واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


سعودی عرب: سزائے موت پر سخت تنقید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-10-11, 12:37 AM   #1
سعودی عرب: سزائے موت پر سخت تنقید
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 10-10-11, 12:37 AM

بنگلہ دیش میں حقوق انسانی کی ایک تنظیم نے سعودی عرب میں آٹھ بنگلہ دیشی شہریوں کو سرعام سزائے موت دیے جانے پر سخت تقنید کی ہے۔

سعودی عرب میں کام کرنے والے آٹھ بنگلہ دیشی شہریوں کو جمعہ کے روز ریاض شہر میں سرعام سر قلم کر کے سزائے موت دی گئی۔
ان شہریوں پر دو ہزار سات میں ایک مصری شہری کو قتل کا الزام ثابت ہوا تھا۔

حقوق انسانی کی تنظیم عین و سالش کِندرا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے اکثر غیر ملکی سعودی عدالتی کارروائی کو سمجھ نہیں پاتے اور بہت کم افراد کو اپنا کیس پیش کرنے کے لیے وکیل دستیاب ہوتا ہے۔

تنظیم نے بنگلہ دیشی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں مقدمات کا سامنا کرنے والے شہریوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کرے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ انسانیت کی قدر کرنے والے ہر شخص کو بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت دیے جانے کی مذمت کرنی چاہیے۔

تنظیم کے مطابق اگرچہ سعودی قانون کے تحت سزائے موت دی جاتی ہے لیکن سرعام سر قلم کرنے کی وجہ سے ان افراد کے اہلخانہ کو شدید ذہنی صدمے اور اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ماہِ رمضان کے بعد سزائے موت خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

سعودی عرب میں رواں سال اب تک آٹھ بنگلہ دیشی شہریوں سمیت اٹھاؤن افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے جو کہ دنیا بھر میں دی جانے والے سزائے موت سے دگنی ہے۔

سزائے موت زیادہ تر غیر ملکی شہریوں کو دی گئی ہے جو ترقی پذیر ممالک سے بہتر روزگار کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بیس لاکھ سے زائد بنگلہ دیشی شہری روزگار کے لیے مقیم ہیں۔

سعودی عرب میں قتل، جنسی زیادتی اور دوسرے سنگین جرائم کے لیے سزائے موت دی جا سکتی ہے۔سر قلم کرنے کی سزا عموماً سرِعام دی جاتی ہے۔


بي بي سي
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 956
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (10-10-11), کنعان (10-10-11), مرزا عامر (12-10-11), احمد نذیر (10-10-11), راجہ اکرام (10-10-11), رضی (10-10-11), عبدالقدوس (10-10-11)
پرانا 10-10-11, 01:26 AM   #2
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صرف سعودی عرب ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ 6 عرب ممالک میں غیر ملکیوں کو کسی بھی جرم میں لیگل سروس فراہم نہیں کی جاتی۔

پولیس کیس تیار کرتی ھے اور اس میں جو بڑی سزائیں ہیں جیسے کسی کا سر قلم کرنا، لمبی سزائے قید ۔۔۔۔، اس پر شرطہ مدیریہ اس معاملہ کو "دیوان" میں بھیجتی ھے اور وہاں سے سزا پر فیصلہ 21 دن میں ہوتا ھے، اور جو چھوٹی سزائیں ہیں اس پر معاملے کورٹ میں قاضی کے پاس جاتے ہیں۔ اور یہاں پر وکیل سے کام بن سکتا ھے مگر عربی وکیل کی فیس 5000 ریال کون دے اس لئے یہاں بھی سزا ہی ملتی ھے۔ اور اگر سزا مل جائے تو پھر سزا پوری ہونے کے بعد بھی ڈپورٹ ہی کر دیا جاتا ھے۔
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 10-10-11, 01:37 AM   #3
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تو قانون كي سختي اسي ليے ہوتي ہے كہ جرم نہ كيا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔ جہاں قانون ميں نرمي يا جھول ہے جيساكہ پاكستان تو وہاں كي حالت آپ كے سامنے ہے۔۔۔

برسوں پہلے كي بات ہے ہمارے ايك ٹيچر نے ہميں بتايا تھا كہ سوڈان ميں جب اسلامي سزاؤں كا نفاذ كيا گيا۔ تو قانون بن جانے كے كچھ عرصہ بعد جب جائزہ ليا گيا تو پتہ چلا كہ بہت سارے لوگوں پر اسلامي سزاؤں كا نفاذ ہوا ہے۔ جس كي وجہ سے معاشرے ميں جرائم تو كافي حد تك كم ہو گئے ہيں ليكن بہت سے لوگ اس سزاؤں كي وجہ سے معذور ہو گئے ہيں خصوصا چوري چكاري زيادہ تھي اس ليے قانون كے مطابق چور كے ہاتھ كاٹ ديے گے۔۔۔ حكومت نے اس حوالے سے ديگر اسلامي ممالك كي طرف ديكھا كہ آخر وہ كون كون سے اسلامي ممالك ہيں جہاں اسلامي سزاؤں كا نفاذ ہے۔ اور ان پر عمل درآمد كي كيا صورتحال ہے۔۔۔

تو پتہ چلا كہ پاكستان ميں بھي قانونا حدود و قصاص كے قوانين نفاذ ہيں۔۔۔ ليكن عملا كبھي كسي پر چوري كي حد جاري نہيں كي گئي۔۔۔ اس پر سوڈاني حكومت كو تعجب ہوا۔۔۔ مزيد قدرے تحقيق پر معلوم ہوا كہ ہمارے ہاں جب چوري ہوتي ہے تو اول مجرم گرفتار نہيں ہوتے۔۔۔۔ گرفتار ہو جائيں تو پوليس پہلے ہي ان سے مك مُكا كر ليتي ہے۔۔۔ اگر چور مُك مُكا پر راضي نہ ہوں تو انہيں حدود و قصاص كے قوانين بتا كر ڈرا ديا جاتا ہے كہ اگر ہم سے مُك مُكا نہ كيا تو حدود كيس ميں اندر جاؤ گے اور واپس ايك ہاتھ كے ساتھ آؤ گے۔۔۔لہذا مرتا كي نہ كرتا كے مقصداق مُك مُكا كرنے ميں ہي چور عافيت محسوس كرتا ہے۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
asakpke (11-10-11), dxbgraphics (10-10-11), کنعان (10-10-11), نبیل خان (13-10-11), مرزا عامر (12-10-11), احمد نذیر (10-10-11), راجہ اکرام (10-10-11), رضی (10-10-11)
پرانا 10-10-11, 01:53 AM   #4
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جس کو کسی الزام کے تحت پکڑا ھے اس پر جرم ثابت کرنے کے لئے عدالت کی ضرورت ھے اور اپنا دفاع کرنے کے لئے لیگل سروس فراہم کرنا بھی اس ملک کی حکومت کی ذمہ داری ھے جو اسے سزا دینا چاہتا ھے۔

پولیس کا کام ھے پکڑنا اور عدالت کا کام ھے پولیس اور ملزم پر دونوں رپورٹس سامنے رکھ کے ملزم کو صفائی کا موقع دینا تاکہ پولیس کا کردار بھی سامنے آئے۔ مگر ایسا نہیں ھے، ملزم پولیس میں ہی رہتا ھے اور جو پولیس نے لکھ کر بھیج دیا اسی پر فیصلہ سنا کر مزید جیل یا خارج الدولہ۔
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
asakpke (11-10-11), فاروق سرورخان (10-10-11), احمد نذیر (10-10-11), سحر (10-10-11)
پرانا 10-10-11, 01:59 AM   #5
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں
جس کو کسی الزام کے تحت پکڑا ھے اس پر جرم ثابت کرنے کے لئے عدالت کی ضرورت ھے اور اپنا دفاع کرنے کے لئے لیگل سروس فراہم کرنا بھی اس ملک کی حکومت کی ذمہ داری ھے جو اسے سزا دینا چاہتا ھے۔

پولیس کا کام ھے پکڑنا اور عدالت کا کام ھے پولیس اور ملزم پر دونوں رپورٹس سامنے رکھ کے ملزم کو صفائی کا موقع دینا تاکہ پولیس کا کردار بھی سامنے آئے۔ مگر ایسا نہیں ھے، ملزم پولیس میں ہی رہتا ھے اور جو پولیس نے لکھ کر بھیج دیا اسی پر فیصلہ سنا کر مزید جیل یا خارج الدولہ۔
مجھے وہاں كے مروجہ قانون كا علم نہيں اور نہ ہي وہاں كا طريقہ كار كا علم ہے لہذا اس پر تو ميں كوئي كمنٹس نہيں كر سكتا۔۔۔۔ عمومي بات طے ہے۔۔۔ كہ جرم اگر كيا ہے تو سزا تو ملے گي۔۔۔۔قانون ہوتا ہے جرم كي روك تھام كے لئے ہے۔۔۔ لہذا ہر قانون جو جرم كو پھلنے پھولنے اور پھيلنے سے روك سكتا ہے وہ سخت ہي ہو گا۔۔۔۔۔۔ نرمي كا اس ميں سوال ہي پيدا نہيں ہوتا۔۔


باقي ميرا خيال نہيں كہ ايساتمام جرائم خصوصا سنگين جرام ميں ايسا ہوتا ہے۔۔ باقي اللہ جانے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
کنعان (10-10-11), احمد نذیر (10-10-11)
پرانا 10-10-11, 02:25 AM   #6
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہر جرم کی مختلف کیٹگری ہوتی ہیں اور ان پر سزائیں یا جرمانہ یا دونوں۔

محترم جب آپ کو اس پر علم نہیں تو پھر آپ مزید کیوں بار بار سزا پر بات دہرا رہے ہیں یا لکھ رہے ہیں دوسرں کا بھی موقع دیں شائد کسی کو علم ہو۔ آپ کے مراسلہ پر مخاطب کئے بغیر معلومات فراہم کر رہا ہوں ڈسکس وہاں ہوتی ھے جہاں معلومات ہو۔ اس لئے پیار کے ساتھ مزید معلومات کی فراہمی پر میں بھی معذرت کرتا ہوں۔
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (10-10-11), مرزا عامر (12-10-11), wajee (10-10-11), احمد نذیر (10-10-11)
پرانا 10-10-11, 02:33 AM   #7
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے نہيں بھائي معلومات آپ ضرور فراہم كيجئے۔۔۔ اس سے ميں نےكب انكار كيا۔۔۔ ميں نے تو صرف وضاحت كي ہے كہ مجھے وہاں كے قوانين كے بارے ميں معلومات نہيں ہيں۔۔۔
مجھے خوشي ہو گي اگر آپ تفصيلي و تحقيقي معلومات فراہم كريں تو يقينا مجھے سميت بہت سوں كا بھلا ہو گا۔۔۔

باقي رہي بات سزا پر بار بار بات دہرانے كي تو ميں عمومي بات كر رہا ہوں سعودي عرب كے قانون كي بات نہيں كر رہا۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
کنعان (10-10-11), مرزا عامر (12-10-11), احمد نذیر (10-10-11)
پرانا 10-10-11, 02:55 AM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

قتل تو حد میں ہی کیا جاتا ہے اور حدود کے بارے میں ایک معروف قاعدہ ہے کہ ”الحدود تندرئ بالشبھات“ ۔۔ کیا سعودی عرب یا دیگر ممالک کا قانونی نظام اس طرح کے مجرموں کو شک کا فائدہ دیتا ہے ؟؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (10-10-11)
پرانا 10-10-11, 07:04 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,645
کمائي: 28,550
شکریہ: 7,151
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

قتل صرف اور صرف قتل اور اللہ کی زمین میں‌فساد کی واضح اور ثابت شدہ صورت میں کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن زیادہ تر نام نہاد اسلامی ممالک جہاں فرد واحد کی اور اس کے خاندان کی حکومت ہے ۔ عوام کو دہشت زدہ رکھنے کے لئے گاہے بگاہے قتل کرتی رہتی ہے ۔ سعودی عرب ایک انتہا پسند ملک ہے جہاں انتہا پسند وں‌کی فیکٹری لگی ہوئی ہے ۔ یہ لوگ پاکستان میں‌بھی یہی نظام دیکھنا چاہتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ایک بین الاقوامی اسلامی کنسورشئیم کے کنٹرول میں دئے جائیں۔ تاکہ سعودی عرب میں‌جمہوریت قائم ہو سکے۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-10-11), احمد نذیر (10-10-11)
پرانا 10-10-11, 08:43 AM   #10
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جہاں تک سعودی عرب کی بات ہے ۔ میں بھی سمجھتی تھی کہ وہاں جرائم نہیں ہوتے ہونگے کیونکہ وہاں قوانین سخت ہیں وغیرہ وغیرہ ۔
قتل وغیرہ کے کیسس کا تو علم نہیں لیکن میں سمجھتی تھی کہ سعودی عرب میں کیوں کہ پردہ وغیرہ کا نظام ہے تو وہاں خواتین کو تحفظ بھی حاصل ہوگا لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے جو میرے لیے بھی بہت حیران کن بات تھی ۔
جب میں سودی عرب گئی تو جو وہاں کے رہائشی پاکستانی تھے ۔ انہوں نے ایسی ایسی نصیحتیں کیں کہ میں حیران رہ گئی تھی ۔ کہ بحیثیت خاتوں آپ نے بہت احتیاط کے ساتھ رہنا ہے ۔ یہاں تک نصیحت کی گئی کہ کسی عرب ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ سفر نا کریں اور اگر کریں تو پہلے شوہر گاڑی میں بیٹھے پہر بچے اور اخر میں خاتون اور اترتے وقت خاتون سب سے پہلے گاڑی سے اتریں ۔ سعودی عرب میں اکیلی خاتوں سفر نہیں کرسکتی ۔ سیفٹی نا ہونے کی وجہ سے
اتنی احتیاط کی تو پاکستان میں ضرورت نہیں پڑتی ۔
لیکن مجھے حیرت اس بات پر کہ سعودی عرب میں پردہ وغیرہ کا اتنا سخت قانون کے باوجود خواتین کو تحفظ حاصل کیوں نہیں ہے ۔
میری اس بات کا مقصد یہ ہے کہ کیا واقعی قوانین کے سخت ہونے سے ملک میں امن قائم ہوتا ہے ؟ ۔ یا انصاف کے نفاذ سے امن قائم ہوتا ہے ؟ سعودی عرب میں قوانین تو سخت ہیں لیکن انصاف نہیں !
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ گناہ گار کو معاف کرنے سے اتنا فساد نہیں ہوتا جتنا بے گناہ کو سزا دینے سے فساد پھیلتا ہے
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
asakpke (11-10-11), فیصل ناصر (11-10-11), فاروق سرورخان (10-10-11), کنعان (11-10-11), ھارون اعظم (10-10-11), مرزا عامر (12-10-11), wajee (10-10-11), آبی ٹوکول (12-10-11), احمد نذیر (10-10-11), رضی (11-10-11), شمشاد احمد (10-10-11), عبداللہ آدم (10-10-11)
پرانا 10-10-11, 11:46 AM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
قتل صرف اور صرف قتل اور اللہ کی زمین میں‌فساد کی واضح اور ثابت شدہ صورت میں کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن زیادہ تر نام نہاد اسلامی ممالک جہاں فرد واحد کی اور اس کے خاندان کی حکومت ہے ۔ عوام کو دہشت زدہ رکھنے کے لئے گاہے بگاہے قتل کرتی رہتی ہے ۔ سعودی عرب ایک انتہا پسند ملک ہے جہاں انتہا پسند وں‌کی فیکٹری لگی ہوئی ہے ۔ یہ لوگ پاکستان میں‌بھی یہی نظام دیکھنا چاہتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ایک بین الاقوامی اسلامی کنسورشئیم کے کنٹرول میں دئے جائیں۔ تاکہ سعودی عرب میں‌جمہوریت قائم ہو سکے۔
اگر سعودی اتنا ہی برا ہے، جمہوریت نہیں، انسانی حقوق نہیں بلکہ وہ تمام چیزیں مفقود ہیں جن کا پایا جانا ایک جدید ملک کے لیے ضروری ہے، جن کی امریکہ نہ صرف تبلیغ کرتا ہے بلکہ اگر کوئی عمل نہ کرے تو جمہوریت نافذ کرنے اور انسانی حقوق قائم کرنے کے لیے اس پر چڑھ بھی دوڑتا ہے ۔۔ ایران سے امریکہ کو شکایت ہے، چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر امریکہ کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں

لیکن سعودی فرمانروا کو تو اوبامہ بھی جھک کر ملتا ہے ۔۔ اس کی بنیادی وجوہات کیا ہیں ؟؟
بحرین میں کچھ بھی ہو جائے امریکہ کے کان پر جوں نہیں رینگتی ؟؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
آبی ٹوکول (12-10-11), احمد نذیر (10-10-11), احمد بلال (12-10-11), شھزادباجوہ (15-10-11), شمشاد احمد (10-10-11)
پرانا 10-10-11, 12:15 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 983
کمائي: 32,018
شکریہ: 1,331
738 مراسلہ میں 2,352 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
اگر سعودی اتنا ہی برا ہے، جمہوریت نہیں، انسانی حقوق نہیں بلکہ وہ تمام چیزیں مفقود ہیں جن کا پایا جانا ایک جدید ملک کے لیے ضروری ہے، جن کی امریکہ نہ صرف تبلیغ کرتا ہے بلکہ اگر کوئی عمل نہ کرے تو جمہوریت نافذ کرنے اور انسانی حقوق قائم کرنے کے لیے اس پر چڑھ بھی دوڑتا ہے ۔۔ ایران سے امریکہ کو شکایت ہے، چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر امریکہ کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں

لیکن سعودی فرمانروا کو تو اوبامہ بھی جھک کر ملتا ہے ۔۔ اس کی بنیادی وجوہات کیا ہیں ؟؟
بحرین میں کچھ بھی ہو جائے امریکہ کے کان پر جوں نہیں رینگتی ؟؟
کیونکہ وہاں‌پر امریکہ کے مفادات متاثر نہیں‌ہوتے، بلکہ پھلتے پھولتے ہیں
بڑی سمپل سی بات ہے آپ کو اس کا بھی پتانہیں پیر جی
ابرارحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا
آبی ٹوکول (12-10-11), احمد نذیر (10-10-11), رضی (11-10-11)
پرانا 10-10-11, 12:20 PM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ابرار بھائی
مجھے تو پتہ ہے سب لیکن میری معلومات اور تاثرات کا دانشوروں کو کہاں اعتبار

اس لیے سوال کیا ہے کہ کوئی دان شور اس پر روشنی ڈالے تا کہ ہمارے "خدشات" دور ہوں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
آبی ٹوکول (12-10-11), ابرارحسین (13-10-11), احمد نذیر (10-10-11), شمشاد احمد (10-10-11)
پرانا 10-10-11, 12:33 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 983
کمائي: 32,018
شکریہ: 1,331
738 مراسلہ میں 2,352 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ا
ابرارحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (10-10-11), شمشاد احمد (10-10-11)
پرانا 10-10-11, 10:29 PM   #15
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امريكہ بہادر كو جمہوريت كي مروڑ بس اسي حد تك پڑتي ہے جس حد تك اس كے مفادات ہوتے ہيں۔۔۔ اس ميں كسي كو بھي شك نہيں ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
آبی ٹوکول (12-10-11)
جواب

Tags
color, saudi, ہوتا, ہے۔, کرنی, کرتے, وجہ, موت, ملکی, مطابق, world, الزام, ثابت, جانے, حکومت, دیے, دنیا, ذہنی, رواں, رمضان, سات, شخص, شدید, عدالتی, عرب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ممتاز قادری کو سزائے موت عرفان مسلم خبریں 30 04-10-11 09:16 AM
سعودی خاتون کو دس سال کی سزا حیدر خبریں 3 08-06-11 11:03 AM
سعودیہ میں غلطی کی سزا سوئی ؟ جاویداسد خبریں 26 01-09-10 05:32 PM
مشرف بی بی کو دومرتبہ سزائے موت کا حکم جاویداسد خبریں 0 17-06-10 06:52 PM
سزائے موت کے قیدی محمدعدنان عمومی بحث 5 18-07-08 06:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger