واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


سعودی عرب کے پاکستانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-09, 09:53 PM   #1
سعودی عرب کے پاکستانی
یاسر عمران مرزا یاسر عمران مرزا آن لائن ہے 27-10-09, 09:53 PM

پچھلے کچھ دنوں میں بے حد ذہنی کوفت اور تکلیف اٹھانی پڑی۔ کمپنی والوں سے چھٹی کی درخواست کی جس پرکافی بحث و مباحثہ تکرار اور لڑائی کرنی پڑی اور لکھنے لکھانے کو بھی وقت نہ دے سکا۔ یوں تو لمبے عرصے سے پردیس میں ہوں اور ہر گزرتے لمحے سے پردیس کی ان مشکلات کا احساس ہوتا ہے، لیکن پچھلے کچھ دنوں سے یہ احساس شدت سے ہو رہا ہے۔ ایک وہم جو میرے دماغ میں تھا کہ کچھ ادارے یا کاروبار کے مالکان اپنے ملازمین کی بہتری کا کوئی پہلو بھی سوچتے ہیں وہ ختم ہو گیا۔ کاروباری افراد چاہے پاکستان کے ہوں یا سعودی عرب کے وہ اپنے ایک سینٹ، ایک ہلالے یا ایک پیسے تک کے لیے ملازمین کے مفاد کو لات مار دیتے ہیں۔ شوگر ملوں کے مالکان پاکستانی ہوں یا سعودی سب ہی عوام کی کھال اتارنے میں لگے ہوے ہیں، اللہ تعالی دولت ، حیثیت یا اقتدار تو بہت سے افراد کو دے دیتے ہیں لیکن ظرف کسی کسی کو دیتے ہیں۔ ایسے بہت سے صاحبان ہیں جو یہ نعمتیں حاصل کرنے کے بعد غرور میں‌مبتلا ہو جاتے ہیں، حالانکہ زیادہ نعمتیں حاصل کر لینے کے بعد تو عاجزی سے انسان کو اپنے خالق کے آگے جھک جانا چاہیے پر وہ اکڑ میں آ جاتا ہے۔


سعودی عرب میں رہنے کے دوران اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ نہ صرف سعودی حکومت اس غرور میں مبتلا ہے بلکہ یہاں کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد بھی خود کو عجمیوں یعنی غیر سعودیوں سے اونچا سمجتھی ہے۔ حکومت نے ایسے ایسے قوانین دے ہیں کہ معاش کے سلسلے میں آئے ہوے افراد کی حیثیت ایک غلام سے بڑھ کر نہیں۔
سعودی عرب میں آنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو کسی مقامی باشندے کی غلامی قبول کرنی ہو گی جسے دوسرے لفظوں میں کفالت یا سپانسرشپ کہتے ہیں، اگر وہ چاہے تو آپ کو یہاں کام کرنے دے، وہ چاہے تو ایک منٹ میں آپ کو یہاں سے بے دخل کر دے۔ چاہے آپ یہاں اپنے خاندان کے ساتھ آباد ہو چکے ہوں۔ کسی ایک شہر سے دوسرے شہر کام کی غرض سے جانا ہو تو اپنے کفیل سے تحریری اجازت نامہ درکار ہے۔ گاڑی بیچنی ہو، خریدنی ہو، کاروبار کرنا ہو ہر چیز میں کفیل کی اجازت ضروری ہے، تاہم ان قوانین میں کچھ عرصہ سے کمی کی جا رہی ہے۔ ترقی کے لیے ایک جگہ سے نوکری چھوڑ کر کسی دوسرے جگہ نوکری کرنی ہے تو اپنے کفیل سے اجازت لینی ضروری ہے۔ اگر وہ اجازت نہ دے تو آپ چاہے لاکھ سر پٹخ لیں لیکن آپ کچھ نہیں کر سکیں گے۔
چھٹی پر جانے کے لیے آپ کو مکمل طور پر کمپنی کے قواعد کے تحت کام کرنا ہو گا، اور اگر آپ سمجھیں کہ آپ کا چھٹی جانا آپ کی نوکری سے زیادہ ضروری ہے تو سوائے سعودی عرب چھوڑ دینے کے آپ کے پاس کوئی اور حل نہیں، اس بات کا اندازہ مجھے اس وقت ہوا جب میں نے کمپنی سے زیادہ لمبی چھٹی کے لیے اصرار کیا تو انہوں نے مجھے گھر بجھوا دینے کی دھمکی دے دی، حالانکہ میرے بڑے بھائی صاحب نے 4 لاکھ پاکستانی روپے جیب سے ادا کر کے میرا ویزا خریدا تھا، لیکن کمپنی میں سپانسر شپ منتقل ہونے کے بعدمیرا سعودی عرب رہنا، نہ رہنا کمپنی کے اختیار میں چلا گیا۔ واہ کیا کہنے۔۔۔۔
خیر ان ساری مشکلات کا تذکرہ تو نہیں‌کر سکوں گا کیوںکہ اس کے لیے بہت وقت درکار ہو گا۔ لیکن اکثر اوقات پاکستان کے اس نام نہاد برادر ملک سعودی عرب کے قانون کے متعلق سوچ کر بہت تکلیف ہوتی ہے جہاں ایک نامحسوس انداز میں تمام غیر ملکیوں کو اپنا غلام بنا کر رکھا گیا ہے۔ بے شک سعودی حکومت کے پاکستانی حکومت پر بہت سارے احسانات ہیں لیکن ان احسانات کا ایک عام پاکستانی کو کیا فائدہ ؟ روپیہ پیسہ ،ریالات، قرض معافیاں، مفت تیل سے تو سیاستدانوں کی جیبیں بھرتی ہیں۔ سچ تو یہی ہے کہ ڈکٹیٹروں نے اپنی برادری یعنی ڈکٹیٹروں سے تعلقات رکھے ہیں، کون پاکستان اور کہاں کے پاکستانی۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com

 
یاسر عمران مرزا's Avatar
یاسر عمران مرزا
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 882
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
محمد الیاس (13-11-09), ابن جلال (29-10-09), ابن عباس (01-12-09), حسنین ایوب (28-10-09), سحر (28-10-09), عامرشہزاد (31-10-09), عبدالقدوس (27-10-09)
پرانا 27-10-09, 10:12 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہاں جناب ٹھیک کہا ہے ۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 27-10-09, 11:09 PM   #3
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
سعودی عرب میں رہنے کے دوران اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ نہ صرف سعودی حکومت اس غرور میں مبتلا ہے بلکہ یہاں کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد بھی خود کو عجمیوں یعنی غیر سعودیوں سے اونچا سمجتھی ہے۔
السلام علیکم،

یاسر بھائی کا تجزیہ بہت درست ہے، خصوصا عربی اور عجمی والی چیز نہ صرف سعودیوں بلکہ تمام عربیوں‌میں یکساں ہے۔ میرا تعلق دوسرے عرب ممالک کے لوگوں سے پڑ چکا ہے اور یہ بات میں ان میں‌بہت اچھی طرح نوٹ کی ہے۔ عجمی اور اوپر سے پاکستانی، سونے پر سہاگا والی بات ہے، نہ جانے پاکستان سے لوگ اور مسلمان اتنے بے زار کیوں ہیں؟

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 27-10-09, 11:26 PM   #4
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 52
کمائي: 1,345
شکریہ: 2
27 مراسلہ میں 47 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستانی تو ہر کام میں اپنا مقصد حاصل کرتے ھیں ۔
عبداللطیف آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-10-09, 11:32 PM   #5
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 52
کمائي: 1,345
شکریہ: 2
27 مراسلہ میں 47 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سعودی عرب میں ریڈیو سعودی عرب سنیں ۔
عبداللطیف آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 12:38 AM   #6
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 52
کمائي: 1,345
شکریہ: 2
27 مراسلہ میں 47 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سعودی عرب اور اسکے علاوہ فریکوئنسی
پاکستان بھارت بنگلہ دیش جی سی سی کے تمام ممالک کیلئے
21میٹر بینڈ شارٹ ویو 13775 میگا ھرٹز پر
پاکستان میں شام 5:00 سے8:00 بجے تک
بھارت میں شام 5:30 سے 8:30 بجےتک
بنگلہ دیش میں شام 6:00 سے9:00 بجے تک
سعودی عرب میں سہ پہر 3:00سےشام6:00 تک
اس کے علاوہ سعودی عرب کیلئےصرف ایف ایم پر سہ پہر3:30 سے 5:00 تک
جدہ میں 96.2 + الریاض میں 97.7 + دمام میں 101
عبداللطیف آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 07:51 AM   #7
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم بھائی صاحب
آپ کی سٹوری بھی درد ناک ھے لیکن یہ نیا کام نہیں‌ ھے میں اگر روزانہ ان پر ایک سٹوری لکھوں تو کافی مہینوں تک کتنے دھاگے بنا سکتا ہوں۔

عرب ممالک والے سوائے عرب کے کسی بھی ایشن ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کو مسلمان نہیں سمجھتے۔ ان کا ایک ہی نعرہ ہوتا ھے " انت کل باکستانی حرامی " اب اس کے آگے کونسی بات باقی رہ جاتی ھے۔

ایک بندہ اس نے بھی آپکی طرح ویزہ خریدا تھا اور 2 سال بعد وہ پاکستان چھٹی پر گیا اور 2 مہینے کی واپسی کا اجازت نامہ بھی تھا تو 15 دن بعد اس کو کفیل نے فون کر دیا کہ تمہاری نوکری اب باقی نہیں رہی اسی لئے یہاں آنے کی کوشش نہ کرنا تو اس نے کہا میرے تعلیمی اسناد وہیں ہیں وہ مہربانی کر کے اس پتہ پر ارسال کر دینا۔

بہر حال بھائی صاحب اگر آپ کسی مشکل یا مصیبت میں مبتلا ہیں تو یہ چھوٹے چھوٹے کفیل کو چھوڑو میں آپ کو دمام، میں‌ الکتانی کمپنی کے لئے کسی کو کہہ کے سیٹ کروانے کی کوشش کر سکتا ہوں۔
یہ چھوٹے چھوٹے عربیوں سے وہاں جانے کے لئے ویزہ لیتے ہیں پھر کوشش کر کے بڑی کمپنیوں میں جمپ کرتے ہیں یا گورنمنٹ میں۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 28-10-09, 08:37 AM   #8
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بس بھائی اپنے پاکستان سے باہر جہاں بھی جائیں رونا ہی رونا ہے۔ اسی لئے میری بھی یہی سوچ ہے کہ دال روٹی کھاؤ مگر اپنے گھر کی۔ بھائی برا مت مانئے گایہ بالخصوص آپ سے نہیں بلکہ جنرل بات ہے۔ہمارے سیاستدانوں نے ہر کسی سے اتنی بھیک لی ہے یا اپنی کرتوتوں کے چرچے کرائے ہیں کہ پاکستانیوں کی عزت نفس مٹی میں ملا دی گئی ہے۔وہ ہمیں کیا عزت دیں گے۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (31-10-09), یاسر عمران مرزا (28-10-09), ابن جلال (29-10-09), راجہ اکرام (28-10-09)
پرانا 28-10-09, 08:48 AM   #9
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

آپ کا ویو اپنی جگہ درست ھے لیکن یہ رونا نہیں ہوتا جسے آپ رونے کا نام دے رہی ہیں۔ یہ غلط بات ھے۔
ہر انسان اپنے اور گھر والوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہر وقت کوشاں رہتا ھے اور آگے بڑھنے میں کوئی برائی نہیں۔ مقدر کسی کا ساتھ جلدی دے دیتے ہیں اور کسی کا کچھ وقت گزرنے کے بعد لیکن انسان کا کام ھے کوشش کرنا باقی جو کوشش کرتا ھے تو اللہ اس کی کوشش کو کبھی رائےگاہ نہیں جانے دیتا۔
اگر ان بھائی صاحب کو وہاں پر کوئی مشکل نظر آ رہی ھے تو انہوں نے یہاں شیئر کی ھے اسی طرح راستے بنتے ہیں۔
آپ بھی برا نہ منائیں میں آپکی باتوں سے متفق نہیں ہوں۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (28-10-09), ام طلحہ (28-10-09), ابن جلال (29-10-09), عامرشہزاد (31-10-09)
پرانا 28-10-09, 08:53 AM   #10
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں اتفاق کرتی ہوں مگر آپ میری بات سمجھ نہیں پائے، میرا کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے ہر جگہ پاکستانیوں کی عزت کو داؤ پر لگا رکھا ہے اسی لئے دوسرے ممالک میں ہماری عزت نہیں کی جا تی۔ترقی کی کوشش کوئی بری بات نہیں لیکن یہ راستہ ہے بہت مشکل۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
پرانا 28-10-09, 10:41 AM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ام طلحہ بہنا کی طرح میں بھی یہی کہتا ہوں کہ روکھی سوکھی کھاؤ
پر اپنے دیس میں، فٹ پاتھ پر بھی سو جاؤ تو کوئی بات نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ میری رائے ہے آپ لوگ اس سے اختلاف کر سکتے ہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
پرانا 28-10-09, 11:53 AM   #12
Senior Member
 
غلام مجتبی جان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: Islamabad
مراسلات: 330
کمائي: 5,524
شکریہ: 605
259 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
غلام مجتبی جان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

راجہ صاحب اور سسٹر ام طلحہ کے خیالات پڑھ کر اقبال کا شعر یاد آیا ہے
عرض ہے:
خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر میرا طریق امیری نہیں فقیری ہے۔
غلام مجتبی جان آف لائن ہے   Reply With Quote
غلام مجتبی جان کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (28-10-09)
پرانا 28-10-09, 11:55 AM   #13
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وقاص بھائی، اورعبداللطیف بھائی، بہت شکریہ رائے دینے کا۔
طاہر بھائی، شکریہ، کچھ قصور ان کا ہے اور کچھ ہمارے ان پاکستانی بھائیوں کا بھی جو ان سے دھوکہ فراڈ کر کے اپنے بقیہ پاکستانی بھائیوں اور اپنے ملک کا نام بدنام کر جاتے ہیں۔
کنعان بھائی آپ نے تفصیلی جواب لکھا، واقعی بات کچھ ایسی ہی ہے، ان عرب والوں نے دیگر ممالک کے افراد کو بہت تنگ کر رکھا ہے، ہر کچھ عرصہ بعد ایک مشکل کھڑی ہو جاتی ہے ان کی وجہ سے لیکن ہم لوگ شاید اپنی مجبوریوں کی وجہ سے خاموش رہتے ہیں۔ ہم لوگ بھی اکثر ایسی درد ناک کہانیاں سنتے رہتے ہیں مگر مشکل یہ ہے کہ نہ تو عرب کا میڈیا آزاد ہے نہ کالم نگار یہاں آزادی سے لکھ سکتے ہیں، حکومت نے پالیسیوں پر ہونے والی تنقید کو اتنی سختی سے دبا رکھا ہے کہ کبھی کوئی ایسی آواز سننے کو نہیں ملتی، جو قوانین بنائے گئے ہیں ان کا مقصد صرف سعودی شہریوں کا تحفظ کرنا ہے اور کچھ نہیں۔ اور عربی بولنے والے غیر سعودی جیسے مصری، لبنانی، شامی اور یمنی شہریوں کو پاکستانی بھارتی اور بنگلا دیشی کارکنوں پر فوقیت دی جاتی ہے۔ اور آپ الکتانی کمپنی کے متعلق جو کہہ رہے ہیں میں اس کے متعلق اور جاننا چاہوں گا کیوں کہ میں بہت بیزار ہو گیا ہوں اپنی موجود کمپنی سے، میں آپ سے ذپ پر رابطےکی کوشش کرتا ہوں۔

ام طلحہ باجی اور راجہ بھائی آپ درست فرما رہے ہیں، یقینن پاکستانیوں نے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے بہت جگہوں پر اپنی عزت گنوا دی ہے، پر یہ سعودی بھی کچھ کم نہیں ہیں۔ اور جب اللہ تعالی نے قرآن میں فرما دیا کہ یہ زمین تمھاری ہے، اس میں جہاں سے مرضی چاہو کھاؤ پیو اور فساد نہ پھیلاؤ تو ہمارے یہ عربی بھائی کیوں ہمارے رستے میں مشکلات کھڑی کرتے ہیں۔ اور دال روٹی پر میں راضی ہوں لیکن آپ خود دیکھ لیجیے، ہمارے پاکستان میں دال روٹی کھانا بھی دوبر کر دیا گیا ہے، آٹا، بجلی پانی کچھ بھی آسانی سے نہیں ملتا، بس پیسہ ہو تو سب مل جاتا ہے، انسان جب اکیلا ہو تو گزارا کر بھی لے، پر جب کنبہ بھی آپ پر انحصار کر رہا ہو، بیوی بچے ماں باپ تو انسان کس کس کو دال روٹی کھلائے۔ ویسے بھی جہاں میرا رزق لکھ دیا گیا ہے میں اس کے علاوہ کہیں اور سے کیسے رزق حاصل کر سکتا ہوں، کوشش کرنا انسان کا فرض ہے اور وہ میں کر رہا ہوں کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ رہ سکوں

Last edited by یاسر عمران مرزا; 28-10-09 at 11:59 AM.
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (28-10-09), ابن جلال (29-10-09), عامرشہزاد (31-10-09)
پرانا 28-10-09, 11:56 AM   #14
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کنعان بھائی آپ درست فرما رہے ہیں، میں نے اپنا نقطہ نظر اوپر والے مراسلے میں اچھی طرح بیان کر دیا
بہت شکریہ

Last edited by یاسر عمران مرزا; 28-10-09 at 12:01 PM.
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 11:59 AM   #15
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں

ام طلحہ باجی، آپ درست فرما رہی ہیں، یقینن پاکستانیوں نے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے بہت جگہوں پر اپنی عزت گنوا دی ہے، پر یہ سعودی بھی کچھ کم نہیں ہیں۔ اور جب اللہ تعالی نے قرآن میں فرما دیا کہ یہ زمین تمھاری ہے، اس میں جہاں سے مرضی چاہو کھاؤ پیو اور فساد نہ پھیلاؤ تو ہمارے یہ عربی بھائی کیوں ہمارے رستے میں مشکلات کھڑی کرتے ہیں۔ اور دال روٹی پر میں راضی ہوں لیکن آپ خود دیکھ لیجیے، ہمارے پاکستان میں دال روٹی کھانا بھی دوبر کر دیا گیا ہے، آٹا، بجلی پانی کچھ بھی آسانی سے نہیں ملتا، بس پیسہ ہو تو سب مل جاتا ہے، انسان جب اکیلا ہو تو گزارا کر بھی لے، پر جب کنبہ بھی آپ پر انحصار کر رہا ہو، بیوی بچے ماں باپ تو انسان کس کس کو دال روٹی کھلائے۔ ویسے بھی جہاں میرا رزق لکھ دیا گیا ہے میں اس کے علاوہ کہیں اور سے کیسے رزق حاصل کر سکتا ہوں، کوشش کرنا انسان کا فرض ہے اور وہ میں کر رہا ہوں کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ رہ سکوں
عامر بھائی اگر میری رائے سے آپکی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی چاہتی ہوں۔ اللہ آپکو آپکے نیک ارادوں میں کامیاب فرمائے اور آپکی مشکل آسان کرے۔ آمین۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (28-10-09)
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, قواعد, نوکری, نظر, مفت, مکمل, منتقل, اللہ, انسان, بھائی, تحریری, حل, درخواست, شہر, شام, عوام, عمران, عاجزی, عرب, عرصہ, غلام, غلامی, غرور, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی حکومت نے پاکستانی حج مشن کا اکاﺅنٹ‘ ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد کر ALI-OAD خبریں 1 25-01-11 03:53 PM
سعودی عرب اور افغانستان میں کل عید ہوگی ابن جلال خبریں 4 30-09-08 10:26 PM
سعودی عرب، پاکستان کو اٹھارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالرکا قرضہ فراہم کریگا عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:32 PM
سعودی عرب نواز شریف کو پاکستان جانے سے روکے ،بے نظیر سے اتحاد نہ کرنے دیا جائے ،صدر پرویز کا شاہ عبداللہ سے مطالبہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger