واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


سعودی عرب میں خاتون عالمہ کی عورتوں کی نماز عشاء و تراویح کی امامت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-08-11, 02:58 PM   #1
سعودی عرب میں خاتون عالمہ کی عورتوں کی نماز عشاء و تراویح کی امامت
کنعان کنعان آن لائن ہے 18-08-11, 02:58 PM

کینیڈا اور امریکا میں خواتین کی امامت کے بعد

سعودی عرب میں خاتون عالمہ کی عورتوں کی نماز عشاء و تراویح کی امامت


اتوار 14 رمضان 1432هـ - 14 اگست 2011م



ریاض میں خواتین نماز ادا کر رہی ہیں.


دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب کے سرکار ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت ریاض میں ایک خاتون عالمہ رمضان المبارک کے دوران عشاء اور تراویح کی نمازوں میں خواتین کی باجماعت نماز کی امامت کرا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں کسی خاتون عالمہ کا اپنی ہم جنسوں کی امامت کا یہ پہلا واقعہ ہے جسے باقاعدہ سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عالمہ مضاوی الطشلان نے جمعرات کی شام دارالحکومت ریاض میں ایک عمارت کے کھلے ہال میں خواتین کی باجماعت نماز تراویح کی امامت کرائی۔ قبل ازیں اسی جگہ پر"عالمی تعارف اسلام کونسل" کے زیراہتمام ایک افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شہزادی العنود بنت عبدالرحمان بن احمد، ریاض میں کویت کے سفیر نوار الدخیل کی اہلیہ، جاپان کے ثقافتی اتاچی یوکی کو سمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ سلیمانیہ انکلیو میں دیا جانے والا یہ افطار ڈنر صرف خواتین کے لیے مخصوص تھا۔


خواتین کی امامت متنازعہ!!!

چونکہ اسلام میں کوئی عورت خواتین کی جماعت کی امامت کرسکتی ہے تاہم اعتراض اس پر ہے کہ اس کی اقتداء میں مرد نماز نہ پڑھیں۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عالمہ مضاوی الطشلان کی امامت پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔ اس کے برعکس کینیڈا اور امریکا کی دو خواتین کی امامت کے تنازع کی باز گشت کئی سال بعد اب بھی سنائی دیتی ہے، کیونکہ انہوں نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں مرد و خواتین کی جماعت کی امامت کی تھی۔

کینیڈین مصنفہ راھیل رازا نے برطانیہ کے آکسفورڈ سٹی میں ایک اسلامی مرکز میں مرد و زن کی جماعت کی امامت کرائی تھی جس پر عالم اسلام میں سخت تنقید کی گئی تھی۔

راھیل رازا ہی اس غیر شرعی عمل کی مرتکب نہیں ہوئی بلکہ اس سے قبل سنہ 2008ء میں امریکا کی ایک نو مسلم امینہ ودود نے بھی مرد اور عورتوں کی ایک مختصر سی جماعت کی امامت کرائی تھی۔

برطانوی اخبار "گارڈین" کو انٹرویو میں امینہ ودود نے کہا تھا کہ "قرآن اور احادیث کے مطالعے کے دوران اسے کہیں بھی خواتین کی امامت کی ممانعت نہیں ملی۔ بلکہ آنحضور صلی علیہ وسلم نے خود عہد نبوت میں بھی عورتوں کو نمازوں کی امامت پر مامور فرمایا تھا اور عورتوں کی اقتداء میں مرد و زن سب نماز ادا کرتے تھے"۔

ممتاز عالم دین اور مفکر ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے امینہ ودود کے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا تھا۔ اپنےایک فتوے میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ اسلام میں مردوں کی جماعت کے لیے کسی خاتون کو امام بنانا جائز نہیں اور امینہ نے مردوں پر مشتمل باجماعت نماز کی امامت کر کے چودہ صدیوں پر پھیلی اسلامی تعلیمات سے انحراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امامت اصلا مردوں کا فریضہ ہے اور کوئی عورت مردوں کو نماز نہیں پڑھا سکتی۔

امینہ ودود کی امامت پر سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل شیخ نے بھی سخت تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ امینہ ودود کا مردوں کی جماعت کا امام بننا اسلام دشمنی اور حدود اللہ سے تجاوز ہے۔

ح


عورت کی امامت

کیا خواتین کو امامت کا حق ہے؟

----------------------------------------------------------

یہ فتوٰی نہیں ھے اسے حوالہ کے طور پر پیش کر رہا ہوں۔

عورت کسی کی بھی امامت نہیں کروا سکتی !

کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے عورت کی امامت کی دلیل نہیں ملتی۔

رہی موقوف روایات کی بات تو وہ وحی الہی نہ ہونے کی بناء پر دین میں حجت نہیں !

ہاں مرفوع روایت عورت کی امامت کے عدم جواز پر دلالت کرتی ہے
(صحیح بخاری ۴۴۲۵ , ۷۰۹۹)

(رفیق طاھر)
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 264
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), shafresha (18-08-11), نیلم خان (19-08-11), مرزا عامر (20-08-11), ابرارحسین (18-08-11), احمد بلال (19-08-11), حیدر (18-08-11), حیدر Rehan (19-08-11), عدنان دانی (18-08-11)
پرانا 18-08-11, 03:43 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
عورت کسی کی بھی امامت نہیں کروا سکتی !
کسی کی بھی یا صرف مردوں کی؟
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), shafresha (18-08-11), فیصل ناصر (18-08-11), نیلم خان (19-08-11)
پرانا 18-08-11, 06:31 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 201
کمائي: 2,381
شکریہ: 108
142 مراسلہ میں 285 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے منع کیا ہے تو نہیں کر سکتی اگر منع نہیں کیا یا اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کی تو کر سکتیں ہین
پیارا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے پیارا کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), shafresha (18-08-11), نیلم خان (19-08-11), حیدر Rehan (19-08-11)
پرانا 19-08-11, 06:34 AM   #4
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صحف ووكالات تقارنها بإمامة "رازا وودود" للرجال والنساء

مضاوي الطشلان تؤم المصلِّيات في "التراويح" بحفل جاليات الرياض

سبق – الرياض: أمَّت الداعية السعودية مضاوي الطشلان جمعاً من النساء في صلاتَيْ العشاء والتراويح مساء الخميس الماضي، ضمن برنامج وفعاليات الإفطار الجماعي للجاليات، الذي نظمه القِسْم النسوي بالهيئة العالمية للتعريف بالإسلام، في مقره بحي السليمانية شمال الرياض.

وطبقاً لوكالة الأنباء السعودية "واس" فإن الفعاليات تمت تحت رعاية سمو الأميرة العنود بنت عبدالرحمن بن أحمد، بحضور حرم سفير دولة قطر بالرياض نوار الدخيل، والملحقة الثقافية اليابانية يوكي كو، وعدد من سيدات المجتمع.

وقد عبَّرت الأميرة العنود بنت عبدالرحمن بن أحمد بهذه المناسبة عن سعادتها بهذا الجهد الكبير، وقالت: "لم أتوقع أن هناك جهوداً تُبذل للدعوة كما رأيت من احتواء لجميع الفئات العمرية للأطفال والفتيات والكبيرات؛ فلكل جنسية برنامج فاعل حافل، ووجدت في أعين الجميع الفرحة والسعادة بهذا الجمع الإسلامي الكبير من جنسيات متعددة، كما لفت نظري اهتمام المسؤولات في الهيئة بالجاليات غير المسلمة ودعوتهن واحتواؤهن وإكرامهن، وقد رأيت ذلك بنفسي من منطلق {لا إكراه في الدين}؛ فديننا دين المحبة والتسامح والعمل على قلب واحد، وما إسلام عدد من الأخوات اليوم إلا خير شاهد على أن ديننا خير ونور، ونحن مرآة تعكس هذا الخير، فالحمد لله الذي وفَّقنا لهذا".

وأضافت قائلة: "كما سرّني أن أرى بناتنا الصغيرات يتحدثن باللغات ويستقبلن الجاليات بابتسامة طيبة وحفاوة، وأتمنى أن أجد على أرض الواقع مراكز تُعنى بتعليم اللغتَيْن اليابانية والصينية للفتيات".
ثم قامت الأميرة العنود بعد ذلك بتلقين المسلمات الجديدات الشهادتين.

بعد ذلك صلّى الجميع صلاة العشاء والتراويح جماعة، وقامت بإمامتهن الداعية مضاوي الطشلان.
ثم ألقت الداعية عواطف المطيري محاضرة بعنوان "جددي حياتك"، أوصت فيها بعدد من الوصايا، منها استغلال شهر رمضان، وقالت "هو فرصة لنجدد علاقاتنا بالآخرين، ونصل أرحامنا، ونتفقد من قطعناهم لأي أمر من أمور الدنيا أو الأشغال".

وشبّهت النفس الإنسانية بالخيل الذي يحتاج إلى من يقوده، وإلا سار بالإنسان إلى أي مكان، وربما أوقعه في الهلاك. بعدها قدمت مديرة قِسْم الدعوة منيرة المقبل كلمة بهذه المناسبة، أعقبتها فقرات خاصة للأطفال والمسابقات الخفيفة، وتم توزيع الهدايا عليهم.

ورغم أن الداعية السعودية مضاوي الطشلان أمت جمعاً من "النساء فقط" دون الرجال ففي معرض عرضهما للواقعة قارنت مجلة "أرابيان بيزنس" وصحيفة "الإمارات اليوم" الإماراتيتان على موقعَيْهما إمامة الداعية السعودية بإمامة المؤلِّفة الكندية المسلمة راهيل رازا المصلِّين من "الرجال والنساء" في صلاة الجمعة 11 يونيو العام 2010 بالمركز الإسلامي بمدينة أوكسفورد البريطانية، وكذلك إمامة أمينة ودود، التي اعتنقت الإسلام قبل أكثر من 30 عاماً، المصلِّين "نحو 15 بين رجال ونساء"، في مُصلَّى بمركز أوكسفوردشير ماسونيك.
وكانت إمامة "رازا" و"ودود" للنساء والرجال قد أثارت ردود فعل مستنكرة في حينها.

خبر لنک
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), نیلم خان (19-08-11)
پرانا 19-08-11, 08:39 AM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلومات میں اضافے کا شکریہ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), کنعان (19-08-11)
پرانا 19-08-11, 12:25 PM   #6
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

رسی کے بٹے ہوئے تمام ہی بل کھل رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), کنعان (19-08-11)
پرانا 20-08-11, 01:45 AM   #7
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی بات ہے اس کا احتمام اور جگہوں پر بھی ہونا چاہئے
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), کنعان (20-08-11)
پرانا 20-08-11, 02:08 AM   #8
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

اس کا احتمام سعودی عرب میں ہونے سے پہلے ہی ہر جگہ پر ھے سعودی عرب میں تو ابتدا ہوئی ھے۔ ہمارے فارم کی عالمہ و حافظہ سام سسٹر بھی تراویح پڑھوا رہی ہیں۔ جزاک اللہ خیر۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
color, com, ڈاٹ, نماز, اللہ, المبارک, انٹرویو, اسلام, اسلامی, تعارف, خواتین, دبئی, رمضان, سال, شام, عہد, عورتوں, عمارت, عالمی, عبدالعزیز, عدم, عرب, صحیح, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”عورتوں سے لین دین نہ کرو“ سعودی عالم کا فتویٰ جاویداسد خبریں 58 01-09-10 11:37 AM
عورتوں کے بارے میں مکمل کتاب۔۔۔ شیراز احمد دلچسپ اور عجیب 11 02-07-09 10:39 PM
سندھ:عورتوں کے خلاف تشدد میں اضافہ طارق راحیل خبریں 0 11-02-09 05:33 PM
تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سعودی عرب سے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ ابن جلال خبریں 2 19-09-08 07:56 PM
عورتوں کو ہر حال میں شوہر کا حکم ماننا چاہئیے؟ Zullu230 گپ شپ 3 05-12-07 08:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger