واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ریمنڈ کی حالاتِ زندگی پر ایک نظر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-03-11, 07:04 PM   #1
ریمنڈ کی حالاتِ زندگی پر ایک نظر
زارا زارا آف لائن ہے 25-03-11, 07:04 PM

السلامُ علیکم

ریمنڈ کی حالاتِ زندگی

ریمنڈ 12 فروری 1948 نیویارک کے علاقے کوئنز میں پیدا ہوئے ۔ ادارہ ایم آئی ٹی سےکمپیوٹرسائنس اور ادب میں گریجویشن کیا۔ وہ نظریہ لامتناہیت کے پُر جوش حامی ہیں۔ یہ 15 جنوری 1965کی بات ہے جب ریمنڈ نے ایک کوئیز گیم شو "I,have gota secret" میں حصّہ لیاجس میں اُس نے پیانو پر ایک انوکھی دُھن بجائی تھی جسے مہمانوں نےبُوجھنا تھا۔ مہمانوں نے بوجھ لیا کہ یہ دُھن کمپیوٹر سے کمپوز شُدہ ہے اور یہ کمپیوٹر ریمنڈ نے خود بنایا تھا۔

کمپیوٹر سے اُسکا عشق روز بہ روز بڑھتاہی چلا گیا ۔ وہ اب کمپیوٹر کی روز افزوں بڑھتی ہوئی طاقت اور ذہن انسانی کا موازنہ کرنے لگا ۔ Nasa نے تین سال قبل سینگولیریٹی یونیورسٹی قائم کی (جس کے بانی اسپانسرزمیں گوگل شامل ہے) ریمنڈ نے سان فرانسسکو میں بھی سنگولیرٹی (درجہ لا متناہیت) انسٹیٹیوٹ فار آرٹیفیشل انٹیلجنس قائم کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اور بھی اس طرح کےادارہ بنائے گئے ہیں جہاں سنگولیریٹی سے متعلق تعلیم دی جا تی ہے۔ ایسے سائنسداں ، دانشور و دیگر جو سنگولیریٹی پر یقین رکھتے ہیں Singularian کہلاتے ہیں۔

ریمنڈ مستقبل کا دریچہ کچھ اسطرح سے کھُولتے ہیں وہ کہتے ہیں ۔ حال ہی میں امریکہ میں سُپر کمپیوٹر "واٹسن" نے کوئز پروگرام "جیو پرڈی" میں دو انسانوں کو شکست دی جبکہ واٹسن کی میموری 1ٹیرابائٹ ہے اور انسان کی 1اعشاریہ25 گویا واٹسن انسانی دماغ کا 80 ٪ ہے پھر بھی اُس نےانسان کو شکست دے دی۔ اُنکا کہنا ہے کہ 2020 تک انسان مصنوعی ذہن بنالے گا جو 2025 تک ترقی کرکے انسانی ذہنی سطح تک پُہنچ جائے گا اور 2045 تک یہ ذہن درجہ لامتناہیت کو پالے گا جو انسانی ذہانت سے ایک ارب گُنا زیادہ ہوگی ۔ تب تک نینوٹیکنالوجی بھی اتنی ترقی کرجائے گی کہ بُڑھاپے ودیگر پیچیدہ بیماریوں کو ختم کردے گی اسطرح انسان ہمیشہ جوان رہے گا اوروہ لافانی ہوجائے گا اور اگر چاہے تو اپنے شعور کو اسکین کراکے کمپیوٹر کے ذہن میں منتقل کرالے یا پھر اپنے شعور کو اِسکین کراکے سافٹ ویئرکے طور پر کمپیوٹر میں چلا جائے اسطرح سے ورچوئلی طور پر انسان ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی پاجائے گا۔ سائنسدانوں کی اکثریت اس بات پر متفق ہیں کہ جسطرح سے کمپیوٹر ودیگر ٹیکنالوجی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہیں ہیں اس سے لگتا ہےکہ 2045 کے آس پاس درج بالا خواب کی سی باتیں حقیقت کاروپ دھار لیں گی ۔ اُنکا کہنا ہے ایسا ہوکے رہے گا۔

ریمنڈ کے بیمار والد 55 سال کی عمر میں انتقال کرگئے نتیجہ میں ریمنڈ کو بھی ذیا بیطس ٹائپ 2 ہوگئی تھی لیکن علاج کے زریعے اُس نے اس بیماری سے نجات حاصل کرلی ۔ ریمنڈ ابھی 62 سال کے ہیں ۔ وہ مرنا نہیں چاہتے ہیں وہ2045 تک زندہ رہ کر کمپیوٹر میں داخل ہوکر پہلے لافانی انسان بننا چاہتے ہیں ۔ وہ اپنی صحت کو قائم رکھنے کیلئے روزانہ 150 گولیاں مختلف قسم کی کھاتے ہیں۔ وہ 39 پیٹنٹ ایجادات کے مالک ہیں 19 اعزازی ڈاکٹریٹ رکھتے ہیں ۔ ریمنڈ نے بیسٹ سیلر کتاب "لا متناہیت قریب ہے" لکھی ہے ۔اسکے علاوہ ایک کتاب روحانی مشینوں کا دور بھی لکھی ہے۔ اُنہیں بل کلنٹن نے قومی تمغہ برائے ٹیکنالوجی کے اعزاز سے نوازا جبکہ بل گیٹس نے ریمنڈ کے بارے میں کہا کہ مصنوی ذہانت کے متعلق پیش گوئیاں کرنے والا بہترین دانشور ہے ۔

والسلام
زارا

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
شکریہ: 1,155
6,271 مراسلہ میں 14,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 266
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
wajee (25-03-11), ایکسٹو (25-03-11)
پرانا 25-03-11, 07:20 PM   #2
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اے کیڑھا ریمنڈ اے بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-03-11, 08:15 PM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-03-11, 09:31 PM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,108
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ ہمارے والا ریمنڈ نہیں‌ہے میرے خیال سے
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-03-11, 09:46 PM   #5
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
یہ ہمارے والا ریمنڈ نہیں‌ہے میرے خیال سے
آپ کا مطلب اپنا لے پالک ریمنڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-03-11, 10:01 PM   #6
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,108
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وہ ہمارا پیارا قاتل جاسوس
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (25-03-11)
پرانا 25-03-11, 11:27 PM   #7
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تو کہا یہ اسی لعین کا زکر ہو رہا ہے کیا؟
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-03-11, 01:36 AM   #8
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زارا مراسلہ دیکھیں
السلامُ علیکم

وہ اپنی صحت کو قائم رکھنے کیلئے روزانہ 150 گولیاں مختلف قسم کی کھاتے ہیں۔

والسلام
زارا
اتنی گولیاں‌ کھائے گا تو دماغ تو خراب ہونا ہی ہے۔ تبھی تو سرعام لوگوں کو مارتا پھرتا ہے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics (26-03-11)
جواب

Tags
color, ہے۔, کلنٹن, گوگل, پہلے, نظر, منتقل, امریکہ, اتنی, بہترین, تعلیم, جائے, خود, دی, دے, ذہنی, زندگی, سافٹ, سال, طور, علاقے, علاج, عشق, صلاحیتوں, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger