (16-11-11), مرزا عامر (16-11-11), wajee (16-11-11), ام احمد (16-11-11), حیدر (16-11-11), سحر (16-11-11)
پرانا 16-11-11, 06:38 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
ام احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 195
کمائي: 3,205
شکریہ: 479
160 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ یہ کہیں عروج بہن کے غصے کے جواب میں کہیں لکھ تو نہیں دیا جو ان نے مشورہ والی پوسٹ مین اعراض کیا تھا ،،،،بہرحال بہت مفید تحریر ہے جزا ک اللہ
ام احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام احمد کا شکریہ ادا کیا
حیدر (16-11-11), حسن قادری (17-11-11)
پرانا 16-11-11, 08:59 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چلیں جی اگر تو اس طرح کا غصہ ہوتا ہے تو ایسا غصہ بہت مبارک ہوتا ہے
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
حسن قادری (17-11-11)
جواب

Tags
گئی, پڑی, قرآن, نگاہ, موقع, مجید, محبت, آدمی, اللہ, انداز, اسلام, بے, جرم, حکم, حیائی, خدا, دیکھا, ذرا, عورتوں, عالم, عائد, عبادت, عزت, غور, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger