واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


زیڈان کی ٹکر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-03-10, 12:41 AM   #1
زیڈان کی ٹکر
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 03-03-10, 12:41 AM



فرانس اور اٹلی کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کو کروڑوں افراد نے دیکھا۔ فرانس نے ابتدا ہی میں برتری حاصل کرلی تھی ،جسے اٹلی نے کچھ دیر میں برابر کر دیا۔ یہ برابری کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ لہٰذا دونوں ٹیموں کو 30 منٹ کا اضافی وقت دیاگیا۔اس ایکسٹرا ٹائم کا پہلا ہاف بھی برابر رہا۔ دوسرا ہاف ختم ہونے میں ابھی کچھ منٹ باقی تھے کہ فرانسیسی کپتان زیڈان نے اٹلی کے ایک کھلاڑی کو ٹکر مار دی، جس سے وہ زمین پرگر پڑا۔ نتیجے کے طور پر ریفری نے زیڈان کو ریڈ کارڈ دکھا کرگراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

فرانس میچ ہارگیا۔ جب زیڈان سے اس بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے بتایا کہ اٹلی کے کھلاڑی نے ان کے خاندان کے بارے میں نازیبا کلمات کہے تھے جس کی تفصیل بتانے سے انہوں نے انکار کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے عمل پر پشیمان نہیں ہیں۔ لیکن درحقیقت ان کے اس عمل سے اٹلی کا کھلاڑی اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا ۔اس کے چند کلمات نے فرانس کو ایک بہترین کھلاڑی اور کپتان سے محروم کر دیا اور دنیا کے نزدیک پکڑ میں بھی نہ آ سکا ۔دوسری جانب زیڈان جو الجزائر کے مسلمان ہیں، معتوب ہوگئے۔

زیڈان کی ٹکرپوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ آج کے مسلمان زیڈان کی طرح جذباتیت کا شکار ہیں۔ دورِ جدید میں اسلام کی دعوتی طاقت مغرب کو فتح کرنے کے لیے تیار ہے۔ مگر جب جب اسلام کادعوتی حسن غیرمسلموں کو مسحور کر دیتا ہے تو مسلمان کسی نہ کسی وجہ سے اشتعال میں آجاتے ہیں۔ پھر ان کی ایک ’ٹکر‘سارے دعوتی امکانات کو ختم کردیتی ہے۔کبھی سلمان رشدی کی ’’شیطانی آیات‘‘سے مسلمانوں کے جذبات بھڑکائے جاتے ہیں تو کبھی چند کارٹون چھاپ کر امت مسلمہ کو مشتعل کیا جاتا ہے۔اور مسلمان سمجھے بغیر اس سازش کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اس طرح دوسری طرف مغربی میڈیا کوجواز مل جاتا ہے کہ وہ مسلمانوں کو پرتشدد، غیر مہذب اور دنیا کے امن کے لیے خطرہ ثابت کرسکیں۔ نتیجتاً لوگ اسلام کے قریب آتے آتے متنفر ہو جاتے ہیں۔ مسلمان یہ سمجھنے سے قاصرہیں کہ یہ ردعمل ان کے حق میں نہیں ان کے خلاف ہے۔اس ردعمل سے وہ اپنے کئی قیمتی جوان کھو رہے ہیں اور مغربی دنیا کے سنجیدہ لوگوں کوبھی اپنا مخالف بنا رہے ہیں۔

(مصنف: پروفیسر محمد عقیل)
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 311
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-03-10), فرحان دانش (05-03-10), منتظمین (03-03-10), ماسٹر مقسود (03-03-10), محمدعدنان (03-03-10), راجہ اکرام (03-03-10), عبداللہ آدم (05-03-10)
پرانا 03-03-10, 08:02 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خبر تو پرانی ہے مگر تبصرہ نیا ہے!

شئیرنگ کا شکریہ جانی۔۔۔۔۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (03-03-10)
پرانا 03-03-10, 09:16 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی بہترین تجزیہ کیا ہے پروفیسر عقیل صاحب نے
اسلام جس رواداری ، برداشت اور اخلاقی پختگی کے سب دنیا میں پھیلا تھا آج بدقسمتی سے ہم اس نہ صرف شدید فقدان کا شکار ہیں بلکہ یہ اقدار ناپید ہو چکی ہیں۔
عدم برداشت اور بے موقع جذباتی پن اگر وقتی طور پر نقصان نہ بھی دے طویل المیعادی طور پر اس کے نقصانات زیادہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی نقصانات
زیڈان کی ٹکر والی مثال بڑی بہترین انداز سے منتطق آتی ہے اس رویے پر ۔

اللہ ہمیں ہدایت عطا فرمائے ۔۔ آمین
فیصل بھائی شیئر کرنے کا شکریہ
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-03-10), فیصل ناصر (03-03-10)
پرانا 05-03-10, 01:29 PM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ فرماتے ہیں:
بل نقذف بالحق علی الباطل فیدمغہ(پارہ 17 رکوع 2)
بلکہ ہم دے مارتے ہیں حق کو باطل پر تو وہ(باطل) نابود ہو کر رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
اب پروفیسر صاحب کا فلسفہ ملاحظہ فرمائیں۔
((زیڈان کی ٹکرپوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ آج کے مسلمان زیڈان کی طرح جذباتیت کا شکار ہیں۔ دورِ جدید میں اسلام کی دعوتی طاقت مغرب کو فتح کرنے کے لیے تیار ہے۔ مگر جب جب اسلام کادعوتی حسن غیرمسلموں کو مسحور کر دیتا ہے تو مسلمان کسی نہ کسی وجہ سے اشتعال میں آجاتے ہیں۔ پھر ان کی ایک ’ٹکر‘سارے دعوتی امکانات کو ختم کردیتی ہے))

بدر،حد،قادسیہ ۔یرموک اور آج کی افغان جنگ سب زیڈان کی ٹکریں ہی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔کیا اسلام ان کے بعد زیادہ تیزی سے نہیں پھیلا؟؟؟؟؟؟؟
خدرا اب تو اس شکست حوردہ ذہنیت کو خیر باد کہ دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
پرانا 05-03-10, 02:41 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبد اللہ آدم بھائی
بدر، احد ، قادسہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان میں سے کوئی بھی میرے خیال میں زیڈان کی ٹکر نہیں تھی۔
زیڈان کی ٹکر تو تب ہوتی ہے صلح حدیبیہ نہ ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حالات سے آپ مجھ سے زیادہ واقف ہوں گے۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے بظاہر کمزور شرائط پر ہی صحیح لیکن صلح کر لی ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں؟؟؟
حالانکہ صحابہ کرام بے تاب تھے ۔۔۔۔
صرف اس لئے کہ اس ٹکر سے اگرچہ وقتی فائدہ حاصل ہو جاتا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طویل المدتی فائدہ سوچا اور دس سال کے لئے معاہدہ کر لیا۔۔
اور اس معاہدے کو فتح سے تعبیر کیا گیا۔۔

یہ صرف ایک واقعہ ذکر کیا ہے یہ اشارہ کرنے کے لئے کہ بدر و احد زیڈان کی ٹکریں نہیں تھیں، بلکہ انتہائی سوچ سمجھ، غور و فکر ، حکمت عملی اور منصوبہ بندی کا نتیجہ تھیں ۔۔۔
الحکمۃ ضالۃ المومن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے استعمال کا حکم ہے زیڈان کی ٹکر کا نہیں


یہ میری رائے ہے ۔۔ و السلام
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-03-10), عبداللہ حیدر (05-03-10)
پرانا 05-03-10, 02:41 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبد اللہ آدم بھائی
بدر، احد ، قادسہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان میں سے کوئی بھی میرے خیال میں زیڈان کی ٹکر نہیں تھی۔
زیڈان کی ٹکر تو تب ہوتی ہے صلح حدیبیہ نہ ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حالات سے آپ مجھ سے زیادہ واقف ہوں گے۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے بظاہر کمزور شرائط پر ہی صحیح لیکن صلح کر لی ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں؟؟؟
حالانکہ صحابہ کرام بے تاب تھے ۔۔۔۔
صرف اس لئے کہ اس ٹکر سے اگرچہ وقتی فائدہ حاصل ہو جاتا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طویل المدتی فائدہ سوچا اور دس سال کے لئے معاہدہ کر لیا۔۔
اور اس معاہدے کو فتح سے تعبیر کیا گیا۔۔

یہ صرف ایک واقعہ ذکر کیا ہے یہ اشارہ کرنے کے لئے کہ بدر و احد زیڈان کی ٹکریں نہیں تھیں، بلکہ انتہائی سوچ سمجھ، غور و فکر ، حکمت عملی اور منصوبہ بندی کا نتیجہ تھیں ۔۔۔
الحکمۃ ضالۃ المومن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے استعمال کا حکم ہے زیڈان کی ٹکر کا نہیں


یہ میری رائے ہے ۔۔ و السلام
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-03-10), عبداللہ آدم (05-03-10), عبداللہ حیدر (05-03-10)
پرانا 05-03-10, 10:44 PM   #7
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ یہ بتائیں کہ کہاں مسلمانوں کی طرف سے پہل ہوئی ہے ؟؟؟؟؟؟؟کشمیر،فلسطین۔چیچنی ا،فلپائن،برما۔۔۔۔۔۔۔۔ایک لمبی لسٹ ہے۔
مسلمان تو بے چارے دفاع بھی ڈرڈر کے کرتے ہیں اور اس پر یہ کہنا کہاں کا انصاف ہے کہ
(( آج کے مسلمان زیڈان کی طرح جذباتیت کا شکار ہیں۔ دورِ جدید میں اسلام کی دعوتی طاقت مغرب کو فتح کرنے کے لیے تیار ہے۔ مگر جب جب اسلام کادعوتی حسن غیرمسلموں کو مسحور کر دیتا ہے تو مسلمان کسی نہ کسی وجہ سے اشتعال میں آجاتے ہیں ))
اگر مغرب ہم پر حملہ آور نہ ہو تو تب تو یہ بات کی بھی جائے،اور اگر کوئی آپکا قتل عام کرے ، ھماری بہنیں انکے قبضے میں ہوں اور ہم اب بھی کہ رہے ہوں کہ جی میں تو مذاکرات سے مسئلہ حل کروں گا اور دعوت پیش کروں گا تو میرے خیال میں یہ عقل مندی تو ہو سکتی ہے غیرت مندی نہیں۔۔۔۔۔۔
بات آ جاتی ہے میعارات پر،طالبان کے نزدیک ایک مسلمان کی حرمت زیادہ تھی سو انہوں نے زیڈان کی ٹکر ماری اور حکومت گنوا دی، ہم جذباتی نہ ہوئے اور اپنی دنیا بچانے کے لیے ایمان بیچ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور آج نتیجہ سامنے ہے کہ کل طعنے سننے والے آج کامران کھڑے ہیں اور ہمارا تورا بورا اور آملیٹ بن کر رہ گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔غیرت ہے بڑی چیز جہان تگ و دو میں
پہناتی ہے درویش کو تاج سردارا
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-03-10, 04:15 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبد اللہ آدم بھائی
پہلے آپ بدر و احد کو زیڈان کی ٹکر کہہ رہے تھے اور اب آپ کشمیر اور فلسطین کی طرف آ گئے ہیں۔۔
یہ سچ ہے کہ پہل مغرب کی طرف سے یا غیروں کی طرف سے ہوئی لیکن جیسا کہ میں کہا کہ حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرنے والے کامیابیاں رقم کرتے ہیں۔
زیڈان کی ٹکر تب ماری جاتی ہے جب حالات سازگار ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں توکل نہیں ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ اعقلھا فتوکل پہلے اونٹ کو باندھو پھر توکل کرو ، رب پر بھروسا کرو ۔۔۔اور زیڈان کی ٹکر مارو۔۔

اور اگر حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے خلاف جاؤ گے تو جیتی ہوئی بازی بھی پلٹ سکتی ہے جیسا کہ میدان احد میں ہوا ۔۔۔ جب درے پر متعین صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے وہ جگہ چھوڑ دی۔

اور اگر پہل دوسری جانب سے ہو تب بھی اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، اگر اندازہ ہو کہ زیڈان کی ٹکر سے نقصان زیادہ ہوگا بلکہ دور رس نقصان ہو گا تو پھر ٹکر نہیں مارنی بلکہ ایک بار پھر حکمت اور تدبر
مثال ایک بار پھر اسوہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے دوں گا۔
جنگ خندق یا جنگ احزاب کے احوال سے آپ مجھ سے زیادہ واقف ہوں گے۔۔۔
ایک صورت یہ تھی کہ باہر نکل کر لڑا جائے، دشمن کا مقابلہ کیا جائے۔ سالار کارواں خود سید المرسلین اور امام المجاھدین صلی اللہ علیہ و سلم ہیں، توکل کا بھی انتہائی اعلی معیار ہے، اور نصرت الہی کے آنے کے بھی سو فیصد امکانات ہی نہیں یقین تھا لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹکر کا نہیں سوچا بلکہ خندق کھود لی گئی۔

تو میرے بھائی غیرت اور حمیت اپنی جگہ لیکن حکمت و تدبر کا جو درس دیا گیا ہے اس کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے مختلف حالات میں جو مختلف عمل کئے، ایک ہی سوال کے لوگوں کو مختلف جوابات دیئے وہ ہمیں یہی درس دیتے ہیں کہ حکمت بھی بڑی چیز ہے جہان تگ و دو میں۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 06-03-10, 07:26 PM   #9
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماشاءاللہ ۔جزاک اللہ۔
گویا دونوں کام موقع محل کے لحاظ سے کیے جانے چاہیں۔بالکل ٹھیک۔
میرا بھی یہی مقصد تھا۔
انگلش کا ایک محاورہ بھی یاد آر ہا ہے کہ((revenge is a dish.........best served cold))
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (06-03-10)
جواب

Tags
color, ہیں،, ہے۔, کھیل, کھو, کپتان, کلمات, کارڈ, پروفیسر, وقت, لوگ, میڈیا, مقصد, مسلمان, مسلمانوں, آج, اسلام, بہترین, ثابت, حسن, خلاف, دکھا, دنیا, طور, عقیل


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زیوات کا استعما ل اور فوائد سیپ فیشن اور بیوٹی ٹپس 3 02-07-11 07:02 AM
زیوات کا استعما ل اور فوائد زارا فیشن اور بیوٹی ٹپس 6 16-06-11 08:24 PM
زیورات محمدعدنان فیشن اور بیوٹی ٹپس 10 22-04-08 11:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger