واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


سوات سرینہ ہوٹل کھل گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-05-10, 02:26 AM   #1
سوات سرینہ ہوٹل کھل گیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 10-05-10, 02:26 AM



ہارون رشید

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، سوات
پاکستان کے شورش زدہ ضلع سوات میں شاید ہی کوئی اہم عمارت یا شخص ہو جس کا دُور سے بھی مغرب سے کوئی تعلق ہو اور اُسے شدت پسندوں نے نقصان نہ پہنچایا ہو۔

لیکن انگریزی دور کی ایک عمارت ایسی ہے جو طالبان کی آنکھ میں نہیں کھٹکی۔ اس کی وجہ کیا تھی اس پر مقامی لوگ آج بھی حیران ہیں۔

پیشہ ورانہ ضرورتوں کےلیے اکثر بیرونِ شہر دوروں کے دوران ہوٹلوں میں ٹھہرنا پڑتا ہے لیکن اس مرتبہ ضلع سوات کے ایک ہوٹل پہنچے تو عملے کی جانب سے وی آئی پی سلوک کی ہرگز توقع نہیں تھی۔ اسلام آباد سے روانگی کے بعد اس ہوٹل سے دو فون آئے کہ ’سر آپ کہاں پہنچے اور کب پہنچ رہے ہیں‘؟

اس پر حیرانگی ہوئی کہ آخر ایسا کون سا ہوٹل ہے جو مہمانوں کی آمد کا اس قدر بےچینی سے انتظار کر رہا ہے یا بات کچھ اور ہے۔ خیر بڑی مشکل سے سیدو شریف میں واقع اس مشہور فور سٹار ہوٹل کو ڈھونڈ نکالا۔

تلاش میں دِقت سکیورٹی خدشات کی وجہ سے نہ کسی سائن بورڈ اور نہ ہی کسی عالیشان گیٹ کی وجہ سے بھی ہوئی۔

ٹین کے ایک عارضی دراوزے سے اندر داخل ہوئے تو اس کے پیچھے نئے قدرے مضبوط اور روڈ بلاکرز کا تعمیراتی کام جاری دیکھا۔

زیرِ تعمیر ہونے کی وجہ سے محض ایک دروازے کو ہی آمد و رفت کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

گاڑی سے اتر کر ہوٹل کے استقبالیہ پر پہنچے تو تمام سٹاف خوش آمدید کہنے آن پہنچا۔ اس پر مزید حیرانگی بڑھی کہ خیریت تو ہے کہیں کسی خفیہ ادارے کے اہلکار تو مہمان بنانے کا نہیں سوچ رہے۔ ابتدائی تعارف کے بعد تشویش میں کمی آئی کہ سب ہوٹل کا عملہ ہی ہے۔ ہمیں بڑی عزت سے ریسٹورانٹ لے جایا گیا اور روایتی قہوے سے خاطر مدارت کی گئی۔

وہاں سیلز مینجر شیرین زادہ بدر نے تجسس توڑتے ہوئے بتایا کہ شدت پسندی کی وجہ سے اُن کا ہندوکش پہاڑوں کے دامن میں چھ ایکڑ اراضی پر واقع سوات سرینہ ہوٹل دو سال کی بندش کے بعد آج دوبارہ کھلا ہے اور ہمیں اُس کے پہلے مہمان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ بعد میں عملے نے ریکارڈ کے لیے ہمارے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ہمیں بتایا گیا کہ دو سال کی بندش کے دوران تمام عملہ پاکستان میں دیگر مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ہوٹل دوبارہ کھولنے سے قبل صرف چار ماہ تو اُس کی صفائی ستھرائی میں لگ گئے۔ تینتالیس کمروں کا یہ ہوٹل ابھی بھی مکمل طور پر بحال نہیں ہوا تھا اور ہماری موجودگی کے دوران بھی اُس کے بعض حصوں میں تعمیراتی کام جاری تھا۔

اس ہوٹل کی عمارت سنہ انیس سو چھبیس میں انگریزوں نے بطور سرکٹ ہاؤس تعیمر کی گئی تھی۔اِس کے کشادہ کمرے اور برآمدے کسی قدیم محل سے کم نہیں۔

"اس ہوٹل کی عمارت سنہ انیس سو چھبیس میں انگریزوں نے بطور سرکٹ ہاؤس تعیمر کی گئی تھی۔ اِس کے کشادہ کمرے اور برآمدے کسی قدیم محل سے کم نہیں۔ لیکن اس پر شدت پسندوں کی نظر نہ پڑنے کی ایک وجہ اِس کے دونوں جانب اہم سرکاری اہلکاروں کے دفاتر اور رہائش گاہیں بتائی گئی ہیں۔"

انٹرنٹ کنیکشن کا کام نہ کرنا، شاور سے زنگ آلود پانی آنا اور ٹیلیفون خراب ہونے جیسے ایسی معمولی مسائل تھے جن پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے لیکن سوات کے شہریوں کی طرح اس ہوٹل کے عملے کو اصل تشویش اس بات پر ہے کہ کیا شدت پسندی کا خاتمہ ہمیشہ کے لیے کر دیا گیا ہے یا نہیں۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,986 مراسلہ میں 8,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 171
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
حیدر (11-05-10), شاہ جی 90 (10-05-10)
پرانا 10-05-10, 11:08 AM   #2
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس پر " شدت پسندوں " کی نطر نہ پڑنے کی وجہ حیران کن ہے ۔۔۔ جو کہ کوئی اور بھی ہوسکتی ہے
سوچنے والی بات ہے ۔۔۔!!!
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : گلاب خان مراسلہ دیکھیں


ہارون رشید

"اس ہوٹل کی عمارت سنہ انیس سو چھبیس میں انگریزوں نے بطور سرکٹ ہاؤس تعیمر کی گئی تھی۔ اِس کے کشادہ کمرے اور برآمدے کسی قدیم محل سے کم نہیں۔ لیکن اس پر شدت پسندوں کی نظر نہ پڑنے کی ایک وجہ اِس کے دونوں جانب اہم سرکاری اہلکاروں کے دفاتر اور رہائش گاہیں بتائی گئی ہیں۔"

__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
ARHAM کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (11-05-10)
جواب

Tags
color, ڈاٹ, لوگ, نظر, مکمل, منتقل, مسائل, آج, اردو, اسلام, تعارف, تصاویر, خوش, سٹاف, سال, سرکٹ, شہر, شخص, طالبان, عملہ, عملے, عمارت, عارضی, عزت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قدیمی مردان ہوٹل خرم شہزاد خرم گپ شپ 3 21-01-11 02:06 PM
اللہ کے مہمانوں کو لوٹنے والی کی برطرفی۔ اعظم سواتی کا قصورکیا؟ جاویداسد خبریں 3 16-12-10 09:09 AM
حکومت نے قادیانی رہنما کو حج کوٹہ جاری کر دیا کنعان خبریں 1 01-09-09 04:48 PM
فائیو سٹار ہوٹل میں گاہک نے ہوٹل چھوڑتے ہوئے The Great قہقہے ہی قہقے 2 31-08-09 09:17 AM
چمچے، لوٹے لفافے طارق راحیل خبریں 0 23-02-09 09:13 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger