پاک نیٹ پرتصاویری البم میں انڈونیشیا (انڈونیژا) میں زلزلے کی تصاویر دیکھتے ہوے میں نے سوچا کیوں نہ اس موضوع پہ ایک تھریڈ شروع کیا جاے جس میں شرکت کرنے والے حَضْرات کو اس قدرتی کَرِشْمَے کے متعلق ایک دوسرے کی معلومات میں اضافہ کرنے کا موقع مل سکے۔
اگر آپ اس موضع پہ میری طرف سے ایک طویل تمہید پڑھنے کی امید سے یہاں پہنچے ہیں تو آپکی اس مایوسی کیلے میں مَعْذَرَت خواہ ہوں۔ میرے لیے اسطرْح کی تَحْرِیر ابھی ممکن نہیں کیونکہ میری اردو لکھنے کی رفتار اگر کچھوا بھی دیکھ لے تو اسے ا پنے رینگنے پہ فخر ہونے لگے۔ ویسے بھی میں نے سوچا طویل تمہید سے بہتر ہے کہ اس تھریڈ کو چند سادہ مگر اھم سوالات سے شروع کیا جاے، جن کےجوابات سےقدرت کی اس عظیم اور شدید قوت کے متعلق ہمارے تجسس کو بجھانے میں مدد مل سکے۔
یہ سوالات مُنْدَرِجَۂِ ذَیل ہیں
1۔ زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ھے؟
2۔ زلزلے میں اکثر انسانی اموات کیسے واقع ہوتی ہیں؟
3۔ چلی ھزاروں کیلو میٹر دور ہے مگرجاپان کو اس کے زلزلے سے کیوں خطرہ تھا؟
4۔ چلی کا زلزلہ ہیٹی والےسے زیدہ شدید تھا مگر وہاں چند سو اور ہیٹی میں لکھوں اموات واقع ہویں، آخر کار کیوں؟
5۔ کیا زلزلہ آنے سے پہلے سائِنْس کی مدد سے اسکی پیشِین گوئی ممکن ہے؟
اگر آپ ان میں سے کسی سوال کا جواب دے سکتے ہیں تو بڑے شوق سے دیں مگر کوشش کریں کے آپ کا جواب سائِنْسی لِحاظ سے درست ہو اور اسکے سمجھنے کیلیے جی آلآجی (geology) یا سائز ملاجی (seismology) کی ڈگری کی ضرورت نہ ہو۔
میں بھی مناسب موقع پر اس موضوع پر روشنی ڈالنے کی کوشش کروں گا مگر پہلے پتہ تو چلے کہ در اصل کسی کو اس سے دلچسپی بھی ہے یا نیہں؟
ضروری نہیں کہ اس تھیرڈ کو صرف میرے ان سوالات تک محدود رھنا چاھیے اگر آپ کے ذہن میں زلزلے کے متعلق مزید کوئی سوال ہے تو ضرور پوچھیں، ممکن ہے اس فورم پہ کسی کو اس کا جواب معلوم ہو یا پھر کو ئی نیک دلی سےاسے معلوم کر کے آپکو بتا دے؟
اب آپکو باری دیتا ہوں ، لیجیے اپنے دل کا بوجھ ہلکا فرمائیں
